কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৮২ টি

হাদীস নং: ২৮১৭২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہد سے علاج کرنا
28172 ۔۔۔ اگر تمہاری دواؤں میں سے کسی میں خیر ہے تو حجامت والے کے نشتر میں یا شہد کے گھونٹ میں یا آگ کے تیز داغ میں ہے جو تکلیف کی جگہ میں لگے اور میں پسند نہیں کرتا اس کو کہ داغ لگواؤں ۔ (مسند احمد ، بیہقی ، عن جابر (رض))
28172- "إن كان في شيء من أدويتكم خير ففي شرطة محجم أو شربة من عسل أو لدغة بنار توافق داء وما أحب أن أكتوي". "حم، ق" عن جابر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৭৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہد سے علاج کرنا
28173 ۔۔۔ اگر کسی چیز میں شفا ہے تو وہ تین ہیں حجامت والے کا نشتر ہے یا شہد کا گھونٹ ہے یا آگ کا وہ داغ ہے جو پانی سے لگ کر ہو اور اس کو میں پسند نہیں کرتا ۔ (مسند احمد ، عن عقبہ بن عامر (رض) ، ضعیف الجامع 2521)
28173- "ثلاث إن كان في شيء شفاء فشرطة محجم أو شربة عسل أو كية تصيب الماء وأنا أكره الكي ولا أحبه". "حم" عن عقبة بن عامر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৭৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہد سے علاج کرنا
28174 ۔۔۔ بیشک کوکھ (پہلو کو لھے سے شروع ہو کر پسلیوں کے نیچے تک) گردہ کی زنگ (یانس) (کا مقام) ہے، جب اس میں حرکت آتی ہے تو وہ اپنے مبتلا کو تکلیف پہنچاتی ہے پس (جب ایسا ہو تو) اس کا علاج کر تو گرم پانی اور شہد سے۔ (ابوداؤد مستدرک حاکم ، عن عائشۃ صدیقۃ (رض)) اس روایت کے بار ہمیں ذھبی ہے میزان میں منکر ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ (ضعیف الجامع 1737 المتناھیہ 7173)
28174- "إن الخاصرة عرق الكلية إذا تحرك أذى صاحبها فداوها بالماء المحرق والعسل. "د، ك" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৭৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہد سے علاج کرنا
28175 ۔۔۔ البتہ کوکھ گردہ کی نس (کا مقام) ہے جب اس کو حرکت ہوتی ہے تو وہ اپنے مبتلا کو تکلیف سے دوچار کرتی ہے پس اس کا علاج کر گرم پانی اور شہد سے ۔ (رواہ الحارث ، ابو نعیم فی الطب ، عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28175- "الخاصرة عرق الكلية إذا تحرك أذى صاحبها فداوها بالماء المحرق والعسل". الحارث وأبو نعيم في الطب - عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৭৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہد سے علاج کرنا
28176 ۔۔۔ وہ حلال درھم جس سے کوئی شہد خریدے اور آب باداں میں اس کا مشروب بنا کر نوش کرے ہر مرض سے شفا ہے۔ (مسند فردوس ، عن انس (رض)) الاکمال :
28176- "درهم حلال يشترى به عسلا ويشرب بماء المطر شفاء من كل داء". "فر" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৭৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28177 ۔۔۔ اگر ان چیزوں میں جن کے ساتھ تم علاج کرتے ہو شفا ہے تو حجامت کرنے والے کے نشتر میں ہے یا شہد کے گھونٹ میں یا آگ کے تیز داغ میں ہے جو بیماری پر لگے اور میں داغ لگوانے کو پسند نہیں کرتا ۔ (طبرانی عن عقبۃ بن عامر (رض))
28177- "إن يك في شيء مما تعالجون به شفاء ففي شرطة حجام أو شربة عسل أو لدغة نار تصيب الداء وما أحب أن أكتوي". "طب" عن عقبة بن عامر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৭৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28178 ۔۔۔ اگر کسی چیز میں شفا ہے تو وہ حجامت کرنے والے نشتر ہے یا شہد کا گھونٹ ہے یا داغ ہے جو پانی سے لگ کر ہو اور داغ کو مکروہ جانتا ہوں اور اس کو محبوب نہیں رکھتا ۔ (طبرانی عن عقبہ بن عامر (رض))
28178- "إن كان في شيء شفاء فشرطة محجم أو شربة عسل أو كي يصيب الماء وأنا أكره الكي ولا أحبه". "طب" عن عقبة بن عامر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৭৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28179 ۔۔۔ داغ دو اس کو اگر چاہو اور اگر چاہو تو گرم پتھر سے تاپو ۔ (مستدرک عن ابن مسعود (رض))
28179- "اكووه إن شئتم وإن شئتم فارضفوه". "ك" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৮০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28180 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گرجائے تو اس کو ڈبو دو پس اس کے ایک پر میں بیماری ہے اور دوسرے میں دوا ہے۔ (ابن حبان عن ابی سعید (رض))
28180- "إذا وقع الذباب في إناء أحدكم فامقلوه2 فإن في أحد جناحيه داء وفي الآخر دواء". "حب" عن أبي سعيد
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৮১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التداوی بالصدقۃ ۔۔۔ صدقہ سے علاج :
28181 ۔۔۔ اپنے بیماروں کا صدقہ سے علاج کرو ۔ (ابو شیخ عن ابی امامہ)
28181- "داووا مرضاكم بالصدقة. أبو الشيخ في الثواب" - عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৮২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التداوی بالصدقۃ ۔۔۔ صدقہ سے علاج :
28182 ۔۔۔ اپنے مریضوں کا صدقہ سے علاج کرو پس بیشک صدقہ تم سے بیماریوں اور عوارضات کو دور کرتا ہے۔ (فردوس دیلمی عن ابن عمرو (رض) ، اسنی المطالب ضعیف الجامع 957) فیض القدیر میں بیہقی (رح) سے نقل کیا ہے کہ یہ حدیث اس سند کے حوالہ سے منکر ہے۔
28182- "داووا مرضاكم بالصدقة فإنها تدفع عنكم الأمراض والأعراض". "فر" عن ابن عمر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৮৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28183 ۔۔۔ اپنے مریضوں کا صدقہ سے علاج کرو اور اپنے اموال کو زکوۃ کے ذریعہ محفوظ کرو ۔
28183- "داووا مرضاكم بالصدقة وحصنوا أموالكم بالزكاة فإنها تدفع عنكم الأعراض والأمراض". الديلمي - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৮৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28184 ۔۔۔ کسی مریض کا علاج صدقہ سے بہتر دوا سے نہیں کیا گیا ۔ (دیلمی عن عمر (رض) ، الشذرۃ 364، کشف الخفاء 1148، دیلمی ، عن انس (رض))
28184- "ما عولج مريض بأفضل من الصدقة". الديلمي - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৮৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ القسط : ۔۔۔ ہندوستان میں پیدا ہونے والی ایک خوشبودار لکڑی جو بطور دوا اور بطور بخور استعمال کی جاتی ہے۔ (القاموس الوحید)
28185 ۔۔۔ وہ بہترین چیز جس سے علاج کرو حجامت اور قسط بحری ہے۔ (امام مالک ، مسند احمد ، بخاری ، مسلم ترمذی نسائی عن انس (رض))
28185- "أمثل ما تداويتم به الحجامة والقسط البحري". مالك، "حم، ق، ت، ن" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৮৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ القسط : ۔۔۔ ہندوستان میں پیدا ہونے والی ایک خوشبودار لکڑی جو بطور دوا اور بطور بخور استعمال کی جاتی ہے۔ (القاموس الوحید)
28186 ۔۔۔ وہ پسندیدہ شے جس سے تم علاج کرو حجامت اور قسط بحری ہے اور اپنے بچوں کو گلے کی دکھن کی وجہ سے (بطور علاج) مسل کر تکلیف نہ پہنچاؤ ۔ (مسند احمد نسائی ، عن انس (رض))
28186- "خير ما تداويتم به الحجامة والقسط البحري ولا تعذبوا صبيانكم بالغمز من العذرة". "حم، ن" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৮৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ القسط : ۔۔۔ ہندوستان میں پیدا ہونے والی ایک خوشبودار لکڑی جو بطور دوا اور بطور بخور استعمال کی جاتی ہے۔ (القاموس الوحید)
28187 ۔۔۔ پہلو (کی تکلیف) کا علاج قسط بحری سے کرو اور زیتون سے ۔ (مسند احمد ، مستدرک حاکم عن زید بن ارقم (رض))
28187- "تداووا من الجنب بالقسط البحري والزيت". "حم، ك" عن زيد بن أرقم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৮৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ القسط : ۔۔۔ ہندوستان میں پیدا ہونے والی ایک خوشبودار لکڑی جو بطور دوا اور بطور بخور استعمال کی جاتی ہے۔ (القاموس الوحید)
28188 ۔۔۔ اپنے بچوں کو دبا کر تکلیف نہ ود اور قسط کو لازم کرو ، (بخاری ، عن انس (رض))
28188- "لا تعذبوا صبيانكم بالغمز وعليكم بالقسط". "خ" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৮৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28189 ۔۔۔ تم اپنے بچوں کے گلے جلا لو گے (یعنی اگر اپنے طریقہ سے علاج کرتے رہے تو پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس خاتون کو جس سے آپ مخاطب تھے ۔ فرمایا کہ) قسط ھندی لے اور ورس لے اور اس بچے کی ناک میں چڑھا۔ (مستدرک حاکم ، عن جابر (رض)) شاید اس سے ذات الجنب (نمونیا) مراد ہے۔ ورس ایک قسم کا پودا جو رنگائی کے کام میں لایا جاتا ہے ، ہلدی ہندوستانی زعفران ۔ ممکن ہے کہ یہاں ہلدی مراد ہو اس لیے کہ ہلدی اس قسم کے دیسی علاج میں آج بھی مستعمل ہے۔
28189- "تحرقوا حلوق أولادكم خذي قسطا هنديا وورسا فأسعطيه إياه". "ك" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৯০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28190 ۔۔۔ اے عورتوں کی جماعت ! تمہارا ناس ہو اپنے بچوں کو نہ مارو جس عورت کو بھی گلے کی دکھن درپیش ہو یا اس کے سر میں درد ہو تو چاہیے کہ قسط ہندی لے ۔ (مستدرک حاکم ، عن جابر (رض))
28190- "ويحكن يا معشر النساء لا تقتلن أولادكن، وأي امرأة يصيبها عذرة أو وجع برأسه فلتأخذ قسطا هنديا". "ك" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৯১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28191 ۔۔۔ (عورتوں سے فرمایا کہ) اپنے بچوں کو نہ مارو جس عورت کو بھی گلے کی دکھن پیش آئے یا اس (کے بچے) کے سر میں درد ہو تو چاہیے کہ قسط ھندی لے اور اس کو پانی کے ساتھ رگڑے پھر اس کی ناک میں چڑھائے ۔ (مستدرک حاکم سنن سعید بن منصور ، عن جابر (رض))
28191- "ويلكن لا تقتلن أولادكن أيما امرأة كان تأتيها العذرة أو وجع برأسه فلتأخذ قسطا هنديا فلتحكه بالماء ثم تسعطه إياه". الشاشي وأبو نعيم وأبو مسعود وابن الفرات الرازي في جزئه المشهور "ك، ص" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক: