কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
صلح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭১ টি
হাদীস নং: ২৫৯২৭
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
25927 ۔۔۔ جب تمہیں دو شخص دعوت دیں تم اس کی دعوت قبول کرو ، جس کا دروازہ تمہارے دروازے کے زیادہ قریب ہو چونکہ جس کا دروازہ زیادہ قریب ہوتا ہے وہ ہمسائیگی میں بھی زیادہ قریب ہوتا ہے۔ اگر ان دونوں میں سے ایک پہلے آیا ہے تو اس کی دعوت قبول کرو جو پہلے آیا ہے۔ (رواہ ابن النجار عن رجل من الصحابۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے حسن الاثر 375 ۔
25927- "إذا دعاك الداعيان فأجب أقربهما بابا، فإن أقربهما بابا أقربهما جوارا وإن سبق أحدهما فأجب الذي سبق". "ابن النجار عن رجل من الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯২৮
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
25928 ۔۔۔ جو شخص تمہیں بکری کے پایوں کے لیے دعوت دے اس کی دعوت (بھی) قبول کرو۔ (رواہ ابن عساکر عن ابن عمرو (رض) والطبرانی عن ابی امامۃ)
25928- "من دعاكم إلى كراع فأجيبوه". "ابن عساكر عن ابن عمر طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯২৯
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
25929 ۔۔۔ اگر مجھے (بکری کے) پائے ہدیہ میں دیئے جائیں میں انھیں قبول کروں گا اگر مجھے پایوں کے لیے دعوت دی جائے میں دعوت قبول کروں گا ۔ (رواہ احمد بن حنبل والترمذی عن جابر)
25929- "لو أهدي إلي كراع لقبلت ولو دعيت إلى كراع لقبلت، ولو دعيت إلى كراع لأجبت". "حم ت عن جابر
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৩০
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
25930 ۔۔۔ اگر مجھے (بکری) کے پایوں کے لیے دعوت دی جائے میں دعوت قبول کروں گا ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن جابر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الالحاظ ۔ 608 ۔
25930- "لو دعيت إلى كراع أجبت"."طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৩১
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ موانع قبول دعوت :
25931 ۔۔۔ ایسے دو شخص جو (فخرا) ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہوں ان کی دعوت قبول نہ کی جائے اور نہ ہی ان کا کھانا کھایا جائے ۔ (رواہ البیہقی ، عن ابو ہریرہ (رض))
25931- "المتباريان لا يجابان ولا يؤكل طعامهما"."هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৩২
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ موانع قبول دعوت :
25932 ۔۔۔ ایسے دسترخوان پر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے جس پر شراب رکھی گئی ہے نیز منع فرمایا ہے کہ آدمی پیٹ پر جھکے ہوئے کھانا کھائے ۔ (رواہ ابو داؤد والحاکم عن ابن عمرو (رض))
25932- "نهى عن الجلوس على مائدة عليها الخمر، وأن يأكل الرجل وهو منبطح على بطنه". "د، ك عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৩৩
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ موانع قبول دعوت :
25933 ۔۔۔ فاسقوں کے کھانے کی دعوت قبول کرنے سے منع فرمایا گیا ہے۔ (روالطبرانی والبیہقی فی شعب الایمان، عن عمران) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6029 ۔
25933- "نهى عن اجابة طعام الفاسقين"."طب هب عن عمران".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৩৪
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ موانع قبول دعوت :
25934 ۔۔۔ ایسے دو شخص جو (فخرا) ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہو ان کا کھانا کھانے سے منع فرمایا گیا ہے۔ (رواہ ابوداؤد والحاکم ، عن ابن عباس (رض))
25934- "نهى عن طعام المتباريين أن يؤكل"."د، ك عن ابن عباس
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৩৫
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25935 ۔۔۔ اپنے بھائی کو بدلہ دو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ بدلہ کیا ہے ؟ فرمایا : اس کے لیے برکت کی دعا کر دو چونکہ جب کسی آدمی کا کھانا کھایا جائے اور اس کا مشروب پیا جائے پھر اس کے لیے دعائے برکت کردی جائے تو یہ مہمانوں کی طرف سے اس کا بدلہ ہے۔ (رواہ ابوداؤد والبیہقی فی شعب الایمان، عن جابر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 139 ۔
25935- "أثيبوا أخاكم، [قالوا: يا رسول الله وما إثابته؟] ادعوا له بالبركة، فإن الرجل إذا أكل طعامه وشرب شرابه ثم دعي له بالبركة فذاك ثوابه منهم"."د هب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৩৬
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25936 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے تمہارے اوپر نیکو کار لوگوں کی نماز مقرر کی ہے جو رات کو قیام کرتے ہیں اور دن کو روزہ رکھتے ہیں وہ نہ امام ہیں اور نہ ہی فجار ۔ (رواہ عبد ابن حمید والضیاء عن انس (رض))
25936- "جعل الله عليكم صلاة قوم أبرار يقومون الليل ويصومون النهار، ليسوا بأئمة ولا فجار". "عبد بن حميد والضياء عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৩৭
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25937 ۔۔۔ تمہارا کھانا نیکوکار لوگ کھائیں تمہارے لیے فرشتے دعائے استغفار کریں اور روزہ دار تمہارے ہاں افطار کریں ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم والنسائی ، عن انس (رض))
25937- "أكل طعامكم الأبرار، وصلت عليكم الملائكة. وأفطر عندكم الصائمون"."حم م ن عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৩৮
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25938 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے پاس داخل ہو وہ اسے کھانا کھلائے اسے چاہیے ، کھانا کھائے ، اس کے متعلق سوال نہ کرے ، اگر اسے مشروب پلائے وہ پی لے اور اس کے متعلق سوال نہ کرے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط والحاکم والبیہقی فی شعب الایمان، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 284 ۔
25938- "إذا دخل أحدكم على أخيه المسلم فأطعمه من طعامه فليأكل منه ولا يسأل عنه، وإن سقاه من شرابه فليشرب منه ولا يسأل عنه"."طس ك هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৩৯
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25939 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے پاس آئے اور وہ روزہ افطار کرنا چاہے تو افطار کرلے البتہ اگر رمضان کا روزہ ہو یا قضائے رمضان ہو یا نذر کا روزہ ہو پھر افطار نہ کرے ۔ (رواہ الطبرانی والحاکم والبیہقی فی شعب الایمان، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 482 ۔
25939- "إذا دخل أحدكم على أخيه المسلم فأراد أن يفطر فليفطر إلا أن يكون صوم ذلك رمضان أو قضاء رمضان أو نذرا"."طب، ك هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৪০
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25940 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے پاس آئے اور وہ روزہ افطار کرنا چاہے تو افطار کرلے البتہ اگر یہ رمضان کا روزہ ہو یا قضائے رمضان ہو یا نذر کا روزہ ہو پھر افطار نہ کرے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 482 ۔
25940- "إذا دخل أحدكم على أخيه المسلم فأراد أن يفطر فليفطر إلا أن يكون صوم ذلك رمضان، أو قضاء رمضان، أو نذرا"."طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৪১
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25941 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے پاس داخل ہو وہ اس پر امیر ہوتا ہے حتی کہ وہ اس کے پاس سے چلا جائے ۔ (رواہ ابن عدی عن ابی امامۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 283 ۔ ضعیف الجامع 483 ۔
25941- "إذا دخل أحدكم على أخيه فهو أمير عليه حتى يخرج من عنده"."عد عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৪২
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25942 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی شخص کو کھانے کی دعوت دی جائے دراں حالیکہ روزہ میں ہو اسے کہہ دینا چاہیے کہ میں روزہ سے ہوں ۔ (رواہ مسلم وابو داؤد والترمذی وابن ماجہ ، عن ابو ہریرہ (رض))
25942- "إذا دعي أحدكم إلى طعام وهو صائم فليقل: إني صائم". "م، د، ت، هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৪৩
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25943 ۔۔۔ جب کوئی شخص کسی قوم کے ہاں مہمان بنے اسے قوم کی اجازت کے بغیر روزہ نہیں رکھنا چاہیے ۔ (رواہ ابن ماجہ عن عائشۃ صدیقۃ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 391، و ضعیف الجامع 706 ۔
25943- "إذا نزل الرجل بقوم فلا يصوم إلا بأذنهم"."هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৪৪
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25944 ۔۔۔ اللہ کرے تمہارے ہاں روزہ دار افطار کریں تمہارا کھانا نیکو کار لوگ کھائیں اور فرشتے تمہارے لیے دعا استغفار کریں ۔ (رواہ ابن ماجہ وابن حبان عن ابن الزبیر) حدیث 25937 ۔ نمبر پر گزر چکی ہے۔
25944- "أفطر عندكم الصائمون وأكل طعامكم الأبرار وصلت عليكم الملائكة"."هـ حب عن ابن الزبير" مر برقم [25937] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৪৫
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25945 ۔۔۔ جس مہمان نے کسی قوم کے ہاں محرومی کی حالت میں صبح کی وہ اپنی مہمانی کے بقدر (اشیائے خورد نوش) ان سے چھین سکتا ہے اور اس پر کوئی حرج نہیں ۔ (رواہ الحاکم ، عن ابو ہریرہ (رض))
25945- "أيما ضيف نزل بقوم فأصبح الضيف محروما فله أن يأخذ بقدر قراه ولا حرج عليه". "ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯৪৬
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
25946 ۔۔۔ جو شخص کسی قوم کے ہاں مہمان بنا اور مہمان نے محرومی کی حالت میں صبح کی (یعنی اسے کھانے پینے کے لیے کچھ نہ دیا گیا) بلاشبہ اس کی مدد کرنا ہر مسلمان کا حق ہے ، حتی کہ وہ اپنی مہمانی کے لیے اس رات ان کا غلہ اور دودھ وغیرہ چھین سکتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والحاکم عن المقدم)
25946- "أيما رجل ضاف قوما فأصبح الضيف محروما فإن نصره حق على كل مسلم حتى يأخذ بقرى ليلته من زرعه وماله"."حم ك عن المقدام".
তাহকীক: