কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৮২ টি

হাদীস নং: ২৮৫৫২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی المذمومۃ ۔۔۔ ناپسندیدہ جھاڑ پھونک :
28552 ۔۔۔ عبدالرحمن بن ابی لیلی سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عکیم جہنی (رض) کو ایک دنبل نکل آیا ان سے کہا گیا کیا آپ اس پر کوئی منکا نہیں لٹکا لیتے (مثلا کوئی کوڑی یا سیپ یا کھونگا جس میں سوراخ کرکے دھاگا ڈال دیا گیا ہو) کہنے لگے کہ اگر مجھے یہ معلوم ہوتا کہ اس میں میری جان ہے تب بھی میں اس کو نہ باندھتا اس کے بعد فرمایا ہے اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس سے منع فرمایا ہے (ابن جریر روایت کو صحیح قرار دیا ) ۔
28552- عن عبد الرحمن بن أبي ليلى أن عبد الله بن عكيم الجهني خرج به خراج فقيل له ألا تعلق عليه خرزا؟ فقال: لو علمت أن نفسي تكون فيه ما علقته ثم قال: إن نبي الله صلى الله عليه وسلم نهانا عنه. ابن جرير وصححه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৫৫৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی المذمومۃ ۔۔۔ ناپسندیدہ جھاڑ پھونک :
28553 ۔۔۔ ابو بشر بن حارث بن خزمہ انصاری سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک قاصد کو یہ پیغام دے کر جبکہ لوگ اپنی اپنی خوابگاہ میں تھے بھیجا کہ ہرگز کسی اونٹ کی گردن میں کمان کا قلادہ (گہنا۔ ہار) نہ رہنے دیا جائے بس کاٹ دیا جائے ۔ (رواہ ابو نعیم)
28553- عن أبي بشر الحارث بن خزمة الأنصاري أنه كان مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في بعض أسفاره فأرسل رسول الله صلى الله عليه وسلم رسولا والناس في مبيتهم لا يبقين في رقبة بعير قلادة من وتر إلا قطعت. أبو نعيم ومر الحديث برقم "28425".
tahqiq

তাহকীক: