কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৮২ টি
হাদীস নং: ২৮১১২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28112 ۔۔۔ اتوار کے دن حجامت شفاء ہے ، (مسند فردوس ، ضعیف الجامع 2659)
28112- "الحجامة يوم الأحد شفاء". "فر" عن جابر بن عبد الملك ابن حبيب في الطب النبوي - عن عبد الكريم الحضرمي معضلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১১৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28113 ۔۔۔ چاند کے مہینہ کی ابتدا میں حجامت کا علاج ناپسندیدہ ہے اس کے نفع کی امید اس وقت تک نہیں جب تک کہ چاند گھٹنے نہ لگے ۔ (ابن حبیب عن عبدالکریم ، ضعیف الجامع 2755)
28113- "الحجامة تكره في أول الهلال، ولا يرجى نفعها حتى ينقص الهلال". ابن حبيب - عن عبد الكريم معضلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১১৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28114 ۔۔۔ جس نے مہینہ کی سترہ تاریخ کے منگل کو حجامت کی تو یہ سال بھر کی بیماریوں کا علاج ہوگا ۔ یعنی جب کبھی سترہ کو منگل کا دن پڑجائے ۔ (طبرانی کبیر سنن کبری للبیہقی عن معقل بن یسار (رض) ، ذخیرہ الحفاظ 5085)
28114- "من احتجم يوم الثلاثاء لسبع عشرة من الشهر كان دواء الداء سنة. "طب، هق" عن معقل بن يسار.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১১৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28115 ۔۔۔ جس نے مہینہ کی سترہ انیس اور اکیس تاریخ میں حجامت والا علاج کروایا تو یہ ہر بیماری سے شفایاب ہونے کا ذریعہ ہوگا ۔ (ابوداؤد مستدرک حاکم ، عن ابو ہریرہ (رض))
28115- " من احتجم لسبع عشرة من الشهر وتسع عشرة وإحدى وعشرين كان له شفاء من كل داء".
"د، ك" عن أبي هريرة.
"د، ك" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১১৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28116 ۔۔۔ جس نے بدھ کے دن یا ہفتہ (سینچر) کے دن حجامت کروائی پھر اس نے اپنے جسم پر سفید داغ دیکھے تو وہ اپنے علاوہ ہرگز کسی اور کو ملامت نہ کرے ۔ (مستدرک حاکم بیہقی فی السنن ، عن ابو ہریرہ (رض) ، ضعیف الجامع 6376، الضعیفہ 1567)
28116- "من احتجم يوم الأربعاء أو يوم السبت فرأى في جسده وضحا فلا يلومن إلا نفسه". "ك، هق" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১১৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28117 ۔۔۔ جس نے جمعرات کی دن حجامت کروائی اور بیمار ہوگیا تو وہ اس میں مرجائے گا ۔ (ابن عساکر ، عن ابن عباس (رض))
28117- "من احتجم في يوم الخميس فمرض فيه مات فيه". ابن عساكر - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১১৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28118 ۔۔۔ جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھ کو بتایا کہ سینگیاں لگوانا ان تمام معالجات میں زیادہ نافع ہے جو لوگ کرتے ہیں۔ (مستددرک حاکم ، عن ابو ہریرہ (رض))
28118- "أخبرني جبريل أن الحجم أنفع ما تداوى به الناس". "ك" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১১৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28119 ۔۔۔ گرمی کی شدت کے مقابلہ کے لیے حجامت کے ذریعہ مدد حاصل کر اس لیے کہ بعض اوقات آدمی میں خون کا دوران زیادہ ہوجاتا ہے اور اس کو ہلاک کردیتا ہے۔ (حاکم فی التاریخ ، عن ابن عباس (رض))
28119- "استعينوا على شدة الحر بالحجامة فإن الدم ربما يتبيغ بالرجل فيقتله". "ك" في تاريخه - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১২০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28120 ۔۔۔ تمہاری دواؤں میں زیادہ بہتر حجامت ہے اور قسط بحری ہے بس مسل کر اور دبا کر اپنے بچوں کو تکلیف نہ پہنچاؤ۔ (مسلم عن انس (رض))
28120- "إن أفضل ما تداويتم به الحجامة والقسط البحري فلا تعذبوا صبيانكم بالغمز" م" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১২১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28121 ۔۔۔ بیشک وہ سب سے بہتر دن جس میں تم حجامت والا علاج کرو سترہ انیس اور اکیس کا دن ہے۔ (ترمذی ، عن ابن عباس (رض)، ضعیف الترمذی 355)
28121- "إن خير ما تحتجمون فيه يوم سبع عشرة ويوم تسع عشرة ويوم إحدى وعشرين". "ت"3 عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১২২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28122 ۔۔۔ بالیقین جمعہ کے دن میں ایک ساعت ایسی ہے کہ اس میں جو کوئی حجامت کرے گا تو اس کو ایسی بیماری لاحق ہوجائے گی جس سے وہ شفایاب نہیں ہوگا ، (عقیلی عن ابن عمرو (رض) ، ضعیف 1889 الجامع ، الضعیفۃ 1711)
28122- "إن في الجمعة ساعة لا يحتجم فيها محتجم إلا عرض له داء لا يشفى منه". "عق" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১২৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28123 ۔۔۔ جن چیزوں سے تم علاج کرتے ہو اگر ان میں سے کسی میں خیر ہے تو وہ حجامت ہے۔ (مسند احمد ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ، مستدرک ، عن ابو ہریرہ (رض))
28123- "إن كان في شيء مما تداوون به خير فالحجامة". "حم، د، هـ، ك" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১২৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28124 ۔۔۔ رگ کا کاٹنا دکھ کر باعث ہے اور حجامت (نشتر لگا کر فاسد خون کا اخراج) اس سے بہتر ہے۔ (مسند فردوس ، عبداللہ ابن جراد ، ذخیرہ الحفاظ)
28124- "قطع العرق مسقمة والحجامة خير منه". "فر" عبد الله بن جراد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১২৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
25 281 ۔۔۔ جس شب مجھے (مسجد حرام سے مسجد اقصی تک لے جایا گیا (اور معراج ہوئی) اس شب میں ملائکہ کی جس کی جماعت کے پاس سے بھی میں گذرا وہ یہ کہتی گئی کہ محمد ! حجامت کو لازم کرلو ۔ (ترمذی ابن ماجہ ، عن ابن عباس (رض))
28125- "ما مررت ليلة أسري بي على ملأ من الملائكة إلا كلهم يقول لي: عليك يا محمد بالحجامة". "ت،5 "هـ" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১২৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28126 ۔۔۔ حجامت کرو پندرہ تاریخ کو یا سترہ کو یا انیس کو یا اکیس کو دوران خون تم میں زیادہ ہو کر کہیں تمہیں ہلاک نہ کر ڈالے ۔ (بزار ، ابو نعیم ، عن ابن عباس (رض))
28126- "احتجموا لخمس عشرة أو سبع عشرة أو تسع عشرة أو إحدى وعشرين لا يتبيغ بكم الدم فيقتلكم". البزار وأبو نعيم في الطب - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১২৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28127 ۔۔۔ جب گرمی سخت ہو تو عمل حجامت سے مدد لو ایسا نہ ہو کہ خون تم میں سے کسی پر غالب ہو کر اسے ہلاک کر ڈالے ۔ (مستدرک حاکم ، عن انس (رض))
28127- "إذا اشتد الحر فاستعينوا بالحجامة لا يتبيغ الدم بأحدكم فيقتله". "ك" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১২৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28128 ۔۔۔ سر میں حجامت کرو سات بیماریوں کا علاج ہے جب کہ حجامت کروانے والا ان کی نیت کرے ، جنون ، سے درد سر سے ، جذام سے سفید داغوں اونگھ سے داڑھ کے درد سے اور اس اندھیرے سے جس کو آدمی اپنی آنکھوں کے سامنے پاتا ہے۔ (طبرانی کبیر ابو نعیم ، عن ابن عباس (رض))
28128- "الحجامة في الرأس شفاء عن سبع إذا ما نوى صاحبها من الجنون والصداع والجذام والبرص والنعاس ووجع الضرس وظلمة يجدها في عينيه". "طب" وأبو نعيم - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১২৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28129 ۔۔۔ بیشک حجامت سر میں ہر بیماری کا علاج ہے جنون کا جذام کا ، اور رات میں نظر نہ آنے کا ، کوڑھ کا اور درد سر کا ۔ (طبرانی کبیر عن ام سلمہ (رض))
28129- "إن الحجامة في الرأس دواء من كل داء الجنون والجذام والعشاء والبرص والصداع". "طب" عن أم سلمة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১৩০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28130 ۔۔۔ بیشک جمعہ کے دن میں ایک ساعت ایسی ہے کہ اس میں جو کوئی بھی حجامت کروائے گا ہلاک ہوجائے گا ۔ (ابو یعلی عن حسین بن علی (رض))
28130- "إن في الجمعة ساعة لا يحتجم فيها أحد إلا مات". "ع" عن الحسين بن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮১৩১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28131 ۔۔۔ بیشک حجامت میں شفا ہ ۔ (مسلم عن جابر (رض))
28131- "إن في الحجم شفاء". "م" عن جابر.
তাহকীক: