কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

صلح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭১ টি

হাদীস নং: ২৫৮৮৭
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25887 ۔۔۔ سنت میں سے ہے کہ آدمی مہمان کے ساتھ گھر کے دروازے تک چلے ۔ (رواہ ابن اسنی فی کتاب الضیافۃ ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاالحاط 649 ۔
25887 من السنة أن يخرج الرجل مع ضيفه إلى باب الدار.

(إبن السني في كتاب الضيافة عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৮৮
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25888 ۔۔۔ تم میں سے جو شخص دو آدمیوں کے لیے کھانا تیار کرے وہ تین کے لیے کافی ہوتا ہے یا تین کے لیے کھانا تیار کیا ہو تو وہ چار کے لیے کافی ہوتا ہے۔ یا چار کے لیے تیار کیا ہوا کھانا پانچ کے لیے کافی ہوتا ہے اسی طرح تعداد کے اعتبار سے آگے بھی ۔ (رواہ الطبرانی عن سمرۃ)
25888 أيكم صنع طعاما قدر ما يكفي لرجلين فإنه يكفى ثلاثة ، أو صنع لثلاثة فإنه يكفي أربعة ، أولاربعة فإنه يكفي خمسة فلنحو ذلك العدد (طب عن سمرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৮৯
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25889 ۔۔۔ آدمی اس تک نہ کھڑا ہو جب تک دسترخوان نہ اٹھا لیا جائے ۔ (رواہ الدیلمی عن ابن عمرو (رض))
25889 لا يقوم الرجل حتى ترفع المائدة.

(الديلمى عن إبن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯০
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25890 ۔۔۔ اے عائشہ ، (رض) مہمان کے لیے تکلف مت کرو کہ وہ اکتا نہ جائے لیکن اسے وہی کھانا کھلاؤ جو خود کھاتی ہو ۔ (رواہ ابو عبداللہ محمد بن باکویہ الشیرازی والرافعی عن عیاض بن ابی قرصافۃ عن ابیہ)
25890 يا عائشة لا تكلفي للضيف فتمليه ، ولكن أطعميه مما تأكلين.

(أبو عبد الله محمد بن باكويه الشيرازي والرافعي عن عياض بن أبي قرصافة عن أبيه).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯১
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25891 ۔۔۔ میزبان مہمان کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے ۔ (رواہ الدیلمی عن عائشۃ صدیقۃ (رض) وفیۃ عبدالرحیم بن واقد ضعیف عن الصلت بن حجاج ضعفہ ابن عدی ووثقہ ابن حبان)
25891 لا يصوم صاحب البيت إلا بإذن الضيف.

(الديلمي عن عائشة وفيه عبد الرحيم بن واقد ضعيف عن الصلت بن حجاج الضيف. (الديلمي عن عائشة وفيه عبد الرحيم بن واقد ضعيف عن الصلت بن حجاج ضعفه إبن عدي ووثقه إبن حبان).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯২
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25892 ۔۔۔ کھانے کی دعوت کے دن یا تو پیش امام لوگوں کی امامت کرائے یا میزبان امامت کرائے یا ان میں سے جو افضل ہو وہ امامت کرائے ۔ (رواہ ابن عساکر عن الاوزاعی عن ثابت بن ثوبان العنسی عن ابیہ مرسلا)
25892 يؤم الناس في الطعام الامام أو رب الطعام أو خيرهم.

(إبن عساكر عن الاوزاعي عن ثابت بن ثوبان العنسي عن أبيه مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯৩
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے آداب ۔۔۔ از اکمال :
25893 ۔۔۔ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے پاس جاؤ اس کا (پیش کیا ہوا) کھانا کھاؤ اور اس کے متعلق سوال مت کرو اور تمہیں جو مشروب پیش کرے وہ پی لو اور اس کے متعلق سوال مت کرو ۔ (رواہ ابو یعلی والحاکم ، عن ابو ہریرہ (رض))
25893 إذا دخلت على أخيك المسلم فكل من طعامه ولا تسأله وأشرب من شرابه ولا تسأله.

(ع ك عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯৪
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے آداب ۔۔۔ از اکمال :
25894 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص کسی قوم کی ضیافت کررہا ہو وہ ان کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے ۔ (رواہ ابن عدی ، عن عائشۃ صدیقۃ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 340 ۔
25894- "إذا ضاف أحدكم بقوم فلا يصومن إلا بإذنهم". "عد عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯৫
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے آداب ۔۔۔ از اکمال :
25895 ۔۔۔ جو شخص بھی اپنے بھائی سے ملاقات کرتا ہے دراں حالیکہ اسے روزہ ہو پھر (میزبان کی دعوت پر) روزہ افطار کر دے اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں اس دن کا روزہ رکھ دیتے ہیں۔ (رواہ الدیلمی عن سلمان)
25895- "أيما زائر زار أخاه وهو صائم فأفطر إلا كتب الله تعالى له صوم ذلك اليوم". "الديلمي عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯৬
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے آداب ۔۔۔ از اکمال :
25896 ۔۔۔ تمہارے بھائی نے تمہیں دعوت دی ہے اور تمہارے لیے سامان تکلف کیا ہے روزہ افطار کرلو اس کی جگہ کسی اور دن روزہ رکھ لو اگر چاہو ۔ (رواہ البیہقی عن ابی سعید)
25896- "دعاكم أخوكم وتكلف لكم أفطر وصم يوما مكانه إن شئت". "ق عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯৭
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے آداب ۔۔۔ از اکمال :
25897 ۔۔۔ تمہارے بھائی نے کھانا تیار کیا ہے اور تمہیں دعوت دی ہے روزہ افطار کرلو اور اس کی جگہ کسی اور دن روزہ رکھ لو ۔ (رواہ ابوداؤد الطیالسی عن ابی سعید)
25897- "أخوك صنع طعاما ودعاك أفطر واقض يوما مكانه". "ط عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯৮
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے آداب ۔۔۔ از اکمال :
25898 ۔۔۔ تمہارے اوپر کوئی حرج نہیں اس کی جگہ کسی اور دن روزہ رکھ لو ، (رواہ ابو داؤد ، عن عائشۃ صدیقۃ (رض)) حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں : مجھے اور حفصہ (رض) کو کھانا ہدیہ میں دیا گیا ہم دونوں روزہ سے تھیں ہم نے روزہ افطار کرلیا اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔۔ کلام : ۔۔۔ حدیث پر کلام ہے اور صرف مطلق متن حدیث ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6303 ۔
25898- "لا عليكما صوما مكانه يوما آخر". "د عن عائشة"؛ قالت: "أهدي لي ولحفصة طعام وكنا صائمتين فأفطرنا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكره."
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯৯
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے آداب ۔۔۔ از اکمال :
25899 ۔۔۔ تمہارے بھائی نے تمہارے لیے تکلف کیا ہے اور کھانا تیار کیا ہے اور پھر تم کہتے ہو مجھے روزہ ہے کھانا کھالو اور اس کی جگہ کسی اور دن روزہ رکھ لو ۔ (رواہ الدارقطنی عن ابی سعید وابو داؤد الطیالسی عن جابر)
25899- "تكلف لك أخوك وصنع، ثم تقول: إني صائم كل وصم يوما مكانه". "قط عن أبي سعيد؛ د، ط عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯০০
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے آداب ۔۔۔ از اکمال :
25900 ۔۔۔ اے سلمان ! اس دن کی جگہ کسی اور دن روزہ رکھ لو اور تمہارے لیے نیکی ہے چونکہ تم نے اپنے مومن بھائی کو خوش کیا ہے یعنی روزہ افطار کرکے اور اس کے ساتھ کھانا کھا کر اسے خوش کیا ہے۔ (رواہ السلمی عن سلیمان)
25900- "يا سلمان يوم مكان يوم ولك حسنة بإدخالك السرور على أخيك المؤمن يعني بفطره والأكل معه". "السلمي عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯০১
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے آداب ۔۔۔ از اکمال :
25901 ۔۔۔ اپنی کھجوریں اپنے تھیلے میں رکھ دو اور مکھن برتن میں واپس ڈال دو چونکہ مجھے روزہ ہے۔ رواہ احمد بن حنبل وابو یعلی تعلیقا وابن حبان ، عن انس (رض))
25901- "أعيدوا تمركم في وعائكم وسمنكم في سقائكم فإني صائم". "حم، ع تعليقا؛ حب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯০২
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے حقوق ۔۔۔ از اکمال :
25902 ۔۔۔ جب مہمان محرومی کی حالت میں رات گزار دے تو مسلمانوں کا حق ہے کہ دودھ اور روٹی سے اس کی مہمانی کریں ۔ (رواہ ابن عساکر عن مقداد بن الاسود)
25902- "إذا بات الضيف محروما فحق على المسلمين نصرته حتى يأخذوا قراه من ضرعه وزرعه". "كر عن مقداد بن الأسود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯০৩
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے حقوق ۔۔۔ از اکمال :
25903 ۔۔۔ جب تم کسی قوم کے پاس جاؤ اگر وہ تمہیں مناسب مہمانی کی دعوت دیں تو ان کی دعوت قبول کرو اور اگر وہ تمہیں دعوت نہ دیں تو مناسب طریقہ سے حق مہمانی ان سے لے سکتے ہو۔ (رواہ احمد بن حنبل عن عقبۃ بن عامر)
25903- "إذا نزلتم بقوم فأمروا لكم بما ينبغي للضيف فاقبلوا، وإن لم يفعلوا فخذوا منهم حق الضيف الذي ينبغي لهم". "حم عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯০৪
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے حقوق ۔۔۔ از اکمال :
25904 ۔۔۔ جو شخص کسی قوم کے ہاں مہمان بنا لیکن قوم نے اس کی مہمانی نہ کی تو وہ قوم سے اپنی مہمانی کے بقدر مطالبہ کرسکتا ہے۔ (رواہ الطبرانی عن المقدام)
25904- "أيما رجل ضاف قوما فلم يقروه فإن له أن يطلبهم بمثل قراه". "طب عن المقدام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯০৫
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے حقوق ۔۔۔ از اکمال :
25905 ۔۔۔ جو شخص اللہ تبارک وتعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی اچھی طرح سے مہمان نوازی کرے ۔ (رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق ، عن ابو ہریرہ (رض))
25905- "من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليحسن قرى ضيفه". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯০৬
صلح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہمان کے حقوق ۔۔۔ از اکمال :
25906 ۔۔۔ مہمان کا میزبان کے پاس تین دن تک ٹھہرنے کا حق ہے اس سے زیادہ صدقہ ہے (تین دن کے بعد) مہمان کو کوچ کر جانا چاہیے اور میزبان کو گناہ میں مبتلا نہیں کرنا چاہیے ۔ (رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق ، عن ابو ہریرہ (رض))
25906- "للضيف من الحق على من نزل به ثلاث، فما زاد فهو صدقة، وعلى الضيف أن يرتحل ولا يؤثم أهل منزله". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: