কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৮২ টি

হাদীস নং: ২৮১৯২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28192 ۔۔۔ اپنے بچوں کے گلوں کو نہ جلاؤ (بلکہ) اپنے اوپر قسط ھندی کو لازم کرلو اور ورس کو پس اس دوا کو بچہ کی ناک میں چڑھاؤ (یہ بھی عورتوں سے فرمایا ۔ (مستدرک حاکم عن جابر (رض))
28192- "لا تحرقن حلوق أولادكن عليكن بقسط هندي وورس فاسعطنه إياه". "ك" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৯৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28193 ۔۔۔ کس وجہ سے اپنے بچوں کو تکلیف دیتی ہو ؟ تم میں سے ہر کسی کو کافی ہے کہ قسط ہندی لے پھر اس کو پانی میں سات بار رگڑے پھر بچہ کے حلق میں پہنچائے (مسند احمد ، مستدرک حاکم عن جابر (رض)) اس روایت کی تفصیل یہ ہے کہ حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ام سلمہ (رض) کے پاس تشریف لائے ان کے پاس ایک بچہ تھا جس کی ناک کے دونوں نتھنوں سے خون ابل رہا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس کو کیا ہوا گھر والوں نے کہا کہ اس کو گلے کی تکلیف ہے آپ فرمانے لگے (آگے اوپر والا ارشاد ذکر کیا)
28193- "علام تعذبن أولادكن إنما تكفي إحداكن أن تأخذ قسطا هنديا فتحكه بالماء سبع مرات ثم توجره إياه". "حم، ك" عن جابر قال دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم على أم سلمة وعندها صبي ينبعث منخراه دما قال ما لهذا؟ قالوا به العذرة قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৯৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28194 ۔۔۔ کیوں اپنے بچوں کو (کپڑے کی) اس بتی سے نشتر لگائی ہو ؟ اپنے اوپر اس عود ھندی کو لازم کرلو بیشک اس میں سات بیماریوں کا علاج ہے جن میں سے ذات الجنب (نمونیہ) ہے گلے کی دکھن میں یہ ناک میں چڑھائی جاتی ہے اور ذات الجنب میں کنارہ فم (بانچھ) سے حلق میں پہنچائی جاتی ہے۔ (مسند احمد ، بخاری مسلم ابوداؤد ، ابن حبان ، عن ام قیس (رض) بنت محصن) روایہ حدیث یعنی ام قیس (رض) کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اپنے ایک بیٹے کو لے کر اور میں نے گلے پھول جانے کی وجہ سے اس (کے متاثرہ حصہ) کو مسلا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا (جو ابھی گذرا) محدث عبدالرزاق نے اس حدیث کو منہا ذات الجنت (اور ان سات میں سے ذات الجنب (نمونیہ) ہے تک نقل کیا ہے زہری کہتے ہیں کہ (روایت کا ٹکڑ) ” یسعط للعذۃ ویلد من ذات الجنب “۔ (گلے کی دکھن میں ناک میں چڑھائی جاتی ہے اور نمونیہ میں کنارہ فہم سے حلق میں پہنچائی جاتی ہے) مدرج ہے یعنی روای کا اضافہ ہی منجملہ کلام رسول نہیں ۔ یا یہ ترجمہ کیا جائے ” اس کے دو نتھنے خون چھوڑ رہے تھے ۔ “ التمر۔۔۔ کھجور :
28194- "علام تدغرن أولادكن بهذا العلاق عليكن بهذا العود الهندي فإن فيه سبعة أشفية من سبعة أدواء منها ذات الجنب يسعط به من العذرة ويلد به من ذات الجنب". "حم، خ، م، د، حب"

عن أم قيس بنت محصن قالت دخلت بابن لي على رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد اعلقت عليه من العذرة قال - فذكره، وأخرجه عبد الرزاق إلى قوله منها ذات الجنب قال الزهري يسعط للعذرة ويلد من ذات الجنب وظاهره أن هذا القدر مدرج.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৯৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التمر۔ کھجور
28195 ۔۔۔ کھجور کھانا درد قولنج سے امان ہے (ذریعہ حفاظت ہے) ۔ ابو نعیم ، عن ابو ہریرہ (رض))
28195- "أكل التمر أمان من القولنج". أبو نعيم في الطب - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৯৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التمر۔ کھجور
28196 ۔۔۔ تمہاری کھجوروں میں بہتر برنی ہے جو بیماری کو لے جاتی ہے اور خود اس میں کوئی بیماری نہیں ۔ (الرویانی ، ابن عدی ، البیہقی فی شعب الایمانضیاء عن بریرۃ (رض) عقیلی ، طبرانی فی الاوسط ابن السنی ابو نعیم فی الطب مستدرک حاکم عن انس (رض) ، طبرانی فی الاوسط مستدرک حاکم ابونعیم ، عن ابی سعید (رض) الالحفاظ 285 التعقبات 31) 1 ۔ مستدرک حاکم کی تلخیص میں علامہ ذھبی (رح) نے اس حدیث کو منکر بتایا ہے۔
28196- "خير تمراتكم البرني يذهب الداء ولا داء فيه". الروياني، "عد، هب" والضياء عن بريرة؛ "عق، طس" وابن السني وأبو نعيم في الطب، "ك"2 عن أنس؛ "طس ك" وأبو نعيم - عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৯৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التمر۔ کھجور
28197 ۔۔۔ کھجوریں نہار منہ کھاؤ پس بیشک یہ پیٹ کے کیڑوں کے لیے قاتل ہے۔ (ابوبکر فی الغیلانیات ، فردوس للدیلمی ، عن ابن عباس (رض) ، الاسرار المرفوعۃ 19 اسنی المطالب 1106)
28197- "كلوا التمر على الريق فإنه يقتل الدود". أبو بكر في الغيلانيات، "فر" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৯৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التمر۔ کھجور
28198 ۔۔۔ کچی کھجور کو تیار کھجور کے ساتھ ملا کر کھا (اور) بالی کو تازہ کے ساتھ کھاؤ اس لیے کہ شیطان جب اس کو دیکھتا ہے تو غصہ (افسوس) کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ابن آدم زندہ ہے حتی کہ باسی کو تازہ کے ساتھ ملا کر کھا رہا ہے۔ (ترمذی ابن ماجہ ، مستدرک حاکم عن عائشۃ صدیقۃ (رض) ترتیب الموضوعات 787 ضعیف ابن ماجہ 723)
28198- "كلوا البلح1 بالتمر، كلوا الخلق بالجديد فإن الشيطان إذا رآه غضب وقال: عاش ابن آدم حتى أكل الخلق بالجديد". "ت، هـ ك" عن عائشة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৯৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التمر۔ کھجور
28199 ۔۔۔ تحقیق تو ایک مریض القلب آدمی ہے (لہذا) حارث بن کلدہ کے پاس جو بنوثقیف کا ایک فرد ہے جا پس وہ علاج کرنے والا شخص ہے سو مناسب یہ ہے کہ وہ مدینہ (علی صاحبہا الصلوۃ والسلام) کی سات عجوہ کھجوریں لے اور انھیں گٹھلیوں سمیت کوٹ لے پھر کنارہ فم (باچھ) کے راستے گھر والے تیرے تجھے کھلا دیں ۔ (ابو داؤد عن سعد (رض) ، ضعیف الجامع 2033)
28199- "إنك رجل مفؤود ائت الحارث بن كلدة أخا ثقيف فإنه رجل يتطيب فليأخذ سبع تمرات من عجوة المدينة فليجأهن3 بنواهن ثم ليلدك بهن". "د" عن سعد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২০০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التمر۔ کھجور
28200 ۔۔۔ بیشک مدینہ منورہ (علی صاحبہا الصلوات والتسلیمات) کے بالائی مضافات کی عجوہ کھجوروں میں شفا ہے اور یقیناً وہ صبح دم تریاق ہیں (یعنی علی الصبح کھانا علاج زہر ہے) ۔ (مسلم عن عائشۃ صدیقۃ (رض) عنہاـ) 1 ۔ یہ ترجمہ عوالی کا ہے نجد ہے ملتا ہوا مدینہ منورہ کا بالائی حصہ عوالی کہلاتا ہے عوالی کا بعد تین سے آٹھ میل کے درمیان ہے۔ اور نچلا حصہ وہ ہے جو مہ سے ملتا ہوا ہے۔
28200- "إن في عجوة العالية5 شفاء وإنها ترياق أول البكرة". "م" عن عائشة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২০১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التمر۔ کھجور
28201 ۔۔۔ عجوہ کھجور جنت کی ہے (یعنی جنت کا خصوصی پھل ہے) اور اس میں زہر سے شفا ہے اور کنبی من سے ہے (جس کا قرآن کریم میں قصہ موسیٰ (علیہ السلام) کے ضمن میں تذکرہ ہے) اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے۔ (مسند احمد ترمذی ابن ماجہ ، عن ابو ہریرہ (رض) ، مسند احمد نسائی ابن ماجہ عن ابی سعید (رض) ، وعن جابر (رض))
28201- "العجوة من الجنة وفيها شفاء من السم والكمأة من المن وماؤها شفاء للعين". "حم، ت3 هـ" عن أبي هريرة؛ "حم، ن، هـ" عن أبي سعيد وجابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২০২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التمر۔ کھجور
28202 ۔۔۔ عجوہ جنت کی (کھجور) ہے اور اس میں زہر سے شفا ہے اور کنبی من میں سے اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے اور عربی مینڈھا جو سیاہ ہو عرق النساء کا علاج ہے اس کا گوشت کھایا جائے اور شوربا تھوڑا تھوڑا کرکے پیا جائے ۔ (ابن النجار عن ابن عباس (رض) ، ضعیف الجامع 3850)
28202- " العجوة من الجنة وفيها شفاء من السم، والكمأة من المن وماؤها شفاء للعين، والكبش العربي الأسود شفاء من عرق النسا يؤكل من لحمه ويحسى من مرقه". ابن النجار - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২০৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التمر۔ کھجور
28203 ۔۔۔ مدینہ منورہ (علی صاحبھا الصلوۃ والسلام) کے بالائی حصہ کی عجوہ کھجور میں علی الصبح نہار منہ ہر سحر سے شفا ہے یا فرمایا کہ ہر قسم کے زہر سے شفا ہے۔ (مسند احمد عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28203- "في العجوة العالية أول البكرة على ريق النفس شفاء من كل سحر أو سم". "حم" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২০৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التمر۔ کھجور
28204 ۔۔۔ جس نے روزانہ صبح سات عدد وعجوہ کھجور لیں اس کو اس دن زہر یا سحر اثر نہیں کرے گا ۔ (مسند احمد بخاری ، مسلم ، ابو داؤد، عن سعد بن وقاص (رض))
28204- "من تصبح كل يوم بسبع تمرات عجوة لم يضره في ذلك اليوم سم أو سحر". "حم، ق،1 د" عن سعد بن أبي وقاص.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২০৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28205 ۔۔۔ جس نے مدینہ منورہ (علی صاحبہا الصلوۃ والسلام) کے دونوں جانبوں کی عجوہ کھجوریں نہار منہ کھائیں اس کو اس دن زہر اثر کرے گا نہ سحر اور اگر شام کے وقت کھائے تو صبح تک اثر نہیں کرے گا ۔ (مسند احمد عن عامر بن سعد عن ابیہ (رض))
28205- "من أكل سبع تمرات عجوة مما بين لابتي المدينة على الريق لم يضره يومه ذلك سم ولا سحر وإن أكلها حين يمسي لم يضره حتى يصبح". "حم" عن عامر بن سعد عن أبيه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২০৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28206 ۔۔۔ (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک صحابی (رض) سے فرمایا) کیا تو کھجور کھا رہا ہے حالانکہ تجھے آشوب چشم ہے۔ (معجم طبرانی کبیر عن صھیب (رض))
28206- "أتأكل التمر وبك رمد". "طب" عن صهيب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২০৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28207 ۔۔۔ اے علی اس نوع سے لے اس لیے کہ یہ تیرے زیادہ موافق ہے۔ (ترمذی عن ام المنذر)
28207- "يا علي من هذا فأصب فإنه أوفق لك". "ت":2 حسن غريب - عن أم المنذر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২০৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللبن ۔۔۔ دودھ :
28208 ۔۔۔ گائے کے دودھ سے علاج کر پس بیشک میں امید رکھتا ہوں اللہ تعالیٰ سے کہ وہ اس میں شفا ڈالتا ہے اس لیے کہ وہ ہر قسم کے درختوں کو کھاتی ہے۔ (طبرانی کبیر عن ابن مسعود (رض))
28208- "تداووا بألبان البقر فأني أرجو أن يجعل الله تعالى فيها شفاء فإنها تأكل من كل الشجر". "طب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২০৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللبن ۔۔۔ دودھ :
28209 ۔۔۔ گائے کا دودھ شفا ہے اور اس کا گھی دوا ہے اور اس کا گوشت بیماری ہے۔ (طبرانی کبیر عن ملیکہ بنت عمرو) حدیث میں بقر کا لفظ وارد ہے امکان ہے کہ عجل اس میں داخل نہ ہو (ایسے ہی بےبیاہی بچھیا بھی جیسا کہ لبن اور سمن سے اشارہ ملتا ہے) ۔
28209- "ألبان البقر شفاء وسمنها دواء ولحومها داء". "طب" عن مليكة بنت عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২১০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللبن ۔۔۔ دودھ :
28210 ۔۔۔ گائے کے دودھ کو لازم کرلو اس لیے کہ وہ دوا ہے اور اس کے گھی کو بھی اس لیے کہ وہ شفا ہے۔ اور اس کے گوشت سے پرہیز کرو اس لیے کہ اس کا گوشت بیماری ہے۔ (ابن السنی ابو نعیم مستدرک حاکم ، عن ابن مسعود (رض)، السنی المطالب 909)
28210- "عليكم بألبان البقر فإنها دواء وأسمانها فإنها شفاء وإياكم ولحومها فإن لحومها داء". ابن السني وأبو نعيم، "ك" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২১১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللبن ۔۔۔ دودھ :
28211 ۔۔۔ تمہیں گائے کا دودھ ضروری ہے پس بیشک وہ شفا ہے اور اس کا گھی دوا ہے اور س کے گوشت بیماری ہے۔ (ابن السنی ، ابو نعیم عن صھیب (رض))
28211- "عليكم بألبان البقر فإنها شفاء وسمنها دواء ولحومها داء". ابن السني وأبو نعيم - عن صهيب.
tahqiq

তাহকীক: