কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৮২ টি
হাদীস নং: ২৮২৫২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلونجی :
252 28 ۔۔۔ کلونجی کو لازم کرلو پس بیشک اس میں سام کے علاوہ ہر بیماری سے شفا ہے اور سام موت ہے۔ (ابن ماجہ ، عن ابن عمرو (رض) ، ترمذی ابن حبان ، عن ابو ہریرہ (رض) مسند احمد عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28252- "عليكم بهذه الحبة السوداء فإن فيها شفاء من كل داء إلا السام وهو الموت". "هـ"1 عن ابن عمر؛ "ت، حب" عن أبي هريرة؛ "حم" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৫৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلونجی :
253 28 ۔۔۔ کلونجی ہر بیماری کا علاج ہے مگر سام کا اور سام موت ہے۔ (ابن السنی فی الطب عبدالغنی فی الایضاح عن بریدۃ)
28253- "الشونيز دواء من كل داء إلا السام وهو الموت". ابن السني في الطب وعبد الغني في الإيضاح - عن بريدة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৫৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلونجی :
254 28 ۔۔۔ کلونجی میں علاوہ موت کے ہر بیماری سے شفا ہے۔ (مسند احمد بخاری ، مسلم ابن ماجہ ، عن ابو ہریرہ (رض))
28254- "في الحبة السوداء شفاء من داء إلا السام". "حم، ق، هـ" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৫৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
255 28 ۔۔۔ بیشک اس کالے دانہ (کلونجی) میں ہر بیماری سے شفا ہے مگر یہ کہ موت ہو۔ (ابن ماجہ عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28255- "إن في هذه الحبة السوداء شفاء من كل داء إلا أن يكون السام". "هـ" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৫৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
256 28 ۔۔۔ بیشک جنت میرے سامنے لائی گئی پس اس میں جو کچھ تھا اس کی مثل میں نے (آج تک) نہیں دیکھا اور (اس میں سے) میرے سامنے انگور کا ایک گچھا آیا اور وہ مجھے اچھا لگا ، پس میں نے اس کی طرف رغبت کی تاکہ اس کو پکڑوں اور وہ مجھ سے آگے چلا گیا اور اگر میں اس کو لے لیتا تو تمہارے بیچ میں اس گاڑ دیتا تاکہ تم جنت کا میوہ کھاؤ اور بیشک حبۃ السوداء (کلونجی) علاوہ موت کے ہر بیماری کی دوا ہے۔ (مسند احمد ، مسندابو یعلی سنن سعید بن منصور ، عن عبداللہ بن بریدۃ (رض) عن ابیہ (رض))
28256- "إن الجنة عرضت علي فلم أر مثل ما فيها وإنها مرت بي خصلة من عنب فأعجبتني فأهويت إليها لآخذها فسبقتني ولو أخذتها لغرزتها بين ظهرانيكم حتى تأكلوا من فاكهة الجنة، وإن الحبة السوداء دواء من كل داء إلا الموت". "حم، ع، ص" عن عبد الله بن بريدة عن أبيه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৫৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
257 28 ۔۔۔ لیموں کو لازم کرو (معمول بناؤ) پس بیشک یہ دل کو مضبوط کرتا ہے۔ (مسند فردوس عن عبدالرحمن بن دلھم) یہ روایت مفصل ہے۔
28257- "عليكم بالأترج فإنه يشد الفؤاد". "فر" عن عبد الرحمن بن دلهم معضلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৫৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
258 28 ۔۔۔ بہی کھاؤ پس بیشک وہ دل سے غم دور کرتا ہے اور سینہ کی تاریکی (بوجھ) ختم کرتا ہے۔ (ابن السنی ابو نعیم عن جابر (رض) ، ضعیف الجامع 4205)
28258- "كلوا السفرجل فإنه يجلي عن الفؤاد ويذهب بطخاء الصدر ". ابن السني وأبو نعيم - عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৫৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
259 28 ۔۔۔ بہی کھاؤ نہار منہ سو وہ سینہ کی گرمی کو دور رکھتا ہے۔ (ابن السنی ابو نعیم مسند فردوس عن انس (رض))
28259- "كلوا السفرجل على الريق فإنه يذهب وغر الصدر". ابن السني وأبو نعيم، "فر" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৬০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28260 ۔۔۔ بہی کھاؤ تحقیق وہ دل کو تسکین بخشتا ہے اور قلب کو شجاع بناتا ہے اور بچوں کو خوبصورت بناتا ہے۔ (فردوس عن عوف بن مالک (رض))
28260- "كلوا السفرجل فإنه يجم الفؤاد ويشجع القلب ويحسن الولد". "فر" عن عوف بن مالك.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৬১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28261 ۔۔۔ بہی کھانا دل کے ثقل کو دور کرتا ہے (قالی نے اپنی امالی میں روایت کیا انس (رض) سے)
28261- "أكل السفرجل يذهب بطخاء القلب". القالي في أماليه - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৬২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28262 ۔۔۔ اے ابو محمد ! اس کو لو بیشک یہ دل کو قوت دیتا ہے اور جی کو بھلا کرتا ہے اور سینہ کی تاریکی (شاید اسے سے مراد غباوت ہے) کو دور کرتا ہے یہ روایت حضرت طلحہ (رض) صحابی سے ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اس حال میں کہ آپ کے ہاتھ میں بہی (ناشپاتی) تھا چنانچہ آپ نے یہ ارشاد فرمایا ۔ (طبرانی کبیر مستدرک حاکم سعید بن منصور عن طلحہ (رض))
28262- "دونكها يا أبا محمد فإنها تشد القلب وتطيب النفس وتذهب بطخاوة الصدور". "طب، ك، ض" عن طلحة. قال أتيت النبي صلى الله عليه وسلم وبيده السفرجل قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৬৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28263 ۔۔۔ اے طلحہ ! اس کو لے لو اس لیے کہ یہ دل کو سکون پہنچاتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن طلحہ (رض))
28263- " دونكها يا طلحة فإنها تجم الفؤاد". "طب" عن طلحة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৬৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28264 ۔۔۔ یہ سینہ کے ثقل کو ختم کرتا ہے اور دل کو سکون بخشتا ہے مراد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سفر جل تھی ۔ (طبرانی کبیر عن طلحہ (رض) ابن عباس (رض))
28264- "إنها تذهب بطخاوة الصدر، وتجلو الفؤاد يعني السفرجل". "طب" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৬৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الزبیب ۔۔۔ کشمش :
28265 ۔۔۔ کشمش کو لازم کرلو ۔۔۔ اس لیے کہ یہ صفرا کو ختم کرتی ہے اور بلغم کو دور کرتی ہے اور پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے تھکن کو ہٹاتی ہے۔ اخلاق (مزاج) کو بہتر کرتی ہے جی کو بھلا کرتی ہے اور فکر کو زائل کرتی ہے۔ (رواہ ابو نعیم عن علی (رض))
28265- "عليكم بالزبيب فإنه يكشف المرة ويذهب بالبلغم ويشد العصب ويذهب بالعياء، ويحسن الخلق، ويطيب النفس ويذهب بالهم". أبو نعيم - عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৬৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28266 ۔۔۔ کیا خوب کھانا ہے کشمش (کہ) پٹھوں کو قوت دیتی ہے اور درد کو ختم کرتی ہے اور منہ کی بو کو خوشبو بناتی ہے اور بلغم کو دور کرتی ہے اور رنگ کو نکھارتی ہے (روایت کیا ابو نعیم نے اور ابن السنی نے طب میں اور خطیب نے تخلیص میں اور دیلمی اور ابن عساکر نے سعید بن زیاد بن فائد بن زیاد ابن ابی ھند الداری عن ابیہ عن جدہ عن ابیہ زیادہ عن ابی ھند کی سند سے) ۔
28266- "نعم الطعام الزبيب يشد العصب ويذهب بالوصب ويطيب النكهة ويذهب بالبلغم ويصفي اللون". ابن السني وأبو نعيم في الطب والخطيب في التلخيص والديلمي وابن عساكر - عن سعيد بن زياد بن فائد بن زياد بن أبي هند الداري عن أبيه عن جده عن أبيه زياد عن أبي هند.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৬৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ السنا والسنوت والشبرم
28267 ۔۔۔ سنا اور شہد کو لازم کرلو اس لیے کہ ان دونوں میں موت کے علاوہ ہر بیماری سے شفا ہے۔ (ابن ماجہ ، مستدرک عن ابی ابن ام حرام)
28267- "عليكم بالسنا1 والسنوت فإن فيهما شفاء من كل داء إلا السام وهو الموت". "هـ، ك" عن أبي أبي ابن أم حرام.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৬৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ السنا والسنوت والشبرم
28268 ۔۔۔ آپ نے ایک خاتون سے فرمایا) تو کس چیز کا مسہل لیتی ہے ؟ کہا شبرم کا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گرم ہے کھینچنے والا ہے مروڑ پیدا کرنے والا ، (روایہ حدیث کہتی ہیں کہ پھر یعنی یہ سن کر) میں نے سنا کا مسہل لیا اگر تحقیق کسی چیز میں موت سے شفا ہوتی تو سنا میں ہوتی ۔
28268- "بماذا كنت تستمشين؟ قلت بالشبرم4 قال: حار جار ثم استمشيت بالسنا لو أن شيئا كان فيه شفاء من الموت لكان في السنا". "حم، ت، هـ، ك" عن أسماء بنت عميس
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৬৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ السنا والسنوت والشبرم
28269 ۔۔۔ تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفا ہے۔ (ایک سنا اور ایک شہد) (نسائی بروایت عن انس (رض))
28269- "ثلاث فيهن شفاء من كل داء إلا السام السنا والسنوت". "ن" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৭০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28270 ۔۔۔ سنا اور شہد میں ہر بیماری کا علاج ہے۔ (ابن عساکر بروایت ابو ایوب انصاری (رض))
28270- "السنا والسنوت فيهما دواء من كل داء". "كر" عن أيوب الأنصاري.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৭১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
271 28 ۔۔۔ سنا اور شہد کو لازم پکڑو پس البتہ ان دونوں میں علاوہ سام کے ہر بیماری سے شفا ہے۔ (صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے) عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور سام کیا ہے ؟ فرمایا موت۔ (ابن ماجہ ، حکم ، فی لکنی ، ابن مندہ طبرانی کبیر مستدرک ابن السنی ابو نعیم فی الطب بیہقی ابن عساکر بروایت ابو ابی ابن ام حرام ابن مندہ نے کہا کہ یہ روایت غریب ہے۔
28271- "عليكم بالسنا والسنوت فإن فيهما شفاء من كل داء إلا السام قالوا يا رسول الله وما السام؟ قال الموت". "هـ" والحكم في الكنى وابن مندة، "طب، ك" وابن السني وأبو نعيم في الطب، "ق" وابن عساكر - عن أبي أبي ابن أم حرام قال ابن مندة غريب.
তাহকীক: