কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৮২ টি

হাদীস নং: ২৮৪৩২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28432 ۔۔۔ طاعون ایک عذاب کا باقی حصہ ہے جو بنی اسرائیل کی ایک جماعت پر بھیجا گیا تھا پس جب وہ کسی زمین میں آجائے اور تم وہاں ہو تو اس سے بچنے کے لیے نہ نکلو اور جب کسی زمین میں وہ آئے اور تم وہاں نہ ہو تو اس میں پڑاؤ نہ کرو ۔ (بخاری مسلم ترمذی عن اسامۃ (رض))
28432- "الطاعون بقية رجز أو عذاب أرسل على طائفة من بني إسرائيل فإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تخرجوا منها فرارا منه، وإذا وقع بأرض ولستم بها فلا تهبطوا عليها". "ق، ت" عن أسامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৩৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28433 ۔۔۔ طاعون ہر مسلم کے لیے شہادت ہے۔ (احمد شیخین عن انس (رض))
28433- "الطاعون شهادة لكل مسلم". "حم، ق" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৩৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28434 ۔۔۔ طاعون ایک عذاب تھا جس کو اللہ تعالیٰ جس پر چاہتا بھیجتا اور بیشک اللہ تعالیٰ نے اس کو ایمان والوں کے لیے رحمت بنایا ہے پس جو بھی کوئی بندہ ایسا ہو کہ طاعون آجائے اور وہ اپنے (طاعون زدہ) شہر میں صبر کے ساتھ امید اجر وثواب رکھتے ہوئے ٹھہرا رہے اور یہ سمجھتا ہو (یعنی یقین رکھتا ہو) کہ اس کو وہی کچھ ہوگا جو اللہ نے لکھ دیا ہے تو اس شخص کو مانند شہید کے اجر ملے گا ۔ (طبرانی ، احمد ، بخاری عن عائشۃ صدیقۃ (رض) ، وارضاھا)
28434- "الطاعون كان عذابا يبعثه الله تعالى على من يشاء وأن الله تعالى جعله رحمة للمؤمنين فليس من أحد يقع الطاعون فيمكث في بلده صابرا محتسبا يعلم أنه لا يصيبه إلا ما كتب الله له إلا كان له مثل أجر شهيد". "ط، حم، خ" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৩৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28435 ۔۔۔ طاعون (کی) گرہ ہوتی ہے مانند اونٹ کے غدود کے اس کے اندر جما رہنے والا مثل شہید کے ہے اور اس سے بھاگنے والا مثل لشکر جہاد سے بھاگنے والے کے ہے۔ (ابو داؤد طیالسی ، مسند احمد بخاری ، عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28435- "الطاعون غدة كغدة البعير، المقيم بها كالشهيد، والفار منه كالفار من الزحف". "حم" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৩৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28436 ۔۔۔ طاعون تمہارے دشمنوں یعنی جنات کے لیے عذاب ہے اور وہ تمہارے لیے شہادت ہے۔ (مستدرک عن ابی موسیٰ (رض) ، کشف الخفاء 1658، الضعیفہ 86)
28436- " الطاعون رجز أعدائكم من الجن وهو لكم شهادة". "ك" عن أبي موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৩৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28437 ۔۔۔ طاعون میری امت کے لیے شہادت ہے اور جنات میں سے تمہارے دشمنوں لیے مصیبت ہے یہ ایک گرہ ہے مانند اونٹ کے غدود کے یہ بغل میں اور پیٹ کے نچے حصہ میں نکلتی ہے جو اس میں مرجائے وہ شہید مرے گا اور جو اس میں ٹھہرا رہے وہ اللہ کے راستہ میں سرحد کی حفاظت کرنے والے کی مثل ہے اور جو اس سے بھاگے وہ لشکر جہاد سے بھاگنے والے کی مثل ہے۔ (طبرانی اوسط ابو نعیم عن عائشۃ صدیقۃ (رض) عنہاـ)
28437- " الطاعون شهادة لأمتي ورجز أعدائكم من الجن غدة كغدة الإبل يخرج في الآباط والمراق من مات فيه مات شهيدا، ومن أقام فيه كان كالمرابط في سبيل الله، ومن فر منه كان كالفار من الزحف". "طس" وأبو نعيم في فوائد أبي بكر بن خلاد - عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৩৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28438 ۔۔۔ جب تم کسی علاقہ میں طاعون کا سنو تو اس میں نہ جاؤ اور جب وہ آجائے اور (اس) علاقہ میں ہو تو وہاں سے نہ نکلو ۔ (احمد ، شیخین ترمذی عن اسامۃ بن زید (رض))
28438- "إذا سمعتم الطاعون بأرض فلا تدخلوها عليه، وإذا وقع وأنتم بأرض فلا تخرجوا منها فرارا منه". "حم، ق، ت" عن أسامة بن زيد مر برقم "28427".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৩৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28439 ۔۔۔ اے اللہ ، میری امت کا فنا ہونا اپنے راستہ میں زخمی ہونے سے اور طاعون سے قتل ہونے کی صورت میں طے کر دے ۔ (احمد ، طبرانی عن ابی بردۃ اشعری (رض))
28439- "اللهم اجعل فناء أمتي قتلا في سبيلك بالطعن والطاعون". "حم، طب" عن أبي بردة الأشعري.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৪০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28440 ۔۔۔ میں نے خواب دیکھا کہ ایک عورت بکھرے بال والی مدینہ سے نکلی حتی کہ مہمیہ (حجفہ کے علاقہ ) میں جا پڑی پس میں نے اس کی تعبیر یہ کی تحقیق مدینہ (منورہ) کی وباء اس کی طرف منتقل ہوگئی ہے (احمد ترمذی ابن ماجہ عن ابن عمر (رض))
28440- "رأيت كأن امرأة سوداء ثائرة الرأس خرجت من المدينة حتى نزلت مهيعة فتأولتها أن وباء المدينة نقل إليها. "حم، ت، هـ" عن ابن عمر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৪১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28441 ۔۔۔ تم ضرو ہجرت کرو گے ملک شام کی طرف اور وہ تمہارے لیے فتح ہوگا اور (وہاں) تمہیں ایک بیماری ہوگی جو مثل پھوڑے یا گوشت کے (لمبے) پارچے کے ہوگی جو آدمی کے پیٹ کے نچلے حصہ میں لاحق ہوگی اس سے اللہ تبارک وتعالیٰ لوگوں کے نفوس کو شہادت بخشے گا اور اس سے ان کے اعمال کو سنوارے گا (احمد عن معاذ (رض) ضعیف الجامع 3260 ۔
28441- " ستهاجرون إلى الشام فيفتح لكم ويكون لكم داء كالدمل أو كالحزة يأخذ بمراق الرجل يستشهد الله به أنفسهم ويزكي به أعمالهم. "حم" عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৪২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28442 ۔۔۔ طاعون سے بھاگنے والا (جہاد کے ) لشکر سے بھاگنے والے کی طرح ہے اور اس میں صبر کرنے والا مانند لشکر میں جم کر لڑنے والے کے ہے ( مسند احمد مسند عبد بن حمید عن جابر (رض))
28442- " الفار من الطاعون كالفار من الزحف، والصابر فيه كالصابر في الزحف". "حم" وعبد بن حميد - عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৪৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28443 ۔۔۔ طاعون سے بھاگنے والا لشکر سے بھاگنے والے کی طرح ہے اور جس نے اس میں صبر کیا اس کے لیے شہید کے اجر کے برابر ہے۔ (احمد عن جابر (رض)) ذخیرۃ الحفاظ 3689 ۔
28443- "الفار من الطاعون كالفار من الزحف ومن صبر فيه كان له أجر شهيد". "حم" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৪৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28444 ۔۔۔ طاعون سے بھاگنے والا لشکر سے بھاگنے والے کی طرح ہے (ابن سعد عن عائشہ (رض))
28444- "الفار من الطاعون كالفار من الزحف". ابن سعد عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৪৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28445 ۔۔۔ بیشک طاعون تمہارے رب کی رحمت ہے اور تمہارے نبی کی دعا ہے اور تم سے پہلے صالحین کی موت ہے اور یہ شہادت ہے۔ (شیرازی فی الالقاب عن معاذ (رض))
28445- " إن الطاعون رحمة ربكم ودعوة نبيكم، وموت الصالحين قبلكم وهو شهادة". الشيرازي في الألقاب - عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৪৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28446 ۔۔۔ شہداء اور طاعون میں مرنے والے آئیں گے پس طاعون والے کہیں گے کہ ہم شہداء ہیں سوا ان سے کہا جائے گا دیکھو اگر ان کا زخم شہداء کے زخم جیسا ہے جس سے خون بہہ رہا ہے جس ک خوشبو مانند مشک کی خوشبو کے ہے تو یہ شہداء ہیں پس ان کو ایسا ہی پائیں گے ۔ (احمد طبرانی عن عتبۃ بن عبدالسلمی (رض))
28446- "يأتي الشهداء والمتوفون بالطاعون فيقول أصحاب الطاعون: نحن شهداء فيقال لهم: انظروا فإن كانت جراحتهم كجراح الشهداء تسيل دما كريح المسك فهم شهداء فيجدونهم كذلك". "حم، طب" عن عتبة بن عبد السلمي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৪৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28447 ۔۔۔ تم ایک منزل میں پڑاؤ کرو گے جس کو جابیہ اور جوبیہ کہا جاتا ہوگا اس میں تمہیں ایک بیماری لاحق ہوگی مثل اونٹ کے غدود کے پس اس سے اللہ تبارک وتعالیٰ تمہیں شہاددت دے گا اور تمہاری اولاد کو (بھی ) اور اس سے تمہارے اعمال سنوارے گا ۔ (طبرانی ابن عساکر عن معاذ (رض))
28447- "تنزلون منزلا لا يقال له الجابية والجوبية يصيبكم فيها داء مثل غدة الجمل فيستشهد الله به أنفسكم وذراريكم ويزكي به أعمالكم". "طب" وابن عساكر - عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৪৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28448 ۔۔۔ اے اللہ ! میری امت کی فنا نیزوں کے زخم اور طاعون کے ذریعہ کیجیؤ ۔ (باور دی عن اسامۃ بن شریک عن ابی موسیٰ الا شعری (رض))
28448- "اللهم اجعل فناء أمتي بالطعن والطاعون". الباوردي - عن أسامة بن شريك عن أبي موسى الأشعري.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৪৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28449 ۔۔۔ اے اللہ ! میری امت کی فنا اپنے راستہ میں نیزوں سے زخمی ہونے اور طاعون زدہ ہونے کی صورت میں شہادت سے کیجؤ ۔ (مسند احمد حاکم بغوی طبرانی مستدرک عن ابی بردۃ الا شعری (رض) اخی ابی موسیٰ الا شعری )
28449- "اللهم اجعل فناء أمتي قتلا في سبيلك بالطعن والطاعون". "حم" والحاكم في الكنى والبغوي؛ "طب، ك" عن أبي بردة الأشعري أخي أبي موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৫০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28450 ۔۔۔ میری امت نیزوں کے گھاؤ اور طاعون کے حملہ سے ہی فنا ہوگی ۔ طاعون ایک گلٹی ہے مانند اونٹ کی گلٹی کے اس میں جمنے والا مثل شہید کے ہے اور اس سے بھاگنے والا مثل جہاد سے بھاگنے والے کے ہے (طبرانی اوسط عن عائشہ (رض))
28450- "لا تفنى أمتي إلا بالطعن والطاعون غدة كغدة الإبل، المقيم فيها كالشهيد والفار منها كالفار من الزحف". "طس" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪৫১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28451 ۔۔۔ طاعون آفت سماوی کی نشانی ہے جس میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے بندوں میں سے کچھ لوگوں کو مبتلی کیا تھا ۔ پس جب تم اس کے متعلق سنو تو اس میں نہ گھسو اور جب وہ تمہارے ہوتے ہوئے کسی علاقہ میں آپڑے تو اس سے نہ بھاگو ۔ مسلم عن اسامہ بن زید (رض))
28451- الطاعون آية الرجز ابتلى الله به ناسا من عباده فإذا سمعتم به فلا تدخلوا عليه، وإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تفروا منه. "م" عن أسامة بن زيد مر برقم "28428".
tahqiq

তাহকীক: