কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

صلح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭১ টি

হাদীস নং: ২৫৯৪৭
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25947 ۔۔۔ آدمی کی برائی کے لیے اتنی بات ہی کافی ہے کہ جو چیز اس کے قریب کی جائے وہ اس سے چین بیجین ہوجائے ۔ (رواہ ابن ابی الدنیا فی قری الضیف وابو الحسن بن بشران بن فی امالیہ عن جابر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4177 والکشف الالہی 656 ۔
25947- "كفى بالمرء شرا أن يتسخط ما قرب إليه". "ابن أبي الدنيا في قرى الضيف وأبو الحسن بن بشران في أماليه عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৪৮
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25948 ۔۔۔ کسی شخص کو اس کی سلطنت میں امامت نہ کرائی جائے اور نہ ہی کسی شخص کی بیٹھک پر اس کی اجازت کے بغیر بیٹھا جائے ۔ (رواہ الترمذی عن ابن مسعود (رض))
25948- "لا يؤم الرجل في سلطانه، ولا يجلس على تكرمته في بيته إلا بإذنه"."ت عن أبي مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৪৯
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25949 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص کسی قوم کی ملاقات کے لیے جائے وہ قوم کی امامت نہ کرائے البتہ قوم میں سے کوئی شخص ان کی امامت کرائے ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن ابی شیبۃ عن مالک بن الحویرث)
25949- "إذا زار أحدكم قوما فلا يصل بهم، وليصل بهم رجل منهم"."حم ش عن مالك بن الحويرث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৫০
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25950 ۔۔۔ جو شخص کسی قوم کی ملاقات کرنے جائے وہ قوم کی امامت نہ کرائے البتہ ان میں سے کوئی شخص ان کی امامت کرا دے ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد والترمذی عن مالک بن الحویرث 9
25950- "من زار قوما فلا يؤمهم وليؤمهم رجل منهم"."حم د ت عن مالك بن الحويرث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৫১
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25951 ۔۔۔ جو شخص کسی قوم کے ہاں مہمان بنے وہ ان کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے ۔ (رواہ الترمذی ، عن عائشۃ صدیقۃ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5865 ۔
25951- "من نزل على القوم فلا يصوم تطوعا إلا بإذنهم"."ت عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৫২
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25259 ۔۔۔ تم نے پانچ اشخاص کو دعوت دی تھی اور یہ شخص ہمارے پیچھے ہو لیا اگر چاہو تو اسے اجازت دے دو اور اگر چاہو تو واپس چلا جائے ۔ (رواہ البخاری ومسلم عن ابن مسعود (رض))
25952- "إنك دعوتنا خامس خمسة وهذا رجل قد تبعنا فإن شئت أذنت له وإن شئت رجع". "ق عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৫৩
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25953 ۔۔۔ ہمارے پیچھے ایک شخص چلا آیا ہے اور جب تم نے ہمیں دعوت دی تھی وہ ہمارے ساتھ شامل نہیں تھا اگر تم اسے اجازت دے دو تو وہ داخل ہوجائے گا ۔ (رواہ الترمذی عن ابن مسعود (رض))
25953- "إنه تبعنا رجل لم يكن معنا حين دعينا فإن أذنت له دخل". "ت عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৫৪
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25954 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص کسی کے بکریوں کے پاس آئے اگر ان بکریوں کے پاس ان کا مالک موجود ہو تو اس سے اجازت لے لے ، اگر وہ اسے اجازت دے دے تو دودھ دوہ کر پی لے ، اگر بکریوں میں ان کا مالک موجود نہ ہو تو آنے والا تین بار آواز لگائے اگر کوئی اس کو جواب دے تو اجازت طلب کرے اگر اسے کوئی جواب نہ دے تو دودھ دوہ کر پی لے اور اپنے ساتھ لے کر نہ جائے ۔ (رواہ ابو داؤد والترمذی والبیہقی فی شعب الایمان و الضیاء عن سمرۃ)
25954- "إذا أتى أحدكم على ماشية، فإن كان فيها صاحبها فليستأذنه فإن أذن له فليحتلب وليشرب، وإن لم يكن فيها فليصوت ثلاثا فإن أجابه أحد فليستأذنه فإن لم يجبه أحد فليحتلب وليشرب ولا يحمل". "د، ت هق والضياء عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৫৫
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25955 ۔۔۔ جب تم اونٹوں کے چرواہے کے پاس آؤ تو آواز لگاؤ ! اے چرواہے ! تین بار آواز لگاؤ ، اگر تمہیں جواب دے تو بہت خوب ورنہ دودھ دوہ لو اور پیو لیکن فساد مچانے سے قطعا اجتناب کرو جب تم کسی باغ میں آؤ تو باغ کے مالک کو تین بار آواز دو اگر تمہیں اجازت دے تو بہت اچھا ورنہ باغ میں سے پھل کھالو لیکن فساد مچانے سے گریز کرو ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ وابن حبان والحاکم عن ابی سعید)
25955- "إذا أتيت على راعي إبل فناد يا راعي الإبل ثلاثا فإن أجابك وإلا فاحلب واشرب في غير أن تفسد، وإذا أتيت على حائط فناديا صاحب الحائط ثلاثا فإن أجابك وإلا فكل في غير أن تفسد". "حم هـ حب ك عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৫৬
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25956 ۔۔۔ کوئی شخص بھی کسی کی بکریوں کو اس کی اجازت کے بغیر نہ دوھے کیا تم میں سے کسی شخص کو پسند ہے کہ اس کا پینے کا سامان (مشروب وغیرہ) کسی کو دیا جائے اور اس کے محفوظ کیے ہوئے برتن کو توڑ دیا جائے اور پھر اس کا کھانا منتقل کردیا جائے سو بکریاں اپنے تھنوں میں مالکوں کے لیے سامان خوردونوش محفوظ رکھتی ہیں ، لہٰذا کسی کی بکریوں کو اس کی اجازت کے بغیر ہرگز نہ دوھا جائے ۔ (رواہ البخاری ومسلم وابو داؤد وابن ماجہ عن ابن عمرو (رض))
25956- "لا يحلبن أحد امرئ بغير إذنه أيحب أحدكم أن تؤتي مشربته فتكسر خزانته فينتقل طعامه فإنما يخزن لهم ضروع مواشيهم أطعماتهم فلا يحلبن أحدكم ماشية أحد إلا بإذنه". "ق د، هـ، عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৫৭
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25957 ۔۔۔ جو شخص کسی باغ میں داخل ہو وہ خود کھالے اور کپڑے میں ڈال کر اپنے ساتھ نہ لیتا جائے ۔ (رواہ الترمذی عن ابن عمرو (رض))
25957- "من دخل حائطا فليأكل ولا يتخذ خبنة ". "ت عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৫৮
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25958 ۔۔۔ کھجوروں کو پھر مت مارو اور جو گری پڑی ہوں وہ کھالو اللہ تمہارا پیٹ بھرے اور تمہیں سیراب کرے ۔ (رواہ احمد بن حنبل واصحاب السنن الاربعۃ عن رافع بن عمرو والغفاری) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6210 ۔
25958- "لا ترم النخل وكل مما وقع، أشبعك الله وأرواك". "حم 5 عن رافع بن عمرو الغفاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৫৯
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25959 ۔۔۔ جب اس نے جہالت کا مظاہرہ کیا اسے تم نے علم نہیں سکھایا (کہ غیر کا مال حرام ہے) اور جب وہ بھوکا تھا تم نے اسے کھانا نہیں کھلایا۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد والنسائی وابن ماجہ والحاکم عن عباد بن شرجیل)
25959- "ما علمته إذا كان جاهلا ولا أطعمته إذ كان ساغبا" "حم د ن هـ ك عن عباد بن شرحبيل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৬০
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25960 ۔۔۔ اگر تم کسی قوم کے ہاں میزبان بنو قوم مناسب انداز میں تمہاری مہمانی کرے تم ان کی مہمانی قبول کرلو ، اگر وہ تمہاری مہمانی کا سامان نہ کرے تو حق مہمانی کے بقدر ان سے چھین سکتے ہو۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری وابوداؤد وابن ماجہ عن عقبۃ ابن عامر (رض))
25960- "إن نزلتم بقوم فأمروا لكم بما ينبغي للضيف فاقبلوا، فإن لم يفعلوا فخذوا منهم حق الضيف الذي ينبغي لهم". "حم ق د هـ عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৬১
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25961 ۔۔۔ اگر (کوئی قوم تمہاری مہمانی سے) انکار کریں اور زبردستی ان سے چھیننے کے سوا کوئی چارہ نہ ہو تو چھین لو ۔ (رواہ الترمذی عن عقبۃ بن عامر (رض))
25961- "إن أبوا إلا أن تأخذوا كرها فخذوا". "ت عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৬২
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25962 ۔۔۔ یہ اونٹ مسلمان گھرانے کے ہیں جو ان کے لیے سامان خوراک ہیں ، کیا تمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ تم اپنے توشہ دانوں کی طرف واپس آؤ او آکے تم انھیں خالی پاؤ کیا تم اسے اچھا سمجھو گے ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : نہیں ۔ آپ نے فرمایا : اونٹوں کی مثال بھی ایسی ہے۔ (رواہ ابن ماجہ عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ہے چونکہ اس کی سند میں سلیط بن عبداللہ ہے جو مدلس ہے۔
25962- "إن هذه الإبل لأهل بيت من المسلمين هو قوتهم ويمنهم بعد الله، أيسركم لو رجعتم إلى مزاودكم فوجدتم ما فيها قد ذهب به أترون ذلك عدلا؟ قالوا لا قال: فإن هذا كذلك". "هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৬৩
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25963 ۔۔۔ خبردار ! کسی شخص کی بکریاں اس کی اجازت کے بغیر ہرگز نہ دو ہی جائیں کیا تم میں سے کسی شخص کو یہ پسند ہے کہ اس کے اسٹور کا دروازہ توڑ کر جو کچھ اس میں ہو وہ کہیں منتقل کردیا جائے لوگوں کے چوپایوں کے تھنوں میں ان کا سامان خوردونوش ہوتا ہے خبردار ہوشیار رہو : کسی شخص کی بکریاں اس کی اجازت کے بغیر ہرگز نہ دوہی جائیں ۔ (رواہ احمد بن حنبل عن ابن عمرو (رض))
25963- "ألا لا تحتلبن ماشية امرئ إلا بإذنهم أيحب أحدكم أن تؤتى مشربته فيكسر بابها ثم انتثل ما فيها فإنما في ضروع مواشيهم طعام أحدهم ألا فلا تحتلبن ماشية امرئ إلا بإذنه أو قال بأمره". "حم عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৬৪
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25964 ۔۔۔ اونٹوں کے مالک کو تین بار آواز دو ، اگر آجائے تو بہت اچھا ورنہ دودھ دوہ لو اور چلے جاؤ کچھ دودھ (تھنوں میں) اس کے حوادث کے لیے باقی رہنے دو ۔ (رواہ الحاکم عن القاسم بن مخول البھزی)
25964- "ناد صاحب الإبل ثلاثا، فإن جاء وإلا فاحلب واحتلب وأحلل، ثم صر وبق اللبن لدواعيه". "ك عن القاسم بن مخول البهزي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৬৫
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25965 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص کسی چرواہے کے پاس آئے اسے چاہیے کہ اونٹوں کے چرواہے کو تین بار آواز دے اگر چرواہا جواب دے دے تو بہت اچھا : ورنہ دودھ دوہے اور پی لے ، اپنے ساتھ لے کر نہ جائے اگر تم میں سے کوئی شخص کسی باغ میں آئے تین بار آواز دے اے باغ کے مالک ! اگر وہ جواب دے دے (تو بہت اچھا) ورنہ پھل کھالو اور اپنے ساتھ لے کر مت جاؤ۔ (رواہ ابن حبان والبیہقی وضعفہ عن ابی سعید)
25965- "إذا أتى أحدكم على راع فليناد: يا راعي الإبل ثلاثا فإن أجابه وإلا فليحلب وليشرب ولا يحملن، وإذا أتى أحدكم على حائط فليناد ثلاثا: يا صاحب الحائط فإن أجابه وإلا فليأكل ولا يحملن". "حب، ق وضعفه عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৬৬
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25966 ۔۔۔ کسی شخص کے لیے حلال نہیں جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ مالکوں کی اجازت کے بغیر اونٹنی کے تھنوں پر باندھا ہوا دھاگا (یا تھیلی وغیرہ) کھولے چونکہ دھاگا تھنوں پر مہر کی مانند ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والطحاوی والبیہقی عن ابی سعید)
25966- "لا يحل لأحد يؤمن بالله واليوم الآخر أن يحل صرار ناقة إلا بإذن أهيها، فإنه خاتمهم عليها"."حم والطحاوي، ق عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক: