আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

السنن الكبرى للبيهقي

خوف کی نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১১৮ টি

হাদীস নং: ৬০৪৫
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیر دونوں گروہ اکٹھی کہیں پھر ہر گروہ اپنی باری پر رکعت مکمل کرے
(٦٠٤٥) ابو داؤدسجستانی فرماتے ہیں کہ عبد الرحمن بن سمرہ فرماتے ہیں کہ وہ گروہ جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک رکعت پڑھی۔ پھر سلام پھیرنے کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کی جگہ پر چلے گئے، پھر آئے اور ایک رکعت خود پڑھی، پھر ان کی جگہ لوٹ گئے جنہوں نے خود ایک رکعت پڑھ لی تھی۔
(۶۰۴۵) قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِیُّ: وَصَلَّی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَۃَ ہَکَذَا إِلاَّ أَنَّ الطَّائِفَۃَ الَّتِی صَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ثُمَّ سَلَّمَ مَضَوْا إِلَی مُقَامِ أَصْحَابِہِمْ ، وَجَائَ ہَؤُلاَئِ فَصَلَّوْا لأَنْفُسِہِمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ رَجَعُوا إِلَی مُقَامِ أُولَئِکَ فَصَلَّوْا لأَنْفُسِہِمْ رَکْعَۃً حَدَّثَنَا بِذَلِکَ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِیبٍ أَخْبَرَنِی أَبِی أَنَّہُمْ غَزَوْا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَۃَ کَابُلَ فَصَلَّی بِنَا صَلاَۃَ الْخَوْفِ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ فَذَکَرَہُ۔ [ضعیف۔ تقدم ۶۰۰۷]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৪৬
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر گروہ نے ایک رکعت پڑھی اور دوسری کو پورا نہیں کیا
(٦٠٤٦) ثعلبہ بن زہدم حنظلی فرماتے ہیں کہ ہم حذیفہ (رض) کے ساتھ طبرستان میں تھے تو سعید بن عاص نے فرمایا : تم میں سے نماز خوف میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کون تھا ؟ حذیفہ (رض) نے فرمایا : میں ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے ایک صف کھڑی ہوتی اور ایک صف دشمن کے مقابلہ میں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو ایک رکعت پڑھاتے۔ پھر وہ ان کی صف میں چلے جاتے۔ پھر وہ آتے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو ایک رکعت پڑھا دیتے، پھر ان کے ساتھ سلام پھیرتے۔
(۶۰۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ أَخْبَرَنِی الأَشْعَثُ یَعْنِی ابْنَ سُلَیْمٍ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ ہِلاَلٍ عَنْ ثَعْلَبَۃَ بْنِ زَہْدَمٍ الْحَنْظَلِیِّ قَالَ: کُنَّا مَعَ حُذَیْفَۃَ بِطَبَرِسْتَانَ فَقَالَ سَعِیدُ بْنُ الْعَاصِ: أَیُّکُمْ شَہِدَ صَلاَۃَ الْخَوْفِ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-؟ فَقَالَ حُذَیْفَۃُ: أَنَا فَقَامَ صَفٌّ خَلْفَہُ وَصَفٌّ مُوَازِی الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ ذَہَبَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّہِمْ ، وَجَائَ أُولَئِکَ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ثُمَّ سَلَّمَ عَلَیْہِمْ۔

وَرَوَاہُ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ عَنْ سُفْیَانَ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: فَقَامَ حُذَیْفَۃُ وَصَفَّ النَّاسُ خَلْفَہُ صَفَّیْنِ صَفًّا خَلْفَہُ وَصَفًّا مُوَازِیَ الْعَدُوِّ وَصَلَّی بِالَّذِینَ خَلْفَہُ رَکْعَۃً، ثُمَّ انْصَرَفَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَکَانِ ہَؤُلاَئِ، وَجَائَ أُولَئِکَ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً وَلَمْ یَقْضُوا۔ [صحیح۔ ابو داؤد ۱۲۴۶]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৪৭
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر گروہ نے ایک رکعت پڑھی اور دوسری کو پورا نہیں کیا
(٦٠٤٧) سلیم بن عبدسلولی فرماتے ہیں کہ میں سعید بن عاص کے ساتھ طبرستان میں تھا تو سعید کہنے لگے : کون ہے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نمازِ خوف میں حاضر تھا ؟ حذیفہ (رض) نے فرمایا : میں حاضر تھا۔ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا تذکرہ کیا جو عسفان میں پڑھی گئی ۔ راوی ثعلبہ کی روایت میں فرماتے ہیں کہ دشمن کے مقابل صف سجدہ کی حالت میں مراد لیتے ہیں اور ان کی یہ بات کہ وہ ان کی جگہ پر چلے گئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ آگے والیصف پیچھے آگئی اور پچھلی صف آگے چلی گئی پہلی رکعت سے فارغ ہونے کے بعد۔ اس طرح دونوں رکعات امام کے ساتھ ہوئیں، دوسری رکعت کو پورا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
(۶۰۴۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنِی سُفْیَانُ فَذَکَرَہُ۔ کَذَا رَوَاہُ ثَعْلَبَۃُ بْنُ زَہْدَمٍ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ عَنْہُ۔وَقَدْ رُوِّینَاہُ مِنْ حَدِیثِ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ سُلَیْمِ بْنِ عَبْدٍ السَّلُولِیِّ قَالَ: کُنْتُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ الْعَاصِ بِطَبَرِسْتَانَ فَقَالَ لَہُمْ سَعِیدٌ: أَیُّکُمْ شَہِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ ؟ فَقَالَ حُذَیْفَۃُ: أَنَا فَذَکَرَ صَلاَۃً مِثْلَ صَلاَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِعُسْفَانَ فَقَوْلُ الرَّاوِی فِی رِوَایَۃِ ثَعْلَبَۃَ صَفٌّ مُوَازِی الْعَدُوِّ یُرِیدُ بِہِ حَالَ السُّجُودِ وَقَوْلُہُ ثُمَّ انْصَرَفَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَکَانِ ہَؤُلاَئِ وَجَائَ أُولَئِکَ یُرِیدُ بِہِ تَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ وَتَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ بَعْدَ الْفَرَاغِ مِنَ الرَّکْعَۃِ الأُولَی وَفِی ذَلِکَ قَضَائُ الرَّکْعَتَیْنِ مَعَ الإِمَامِ فَلاَ یَحْتَاجُونَ إِلَی قَضَائِ شَیْئٍ بَعْدَہُ وَذَلِکَ بَیِّنٌ فِی رِوَایَۃِ سُلَیْمِ بْنِ عَبْدٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ وَتِلْکَ الْقِصَّۃُ وَہَذِہِ وَاحِدَۃٌ فَوَجَبَ حَمْلُ إِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَلَی الأُخْرَی مَعَ مَا فِیہِ مِنْ الاِتِّفَاقِ لِسَائِرِ الرِّوَایَاتِ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [صحیح۔ انظر ما قبلہ]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৪৮
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر گروہ نے ایک رکعت پڑھی اور دوسری کو پورا نہیں کیا
(٦٠٤٨) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز خوف ذی قرد نامی جگہ میں پڑھائی۔ ایک صف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھی اور دوسری صف دشمن کے مقابل۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت نماز پڑھائی۔ پھر یہ صف دوسری صف کی جگہ چلی جاتی ہے۔ وہ آئے تو انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک رکعت نماز پڑھی۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ سلام پھیرا اور سفیان فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو رکعات ہوگئیں اور ہر گروہ کی ایک رکعت۔
(۶۰۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی جَہْمٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ بِذِی قَرَدٍ۔فَصَفَّ خَلْفَہُ صَفٌّ وَصَفٌّ مُوَازِی الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ ذَہَبَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ أُولَئِکَ ، وَجَائَ أُولَئِکَ فَصَلَّوْا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- رَکْعَۃً ، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَیْہِمْ قَالَ سُفْیَانُ: فَکَانَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- رَکْعَتَیْنِ وَلِکُلِّ طَائِفَۃٍ رَکْعَۃً۔

[صحیح۔ النسائی ۱۵۳۳]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৪৯
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر گروہ نے ایک رکعت پڑھی اور دوسری کو پورا نہیں کیا
(٦٠٤٩) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ اہل علم کے ہاں یہ حدیث ثابت نہیں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذی قرد نامی جگہ پر ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھائی ، پھر انھوں نے سلام پھیرا۔ پھر دوسرے گروہ کو ایک رکعت ۔ پھر انھوں سلام پھیرا۔ اس طرح امام کے لیے دو رکعات اور ہر گروہ کی ایک رکعت ہوئی۔

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ مقتدی پر اتنی ہی نمازِ خوف ہے جتنی امام پر، لیکن لوگوں پر اصل نماز جو خوف میں فرض ہے وہ ایک رکعت ہے۔

شیخ فرماتے ہیں : ” ثُمَّ ذَہَبَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ أُولَئِکَ وَجَائَ أُولَئِکَ “ سے مراد یہ ہے کہ پہلی صف پیچھے آجائے اور پچھلی صف آگے چلی جائے۔
(۶۰۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ وَقَدْ رُوِیَ حَدِیثٌ لاَ یُثْبِتُ أَہْلُ الْعِلْمِ بِالْحَدِیثِ مِثْلَہُ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی بِذِی قَرَدٍ بِطَائِفَۃٍ رَکْعَۃً ثُمَّ سَلَّمُوا وَبِطَائِفَۃٍ رَکْعَۃً ثُمَّ سَلَّمُوا فَکَانَتْ لِلإِمَامِ رَکْعَتَیْنِ وَلِکُلِّ وَاحِدَۃٍ رَکْعَۃً قَالَ الشَّافِعِیُّ: وَإِنَّمَا تَرَکْنَاہُ لأَنَّ جَمِیعَ الأَحَادِیثِ فِی صَلاَۃِ الْخَوْفِ مُجْتَمِعَۃٌ عَلَی أَنَّ عَلَی الْمَأْمُومِینَ مِنْ عَدَدِ الصَّلاَۃِ مَا عَلَی الإِمَامِ ، وَکَذَلِکَ أَصْلُ الْفَرْضِ فِی الصَّلاَۃِ عَلَی النَّاسِ وَاحِدٌ فِی الْعَدَدِ وَلأَنَّہُ لاَ یَثْبُتُ عِنْدَنَا مِثْلُہُ لِشَیْئٍ فِی بَعْضِ إِسْنَادِہِ۔

قَالَ الشَّیْخُ ہَذَا حَدِیثٌ لَمْ یُخَرِّجْہُ الْبُخَارِیُّ وَلاَ مُسْلِمٌ فِی کِتَابَیْہِمَا وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی الْجَہْمِ یَتَفَرَّدُ بِذَلِکَ ہَکَذَا عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ وَقَدْ یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ مِثْلَ صَلاَتِہِ بِعُسْفَانَ فَإِنَّ قَوْلَہُ ثُمَّ ذَہَبَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ أُولَئِکَ وَجَائَ أُولَئِکَ أَرَادَ بِہِ فِی تَقَدُّمِ الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ وَتَأَخُّرِ الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ۔

وَقَدْ رَوَی الزُّہْرِیُّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَا دَلَّ عَلَی ذَلِکَ مَعَ اخْتِلاَفٍ فِیہِ عَلَی الزُّہْرِیِّ وَقْتَ حِرَاسَۃِ أَحَدِ الصَّفَّیْنِ۔

وَرَوَاہُ عِکْرِمَۃُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَقَدْ مَضَی ذِکْرُ ہَذِہِ الرِّوَایَاتِ وَفِی ذَلِکَ دَلِیلٌ عَلَی صِحَّۃِ ہَذَا التَّأْوِیلِ۔ وَعَلَی مِثْلِ ذَلِکَ یُحْمَلُ أَیْضًا مَا۔ [صحیح]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৫০
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر گروہ نے ایک رکعت پڑھی اور دوسری کو پورا نہیں کیا
(٦٠٥٠) قاسم بن حسان فرماتے ہیں کہ میں فلان بن ودیعہ کے پاس آیا تو میں نے ان سے نماز خوف کے بارے میں سوال کیا تو وہ فرمانے لگے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زید بن ثابت کے پاس جائیں اور ان سے سوال کریں ۔ میں زید بن ثابت (رض) کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا۔ فرمانے لگی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نمازِ خوف پڑھائی تو ایک صف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھی اور دوسری صف دشمن کے سامنے۔ آپ نے ان کو ایک رکعت پڑھائی۔ پھر یہ دوسری صف کی جگہ پر چلے گئے اور وہ ان کی جگہ پر آگئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت نماز پڑھائی پھر سلام پھیرا۔
(۶۰۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الرُّکَیْنِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ قَالَ: أَتَیْتُ فُلاَنَ بْنَ وَدِیعَۃَ فَسَأَلْتُہُ عَنْ صَلاَۃِ الْخَوْفِ فَقَالَ: ائْتِ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَاسْأَلْہُ فَأَتَیْتُ زَیْدًا فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ فَصَفَّ صَفًّا خَلْفَہُ وَصَفًّا مُوَازِیَ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ ذَہَبَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ ہَؤُلاَئِ ، وَجَائَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ ہَؤُلاَئِ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ثُمَّ سَلَّمَ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ احمد ۵/۱۸۳]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৫১
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر گروہ نے ایک رکعت پڑھی اور دوسری کو پورا نہیں کیا
(٦٠٥١) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں : میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز خوف میں حاضر ہوا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک گروہ کو حکم دیا کہ وہ دشمن کے سامنے کھڑا ہو اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے ، ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھا دی۔ پھر وہ جنہوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی تھی ان کی جگہ چلے گئے اور وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوگئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت پڑھائی۔ جب انھوں نے سجدے کرلیے تو بیٹھ گئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو رکعات اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے والوں کی یک ایک رکعت ہوئی جب انھوں نے سلام پھیرا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے تو دوسروں نے بھی سلام پھیرا۔

نوٹ : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دو رکعات اور پیچھے والوں کی ایک ایک رکعت یہ بھی بعض راویوں کی جانب سے ہے ، حالانکہ دوسری روایات میں ہے کہ انھوں نے اپنی اپنی رکعت بعد میں مکمل کی ہے۔
(۶۰۵۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ: عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِیُّ عَنْ یَزِیدَ الْفَقِیرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: شَہِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الْخَوْفَ فَأَمَرَ بِطَائِفَۃٍ تَقُومُ فِی وَجْہِ الْعَدُوِّ وَقَامَ فَصَلَّی بِطَائِفَۃٍ رَکْعَۃً ، فَلَمَّا سَجَدَ انْطَلَقَ الَّذِینَ صَلَّوْا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَامُوا مُقَامَ أُولَئِکَ ، وَجَائَ أُولَئِکَ فَقَامُوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ، فَلَمَّا سَجَدُوا جَلَسَ فَسَلَّمَ بِہِمْ ، فَکَانَتْ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَتَیْنِ وَلِلَّذِینَ خَلْفَہُ رَکْعَۃً ، فَلَمَّا سَلَّمَ بِالَّذِینَ خَلْفَہُ سَلَّمَ الآخَرُونَ۔

قَالَ الشَّیْخُ وَہَذَا یَحْتَمِلُ مَا احْتَمَلَ حَدِیثُ حُذَیْفَۃَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَزِیدٍ

وَفِی قَوْلِہِ فَکَانَتْ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَتَیْنِ وَلِلَّذِینَ خَلْفَہُ رَکْعَۃً یَحْتَمِلُ أَنْ یَکُونَ مِنْ جِہَۃِ بَعْضِ الرُّوَاۃِ قَبْلَ جَابِرٍ فَقَدْ رُوِّینَا عَنْ عَطَائٍ وَأَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ مَا دَلَّ عَلَی ذَلِکَ وَقَدْ قَالَ بَعْضُہُمْ فِی حَدِیثِ یَزِیدَ الْفَقِیرِ أَنَّہُمْ قَضَوْا رَکْعَۃً أُخْرَی قَالَہُ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِیُّ۔

قَالَ الشَّیْخُ وَرَوَاہُ الْحَکَمُ بْنُ عُتَیْبَۃَ عَنْ یَزِیدَ الْفَقِیرِ عَنْ جَابِرٍ وَقَالَ فَصَفَفْنَا صَفَّیْنِ فَذَکَرَہُ بِلَفْظٍ مُحْتَمِلٍ لِلتَّأْوِیلِ الَّذِی ذَکَرْنَاہُ إِلاَّ أَنَّ الْمَسْعُودِیَّ قَدْ رَوَاہُ مَرَّۃً بِالزِّیَادَۃِ فَتْوًی مِنْ جِہَۃِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ یَمْنَعُ ہَذَا التَّأْوِیلَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔وَذَلِکَ فِیمَا۔ [صحیح لغیرہٖ۔ النسائی ۱۵۴۵]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৫২
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر گروہ نے ایک رکعت پڑھی اور دوسری کو پورا نہیں کیا
(٦٠٥٢) یزید بن صہیب فقیر فرماتے ہیں کہ میں نے جابر (رض) سے سوال کیا کہ سفر میں دو رکعتوں میں قصر ہے ؟ جابر (رض) نے فرمایا : سفر میں دو رکعت میں قصر نہیں، لیکن قتال میں ایک رکعت قصر ہے۔ پھر فرمایا کہ وہ لڑائی کے موقع پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے اور نماز کا وقت ہوگیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوگئے تو ایک گروہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے صف بنائی اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے رہا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت پڑھائی اور اس میں دو سجدے کیے۔ پھر وہ لوگ جنہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی تھی دوسرے گروہ کی جگہ چلے گئے ۔ پھر دوسرا گروہ آیا اور انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت پڑھائی اور اس میں دو سجدے کیے۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ گئے اور سلام پھیرا۔ پھر ان لوگوں نے سلام پھیرا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے اور دوسروں نے بھی ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو رکعت اور لوگوں کی ایک ایک رکعت ہوئی۔

پھر یزید نے یہ آیت تلاوت کی : { وَإِذَا کُنْتَ فِیہِمْ فَأَقَمْتَ لَہُمُ الصَّلاَۃَ } [النساء : ١٠٢] جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں موجود ہوں تو ان کے لیے نماز قائم کیجیے۔

شیخ فرماتے ہیں : ممکن ہے جو جابر (رض) نے بیان کیا ، یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی غزوہ میں نماز ہو، اسی طرح دوسروں نے بیان کیا کہ انھوں نے ایک رکعت اپنے طور پر پڑھی۔ بہرحال اثبات کو لیا جائے گا۔
(۶۰۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ عَنْ یَزِیدَ بْنِ صُہَیْبٍ الْفَقِیرِ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الرَّکْعَتَیْنِ فِی السَّفَرِ أَقَصْرٌ ہُمَا؟ قَالَ جَابِرٌ: إِنَّ الرَّکْعَتَیْنِ فِی السَّفَرِ لَیْسَتَا بِقَصْرٍ إِنَّمَا الْقَصْرُ رَکْعَۃٌ عِنْدَ الْقِتَالِ ، ثُمَّ أَنْشَأَ یُحَدِّثُ: أَنَّہُ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عِنْدَ الْقِتَالِ وحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَصَفَّتْ طَائِفَۃً خَلْفَہُ وَقَامَتْ طَائِفَۃٌ وُجُوہُہَا قِبَلَ وُجُوہِ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً وَسَجَدَ بِہِمْ سَجْدَتَیْنِ ، ثُمَّ إِنَّ الَّذِینَ صَلَّوْا خَلْفَہُ انْطَلَقُوا فَقَامُوا مُقَامَ أُولَئِکَ ، وَجَائَ أُولَئِکَ فَصَلَّوْا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً وَسَجَدَ بِہِمْ سَجْدَتَیْنِ ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- جَلَسَ فَسَلَّمَ وَسَلَّمَ الَّذِینَ خَلْفَہُ وَسَلَّمُوا أُولَئِکَ فَکَانَتْ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَتَیْنِ وَلِلْقَوْمِ رَکْعَۃً رَکْعَۃً ، ثُمَّ قَرَأَ یَزِیدُ {وَإِذَا کُنْتَ فِیہِمْ فَأَقَمْتَ لَہُمُ الصَّلاَۃَ} [النسائ: ۱۰۲]

قَالَ الشَّیْخُ وَہَذَا الَّذِی رُوِیَ عَنْ جَابِرٍ إِنْ کَانَ لاَ یَحْتَمِلُ مَا ذَکَرْنَاہُ مِنَ التَّأْوِیلِ فَیَحْتَمِلُ أَنْ یَکُونَ خَبَرًا عَنْ صَلاَتِہِ فِی الْغَزَاۃِ الَّتِی وَصَفَ ہُوَ وَغَیْرُہُ صَلاَتَہُ فِیہَا وَأَنَّہُمْ قَضَوْا رَکْعَتَہُمُ الْبَاقِیَۃَ وَیَکُونُ فِی حُکْمِ شَیْئٍ أَثْبَتَہُ بَعْضُ الرُّوَاۃِ دُونَ بَعْضٍ فَیُؤْخَذُ بِقَوْلِ الْمُثْبِتِ وَالأَصْلُ وُجُوبُ الْعَدَدِ حَتَّی یَثْبُتَ جَوَازُ النُّقْصَانِ عَنْہُ بِمَا لاَ یَحْتَمِلُ التَّأْوِیلَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ انظر ما قبلہ]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৫৩
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر گروہ نے ایک رکعت پڑھی اور دوسری کو پورا نہیں کیا
(٦٠٥٣) (الف) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز خوف ایک گروہ کو ایک رکعت اور دوسرے گروہ کو بھی ایک رکعت پڑھائی۔

(ب) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک ایک رکعت انھوں نے بذات خود پڑھی۔
(۶۰۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ مِسْعِرٍ عَنْ سِمَاکٍ الْحَنَفِیِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-: أَنَّہُ صَلَّی بِہَؤُلاَئِ رَکْعَۃً وَبِہَؤُلاَئِ رَکْعَۃً فِی صَلاَۃِ الْخَوْفِ کَذَا أَتَی بِہِ سِمَاکٌ مُخْتَصَرًا۔

وَقَدْ رُوِّینَاہُ عَنْ سَالِمٍ وَنَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ کُلَّ وَاحِدَۃٍ مِنَ الطَّائِفَتَیْنِ قَضَوْا رَکْعَتَہُمْ وَالْحُکْمُ لِلإِثْبَاتِ فِی مِثْلِ ہَذَا وَبِاللَّہِ التَّوفِیقُ۔ [صحیح۔ تقدم ۶۰۳۹]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৫৪
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر گروہ نے ایک رکعت پڑھی اور دوسری کو پورا نہیں کیا
(٦٠٥٤) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی تم پر حضر میں چار رکعات اور سفر میں دو رکعت اور خوف میں ایک رکعت فرض کی۔
(۶۰۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الأَحْمَسِیُّ حدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ عَائِذٍ الطَّائِیِّ عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الأَخْنَسِ عَنْ مُجاہِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ اللَّہَ فَرَضَ الصَّلاَۃَ عَلَی لِسَانِ نَبِیِّکُمْ -ﷺ- أَرْبَعًا فِی الْحَضَرِ وَفِی السَّفَرِ رَکْعَتَیْنِ وَفِی الخَوْفِ رَکْعَۃً۔

[صحیح۔ تقدم ۵۳۸۳]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৫৫
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر گروہ نے ایک رکعت پڑھی اور دوسری کو پورا نہیں کیا
(٦٠٥٥) اس میں احتمال ہے کہ ایک رکعت امام کے ساتھ اور دوسری رکعت اکیلے پڑھی ؛کیونکہ فرض نماز اپنی اصل پر ہی ہوتی ہے۔

امام احمد ا (رح) ور دوسرے محدثین کا کہنا ہے کہ جو نماز خوف کی جو صورتیں احادیث میں آئی ہیں سب پر عمل جائز ہے۔
(۶۰۵۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَأَبُو بَکْرٍ ابْنَا أَبِی شَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ الْمُزَنِیُّ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ عَائِذٍ الطَّائِیُّ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ۔

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔

وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ الْمُرَادُ بِہِ رَکْعَۃً مَعَ الإِمَامِ وَیَنْفَرِدُ بِأُخْرَی عَلَی قَوْلِ مَنْ یَرَی فَرْضَ الصَّلاَۃِ فِی الْجَمَاعَۃِ عَلَی الأَعْیَانِ وَفِی کَیْفِیَّۃِ صَلاَۃِ الْخَوْفِ فِی الأَحَادِیثِ الثَّابِتَۃِ مَعَ اخْتِلاَفِ وُجُوہِہَا وَالاِتِّفَاقُ فِی عَدَدِہَا دَلِیلٌ عَلَی صِحَّۃِ ہَذَا التَّأْوِیلِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ

وَذَہَبَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ رَحِمَہُ اللَّہُ وَجَمَاعَۃٌ مِنْ أَصْحَابِ الْحَدِیثِ إِلَی أَنَّ کُلَّ حَدِیثٍ وَرَدَ فِی أَبْوَابِ صَلاَۃِ الْخَوْفِ فَالْعَمَلُ بِہِ جَائِزٌ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [صحیح۔ تقدم ۵۳۸۳]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৫৬
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا گروہ آنے کے بعد پہلی رکعت پوری کرے گا پھر دوسری رکعت امام کے ساتھ پڑھے گا، پھر پہلا گروہ دوسری رکعت پڑھے گا پھر سلام ہوگا
(٦٠٥٦) (الف) مروان بن حکم نے ابوہریرہ (رض) سے پوچھا : کیا آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خوف کی نماز پڑھی ہے ؟ ابوہریرہ (رض) فرمانے لگے : ہاں ! مروان نے پوچھا : کب ؟ ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : غزوہ نجد میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز عصر کے لیے کھڑے ہوئے۔ ایک گروہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھڑا ہوا اور دوسرا دشمن کے مقابل اور ان کی پشت قبلہ کی طرف تھی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی اور ان سب نے بھی تکبیر کہی۔ جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے اور وہ جو دشمن کے مقابل تھے، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک رکوع کیا اور انھوں نے بھی جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے اور دوسرے دشمن کے مقابل کھڑے رہے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور وہ گروہ بھی جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ اب یہ دشمن کے سامنے کھڑے ہوئے اور جو دشمن کے سامنے کھڑے تھے وہ آگئے۔ انھوں نے رکوع و سجود کیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے تھے۔ پھر وہ کھڑے ہوئے۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسرا رکوع کیا تو انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رکوع کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا تو انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ کیا۔ پھر وہ گروہ آیا جو دشمن کے سامنے کھڑا تھا، انھوں نے رکوع و سجود کیے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے ہوئے تھے اور جو ان کے ساتھ تھے۔ انھوں نے بھی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور ان سب نے سلام پھیرا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو رکعت تھی اور ہر گروہ کی ایک ایک رکعت تھی۔

(ب) اس میں تفسیر ہے کہ امام کے ساتھ ایک ایک رکعت تھی۔
(۶۰۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَنَسٍ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الأَسْوَدِ أَنَّہُ سَمِعَ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ یُحَدِّثُ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ: أَنَّہُ سَأَلَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ہَلْ صَلَّیْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ؟ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ: نَعَمْ قَالَ مَرْوَانُ: مَتَی؟ فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ: عَامَ غَزْوَۃِ نَجْدٍ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی الصَّلاَۃِ صَلاَۃِ الْعَصْرِ فَقَامَتْ مَعَہُ طَائِفَۃٌ وَطَائِفَۃٌ أُخْرَی مُقَابِلَ الْعَدُوِّ وَظُہُورُہُمْ إِلَی الْقِبْلَۃِ ، فَکَبَّرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَکَبَّرُوا جَمِیعًا الَّذِینَ مَعَہُ وَالَّذِینَ مُقَابِلَ الْعَدُوِّ ، ثُمَّ رَکَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَۃً وَاحِدَۃً وَرَکَعَتِ الطَّائِفَۃُ الَّتِی مَعَہُ ، ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدَتِ الطَّائِفَۃُ الَّتِی تَلِیہِ وَالآخَرُونَ قِیَامٌ مُقَابِلَ الْعَدُوِّ ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَامَتِ الطَّائِفَۃُ الَّتِی مَعَہُ فَذَہَبُوا إِلَی الْعَدُوِّ فَقَابَلُوہُمْ وَأَقْبَلَتِ الطَّائِفَۃُ مُقَابِلَ الْعَدُوِّ فَرَکَعُوا وَسَجَدُوا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَائِمٌ کَمَا ہُوَ ، ثُمَّ قَامُوا فَرَکَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَۃً أُخْرَی وَرَکَعُوا مَعَہُ وَسَجَدَ وَسَجَدُوا مَعَہُ ، ثُمَّ أَقْبَلَتِ الطَّائِفَۃُ الَّتِی کَانَتْ مُقَابِلَ الْعَدُوِّ فَرَکَعُوا وَسَجَدُوا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَاعِدٌ وَمَنْ مَعَہُ ، ثُمَّ کَانَ السَّلاَمُ فَسَلَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَسَلَّمُوا جَمِیعًا فَکَانَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَتَیْنِ وَلِکُلِّ رَجُلٍ مِنَ الطَّائِفَتَیْنِ رَکْعَۃً رَکْعَۃً کَذَا قَالَ۔

وَالصَّوَابُ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِنَ الطَّائِفَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ

أَخْبَرَنَا بِذَلِکَ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ حَدَّثَنَا حَیْوَۃُ وَابْنُ لَہِیعَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔

وَہَذَا بَیَّنٌ فِی تَفْسِیرِ الْحَدِیثِ وَلَعَلَّہُ أَرَادَ رَکْعَۃً رَکْعَۃً مَعَ الإِمَامِ۔وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ [صحیح۔ ابو داؤد ۱۲۴۰]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৫৭
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا گروہ آنے کے بعد پہلی رکعت پوری کرے گا پھر دوسری رکعت امام کے ساتھ پڑھے گا، پھر پہلا گروہ دوسری رکعت پڑھے گا پھر سلام ہوگا
(٦٠٥٧) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو نماز خوف پڑھائی تو ان کے دو گروہ بنا دیے۔ ایک گروہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھا اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے پیچھے والوں کو ایک رکعت پڑھائی اور اس میں ان کو دو سجدے کروائے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور وہ بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدھے کھڑے ہوگئے تو وہ الٹے پاؤں لوٹے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے۔ وہ ان لوگوں کے پیچھے کھڑے ہوگئے جو دشمن کے سامنے تھے۔ اب دوسرا گروہ آگیا۔ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوگئے۔ انھوں نے اپنی ایک رکعت پڑھی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے تھے۔ پھر وہ کھڑے ہوئے۔ ان کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسری رکعت پڑھائی ۔ یہ ان کی پہلی تھی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو سری۔ پھر وہ دشمن کے سامنے ہوگئے۔ انھوں نے اپنی ایک رکعت پڑھی اور دو سجدے کیے۔ پھر وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے رہے۔ پھر ان سب نے سلام پھیرا۔
(۶۰۵۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالنَّاسِ صَلاَۃَ الْخَوْفِ فَصَدَعَ النَّاسَ صَدْعَیْنِ فَقَامَتْ طَائِفَۃٌ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَطَائِفَۃٌ تُجَاہَ الْعَدُوِّ فَصَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِمَنْ خَلْفَہُ رَکْعَۃً وَسَجَدَ بِہِمْ سَجْدَتَیْنِ ، ثُمَّ قَامَ وَقَامُوا مَعَہُ ، فَلَمَّا اسْتَوَی قَائِمًا رَجَعَ الَّذِینَ خَلْفَہُ وَرَائَ ہُمُ الْقَہْقَرَی فَقَامُوا وَرَائَ الَّذِینَ بِإِزَائِ الْعَدُوِّ وَجَائَ الآخَرُونَ فَقَامُوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّوْا لأَنْفُسِہِمْ رَکْعَۃً وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَائِمٌ ، ثُمَّ قَامُوا فَصَلَّی بِہِمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أُخْرَی فَکَانَتْ لَہُمْ وَلِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ جَائَ الَّذِینَ بِإِزَائِ الْعَدُوِّ فَصَلَّوْا لأَنْفُسِہِمْ رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ ثُمَّ جَلَسُوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَسَلَّمَ بِہِمْ جَمِیعًا۔(ت) کَذَا رَوَاہُ یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ۔وَرَوَاہُ سَلَمَۃُ بْنُ الْفَضْلِ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔وَرَوَاہُ إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَعَن ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ مَعَ اخْتِلاَفٍ فِی لَفْظِ حَدِیثِ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا لَیْسَ ذَلِکَ فِی لَفْظِ حَدِیثِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔أَمَّا رِوَایَتُہُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَذَکَرَہُ أَبُو الأَزْہَرِ عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِیہِ۔ [صحیح لغیرہٖ]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৫৮
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا گروہ آنے کے بعد پہلی رکعت پوری کرے گا پھر دوسری رکعت امام کے ساتھ پڑھے گا، پھر پہلا گروہ دوسری رکعت پڑھے گا پھر سلام ہوگا
(٦٠٥٨) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو ذات الرقاع میں نمازِ خوف پڑھائی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا تو ایک صف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھی اور دوسری صف دشمن کے سامنے تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ اکبر کہا تو انھوں نے بھی اللہ اکبرکہا جنہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے صف بنائی تھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو انھوں نے بھی رکوع کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا تو انھوں نے سجدہ کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا سر اٹھایا تو انھوں نے بھی سر اٹھایا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے رہے۔ پھر انھوں نے دوسری رکعت پڑھی اور وہ کھڑے ہوئی پھر اپنی ایڑیوں کے بل الٹے پاؤں چلے یہاں تک کہ ان کے پیچھے جاکر کھڑے ہوگئے۔ پھر دوسرا گروہ آیا، انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے صف بنائی۔ پھر انھوں نے اللہ اکبر کہا۔ پھر انھوں نے رکوع کیا۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسرا سجدہ کیا۔ انھوں نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ کیا۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو انھوں نے دوسرا سجدہ کیا۔ پھر دونوں گروہ کھڑے ہوئے۔ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے صفیں بنائیں، نبی نے ایک رکوع کیا تو ان سب نے بھی رکوع کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا تو ان سب نے بھی سجدہ کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سر اٹھایا تو انھوں نے بھی سر اٹھایا، یہ تمام نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جلدی کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تخفیف میں کوتاہی نہیں کی۔ اپنی طاقت کے مطابق ہلکی نماز پڑھائی ، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو انھوں نے بھی سلام پھیرا، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور یقیناً لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تمام نماز میں شریک رہے۔
(۶۰۵۸) وَأَمَّا رِوَایَتُہُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ فَأَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ یَحْیَی الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ

(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَُا قَالَتْ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالنَّاسِ صَلاَۃَ الْخَوْفِ بِذَاتِ الرِّقَاعِ فَصَدَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- النَّاسَ صَدْعَیْنِ فَصَفَّتْ طَائِفَۃٌ وَرَائَ ہُ وَقَامَتْ طَائِفَۃٌ وُجَاہَ الْعَدُوِّ قَالَتْ: فَکَبَّرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَکَبَّرَتِ الطَّائِفَۃُ الَّذِینَ صَفُّوا خَلْفَہُ ، ثُمَّ رَکَعَ فَرَکَعُوا ، ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدُوا ثُمَّ رَفَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَأْسَہُ فَرَفَعُوا مَعَہُ ، ثُمَّ مَکَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- جَالِسًا وَسَجَدُوا لأَنْفُسِہِمُ السَّجْدَۃَ الثَّانِیَۃَ ، ثُمَّ قَامُوا فَنَکَصُوا عَلَی أَعْقَابِہِمْ یَمْشُونَ الْقَہْقَرَی حَتَّی قَامُوا مِنْ وَرَائِہِمْ وَأَقْبَلَتِ الطَّائِفَۃُ الأُخْرَی فَصَفُّوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَکَبَّرُوا ، ثُمَّ رَکَعُوا لأَنْفُسِہِمْ ، ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- سَجْدَتَہُ الثَّانِیَۃَ فَسَجَدُوا مَعَہُ ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی رَکْعَتِہِ الثَّانِیَۃِ وَسَجَدُوا ہُمْ لأَنْفُسِہِمُ السَّجْدَۃَ الثَّانِیَۃَ ، ثُمَّ قَامَتِ الطَّائِفَتَانِ جَمِیعًا فَصَفُّوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَرَکَعَ بِہِمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَۃً فَرَکَعُوا جَمِیعًا ، ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدُوا جَمِیعًا ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَرَفَعُوا مَعَہُ کُلُّ ذَلِکَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- سَرِیعًا جِدًّا لاَ یَأْلُو أَنْ یُخَفِّفَ مَا اسْتَطَاعَ ، ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَسَلَّمُوا ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَدْ شَرَکَہُ النَّاسُ فِی صَلاَتِہِ کُلِّہَا۔حَدِیثُہُمَا سَوَاء ٌ فِی الْمَعْنَی وَقَدْ تَزِیدُ إِحْدَاہُمَا عَلَی الأُخْرَی الْکَلِمَۃِ أَوْ نَحْوِہَا۔

[صحیح لغیرہٖ۔ احمد ۶/۲۷۵]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৫৯
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس کے لیے نمازِ خوف پڑھناجائز ہے
(٦٠٥٩) عمر بن عبد الرحمن کے غلام ثابت فرماتے ہیں کہ جب عبداللہ بن عمرو اور عنبسہ بن ابی سفیان کے درمیان بات ہوئیتو فرمایا : تم قتال کے لیے تیار ہو جاؤ تو خالد بن عاص سوار ہو کر عبداللہ بن عمرو کے پاس گئے، وہ وعظ فرما رہے تھے تو عبداللہ بن عمرو (رض) فرمانے لگے : کیا آپ نہیں جانتے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا وہ شہید ہے۔
(۶۰۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی سُلَیْمَانُ الأَحْوَلُ أَنَّ ثَابِتًا مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَہُ:

أَنَّہُ لَمَّا کَانَ بَیْنَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو وَعَنْبَسَۃَ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ مَا کَانَ تَیَسَّرُوا لِلْقِتَالِ فَرَکِبَ خَالِدُ بْنُ الْعَاصِ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو فَوَعَظَہُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرٍو: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِہِ فَہُوَ شَہِیدٌ))

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَکْرٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۱]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৬০
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس کے لیے نمازِ خوف پڑھناجائز ہے
(٦٠٦٠) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کیا حکم ہے اگر ا کوئی شخص میرا مال زبردستی لینا چاہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنا مال اس کو نہ دو ۔ عرض کیا : اگر وہ میرے ساتھ لڑائی کرے تو ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو بھی اس سے لڑائی کر۔ اس نے کہا : اگر وہ مجھے قتل کر دے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو تو شہید ہے۔ اس نے کہا : اگر میں اس کو مار دوں تو فرمایا : وہ آگ میں ہے۔
(۶۰۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ أَرَأَیْتَ إِنْ جَائَ رَجُلٌ یُرِیدُ أَخْذَ مَالِی؟ قَالَ: ((فَلاَ تُعْطِہِ مَالَکَ))۔قَالَ: أَرَأَیْتَ إِنْ قَاتَلَنِی؟ قَالَ: ((قَاتِلْہُ))۔قَالَ: أَرَأَیْتَ إِنْ قَتَلَنِی؟ قَالَ: ((فَأَنْتَ شَہِیدٌ))۔قَالَ: أَرَأَیْتَ إِنْ قَتَلْتُہُ؟ قَالَ: ((فَہُوَ فِی النَّارِ))۔

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۰]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৬১
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس کے لیے نمازِ خوف پڑھناجائز ہے
(٦٠٦١) سعید بن زید فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا : جو اپنے مال کی حفاظت میں مارا گیا وہ شہید ہے۔
(۶۰۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الرَّبِیعِ الْمَکِّیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ: ((مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِہِ فَہُوَ شَہِیْدٌ))۔ [صحیح۔ ابو داؤد ۴۷۷۲]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৬২
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس کے لیے نمازِ خوف پڑھناجائز ہے
(٦٠٦٢) سعید بن زید (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو اپنے مال کی حفاظت میں قتل کیا گیا وہ شہید ہے اور جو اپنے گھروالوں کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا وہ بھی شہید ہے اور جو اپنے خون کی حفاظت میں قتل کردیا گیا وہ بھی شہید ہے۔
(۶۰۶۲) وَحَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ: ((مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِہِ فَہُوَ شَہِیدٌ ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ أَہْلِہِ فَہُوَ شَہِیدٌ ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دَمِہِ فَہُوَ شَہِیدٌ))۔ [صحیح۔ النسائی ۴۰۹۴]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৬৩
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس کے لیے نمازِ خوف پڑھناجائز ہے
(٦٠٦٣) ابراہیم بن سعد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو اپنے دین کی حفاظت میں قتل کیا گیا وہ بھی شہید ہے۔
(۶۰۶۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الأَسْفَاطِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِی أَبِی فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: ((وَمَنْ أُصِیبَ دُونَ دِینِہِ فَہُوَ شَہِیدٌ))۔

وَلَمْ یَذْکَرِ الدَّمَ وَقَدْ ذَکَرَہُمَا جَمِیعًا بَعْضُ الرُّوَاۃِ عَنْ أَبِی دَاوُدَ۔ [صحیح۔ ابو داؤد ۴۷۷۲]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৬৪
خوف کی نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس کے لیے آخرت میں لباس اور بسترنہ ہوگا
(٦٠٦٤) عمران بن حطان نے ابن عباس (رض) سے ریشم کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : آپ حضرت عائشہ (رض) سے سوال کریں، میں نے ان سے سوال کیا تو انھوں نی فرمایا : آپ ابن عمر (رض) سے سوال کریں۔ میں نے ابن عمر (رض) سے سوال کیا تو وہ فرمانے لگے : مجھے ابو حفص نے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے دنیا میں ریشم پہنا اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔
(۶۰۶۴) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا حَرْبٌ یَعْنِی ابْنَ شَدَّادٍ عَنْ یَحْیَی یَعْنِی ابْنَ أَبِی کَثِیرٍ قَالَ حَدَّثَنِی عِمْرَانُ بْنُ حِطَّانَ: أَنَّہُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ لُبْسِ الْحَرِیرِ فَقَالَ: سَلْ عَنْہُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَسَأَلْتُ عَائِشَۃَ فَقَالَتْ: سَلِ ابْنَ عُمَرَ فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ حَدَّثَنِی أَبُو حَفْصٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((مَنْ لَبِسَ الْحَرِیرَ فِی الدُّنْیَا فَلاَ خَلاَقَ لَہُ فِی الآخِرَۃِ))۔

رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رَجَائٍ ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۴۹۷]
tahqiq

তাহকীক: