কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৮২ টি
হাদীস নং: ২৮৪৫২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28452 ۔۔۔ بیشک یہ وباء ایک ایسی چیز ہے جس سے تم سے پہلی امتوں کو عذاب کیا گیا او اس کا کچھ حصہ ہنوز باقی ہے پس یہ کبھی آجاتی ہے اور کبھی چلی جاتی ہے پس جب یہ تمہارے ہوتے ہوئے کسی علاقہ میں آجائے تو اس سے نہ نکلو اور جب کسی علاقہ آئے جب کہ تم وہاں نہ ہو تو وہاں نہ جاؤ ۔ (طبرانی کبیر عن سعد (رض))
28452- " إن هذا الوباء شيء عذب به الأمم قبلكم وقد بقيت في الأرض منه بقية فيقع أحيانا ويذهب أحيانا، فإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تخرجوا منها، وإذا وقع بأرض ولستم بها فلا تدخلوا عليه". "طب" عن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৫৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28453 ۔۔۔ جب تم کسی شہر میں اس وباء کے متعلق سن لو تو وہاں نہ جاؤ اور جب آجائے اور تم وہاں تھے تو اس سے بچنے کی خاطر نہ نکلو۔ (طبرانی کبیر عن عبدالرحمن بن عوف (رض))
28453- "إذا سمعتم بهذا الوباء ببلد فلا تقدموا عليه، وإذا وقع وأنتم به فلا تخرجوا فرارا منه". "طب" عن عبد الرحمن بن عوف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৫৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28454 ۔۔۔ اس کو اپنے سے ہٹا اس لیے کہ بیماری کے اختلاط سے ہلاکت ناشی ہوتی ہے۔ (مسند احمد ابو داؤد بیھقی فی شعب الایمان عن فروۃ بن مسیک (رض))
28454- "دعها عنك فإن من القرف التلف". "حم، د، هب" عن فروة بن مسيك.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৫৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28455 ۔۔۔ بیشک یہ بیماری ایک عذاب ہے جو تم سے پہلی امتوں کو دیا گیا ہے پس جب یہ کسی ایسے علاقہ میں ہو جس میں تم موجود نہیں تو اس میں سکونت نہ کرو اور جب کسی جگہ ہوجائے اور تم وہیں ہو تو اس سے بچ کر نہ نکلو ۔
28455- "إن هذا السقم عذاب عذب به من كان قبلكم، فإذا كان بأرض لستم بها فلا تهبطوا عليه، وإذا كان بأرض وأنتم بها فلا تخرجوا فرارا منه". "حم" عن عبد الرحمن بن عوف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৫৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28456 ۔۔۔ اس بیماری سے تم سے پہلی امتوں کو عذاب دیا گیا پس جب تم اس کے بارہ میں سنو تو اس میں نہ گھسو اور جب کہیں آجائے تو اس سے بھاگ کر نہ نکلو (طبرانی کبیر عن عبدالرحمن بن عوف)
28456- "إن هذا السقم عذب به الأمم قبلكم فإذا سمعتم به في أرض فلا تدخلوها، وإذا وقع بأرض فلا تخرجوا فرارا منه". "طب" عنه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৫৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28457 ۔۔۔ یہ بیماری ایک آفت ہے جس سے تم سے پہلی والی امتوں کو عذاب کیا گیا تھا پھر یہ زمین میں رہ گئی پس بعض اوقات چلی جاتی ہے اور بعض اوقات آجاتی ہے پس جو اس کی خبر کسی علاقہ کے بارہ میں سن لے تو ہرگز وہاں نہ جائے اور جس کے ہوتے ہوئے کسی علاقہ میں یہ آجائے تو اس سے بچ کر بھاگنا اس شخص کے نکلنے کا ذریعہ ہرگز نہ بنے (طبرانی عن اسامۃ بن زید (رض))
28457- " إن هذا السقم رجز عذب به الأمم قبلكم ثم بقي بعد في الأرض فيذهب المرة ويأتي الأخرى، فمن سمع به بأرض فلا يقدمن عليه ومن وقع بأرض وهو بها فلا يخرجنه الفرار منه". "طب" عن أسامة بن زيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৫৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28458 ۔۔۔ بیشک یہ طاعون ایک ایسی آفت ہے جس سے بنی اسرائیل کی ایک جماعت کو عذاب دیا گیا تھا جو تم سے پہلے تھی ۔ سو یہ زمین میں موجود ہے کبھی چلی جاتی ہے اور کبھی لوٹ جاتی ہے پس جو شخص کسی علاقہ میں اس کی آمد کو سن لے تو ہرگز وہاں نہ جائے اور کسی علاقہ میں ہو اور یہ بیماری وہاں آجائے تو وہاں سے ہرگز اس بیماری سے بچنے کی خاطر نہ نکلے ۔ (للعدنی عن اسامہ بن زید (رض))
28458- "إن هذا الطاعون رجز عذب به طائفة من بني إسرائيل كانوا قبلكم فهو في الأرض يذهب أحيانا ويرجع أحيانا فمن سمع به بأرض فلا يدخلن عليه، ومن كان بأرض فوقع بها فلا يخرجن فرارا منه". للعدني - عن أسامة بن زيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৫৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28459 ۔۔۔ بیشک یہ تکلیف ایک ایسے عذاب کا باقی ماندہ ہے جس سے تم سے اگلوں کو عذاب کیا گیا تھا پس جب تمہارے ہوتے ہوئے یہ کسی جگہ آجائے تو وہاں سے نہ نکلو اور جب کسی جگہ میں آجائے (اور تم اس سے باہر ہو) تو تم وہاں نہ جاؤ ۔ (ابن قانع عن اسامۃ بن زید (رض))
28459- "إن هذا الوجع بقية عذاب عذب به من كان قبلكم فإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تخرجوا منها، وإذا وقع بأرض فلا تأتوها". ابن قانع - عنه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৬০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28460 ۔۔۔ بلاشبہ یہ طاعون ایک آفت ہے جو تم سے پہلے والوں پر نازل ہوئی ۔ پس جب تم کسی جگہ میں اس کی آمد کو سنو تو اس جگہ نہ داخل ہوؤ اور جب آجائے اور تم وہیں ہوؤ تو اس جگہ سے نہ نکلو ۔ (سمویہ عن اسامۃ بن زید (رض))
28460- "إن هذا الطاعون رجز نزل على من كان قبلكم فإذا سمعتم به في أرض فلا تدخلوها، وإذا كان وأنتم بها فلا تخرجوا منها". سمويه - عن أسامة بن زيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৬১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28461 ۔۔۔ جب طاعون کہیں آجائے اور تم وہاں موجود ہو تو اس سے نہ نکلو اور اگر تم کہیں اور ہو تو اس (کے دائرہ اثر) میں نہ جاؤ ۔ (مسند احمد طبرانی کبیر بغوی ابن قانع عن عکرمہ بن خالد المخزومی عن ابیہ عن جدہ )
28461- " إذا وقع الطاعون في أرض وأنتم بها فلا تخرجوا منها، وإن كنتم بغيرها فلا تقدموها عليها". "حم، طب" والبغوي وابن قانع - عن عكرمة بن خالد المخزومي عن أبيه أو عمه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৬২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28462 ۔۔۔ جب طاعون کسی جگہ واقع ہو اور تم وہاں مقیم ہو تو اسے بچ کر نہ نکلو اور جب تمہارے نہ ہوئے ہوئی کہیں آجائے تو اس میں نہ داخل ہوؤ۔ (طبرانی عن عبدالرحمن بن عوف (رض)) ملحوظ :۔۔۔ طاعون کی وہ احادیث جن کا تعلق قسم افعال سے ہے وہ کتب الجہاد کے شہادت حکمی والے باب میں ذکر کی گئی ہیں۔
28462- "إذا وقع الطاعون بأرض وأنتم بها فلا تخرجوا فرارا منه، وإذا وقع بأرض ولستم بها فلا تدخلوا عليه". "طب" عن عبد الرحمن بن عوف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৬৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطب :
کتاب الطب (کی حدیثیں ) جو منجملہ قسم افعال ہیں۔
علاج کی ترغیب
کتاب الطب (کی حدیثیں ) جو منجملہ قسم افعال ہیں۔
علاج کی ترغیب
28463 ۔۔۔ ام جمیلہ (رض) سے روایت ہے کہ وہ اماں عائشہ (رض) کے پاس گئیں اور ان سے عرض کیا کہ میں چہرہ سے جھائیاں دور کرنے والی عورت ہوں اور اب میں اس سے حرج محسوس کرنے لگی ہوں لہٰذا میں نے اس کے ترک کا ارادہ کرلیا ہے پس آپ کیا فرماتی ہیں ؟ اماں عائشہ (رض) نے ان سے فرمایا کہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وقت میں اس کیفیت میں تھیں کہ اگر ہم میں سے کسی کی ایک آنکھ دوسری آنکھ سے زیادہ خوبصورت ہوتی اور اس کو مشورہ دیا جاتا کہ اس کو اکھیڑ اور دوسری کی جگہ رکھ دے اور دوسری کو اکھیڑ اور پہلی کی جگہ رکھ دے پھر مجھے اس عمل کے بارے میں گمان ہوتا کہ یہ اس عورت کے لیے ممکن ہے تو ہم اس میں کوئی حرج نہیں دیکھتے پس جب تو (اس کو ) دور کرے تو اس عورت سے (اس کو ) ایسے حال میں دور کیجیؤ کہ وہ نماز نہ پڑھ رہی ہو (یعنی مخصوص ایام ہوں (ابن جریر)
28463- عن أم جميلة أنها دخلت على عائشة فقالت لها إني امرأة أداوي من الكلف من الوجه وقد تأثمت منه فأردت تركه فما تأمريني؟ فقالت لها عائشة: لقد كنا في زمان النبي صلى الله عليه وسلم لو أن إحدانا كانت إحدى عينيها أحسن من الأخرى فقيل لها انزعيها وحوليها مكان الأخرى وانزعي الأخرى فحوليها مكانها ثم ظننته أن ذلك يسوغ لها ما رأينا به بأسا فإذا زاولت فزاوليها وهي لا تصلي. ابن جرير.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৬৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطب :
کتاب الطب (کی حدیثیں ) جو منجملہ قسم افعال ہیں۔
علاج کی ترغیب
کتاب الطب (کی حدیثیں ) جو منجملہ قسم افعال ہیں۔
علاج کی ترغیب
28464 ۔۔۔ (مسند عثمان بن ابی العاص (رض)) میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور مجھے ایسا درد ہو رہا تھا جس نے مجھے بیکار کر چھوڑا تھا پس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اپنا دایاں ہاتھ ا پر رکھ پھر سات مرتبہ پڑھ ۔ (بسم اللہ اعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ من شر ما اجد واحاذر ) پس میں نے کیا اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے مجھ کو شفا دے دی (رواہ ابن ابی شیبۃ )
28464- "مسند عثمان بن أبي العاص " قدمت على رسول الله صلى الله عليه وسلم وبي وجع قد كاد يبطلني فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "اجعل يدك اليمنى عليه ثم قل: بسم الله أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد سبع مرات ففعلت فشفاني الله عز وجل". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৬৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطب :
کتاب الطب (کی حدیثیں ) جو منجملہ قسم افعال ہیں۔
علاج کی ترغیب
کتاب الطب (کی حدیثیں ) جو منجملہ قسم افعال ہیں۔
علاج کی ترغیب
28465 ۔۔۔ (مسند اسامہ بن شریک ) اسامہ بن شریک کہتے ہیں کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوا ۔ آپ کے صحابہ کرام (رض) آپ کے پاس موجود تھے گویا کہ ان کے سروں پر پرندے بیٹھے تھے (یعنی بالکل مؤدبانہ سکوت کی حالت میں تھے ) کہتے ہیں کہ میں نے سلام کیا اور آپ کے پاس بیٹھ گیا پس دیہات کے لوگ آگئے اور انھوں نے آپ سے سوال کیا : کہنے لگے اے اللہ کے رسول : کیا ہم داودارو کریں ؟ ارشاد فرمایا ہاں اس لیے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کی داو بھی اتاری سوائے ایک بیماری کے یعنی بڑھاپا ۔ راوی کہتے ہیں کہ پس جب اسامہ بن شریک عمر رسیدہ ہوئے تو کہتے تھے کہ کیا تم اب میرے لیے کوئی دوا پاتے ہو ؟ کہتے ہیں کہ انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ اشیاء کے بارے میں سوال کیا کہ کیا ہم پر فلاں فلاں چیز میں کوئی حرج ہے ؟ ارشاد فرمایا اللہ کے بندو ! اللہ نے حرج کو معاف کردیا مگر ایک آدمی سے کہ جس نے کسی مسلمان کی ظلما حق تلفی کی پس یہ وہ آدمی ہے جو گناہ گار ہوا اور ہلاکت میں گرفتار ہوا ۔ عرض کیا وہ سب سے بہتر چیز جو لوگوں کو عطا کی گئی کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا خوش اخلاقی ۔ (ابو داؤد طیاسی ، مسند احمد ، حمیدی ، ابو داؤد ترمذی ، ترمذی (رح) کہتے ہیں کہ حدیث حسن صحیح ہے۔ (نسائی ابن ماجہ ، ابو نعیم فی المعرفہ)
28465- "مسند أسامة بن شريك " أتيت النبي صلى الله عليه وسلم وأصحابه عنده كأنما على رؤوسهم الطير قال: فسلمت عليه وقعدت فجاءت الأعراب فسألوه فقالوا: يا رسول الله نتداوى؟ قال: نعم تداووا فإن الله تعالى لم يضع داء إلا وضع له دواء غير داء واحد الهرم قال: فكان أسامة بن شريك حين كبر يقول: هل ترون لي من دواء الآن قال: وسألوه عن أشياء هل علينا حرج في كذا وكذا؟ قال: عباد الله وضع الله الحرج إلا امرأ اقتضى امرأ مسلما ظلما فذاك الذي حرج وهلك، قالوا: ما خير ما أعطي الناس يا رسول الله قال: خلق حسن. "ط، حم" والحميدي، "د، ت" وقال حسن صحيح، "ن، هـ" وأبو نعيم في المعرفة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৬৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الادویۃ المفردۃ الحمیۃ : ۔۔۔ مفرد دوائیں ۔۔۔ پرہیز :
28466 ۔۔۔ ابونجیح (رح) سے مروی ہے کہتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے طبیب عرب ” حارث بن کلدہ “ سے سوال کیا ” دوا کیا ہے “ اس نے کہا دانتوں کو بھینچنا ۔ یعنی پرہیز ، ابو عبید نے روایت کیا غریب میں ۔ (ابن السنی ، ابو نعیم ٍالبیہقی فی شعب الایمان)
28466- عن أبي نجيح قال: سأل عمر بن الخطاب الحارث بن كلدة وهو طبيب العرب ما الدواء؟ قال: الأزم يعني الحمية. أبو عبيد في الغريب وابن السني وأبو نعيم، "هب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৬৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترک الحمیۃ ۔۔۔ ترک پرہیز :
28467 ۔۔۔ عن ابن عمرو (رض) سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو سنا فرما رہے تھے کہ اگر تمہارا مریض کسی چیز کو چاہے تو اس کو پرہیز نہ کرواؤ شاید کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو اس چیز کی خواہش اس لیے دی ہو کہ اس چیز میں اس نے اس کی شفا رکھ دی ہو ۔ (ابن ابی الدنیا ، عبدالرزاق)
28467- عن ابن عمر قال: سمعت عمر يقول: إن اشتهى مريضكم الشيء فلا تحموه فلعل الله إنما اشتهاه بذلك ليجعل شفاءه فيه. ابن أبي الدنيا، "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৬৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التمر۔ کھجور
28468 ۔۔۔ مسند علی (رض) ۔ مجاہد (رح) سے مروی ہے وہ سعد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا میں بیمار ہوا ، سو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس میری عیادت کرنے تشریف لائے اور اپنا دست مبارک میرے سینہ کے درمیان رکھا یہاں تک کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے دل پر محسوس کی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ۔۔۔ یقیناً تو دل کی تکلیف والا ہے جا حارث بن کلدہ کے پاس جو ثقیف والوں کا بھائی ہے اس لیے کہ وہ علاج کرتا ہے پس اس کو حکم پہنچا کہ وہ سات کھجوریں لے کر ان کو کوٹے پھر کنارہ فہم سے تجھے وہ استعمال کروائے ۔ (حسن بن سفیان ابو نعیم ضعیف الجامع 2033)
28468- "مسند علي رضي الله عنه" عن مجاهد عن سعد قال: " مرضت فأتاني النبي صلى الله عليه وسلم يعودني فوضع يده بين ثديي حتى وجدت بردها على فؤادي فقال: إنك رجل مفؤد ائت الحارث بن كلدة أخا ثقيف فإنه يتطبب فمره فليأخذ سبع تمرات فليجأهن بنواهن ثم ليلدك بهن". الحسن بن سفيان وأبو نعيم.
الزيت
الزيت
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৬৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الزیت۔ زیتون
28469 ۔۔۔ (مسند عمر (رض)) سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ روغن زیتون کو سالن کے طور پر استعمال کرو اور اس کو تیل (برائے مالش) کے طور پر استعمال کرو پس وہ شجرہ مبارکہ (مبارک درخت) سے حاصل ہوتا ہے۔ (ابراہیم بن ثابت نے اپنی حدیث میں روایت کیا ۔ (کشف الخفاء 9 المعلہ 275 ۔
28469- "مسند عمر رضي الله عنه" عن عمر قال: ائتدموا بالزيت وادهنوا به فإنه من شجرة مباركة. إبراهيم بن أبي ثابت في حديثه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৭০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ البط ۔۔۔ چیرا لگانا :
28470 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے مروی ہے کہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ انصار کے ایک شخص کے پاس اس کی عیادت کرنے گئے ان صاحب کی پیٹھ پر ورم تھا ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ پیپ ہے یہ اس میں سے نکالو ، پس اس کو چیرا لگایا اور (اس وقت) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موجود تھے ۔ (ابو یعلی ، دورقی) اس حدیث میں ایک راوی اشعث بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔
28470- عن علي قال: "دخلنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم على رجل من الأنصار نعوده بظهره ورم، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: هذه مدة أخرجوها عنه فبطه ورسول الله صلى الله عليه وسلم شاهد". "ع" والدورقي وفيه اشعث بن سعيد ضعيف وضعفه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৭১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ البط ۔۔۔ چیرا لگانا :
28471 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے روایت ہے کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے اور آنکھوں میں دکھن تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کھجوریں تھیں جو آپ نوش فرما رہے تھے ۔ آپ نے فرمایا اے علی ! کیا اس کی خواہش رکھتے ہو ۔ پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے سامنے ایک کھجور ڈالی پھر دوسری ڈالی ۔ یہاں تک کہ سات کھجوریں میری طرف کیں پھر فرمایا یہ کافی ہیں تجھے اے علی (ابن السنی وابو نعیم فی الطب ) سند اس کی حسن ہے۔
28471- عن علي أنه دخل على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو رمد وبين يدي النبي صلى الله عليه وسلم تمر يأكله فقال: " يا علي أتشتهيه فرمى إلي بتمرة ثم رمى إلي بأخرى حتى رمى إلي بسبع تمرات ثم قال: حسبك يا علي". ابن السني وأبو نعيم معا في الطب وسنده حسن.
তাহকীক: