কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৮২ টি

হাদীস নং: ২৮১৫২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28152 ۔۔۔ سر کے گڑھے میں حجامت نسیان (بھول) کو پیدا کرتی ہے پس تم اس سے بچو۔ اور ” لاالہ الا اللہ “ کی اور استغفار کی کثرت کرو پس یہ دونوں دنیا میں ذلت سے بچاؤ ہیں اور آخرت میں آتش دوزخ سے ڈھال ہیں۔ (دیلمی ، عن انس (رض))
28152- "الحجامة في نقرة الرأس تورث النسيان، فتجنبوا ذلك وأكثروا من قول لا إله إلا الله والاستغفار فإنهما أمان في الدنيا من الذل وفي الآخرة جنة من النار". الديلمي - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৫৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28153 ۔۔۔ نہار منہ حجامت علاج ہے اور پیٹ بھرے پر بیماری ہے اور مہینہ کی سترہ کو شفا ہے اور سہ شنبہ کو بدن کی تندرستی ہے اور حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھ کو اس کی وصیت کی حتی کہ مجھے گمان ہوا کہ یہ بہت ہی ضروری ہے۔ (دیلمی ، عن انس (رض))
28153- "الحجامة على الريق دواء وعلى الشبع داء وفي سبع عشرة من الشهر شفاء ويوم الثلاثاء صحة البدن، ولقد أوصاني جبريل بالحجم حتى ظننت أنه لا بد منه". الديلمي - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৫৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28154 ۔۔۔ یک شنبہ کے دن حجامت شفا ہے۔ (دیلمی ، عن جابر (رض))
28154- "الحجامة يوم الأحد شفاء. الديلمي" - عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৫৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28155 ۔۔۔ جس نے سہ شنبہ کو بتاریخ ہفدہ ماہ قمری حجامت کی (یعنی کروائی) اللہ تبارک وتعالیٰ اس سے سال بھر کی بیماری دور کرے گا ۔ (ابن حبان فی الضعفاء بیہقی فی السنن ، عن انس (رض))
28155- "من احتجم يوم الثلاثاء لسبع عشرة خلت من الشهر أخرج الله منه داء سنة". "حب" في الضعفاء، "ق" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৫৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28156 ۔۔۔ جس کی حجامت مہینہ کی سترہ تاریخ کے منگل (سہ شنبہ) کے دن پڑگئی تو وہ ایک سال کے علاج کے برابر ہوگی ۔ (رافعی عن ابن شھاب)
28156- "من وافق حجامته يوم الثلاثاء لسبع عشرة مضت من الشهر كان كدواء سنة". الرافعي - عن ابن شهاب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৫৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28157 ۔۔۔ جس کو مہینہ کی سترہ تاریخ کے منگل کو حجامت کا اتفاق ہوگیا تو وہ اس دن کے موقع کو بغیر حجامت کرائے نہ نکلنے دے ۔ (ابن حبان فی الضعفاء طبرانی کبیر ، عن ابن عباس (رض)) ابن جوزی نے اس کو موضوعات میں رکھا ہے۔ جمعرات کو حجامت کی ممانعت :
28157- "من وافق حجامته يوم الثلاثاء لسبع عشرة مضت من الشهر فلا يجاوزها حتى يحتجم". "حب" في الضعفاء، "طب" عن ابن عباس، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৫৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28158 ۔۔۔ پنج شنبہ کو حجامت نہ کراؤ پس جس شخص نے پنج شنبہ (جمعرات) کے دن حجامت کرائی پھر اس کو کوئی ناگواری (تکلیف) پیش آئی تو وہ خود کو ہی ملامت کرے ۔ (شیرازی ابن النجار ، عن ابن عباس (رض))
28158- "لا تحتجموا يوم الخميس فمن احتجم يوم الخميس فناله مكروه فلا يلومن إلا نفسه". الشيرازي في الألقاب وابن النجار - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৫৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28159 ۔۔۔ پنج شنبہ کے دن حجامت نہ کرواؤ پس جو شخص اس دن حجامت کرائے اور اس کو کوئی تکلیف پیش آئے تو وہ اپنے علاوہ کسی کو ہرگز ملامت نہ کرے ۔ (شیرازی خطیب ، دیلمی ابن عساکر ، عن ابن عباس (رض))
28159- "لا تحتجموا يوم الخميس فإنه من يحتجم فيه فيناله مكروه فلا يلومن إلا نفسه". الشيرازي في الألقاب والخطيب والديلمي وابن عساكر - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৬০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28160 ۔۔۔ بیشک جمعہ کے روز میں ایک ایسی ساعت ہے کہ اس میں جو بھی حجامت کرے گا ہلاک ہوگا ۔ (ابویعلی عن السید الحسین) ابو یعلی نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔
28160- "إن في الجمعة ساعة لا يحتجم فيها أحد إلا مات". "ع" عن السيد الحسين وضعفه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৬১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28161 ۔۔۔ اس کو دفن کر دے کتا اس کو ڈھونڈ نہ لے (یا) اس کو زمین میں سے باہر نہ نکال دے) (روایت کیا اس کو ابن سعد نے ہارون بن رتاب سے) وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجامت کروائی ۔ اس کے بعد اوپر والا ارشاد بیان کیا ۔ (ابن سعد فی الطبقات)
28161- "ادفنه لا يبحث عنه كلب". ابن سعد1 - عن هارون بن رئاب" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم احتجم - قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৬২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق دوائیں ، لدود ، سعوط وغیرہ :
28162 ۔۔۔ بیشک ان چیزوں میں سے بہتر جن سے تم دوا کرو لدود اور سعوط ہے (لدود وہ دوا ہے جو منہ کے ایک کنارے سے ڈالی جائے (بانجھ میں) سعوط وہ دوا ہے جو ناک میں چڑھائی جائے اور پیدل چلنا ہے اور حجامت ہے اور وہ بہترین شے جس کو تم سرمہ بناؤ اثمد ہے پس بیشک وہ نظر کو تیز کرتا ہے اور بال اگاتا ہے۔ (ترمذی مستدرک ، عن ابن عباس (رض)، ضعیف الجامع 1855)
28162- "إن خير ما تداويتم به اللدود1 والسعوط والحجامة والمشي، وخير ما اكتحلتم به الإثمد فإنه يجلو البصر وينبت الشعر". "ت" ك" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৬৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اثمد :
28163 ۔۔۔ اثمد نظر کو تیز کرتا ہے اور بال کو اگاتا ہے۔ (تاریخ بخاری عن معبد بن ھوذہ)
28163- "الإثمد يجلو البصر وينبت الشعر". "تخ" عن معبد بن هوذة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৬৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اثمد :
28164 ۔۔۔ بہترین دوا ، لدود وسعوط ہے اور پیدل چلنا اور حجامت کروانا اور جونک لگوانا ہے۔ (ابونعیم عن الشعبی) یہ روایت مرسل ہے۔
28164- "خير الدواء اللدود والسعوط والمشي والحجامة والعلق". أبو نعيم - عن الشعبي مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৬৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اثمد :
28165 ۔۔۔ وہ بہترین دوا جو تم برتولد ودوسعوط ہے اور پیدل چلنا اور حجامت کروانا ہے۔ (ترمذی ابن السنی ابو نعیم ، عن ابن مسعود (رض))
28165- "خير ما تداويتم به اللدود والسعوط والحجامة والمشي". "ت" وابن السني وأبو نعيم في الطب - عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৬৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اثمد :
28166 ۔۔۔ اس عودھندی کو اپنے اوپر لازم کرلو پس بیشک اس میں سات علاج ہیں گلوں کی دھکن میں ناک سے چڑھائی جاتی ہے اور نمونیہ میں ایک بانچھ (کنارفم) میں دی جاتی ہے۔ (بخاری عن ام قیس (رض)) 1 ۔ یہ ترجمہ ہے عذرہ کا جس کا مفہوم یہ ہے کہ وہ حلق میں خون آنے یا خون رک جانے کی وجہ سے شدت کرتی ہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ حلق کے آخر میں جہاں ناک اور حلق کے راستے ملتے ہیں وہاں پیدا ہونے والے ورم سے اس کی ابتدا ہوتی ہے پہلے اس کے علاج کے لیے عورتیں کسی رسی کو خوب بٹ کر ناک میں داخل کرتی تھیں جب وہ مقام تکلیف پر ٹکراتا تھا تو سیاہ خون نکل آتا اس سے بچوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔
28166- "عليكن بهذا العود الهندي فإن فيه سبعة أشفية يسعط من العذرة ويلد من ذات الجنب". "خ" عن أم قيس
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৬৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28167 ۔۔۔ بہترین دوا سعوط ولدود ہے اور حجامت ہے اور پیدل چلنا اور جونک لگوانا ۔ (بیہقی عن الشعبی) روایت مرسل ہے۔
28167- "خير الدواء السعوط واللدود، والحجامة والمشي والعلق". "ق" عن الشعبي مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৬৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہد سے علاج کرنا
28168 ۔۔۔ شہد ایک گھونٹ کی نسبت بہتر علاج کسی بھی چیز میں نہیں تجربہ کیا گیا ۔ (ابونعیم فی الطب عن عائشۃ صدیقۃ (رض) ، ضعیف الجامع 5095)
28168- "ما طلب الدواء بشيء أفضل من شربة عسل". أبو نعيم في الطب - عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৬৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہد سے علاج کرنا
28169 ۔۔۔ جس نے ہر ماہ تین دن بوقت صبح شہد چاٹا اس کو کوئی بڑی تکلیف لاحق نہ ہوگی ۔ (ابن ماجہ ، عن ابو ہریرہ (رض))
28169- "من لعق العسل ثلاث غدوات كل شهر لم يصبه عظيم من البلاء". "هـ" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৭০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہد سے علاج کرنا
28170 ۔۔۔ اس کو شہد پلا، اللہ نے سچ فرمایا اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ثابت ہوا ۔ (مسند احمد بخاری ، مسلم، ترمذی عن ابی سعید (رض))
28170- "اسقه عسلا صدق الله وكذب بطن أخيك". "حم، خ، م ت" عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৭১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہد سے علاج کرنا
28171 ۔۔۔ شفاشہد کے گھونٹ میں اور حجامت کرنے والے کے نشتر چبھونے میں اور آگ کے داغ میں ہے اور میں اپنی امت کو داغ سے روکتا ہوں ۔ (بخاری ابن ماجہ ، عن ابن عباس (رض))
28171- "الشفاء في شربة عسل وشرطة محجم وكية نار وأنهى أمتي عن الكي". "خ هـ" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক: