কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৮২ টি
হাদীস নং: ২৮২৩২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحمی ۔۔۔ بخار :
28232 ۔۔۔ ام ملدم (یعنی بخار) گوشت کھاتا ہے اور خون پیتا ہے اس کی سردی اور گرمی (دونوں ) جہنم سے ہیں۔ (معجم کبیر طبرانی عن شعیب بن سعد (رض) السنی المطالب 288 ضعیف الجامع 1283 )
28232- "أم ملدم تأكل اللحم وتشرب الدم بردها وحرها من جهنم". "طب" عن شبيب بن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৩৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحمی ۔۔۔ بخار :
28233 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو بخار آئے تو (جان لے کہ ) بخار آگ کا ایک ٹکڑا ہے لہٰذا ٹھنڈے پانی کے ساتھ اس کو اپنے سے بجھا دے پس جاری نہر میں ٹھنڈ حاصل کرنی چاہیے اور چاہیے کہ اس کے آنے کے رخ کی طرف منہ کرے اور کہے (بسم اللہ اللھم اشف عبدک وصدق رسولک “ (یہ کام ) صبح کی نماز کے بعد طلوع آفتاب سے قبل (کرے ) اور اس میں تین روز تین بار غوطہ لگائے پس اگر تین دن میں ٹھیک نہ ہو تو پانچ دن اور اگر پانچ دن میں ٹھیک نہ ہو تو سات دن اور اگر سات دن میں ٹھیک نہ ہو تو نو دن (ایسا کرے ) پس اللہ کے حکم سے وہ قریب نہیں کہ نو سے تجاوز کرے (مسند احمد ترمذی ضیاء عن ثوبان (رض) ضعیف الترمذی 366 ضعیف الجامع 385 )
28233- "إذا أصاب أحدكم الحمى فإن الحمى قطعة من النار فليطفئها عنه بالماء البارد فليستنقع في نهر جار، وليستقبل جريثه فيقول بسم الله اللهم اشف عبدك وصدق رسولك بعد صلاة الصبح قبل طلوع الشمس، ولينغمس فيه ثلاث غمسات ثلاثة أيام فإن لم يبرأ في ثلاث فخمس، وإن لم يبرأ في خمس فسبع، وإن لم يبرأ في سبع فتسع فإنها لا تكاد تجاوز تسعا بإذن الله تعالى. "حم، ت" والضياء عن ثوبان.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৩৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحمی ۔۔۔ بخار :
28234 ۔۔۔ مجھ پر (پانی کے ) سات مشکیزے جن کی گرہیں نہ کھولی گئی ہوں بہاؤ شاید کہ میں لوگوں سے (کچھ ) کہہ سکوں ۔ بخاری عن عائشہ (رض))
28234- "أهريقوا علي من سبع قرب لم تحلل أوكيتهن لعلي أعهد إلى الناس". "خ"2 عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৩৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28235 ۔۔۔ بخاری کھاتا ہے اور پیتا ہے پس اس کی خوراک لوگوں کے گوشت ہیں اور پینے کی چیز ان کے خون ہیں۔ (دیلمی عن ابوہریرہ (رض))
28235- "الحمى تأكل وتشرب فأما أكلها فلحوم الناس، وأما شربها فدماؤهم". الديلمي عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৩৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28236 ۔۔۔ بیشک بخار کی سختی جہنم کی تپش سے ہے پس تم اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو (اور ایک متن حدیث میں ہے (کہ ) زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو (ابن حبان عن ابن عمر (رض))
28236- "إن شدة الحمى من فيح جهنم فأبردوها بالماء". "حب" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৩৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28237 ۔۔۔ بخاری جہنم کی تپش سے ہے پس تم اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو اور متن کی ایک عبارت (یہ ہے کہ) اس کو زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو۔ (مسند احمد ، بخاری ، ابن حبان ، عن ابن عباس (رض) ، مالک شافعی ، احمد بخاری مسلم ابن ماجہ نسائی ابن حبان ، عن ابن عمرو (رض) احمد ، بخاری مسلم ابن ماجہ ، ترمذی عن عائشۃ صدیقۃ (رض) ، احمد وعبد بن حمید ، احمد ، مسلم ، ترمذی ابن ماجہ عن اسماء بنت ابی بکر (رض) ، احمد ، ابن قانع ، بغوی ، عن ابی بشر الحارث بن حزمۃ الانصاری (رض) ۔
28237- "الحمى من فيح جهنم فأبردوها بالماء، وفي لفظ: بماء زمزم". "حم، خ، حب" عن ابن عباس؛ مالك والشافعي، "حم، خ، م، هـ، ن، حب" عن ابن عمر؛ "حم، خ، م، هـ، ت" عن عائشة؛ "حم" وعبد بن حميد، "حم، م، ت، ن، هـ" عن رافع بن خديج؛ "حم، خ، م، ت، هـ" عن أسماء بنت أبي بكر؛ "حم" وابن قانع، والبغوي - عن أبي بشر الحارث بن حزمة الأنصاري مر الحديث برقم "28230".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৩৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28238 ۔۔۔ بخاری آگ کا ٹکڑا ہے پس تم خود سے اس کی گرمی پانی کے ذریعہ اتارو۔ (ذخیرۃ الحفاظ 2715، طبرانی کبیر عقیلی مستدرک عن سمرۃ (رض))
28238- "الحمى قطعة من النار فأبردوها عنكم بالماء البارد". "طب، عق، ك" عن سمرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৩৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28239 ۔۔۔ بخار جہنم کی دھونکینوں میں سے ایک دنکنی ہے پس سرد پانی سے اس کو اپنے سے ہٹاؤ۔ (ابو داؤدطیالسی عن ابن عمرو (رض) طبرانی عن رافع بن خدیج (رض))
28239- "الحمى كير من كير جهنم فنحوها عنكم بالماء البارد". "ط" عن ابن عمر؛ "طب" عن رافع بن خديج.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৪০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28240 ۔۔۔ بخار جہنم کے ابال سے ہے پس اس کو ٹھنڈے پانی سے سرد کرو ۔ (طبرانی کبیر عن رافع بن خدیج (رض))
28240- "الحمى من فور1 جهنم فأبردوها بالماء البارد". "طب"2 عن رافع بن خديج.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৪১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28241 ۔۔۔ اے انس ! بیشک بخار موت کا کھوجی ہے اور زمین میں اللہ کا قید خانہ ہے اور یہ آگ کا ٹکڑا ہے پس جب یہ تمہیں اپنی گرفت میں تو اس کے لیے مشکیزوں میں پانی ٹھنڈا کرو اور دو نمازوں (یعنی) مغرب و عشاء کے درمیان اپنے اوپر ڈالو۔ (طبرانی کبیر ، عن عبداللہ او عبداللہ او عبدالرحمن بن رافع (رض))
28241- "يا أنس إن الحمى رائد الموت وسجن الله في الأرض وهي قطعة من النار فإذا أخذتكم فبردوا لها بالماء في الشنان، وصبوا عليكم ما بين الصلاتين يعني المغرب والعشاء. "طب" عن عبد الله وقيل عبد الرحمن بن رافع.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৪২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28242 ۔۔۔ پانی کو مشکیزوں میں سرد کرو پھر فجر کی اذان و اقامت کے درمیان اپنے اوپر ڈالو ، یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بخارزدہ لوگوں کے لیے فرمائی ۔ (بغوی عن بعض الصحابۃ (رض))
28242- " قرسوا الماء في الشنان، ثم صبوا عليكم ما بين الأذانين من صلاة الصبح"، قاله للمحمومين. البغوي عن بعض الصحابة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৪৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28243 ۔۔۔ جو آدمی بھی بخار میں مبتلا ہو پھر تین روز لگاتار غسل کرے اور ہر غسل کے وقت (یعنی غسل کرتے ہی) یہ کلمات کہے ۔ ” بسم اللہ اللہم انی انما اغتسلت التماس شفائک و تصدیق نبیک “۔ تو وہ بخار اس سے ہٹا ہی دیا جائے گا ۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن مکحول الوضع فی الحدیث 319)
28243- " ما من رجل يحم فيغتسل ثلاثة أيام متتابعة يقول عند كل غسل: بسم الله اللهم إني إنما اغتسلت التماس شفائك وتصديق نبيك إلا كشف عنه". "ش" عن مكحول.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৪৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق دوائیں :
28244 ۔۔۔ تلبینہ مریض کے دل کو تازگی بخشنے والا ہے (اور) پریشانی کو کم کرتا ہے) (احمد بخاری و مسلم عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28244- "التلبينة مجمة لفؤاد المريض تذهب ببعض الحزن". "حم، ق" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৪৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق دوائیں :
28245 ۔۔۔ اچھی نہ لگنے والی فائدہ بخش چیز تلبینہ کو لازم کرو پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے بیشک وہ البتہ تمہارے ایک فرد کے پیٹ کو ایسے دھو دیتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے چہرہ سے میل کو پانی سے دھو دیتا ہے۔ (ابن ماجہ ، مستدرک عن عائشۃ صدیقۃ (رض) ، ذخیرۃ الحفاظ 3535 ضعیف الجامع 3855)
28245- "عليكم بالبغيض النافع التلبينة فوالذي نفسي بيده إنه ليغسل بطن أحدكم كما يغسل أحدكم الوسخ عن وجهه بالماء". "هـ، ك" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৪৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق دوائیں :
28246 ۔۔۔ تلبینہ میں ہر مرض سے شفاء ہے۔ (حارث عن انس (رض) ، ضعیف الجامع 3995)
28246- "في التلبينة شفاء من كل داء". الحارث - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৪৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28247 ۔۔۔ ہر بیماری کی جڑ برد ہے ، (عقیلی عن ابی الدرداء (رض)) عقیلی نے اس روایت کو منکر کہا۔ (البرد ، اس کا ترجمہ ، سردی ، نیند (مصباح) اور زکام (القاموس الوحید) سے کیا گیا ہے اور اگر یہ کتردۃ کے معنی میں ہے تو اس کا ترجمہ بدہضی ہے جیسا کہ حدیث (28065 میں ہے) ظاہر یہی ہے کہ یہ اس کے ہم معنی ہے۔ واللہ اعلم ۔
28247- "أصل كل داء البرد". "عق" وقال منكر - عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৪৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28248 ۔۔۔ معدہ بدن کا حوض ہے اور رگیں اس کی طرف آرہی ہیں پس جب معدہ صحیح ہوگا تو رگیں تندرستی لے کر لوٹیں گی اور جب معدہ بیمار ہوگا تو رگیں بیماری لے کر لوٹیں گی ۔ (طبرانی معجم اوسط ، عقیلی ، ابن السنی ابو نعیم فی الطب البیہقی فی شعب الایمان، عن ابو ہریرہ (رض)) بیہقی نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے اور عقیلی نے کہا کہ باطل ہے اس کی کوئی اصل نہیں ذھبی نے منکر کہا اور ابن الجوزی نے اس کو موضوعات میں ذکر کیا ہے۔
28248- "المعدة حوض البدن، والعروق إليها واردة، فإذا صحت المعدة صدرت العروق بالصحة، وإذا سقمت المعدة صدرت العروق بالسقم". "طس، عق" وابن السني وأبو نعيم في الطب، "هب" وضعفه - عن أبي هريرة وقال "عق" باطل لا أصل له وقال الذهبي منكر وأورده ابن الجوزي في الموضوعات.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৪৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28249 ۔۔۔ ہر بیماری کی جڑ بدہضمی ہے۔ (دارقطنی فی العلل عن انس (رض) ، ابو نعیم فی الطب عن علی (رض) ابن السنی، ابو نعیم تمام ابن عساکر عن ابن سعید (رض))
28249- "أصل كل داء البردة". الدارقطني في العلل - عن أنس؛ وأبو نعيم في الطب - عن علي؛ ابن السني وأبو نعيم وتمام وابن عساكر - عن ابن سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৫০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
250 28 ۔۔۔ دونوں ہاتھ پر ہیں اور پاؤں برید (یعنی سفر کرکے پیغام پہچانے والے) ہیں اور تلی میں سانس ہیں۔ (ابوداؤد فی الطب ، عن ابو ہریرہ (رض))
28250- "اليدان جناحان، والرجلان بريدان، والطحال فيه النفس". أبو نعيم في الطب - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৫১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلونجی :
251 28 ۔۔۔ کلونجی میں ہر بیماری سے شفا ہے بجز موت کے ، (ابو نعیم فی الطب عن بریرۃ (رض))
28251- "الحبة السوداء فيها شفاء من كل داء إلا الموت". أبو نعيم في الطب - عن بريدة.
তাহকীক: