কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৮২ টি

হাদীস নং: ২৮২১২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللبن ۔۔۔ دودھ :
28212 ۔۔۔ تم پر گائے کا دودھ لازم ہے اس لیے کہ وہ ہر قسم کے پودے کھاتی ہے اور وہ ہر بیماری سے شفا ہے۔ (ابن عساکر عن طارق بن شھاب)
28212- "عليكم بألبان البقر فإنها ترم من كل الشجر وهو شفاء من كل داء". ابن عساكر - عن طارق بن شهاب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২১৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللبن ۔۔۔ دودھ :
28213 ۔۔۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے کسی بیماری کو نہیں اتارا ہے پس گائے کے دودھ لو لازم کرلو اس لیے کہ وہ ہر درخت کو کھاتی ہے۔ (مسند احمد عن طارق بن شھاب)
28213- "إن الله تعالى لم يضع داء إلا وضع له شفاء فعليكم بألبان البقر فإنها ترم من كل شجر". "حم" عن طارق بن شهاب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২১৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللبن ۔۔۔ دودھ :
28214 ۔۔۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے کسی بیماری کو نہیں اتارا بغیر اس کے کہ اس کے علاج کو نہ اتارا ہو بجز بڑھاپے کے ۔ پس منجملہ ان علاجوں کے گائے کے دودھ کو لازم پکڑ لو پس بیشک وہ ہر قسم کے پودے کھاتی ہے۔ (مستدرک حاکم ، عن ابن مسعود (رض))
28214- "إن الله تعالى لم ينزل داء إلا أنزل له الشفاء إلا الهرم فعليكم بألبان البقر فإنها ترم من كل الشجر". "ك"2 عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২১৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللبن ۔۔۔ دودھ :
28215 ۔۔۔ گائے کے دودھ کو لازم کرلو اس لیے کہ وہ ہر قسم کے پودے کھاتی ہے اور وہ ہر بیماری سے شفا ہے۔ (مستدرک حاکم ، عن ابن مسعود (رض))
28215- "عليكم بألبان البقر فإنها ترم من كل الشجر وهو شفاء من كل داء". "ك" عن ابن مسعود
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২১৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28216 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں اتاری بغیر اس کے کہ اس کے علاج کو نہ اتارا اور گائے کے دودھ میں ہر بیماری سے شفا ہے۔ (مستدرک حاکم ، عن ابن مسعود (رض))
28216- "ما أنزل الله تعالى داء إلا وقد أنزل له شفاء وفي ألبان البقر شفاء من كل داء". "ك" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২১৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28217 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں رکھی مگر اس کی دوا رکھی (یعنی زمین میں) سوائے موت اور پڑھائے کے پس گائے کے دودھ کو ضرور قرار دو اس لیے کہ وہ ہر قسم کے درختوں کے پتے کھاتی ہے۔ (ابو داؤد طیالسی ابو نعیم فی الطلب عن ابن مسعود (رض))
28217- " ما وضع الله تعالى داء إلا وضع له دواء إلا السام2 والهرم فعليكم بألبان البقر فإنها تخبط من الشجر". "ط"، أبو نعيم في الطب - عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২১৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28218 ۔۔۔ گائے کے دودھ کو لازم کرلو اور اس کے گھی کو بھی اور اس کے گوشت سے بچو اس لیے کہ اس کا دودھ اور گھی شفا ہیں اور اس کے گوشت میں بیماری ہے (مستدرک حاکم عن ابن مسعود (رض) التذکر 1380 التمیز 109 ) اس روایت کی تصحیح میں کلام کیا گیا ہے۔
28218- "عليكم بألبان البقر وسمنانها وإياكم ولحومها فإن ألبانها وسمنانها3 دواء وشفاء ولحومها داء". "ك" وتعقب - عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২১৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28219 ۔۔۔ اونٹوں کے دودھ اور پیشاب میں تمہارے فساد معدہ (یعنی بدہضمی واسہال جس کو ذرب کہتے ہیں ) کا علاج ہے۔ (مصنف عبدالرزاق عن معمر بلاغا)
28219- "في ألبان الإبل وأبوالها دواء لذربكم. "عب" عن معمر بلاغا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২২০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التطبب :۔۔۔ بغیر علم بغیر جانے علاج کرنا :
28220 ۔۔۔ جس نے علاج کیا اور اس کی طبابت (لوگوں میں ) معلوم نہیں ہے (یعنی تصدیق نہیں ہے ) تو وہ ضامن ہے۔ مستدرک حاکم ابو داؤد نسائی ابن ماجہ عن ابن عمر (رض))
28220- "من تطبب ولا يعلم منه الطب فهو ضامن". "د،1 ن، هـ، ك" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২২১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28221 ۔۔۔ جس نے علاج کیا اور اس کا طبیب ہونا اس کے قبل معلوم نہیں تو وہ ضامن ہے۔ ( ابو دادؤ بیھقی ابن ماجہ مستدرک حاکم عن عمرو بن شعیب عن امیہ عن جدہ )
28221- "من تطبب ولا يعلم منه طب قبل ذلك فهو ضامن". "د، ق، هـ، ك" عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২২২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28222 ۔۔۔ جس نے علاج کیا اور وہ طب میں معروف نہیں پھر نقصان کیا جان کا یا اس سے کم کا تو وہ ضامن ہے۔ (کامل ابن عدی ، ابن السنی ابو نعیم فی الطب بیہقی عن عمرو بن شعب عن ابیہ عن جدہ)
28222- "من تطبب ولم يكن بالطب معروفا فإذا أصاب نفسا فما دونها فهو ضامن". "عد" وابن السني وأبو نعيم في الطب، "ق" عن عمرو بن شعب عن أبيه عن جده. دواء عرق النسا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২২৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28223 ۔۔۔ درد عرق النساء کا علاج دیہی بکری (بھیڑ) کی چکتی ہے اس کو پھلایا جائے پھر تین حصے کیے جائیں اور نہار منہ روزانہ ایک حصہ پیا جائے ۔ (مسند احمد مستدرک حاکم ، عن انس (رض))
28223- "شفاء عرق النسا إليه شاة أعرابية تذاب ثم تجزأ ثلاثة أجزاء، ثم تشرب على الريق كل يوم جزء". "حم، ك"عن أنس
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২২৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28224 ۔۔۔ جس نے کوئی مینڈھا خریدا یا اس کو ھدیہ میں ملا تو اس کو چاہیے کہ تین حصوں میں کھائے پس روزانہ نہار منہ ایک حصہ کھائے اگر چاہے تو اس کو (پانی میں) جوش دے اور اگر چاہے تو یونہی کھالے ۔ مراد اس سے مینڈھے کی چکتی ہے جس سے عرق النساء کا علاج کیا جاتا ہے۔ (معجم کبیر طبرانی عن ابن عمرو (رض))
28224- "من اشترى أو أهدى إليه كبشا فليقمه ثلاثة أجزاء فيطعم كل يوم جزءا على الريق إن شاء أغلاه وإن شاء أكله أكلا يعني إلية الكبش يتداوى به من عرق النسا". "طب" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২২৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
25 282 ۔۔۔ عربی مینڈھے کی چکتی لی جائے اور وہ نہ زیادہ بڑی ہو اور نہ زیادہ چھوٹی ہو پھر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرے پھر اس کو پگھلائے اور خوب اچھی طرح پگھلائے اور تین حصے کرے پھر عرق النساء کے لیے روزانہ نہار منہ ایک حصہ پی جائے ۔ (مستدرک حاکم عن انس (رض))
28225- "تؤخذ إلية كبش عربي وليست بأعظمها ولا أصغرها فيقطعها صغارا ثم يذيبها فيجيد إذابتها ويجعلها ثلاثة أجزاء فيشرب كل يوم جزءا على ريق النفس في عرق النسا". "ك" عن أنس مر برقم "28223".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২২৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28226 ۔۔۔ عرق النساء کی تکلیف میں عربی مینڈھے کی چکتی لی جائے جو چھوٹی ہو نہ بڑی ہو ۔ (مستدرک حاکم ، عن انس (رض))
28226- "يؤخذ إلية كبش عربي ليست بالصغيرة ولا بالكبيرة في عرق النسا". "ك" عن أنس
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২২৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28227 ۔۔۔ انبیاء علیہم الصلوۃ والتسلیمات میں سے ایک نبی نے اللہ تبارک وتعالیٰ کی خدمت میں کمزوری کی شکایت کی پس اللہ تعالیٰ سبحانہ وتعالی نے انھیں حکم فرمایا انڈے کھانے کا ۔ (بیہقی عن ابن عمرو (رض) ، بیہقی) کہتے ہیں کہ اس روایت کو ابن الربیع سے نقل کرنے میں ابن الازھر السلیطی منفرد ہیں۔ (التنزیہ 252 الفوائد مجموعۃ 511)
28227- "إن نبيا من الأنبياء شكى إلى الله تعالى الضعف، فأمره بأكل البيض". "هب" عن ابن عمرو، قال "هب" تفرد به ابن الأزهر السليطي عن ابن الربيع.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২২৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحمی ۔۔۔ بخار :
28228 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی بخار میں مبتلا ہوجائے جو چاہے کہ اوپر ٹھنڈا پانی ڈٖلوائے تین رات بوقت سحری (المعلۃ 25 نسائی ابی یعلی مستدرک حاکم ضیاء مقدسی عن انس (رض) مسند احمد بخاری مسلم ابو داؤد نسائی ابن ماجہ عن انس (رض))
28228- "إذا حم أحدكم فليشن عليه الماء البارد ثلاثة ليال من السحر". "ن، ع، ك" والضياء عن أنس، "حم، ق، د ن، هـ" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২২৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحمی ۔۔۔ بخار :
28229 ۔۔۔ بخاری جہنم کی دھونکینوں میں سے ایک دھونکنی ہے پس تم ٹھنڈے پانی کے ذریعہ اس کو اپنے سے ہٹاؤ (دھونکنی چمڑے وغیرہ کی بنی ہوئی وہ نالی ہے جس میں پھونک مار کر یا اس کو پھلا اور دبا کر آگ کو ہوا دی جاتی ہے تاکہ وہ دہک جائے ) (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
28229- "الحمى كير من كير جهنم فنحوها عنكم بالماء البارد". "هـ" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২৩০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحمی ۔۔۔ بخار :
28230 ۔۔۔ بخار جہنم کی تپش سے ہے پس تم ٹھنڈا کرو اس کو پانی سے ۔ (مسند احمد بخاری عن ابن عباس (رض) مسند احمد بخاری مسلم ابن ماجہ عن ابن عمر (رض) ابو داؤد نسائی ابن ماجہ عن عائشہ (رض) مسند احمد بخاری مسلم ترمذی ابن ماجہ نسائی عن رافع بن خدیج (رض) بخاری مسلم ترمذی مسلم ترمذی ابن ماجہ عن اسماء بنت ابی بکر (رض))
28230- "الحمى من فيح جهنم فأبردوها بالماء". "حم، خ" عن ابن عباس؛ "حم، ق، هـ" عن ابن عمر؛ "د، ن، هـ" عن عائشة؛ "حم، ق، ت، ن، هـ" عن رافع بن خديج؛ "ق، ت، هـ" عن أسماء بنت أبي بكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮২৩১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحمی ۔۔۔ بخار :
28231 ۔۔۔ بخار جہنم کی دھونکنی سے ہے پس اس کو ٹھنڈے پانی کے ذریعہ ہٹاؤ (ابو داؤد طیالسی عن ابوہریرہ (رض))
28231- "الحمى من كير جهنم فنحوها عنكم بالماء البارد". "ط" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক: