কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
صلح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭১ টি
হাদীস নং: ২৫৯০৭
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے حقوق ۔۔۔ از اکمال :
25907 ۔۔۔ میزبانی حق واجب ہے اگر اس نے میزبان کے ہاں محرومی کی حالت میں صبح کی اس کی نصرت مسلمانوں پر واجب ہے حتی کہ وہ ان کے حق کے بدلہ میں اس کی روٹی اور دودھ لے سکتے ہیں چونکہ اسے ضیافت کے حق سے محروم کیا ہے۔ (رواہ الطبرانی عن المقدام بن معدیکرب)
25907- "ليلة الضيف حق واجب وإن يصبح محروما بفنائه وجبت نصرته على المسلمين حتى يأخذوا له بحقه من زرعه وضرعه لما حرمه من حق الضيافة". "طب عن المقدام بن معد يكرب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯০৮
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے حقوق ۔۔۔ از اکمال :
25908 ۔۔۔ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کا اکرام کرے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : مہمان کا اکرام کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : مہمان کا اکرام تین دن تک ہے ، اس کے بعد جتنی مدت بیٹھے گا وہ اس پر صدقہ ہوگا ۔ (رواہ احمد بن حنبل عن ابی سعید)
25908- "من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه، قالوا: وما كرامة الضيف؟ قال: ثلاثة أيام، فما جلس بعد ذلك فهو عليه صدقة". "حم عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯০৯
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے حقوق ۔۔۔ از اکمال :
25909 ۔۔۔ ضیاقت کا حق تین دن تک ہے ، اس سے زیادہ صدقہ ہے۔ (رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابی سعید)
25909- "حق الضيافة ثلاثة، فما زاد على ذلك فهو صدقة". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯১০
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25910 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی شخص کو کسی کو کسی کے ہاں دعوت دی جائے اسے دعوت قبول کر لینی چاہیے اگر روزہ سے نہ ہو تو تو کھانا کھالے اور اگر بحالت روزہ ہو تو برکت کی دعا کر دے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن مسعود (رض))
25910- "إذا دعي أحدكم إلى أحدكم فليجب، فإن كان مفطرا فليأكل، وإن كان صائما فليدع بالبركة"."طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯১১
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25911 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی شخص کو دعوت طعام دی جائے تو اسے دعوت قبول کر لینی چاہیے اگر روزہ میں نہ ہو تو کھانا کھالے اور اگر روزہ میں ہو تو میزبان کے لیے دعا کر دے ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم وابو داؤد والترمذی ، عن ابو ہریرہ (رض))
25911- "إذا دعي أحدكم إلى طعام فليجب، وإن كان مفطرا فليأكل وإن كان صائما فليصل". "حم م د، ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯১২
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25912 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی شخص کو دعوت طعام دی جائے اسے دعوت قبول کر لینی چاہیے ، اگر چاہے کھانا کھالے اگر چاہیے نہ کھائے ۔ (رواہ مسلم وابو داؤد عن جابر)
25912- "إذا دعي أحدكم إلى طعام فليجب، فإن شاء طعم، وإن شاء لم يطعم". "م د عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯১৩
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25913 ۔۔۔ جب تمہیں دعوت دی جائے تو قبول کرلو ۔ (رواہ البخاری ومسلم عن ابن عمرو (رض))
25913- "أجيبوا هذه الدعوة إذا دعيتم لها"."ق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯১৪
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25914 ۔۔۔ دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرلو ہدیہ رد مت کرو اور مسلمانوں کو مت مارو۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری فی الادب المفرد والطبرانی والبیہقی فی شعب الایمان، عن ابن مسعود (رض))
25914- "أجيبوا الداعي ولا تردوا الهدية ولا تضربوا المسلمين"."حم، خد، طب هب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯১৫
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25915 ۔۔۔ جب (تمہارے پاس) دو دعوت دینے والے جمع ہوجائیں تم اس کی دعوت قبول کرو جس کا دروازہ تمہارے دروازے کے زیادہ قریب ہو چونکہ وہمسائیگی میں تم سے زیادہ قریب ہے اگر وہ آگے پیچھے آئے ہیں تو اس کی دعوت قبول کرو جو تمہارے پاس پہلے آیا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد عن رجل لہ صحبۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے حسن الاثر 375 ۔
25915- "إذا اجتمع الداعيان فأجب أقربهما بابا فإن أقربهما بابا أقربهما جوارا وإن سبق أحدهما فأجب الذي سبق"."حم د عن رجل له صحبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯১৬
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25916 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی شخص کو دعوت دی جائے وہ دعوت قبول کرلے گو وہ روزہ سے کیوں نہ ہو ۔ (رواہ ابن منیع عن ابی ایوب)
25916- "إذا دعي أحدكم فليجب وإن كان صائما"."ابن منيع عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯১৭
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25917 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی شخص کو دعوت دی جائے اور وہ قاصد کے ساتھ آیا تو (اس کا قاصد کے ساتھ آنا) یہی اجازت ہے۔ (رواہ البخاری فی الادب المفرد وابو داؤد والبیہقی فی شعب الایمان، عن ابو ہریرہ (رض))
25917- "إذا دعي أحدكم فجاء مع الرسول فإن ذلك إذن"."خد د هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯১৮
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25918 ۔۔۔ جب تمہیں (بکری یا گائے وغیرہ کے) پایوں کے لیے دعوت دی جائے (تب بھی) دعوت قبول کرو ۔ (رواہ مسلم عن ابن عمرو (رض))
25918- "إذا دعيتم إلى كراع فأجيبوا"."م عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯১৯
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25919 ۔۔۔ اگر مجھے (بکری وغیرہ کے) پائے ہدیہ میں دیئے جائیں تو میں قبول کرلوں گا اگر مجھے پایوں کے لیے دعوت دی جائے میں دعوت قبول کروں گا ۔ (رواہ احمد بن حنبل والنسائی وابن حبان عن انس (رض))
25919- "لو أهدي إلي كراع لقبلت، ولو دعيت عليه لأجبت"."حم ن حب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯২০
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25920 ۔۔۔ اگر مجھے (بکری وغیرہ کے) پایوں کے لیے دعوت دی جائے تو میں دعوت قبول کروں گا اور اگر مجھے پائے ہدیہ میں دیئے جائیں تو میں ہدیہ قبول کروں گا ، (رواہ البخاری ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ فائدہ : ۔۔۔ مذکورہ بالاتین احادیث میں بکری کے پائے کی دعوت قبول کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر تمہیں کوئی دعوت دے اور تمہاری خاطر مدارات کے لیے حقیر سے حقیر تر چیز بھی پیش کرے تو ہر حال میں دعوت قبول کرو طعام پر نظر رکھ کر دعوت کے قبول یا عدم قبول کا فیصلہ نہ کیا جائے ۔ بلکہ مسلمان بھائی کی دلجوئی اور اس کے خلوص ونیت کو مدنظر رکھنا چاہیے ۔ (انتہی از مترجم)
25920- "لو دعيت إلى ذراع أو كراع لأجبت، ولو أهدي إلي كراع لقبلت"."خ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯২১
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25921 ۔۔۔ اپنے بھائی کی دعوت قبول کرو چونکہ تمہیں اس کے پاس جا کر دو صورتیں پیش آسکتی ہیں یا تو وہ خیر و بھلائی میں تمہاری شرکت ہوجائے گی یا اس کے ہاں برائی کا سامان ہوگا تو تم اسے برائی سے منع کر دو گے اور بھلائی کا اسے حکم دو گے ۔ (رواہ الطبرانی عن یعلی بن مرۃ)
25921- "أجب أخاك فإنك منه على اثنتين: إما خير فأحق ما شهدت به، وإما غيره فتنهاه عنه وتأمره بالخير"."طب عن يعلي بن مرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯২২
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25922 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی شخص کو اس کا بھائی دعوت دے اسے دعوت قبول کر لینی چاہیے خواہ شادی کی دعوت ہو یا کوئی اور دعوت ہو ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد عن ابن عمرو (رض))
25922- "إذا دعا أحدكم أخاه فليجب عرسا كان أو نحوه". "حم، د "عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯২৩
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25923 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی شخص کو ولیمہ کی دعوت دی جائے اسے دعوت ولیمہ میں شرکت کر لینی چاہیے ۔ (رواہ مالک والبخاری ومسلم وابو داؤد و عن ابن عمرو (رض))
25923- "إذا دعي أحدكم إلى الوليمة فليأتها." "مالك، ق، د عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯২৪
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25924 ۔۔۔ جس شخص کو کھانے کی دعوت دی گئی ہو دراں حالیکہ وہ روزے سے ہو وہ دعوت قبول کرلے پھر اگر چاہے کھانا کھائے چاہے ترک کر دے ۔ (رواہ ابن ماجہ عن جابر)
25924- "من دعي إلى طعام وهو صائم فليجب فإن شاء طعم وإن شاء ترك." "هـ عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯২৫
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ مہمان کے آداب کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
اس میں تین فروع ہیں۔ پہلی فرع ۔۔۔ دعوت طعام کے قبول کرنے کے بیان میں :
25925 ۔۔۔ جس شخص کو دعوت دی گئی اور اس نے دعوت قبول نہ کی گویا اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اور جو شخص بن بلائے دعوت میں شریک ہوا گویا وہ چور بن کر داخل ہوا اور غارتگری کرکے باہر نکلا ۔ (رواہ ابو داؤد عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 798 والاتقان 1896 ۔
25925- "من دعي فلم يجب فقد عصى الله ورسوله، ومن دخل على غير دعوة دخل سارقا وخرج مغيرا". "د عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৯২৬
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
25926 ۔۔۔ اپنے بھائی کی دعوت قبول کرو چونکہ اس کے پاس جا کر تمہیں دو صورتیں یپش آسکتی ہیں یا تو وہ خیر و بھلائی پر ہوگا یوں تم خیر و بھلائی میں اس کے شریک شریک ہوجاؤ گے یا وہ برائی پر ہوگا یوں تم اسے برائی سے منع کرو گے اور اسے بھلائی کا حکم دو گے ۔ (رواہ الطبرانی وابن عساکر عن یعلی بن مرۃ والشقفی) یعنی یعلی بن مرۃ (رض) کو کھانے کی دعوت دی گئی وہ دعوت میں شریک ہو کر بوجہ حالت روزہ میں ہونے کے چپ چاپ بیٹھے رہے بلکہ لوگ ان کے پاس بیٹھے کھانا کھاتے رہے ان سے اس کی وجہ دریافت کی گئی اور بعض نے یوں کہا اگر ہمیں آپ کے روزہ میں ہونے کا علم ہوتا ہم آپ کو دعوت نہ دیتے یعلی بن مرۃ (رض) بولے : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے ، انھوں نے مذکورہ بالا حدیث ذکر کی ۔۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے چونکہ اس کی سند میں قدرے ضعف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 140 ۔
25926- "أجب أخاك فإنك منه على اثنتين: إما خير فأحق ما شهدته، وإما غيره فتنهاه عنه تأمره بالخير." "طب كر عن يعلى بن مرة الثقفي"؛ "أنه دعي إلى مأدبة فقعد صائما فجعل الناس يأكلون ولم يطعم قيل له: والله لو علمنا أنك صائم ما عنيناك قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: أجب وذكره" وسنده ضعيف.
তাহকীক: