কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৮২ টি

হাদীস নং: ২৮৪৭২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع الأدوية الملح إلى آخره
28472 ۔۔۔ وکیع کہتے کہ ہم کو فضل بن سہل اعرج نے بیان کیا وہ کہتے ہیں کہ ہمیں زید بن الحباب نے بیان کیا انھوں نے کہا کہ مجھے عیسیٰ بن الشعث نے جویبر سے اور انھوں نے ضحاک سے اور ضحاک نے نزال بن سبرہ (رض) سے اور انھوں نے علی بن ابی طالب (رض) سے روایت کیا کہ وہ کہتے ہیں ” جس شخص نے اپنے صبح کے کھانے کو نمک سے شروع کیا اللہ تبارک وتعالیٰ اس سے ستر قسم کی بلائیں دور کریں گے اور جس نے سات (7) عجوہ کھجوریں کھائیں تو وہ اس کے پیٹ کی ہر بیماری کو فنا کردیں گی اور جس نے اکیس دانے سرح کشمش کے کھائے وہ اپنے جسم میں کوئی ناپسندیدہ چیز نہیں دیکھے گا ۔ اور گوشت گوشت کو پیدا کرتا ہے اور ثرید عرب کا کھانا ہے پیٹ کو بڑھاتا ہے کو ھولوں کو ڈھیلا کرتا ہے اور گائے کا گوشت بیماری ہے اور اس کا دودھ شفا ہے اور اس کا گھی دوا اور چربی اپنے برابر بیماری کو نکالتی ہے اور لوگوں کو گھی (کے استعمال ) اور قرآن کی تلاوت سے بہتر کوئی اور علاج میسر نہیں ہوا ۔ اور مسواک بلغم کو ختم کرتی ہے اور نفاس والی (زچہ ) عورت نے تازہ کھجوروں سے بڑھ کر کسی اور چیز سے شفا نہیں پائی اور مچھلی جسم کو گھلاتی ہے۔ اور آدمی اپنی محنت سے چلتا ہے اور تلوار اپنی دھار سے کاٹتی ہے اور جو شخص بقا چاہتا ہے حالانکہ بقا ہے نہیں تو (بہرحال) اسے چاہیے کہ دن کا کھانا سویرے کھائے اور بیویوں سے مباشرت کم کرے اور چادر کو ہلکا رکھے ۔ کسی نے کہا کہ بقا کی خاطر چادر کے ہلکا پن کا کیا معنی ہے ؟ فرمایا قرض کے بوجھ کو کم ہونا (عبدالرزاق عیسیٰ بن اشعت کو مغنی مجہول بتایا اور جویبر کو متروک کہا۔ اس حدیث کے کچھ حصہ کو ابن السنی اور ابو نعیم نے کتاب الطب میں روایت کیا )
28472- قال وكيع حدثنا الفضل بن سهل الأعرج حدثنا زيد بن الحباب حدثني عيسى بن الأشعث عن جويبر عن الضحاك عن النزال بن سبرة عن علي بن أبي طالب قال: من ابتدأ غداءه بالملح أذهب الله عنه سبعين نوعا من البلايا، ومن أكل كل يوم سبع تمرات عجوة قتلت كل داء في بطنه ومن أكل كل يوم إحدى وعشرين زبيبة حمراء لم ير في جسده شيئا يكرهه، واللحم ينبت اللحم، والثريد طعام العرب والباشياز حار جار يعظم البطن ويرخي الإليتين، ولحم البقر داء ولبنها شفاء وسمنها دواء والشحم يخرج مثله من الداء، ولم يستشف الناس بشفاء أفضل من السمن وقراءة القرآن، والسواك يذهب البلغم، ولم تستشف النفساء بشيء أفضل من الرطب، والسمك يذيب الجسد، والمرء يسعى بجده، والسيف يقطع بحده، ومن أراد البقاء ولا بقاء فليباكر الغداء، وليقل غشيان النساء وليخف الرداء قيل: وما خفة الرداء في البقاء؟ قال خفة الدين. روى بعضه ابن السني وأبو نعيم معا في الطب، "عب" وعيسى بن الأشعث، قال في المغني مجهول وجويبر متروك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৭৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع الأدوية الملح إلى آخره
28473 ۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ابھی تازہ تازہ بیماری سے اٹھے تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تازہ کھجوریں تھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک کھجور عنایت فرمائی پھر دوسری عنایت کی یہاں تک آپ سات تک پہنچے اس کے بعد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بس کرو (روایت کیا محاملی نے اپنی امالی میں اس کی سند میں اسحاق بن محمد غزوی ضعیف ہے ) لیکن اس کا ایک طریق اور ہے جو آ رہا ہے۔
28473- عن علي أنه دخل على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو حديث عهد بمرض وعند رسول الله صلى الله عليه وسلم رطب فناوله رسول الله صلى الله عليه وسلم رطبة ثم أخرى حتى بلغ سبع رطبات ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: حسبك. المحاملي في أماليه وفي سنده إسحاق بن محمد الغزوي ضعيف لكن له طريق آخر يأتي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৭৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع الأدوية الملح إلى آخره
28474 ۔۔۔ عروۃ (رض) سے روایت ہے ک اماں عائشہ (رض) نے فرمایا کہ میں بیمار ہوئی پس میرے گھر والوں نے مجھے ہر چیز سے پرہیز کروایا حتی کہ پانی سے بھی ایک رات مجھے پیاس لگی اور میرے پاس کوئی نہ تھا پس میں نے ایک لٹکے ہوئے مشکیزہ کا رخ کیا اور اس میں سے میں نے پیا جتنا کہ مجھے پینا تھا اور میں ٹھیک رہی پس میں اس پینے کا صحت مندانہ اثر اپنے جسم میں محسوس کرنے لگی ۔ عروہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرمایا تھیں کہ مریض کسی چیز سے پرہیز نہ کراؤ (شعب الایمان بیھقی)
28474- عن عروة قال: قالت عائشة: مرضت فحماني أهلي كل شيء حتى الماء فعطشت ليلة وليس عندي أحد فدنوت من قربة معلقة فشربت منها شربي وأنا صحيحة، فجعلت أعرف صحة تلك الشربة في جسدي قال: كانت عائشة تقول: لا تحموا المريض شيئا. "هب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৭৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العسل :۔۔۔ شہد :
28475 ۔۔۔ مسند عامر بن مالک جن کی عرفیت ملاعب الاسنہ ہے خشرم بن حسان سے روایت ہے وہ عامر بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بخار کی خبر بھیجی (اور ) میں آپ سے دوا اور صحت یابی کی درخواست کررہا تھا پس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے پاس شہد کا ایک مشکیزہ روانہ فرمایا (ابن مندہ ابن عساکر ) ابن عساکر کہتے ہیں کہ ایک جماعت نے اس کو خشرم سے مرسلا روایت کیا ہے۔
28475- "مسند عامر بن مالك المعروف بملاعب الأسنة" عن خشرم بن حسان عن عامر بن مالك قال: بعثت إلى النبي صلى الله عليه وسلم من وعك ألتمس منه دواء وشفاء فبعث إلي بعكة من عسل. ابن منده، "كر" قال رواه جماعة عن خشرم مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৭৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ال کی :۔۔۔ داغ لگانا :
28476 ۔۔۔ حضرت جریر (رض) سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو قسم دی کہ میں ضرور داغ لگواؤں گا ۔ (مسدد)
28476- عن جرير قال عزم علي عمر لأكتوين. "مسدد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৭৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ال کی :۔۔۔ داغ لگانا :
28477 ۔۔۔ محمد بن عمرو سے مروی ہے وہ اپنے والد سے جبکہ وہ ان کے ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں مجھے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے زمانہ ذات الجنب (نمونیہ یا اس سے ملتی ہوئی تکلیف) لاحق ہوئی پس عرب کے ایک شخص کو بلایا گیا تاکہ وہ مجھے داغ لگائے اس نے انکار کیا الا یہ کہ عمر (رض) اجازت دیں سو وہ ان کے پاس گیا اور قصہ بتایا ، سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا کہ آگ کے قریب بھی نہ جائیو بس اس کا ایک وقت مقرر ہے جس سے وہ نہ تجاوز کرے گا اور نہ کوتاہی کرے گا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
28477- عن محمد بن عمرو عن أبيه عن جده قال أخذتني ذات الجنب في زمن عمر فدعى رجل من العرب أن يكويني فأبى إلا أن يأذن له عمر فذهب إلى عمر فأخبره القصة فقال عمر: لا تقرب النار فإن له أجلا لن يعدوه ولن يقصر عنه. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৭৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحقنہ :
28478 ۔۔۔ سعید بن ایمن سے مروی ہے کہ ایک شخص کو درد تھا لوگوں نے اس کے سامنے حقنہ کا ذکر کیا اس نے حضرت عمر (رض) سے پوچھا تو آپ نے اس کو جھڑک دیا (مگر) جب اس کو درد نے بے کردیا تو اس نے حقنہ کیا اس درد سے وہ ٹھیک ہوگیا ۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اس کو دیکھا تو صحت یابی کے متعلق سوال کیا اس نے کہا کہ میں نے حقنہ (کے علاج کا استعمال کیا ۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا کہ اگر تکلیف عود کرے تو اس (علاج) کا اعادہ کرو (یعنی حقہ لے ) (رواہ ابونعیم)
28478- عن سعيد بن أيمن أن رجلا كان به وجع فنعت له الناس الحقنة فسأل عمر بن الخطاب عنه فزجره عمر، فلما غلبته الوجع احتقن فبرأ من وجعه ذلك فرآه عمر فسأله عن برئه فقال: احتقنت فقال عمر: إن عاد لك فعد لها يعني احتقن. أبو نعيم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৭৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجامۃ ۔۔۔ حجامت :
28479 ۔۔۔ (مسند علی (رض)) مندل بن علی (رض) سے مروی ہے وہ سعد اسکاف سے وہ اصبغ بن بنانہ سے وہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ جبرائیل (علیہ السلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر گلے کی دونوں طرف کی رگوں اور شانے کی حجامت کا حکم لے کرنا نازل ہوئے ۔ (ابن ماجہ) ابوبکر شافعی (رح) نے روایت کیا غیلانیات میں اور مندل ضیعف ہے اور سعد اور اصبغ دونوں متروک ہیں۔ (ایضا ابن عساکر)
28479- "مسند علي رضي الله عنه" عن مندل بن علي عن سعد الإسكاف عن الأصبغ بن بنانة عن علي قال نزل جبريل على النبي صلى الله عليه وسلم بحجامة الأخدعين والكاهل. "هـ" وأبو بكر الشافعي في الغيلانيات ومغدل ضعيف وسعد واصبغ متروكان، ابن عساكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৮০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجامۃ ۔۔۔ حجامت :
28480 ۔۔۔ بیان کیا ہم کو یوسف بن عمر نے کہ احمد بن عیسیٰ پر یہ بات (عبارت) پڑھی گئی (یعنی) ان کو کہا گیا کہ تمہیں ہاشم یعنی قاسم کے بیٹے نے بیان کیا کہ ہم کو یعلی نے عبداللہ بن جراد سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہا عبداللہ بن جراد (رض) نے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ رگوں کا کاٹنا سبب تکلیف ہے اس سے بہتر ہے رگوں کا کاٹنا دکھن کا باعث ہے۔ (مسند فردوس عن عبداللہ بن جراد (رض))
28480- حدثنا يوسف بن عمر قال قرئ على أحمد بن عيسى قيل له حدثكم هاشم يعني ابن القاسم حدثنا يعلى عن عبد الله بن جراد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "قطع العروق مسقمة والحجامة خير منه قطع العروق مسقمة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৮১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجامۃ ۔۔۔ حجامت :
28481 ۔۔۔ حضرت ابو ہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ ہمیں ابو القاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خبر دی کہ آپ کو جبرائیل (علیہ السلام) نے یہ خبر دی کہ حجامت ان چیزوں میں سب سے زیادہ نافع ہے کہ جن سے لوگوں علاج کرتے ہیں۔ (خطیب نے متفق میں)
28481- عن أبي هريرة قال: أخبرنا أبو القاسم صلى الله عليه وسلم أن جبريل أخبره أن الحجم أنفع ما يداوى به الناس. "خط" في المتفق.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৮২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجامۃ ۔۔۔ حجامت :
28482 ۔۔۔ عن ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجامت کروائی اور حجام کو اجرت عطا کی اور ناک میں دوا استعمال کی ۔ (ابن عساکر)
28482- عن ابن عباس قال: احتجم رسول الله صلى الله عليه وسلم وأعطى الحجام أجرة واستعط "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৮৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجامۃ ۔۔۔ حجامت :
28483 ۔۔۔ عبدالرحمن بن خالد بن ولید سے مروی ہے کہ وہ اپنے سر میں اور دونوں مونڈھوں کے درمیان حجامت کرواتے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان جگہوں میں حجامت کرواتے تھے اور ارشاد فرماتے کہ جس نے ان جگہوں کا خون نکلوایا تو اس کو (یہ عمل یا کوئی بھی چیز) کوئی ضرر نہیں پہنچائے گی مگر یہ کہ وہ کوئی چیز کسی مقصد سے استعمال کرے ۔ (ابن عساکر)
28483- عن عبد الرحمن بن خالد بن الوليد أنه كان يحتجم في هامته وبين كتفيه وقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يحتجمها ويقول: من أهراق من هذه الدماء فلا يضره إلا أن يتداوى بشيء لشيء. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৮৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجامۃ ۔۔۔ حجامت :
28484 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین جگہ حجامت کرواتے تھے دو گردن کی دونوں رگوں میں اور ایک کاندھے پر (ابن عساکر)
28484- عن أنس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يحتجم ثلاثا اثنتين في الأخدعين وواحدة على الكاهل. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৮৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحجامۃ ۔۔۔ حجامت :
28485 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گلے کے دونوں طرف کی رگوں میں اور دونوں مونڈھوں کے درمیان کی جگہیں حجامت کرواتے تھے ، بنو : یاضہ کے ایک غلام نے آپ کی حجامت کی جس کو ابو ھند کہا جاتا تھا ، اور وہ اپنے مالکوں کو روزانہ (غلہ کا) ڈیڑھ مد پیش کرتا تھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی سفارش فرمائی تو انھوں نے اس سے آدھا مد کم کردیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حجامت کرنے والے کو اجرت دیا کرتے تھے اور اگر یہ حرام ہوتی تو آپ نہ دیتے ۔ (ابو نعیم)
28485- عن ابن عباس قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحتجم ثلاثا في الأخدعين وبين الكتفين حجمه غلام لبني بياضة يقال له أبو هند وكان يؤدي إلى أهله كل يوم مدا ونصفا فشفع له رسول الله صلى الله عليه وسلم فوضعوا عنه نصف مد وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعطي الحجام أجرة ولو كان حراما لم يعطه. أبو نعيم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৮৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الحجامۃ :
28486 ۔۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجامت کروائی پھر حجام کو جب وہ فارغ ہو فرمایا کہ تیرا ٹیکس کتنا ہے اس نے کہا دو صاع (غلہ) آپ نے اس سے ایک کم کروا دیا اور مجھے حکم کیا پس میں نے اس کو ایک صاع دیا ۔ (ابن ابی شیبۃ) اس روایت میں ابو جناب کلبی ہے جو ضعیف ہے۔
28486- عن علي قال: احتجم رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم قال للحجام حين فرغ: كم خراجك؟ قال صاعان فوضع عنه صاعا وأمرني فأعطيته صاعا. "ش" وفيه أبو جناب الكلبي ضعيف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৮৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الحجامۃ :
28487 ۔۔۔ ابو مرثد غنوی سے مروی ہے کہ انھوں نے حمزہ بن نعمان عدوی سے سنا اور ان کو صحبت نبوی کا شرف حاصل ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بال اور خون کے دفن کا حکم فرمایا ۔
28487- عن أبي مرئد البلوي أنه سمع حمزة بن النعمان العدوي وكانت له صحبة يقول: أمر رسول الله صلى الله عليه وسلم بدفن الشعر والدم. أبو نعيم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৮৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الحجامۃ :
28488 ۔۔۔ حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ آپ (رض) نے حجامت کروائی ، پس جب اس کو اس کی حجامت کی اجرت دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجامت کی اجرت دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس حجامت کندہ کو فرمایا کہ تو نے اپنا محستنانہ لے لیا ؟ اس نے کہا جی ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین بار ارشاد فرمایا کہ اس کو کھا اور کھلا ۔ (ابن النجار)
28488- عن أنس قال: احتجم رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما أعطاه كراه قال له أخذت كراك؟ قال: نعم قال ثلاثا كله وأطعمه. ابن النجار.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৮৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوع علاج :
28489 ۔۔۔ عمار بن بشر سے مروی ہے کہ وہ روایت کرتے ہیں اہل بصرہ کے ایک شیخ ابو بشر سے اور وہ کہتے ہیں کہ میں معاذہ عدویہ کے پاس آیا کرتا تھا اور (اخف بہا) ان کو گل خطمی لگایا کرتا تھا (رض) (تاکہ سر دھل جائے وخف یخف ، گل خطی کو بھگو کر پھیٹینا تاکہ وہ صابن کی طرح گاڑھا لیس دار ہوجائے اور بالوں میں لگانے کے قابل ہوجائے) ۔ دوسرا ترجمہ : ۔۔۔ اور لپک کرجاتا تھا ان کے پاس (یہ آخف کا ترجمہ ہے۔ مگر یہ بعید معلوم ہوتا ہے) نیز اس صورت میں الیہا ہونا چاہیے پس میں ایک دن ان کے پاس آیا تو انھوں نے کہا اے ابو بشر ! کیا میں تمہیں ایک عجیب بات نہ بتاؤں ؟ میں نے پیٹ چلنے کی ایک دوا پی مگر میرا پیٹ اور سخت ہوگیا ۔ پس اب تو میرے لیے مٹکے کا نبیذ منگوا اور اس میں سے ایک پیالہ میرے واسطے لے آ، سو میں مٹکے کی نبیذ کا پیالہ ان کے لے آیا ، انھوں نے اپنی چوکی منگوائی اور وہ پیالہ اس پر رکھ دیا ، پھر کہا اے میرے اللہ ! اگر تو یہ جانتا ہے کہ میں نے عائشہ (رض) سے یہ سنا کہ ” وہ کہتی تھیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مٹکوں کے نبیذ سے روکتے ہوئے سنا “ تو تو میری طرف سے اس کو ، جس طرح چاہے کافی ہوجا ۔ راوی کہتے ہیں کہ پس فورا وہ پیالہ الٹا ہوگیا اور اس میں جو تھا وہ گرگیا اور اللہ تعالیٰ شانہ نے وہ تکلیف جو ان کے پیٹ میں تھی ختم کردی ، اور ابو بشر اس واقعہ میں موجود تھے ۔ (رواہ ابن عساکر)
28489- عن عمار بن بشر عن أبي بشر شيخ من أهل البصرة قال: كنت آتي معاذة العدوية وأخف بها فأتيتها يوما فقالت: يا أبا بشر ألا أعجبك؟ شربت دواء للمشي فاشتد بطني فابعث لي بنبيذ الجر فائتني منه بقدح فأتيتها بقدح نبيذ جر فدعت بمائدتها فوضعت القدح عليها، ثم قالت اللهم إن كنت تعلم أني سمعت عائشة تقول سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهي عن نبيذ الجر فاكفنيه بما شئت قال: فانكفأ القدح واهراق ما فيه وأذهب الله تعالى ما كان في بطنها من الأذى، وأبو بشر حاضر لذلك. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৯০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ الادویۃ ۔۔۔ ناپسندیدہ دوائیں :
28490 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے مروی ہے کہ انھوں نے حقنہ کو ناپسند کیا ۔ (رواہ ابو نعیم)
28490- عن علي أنه كره الحقنة. أبو نعيم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৯১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ الادویۃ ۔۔۔ ناپسندیدہ دوائیں :
28491 ۔۔۔ سعد بن ابراہیم سے مروی ہے کہ کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ میں ان کی (جانور کی) دبر کا شراب سے علاج کروں (حوالہ مفقود ہے )
28491- عن سعد بن إبراهيم أن عمر كان يكره أن أداوي دبر دابته بالخمر.
tahqiq

তাহকীক: