কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৮২ টি
হাদীস নং: ২৮৪১২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28412 ۔۔۔ ” ربنا الذی فی السماء تقدس اسمک امرک فی السمآء کما رحمتک فی السماء فاجعل رحمتک فی الارض واغفرلنا ذنوبنا وخطایانا انک انت رب الطیبین فانزل رحمۃ من رحمتک و شفاء من شفائک علی ھذا لوجع “۔ جب درد والا یا کوئی دوسرا اس پر پڑھے تو وہ ٹھیک ہوجائے گا (دیکھیئے 28363 طبرانی مستدرک عن ابی الدرداء (رض))
28412- "ربنا الذي في السماء تقدس اسمك أمرك في السماء كما رحمتك في السماء فاجعل رحمتك في الأرض واغفر لنا ذنوبنا وخطايانا إنك أنت رب الطيبين فأنزل رحمة من رحمتك وشفاء من شفائك على هذا الوجع فيبرأ بإذن الله تعالى". "طب، ك" عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪১৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28413 ۔۔۔ کوئی حرج نہیں قرآن کا تعویذ لٹکانے میں آفت آنے سے پہلے اور آفت آنے کے بعد ۔ (ابو نعیم عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28413- "لا بأس بتعليق التعويذ من القرآن قبل نزول البلاء وبعد نزول البلاء". أبو نعيم - عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪১৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ جھاڑ پھونک سے ڈرانے کے بیان میں :
28414 ۔۔۔ جس نے داغ لگوایا یا جھاڑ پھونک کروائی تو وہ توکل سے بری ہوگیا ۔ (مسند احمد ترمذی ابن ماجہ مستدرک عن المغیرۃ (رض))
28414- "من اكتوى أو استرقى فقد برئ من التوكل". "حم، ت، هـ" "ك" عن المغيرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪১৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ جھاڑ پھونک سے ڈرانے کے بیان میں :
28415 ۔۔۔ بیشک جھاڑ پھونک کے کلمات (منتر) اور تعویذات اور (جھومنتر یعنی) ساحرانہ الفاظ (جن سے میاں بیوی یا دیگر انسانوں میں الفت یا عداوت پیدا ہوجائے ) شرک ہیں۔ (مسند احمد ابن ماجہ ابو داؤد مستدرکعن ابن مسعود (رض))
28415- "إن الرقى والتمائم والتولة شرك". "حم، هـ، د، ك" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪১৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ جھاڑ پھونک سے ڈرانے کے بیان میں :
28416 ۔۔۔ جس نے کوئی چیز لٹکائی وہ اس کے سپرد کیا گیا ۔ (احمد نسائی سنن بیہقی مستدرک عن عبداللہ بن علیکم (رض))
28416- "من تعلق شيئا وكل إليه". "حم، ن، ق، ك" عن عبد الله بن عكيم.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪১৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ جھاڑ پھونک سے ڈرانے کے بیان میں :
28417 ۔۔۔ جس نے تعویذ لٹکایا تو تحقیق اس نے شرک کیا ۔ (مسند احمد مستدرک عن عقبۃ بن عامر (رض)) ضعیف الجامع 5703 ۔
28417- "من علق تميمة فقد أشرك". "حم، ك" عن عقبة ابن عامر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪১৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ جھاڑ پھونک سے ڈرانے کے بیان میں :
28418 ۔۔۔ جو سیپ (یاکوڑی) لٹکائے پس اللہ اس کو نہ چھوڑے ۔ (اور جو تعویذ لٹکائے تو اللہ اس کی مراد پوری نہ کرے) ۔ (احمد مستدرک عن ایضا)
28418- "من علق ودعة فلا ودع الله له، ومن علق تميمة فلا تمم الله له". "حم، ك" عنه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪১৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ جھاڑ پھونک سے ڈرانے کے بیان میں :
28419 ۔۔۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منتر سے اور تعویذات اور ساحرانہ ٹوٹکوں سے منع فرمایا ۔ (مستدرک عن ابن مسعود (رض))
28419- " نهى عن الرقى والتمائم والتولة". "ك" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪২০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ جھاڑ پھونک سے ڈرانے کے بیان میں :
28420 ۔۔۔ تین چیزیں سحر سے ہیں۔ منتر اور ساحرانہ ٹوٹکے اور لٹکائے جانے والے تعویذات ۔ (طبرانی عن ابی امامۃ (رض))
28420- " ثلاث من السحر الرقى والتولة والتمائم". "طب" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪২১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28421 ۔۔۔ خبردار بیشک اس سے تجھے کمزوری ہی بڑھے گی اور اگر تو اس حال میں مرا کہ تیرا یہ خیال ہو کہ پیتل کا یہ حلقہ (چھلا) تجھ کو نافع ہے تو تو فطرت کے علاوہ پر مرا (یعنی توحید پر موت نہ ہوگی) ، (مسند احمد طبرانی عن عمران بن حصین (رض))
28421- "أما إنها لا يزيدك إلا وهنا وأنت لو مت وأنت ترى أنها تنفعك لمت على غير الفطرة". "حم، طب" عن عمران ابن حصين.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪২২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28422 ۔۔۔ بیشک یہ شیطان کا کام ہے (یعنی آسیب زدہ یا بیمار کا تعویذ) (مستدرک عن انس (رض))
28422- "إنها من عمل الشيطان يعني النشرة". "ك" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪২৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28423 ۔۔۔ آسیب والے کا یا بیمار کا تعویذ شیطانی چیز ہے (ذھبی نے جابر (رض) سے روایت کردہ ایک حدیث نقل کی اس کا ایک جزیہ ہے)
28423- "النشرة من الشيطان". الذهبي في جزء من حديثه - عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪২৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28424 ۔۔۔ جس نے کوئی چیز لٹکائی تو وہ اس کے حوالہ کردیا گیا ۔
28424- "من علق شيئا وكل إليه". "طب" عن أبي سعيد الجهني.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪২৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
25 284 ۔۔۔ جس نے میاں بیوی کے درمیان جدائی کا عمل (سحر) کیا تو وہ دنیا اور آخرت میں اللہ کے غضب اور لعنت کا شکار ہوگیا اور اللہ پر حق ہے کہ اس کو جہنم کی آگ کی چٹان سے سزا دے الا یہ کہ توبہ کرے ۔ (دارقطنی فی الامرادعن ابن عباس (رض))
28425- "من عمل في فرقة بين المرأة وزوجها كان في غضب الله تعالى ولعنته في الدنيا والآخرة وكان حقا على الله تعالى أن يضربه بصخرة من نار جهنم إلا أن يتوب". "قط" في الأفراد - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪২৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28426 ۔۔۔ ہرگز نہ رہنے دیا جائے کسی اونٹ کی گردن میں کمائی کا پٹا یا کوئی بھی پٹا (ہار) مگر یہ کہ کاٹ دیا جائے ۔ (موطا مالک ، مسند احمد ، طبرانی عن ابی بشیر الانصاری (رض) ، بخاری کتاب الجھاد مسلم کتاب اللباس باب کراھۃ قلادۃ الوتر فی رقبۃ البعیر)
28426- " لا يبقين في عنق بعير قلادة من وتر أو قلادة إلا قطعت". مالك، "حم طب" عن أبي بشير الأنصاري
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪২৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28427 ۔۔۔ جب تم کسی زمین میں طاعون کا سنو تو اس میں داخل نہ ہوؤ اور جب وہ ایسی جگہ واقع ہوجائے جہاں تم مقیم ہو تو اس جگہ سے نہ نکلو۔ (مسند احمد ، شیخین نسائی عن اسامۃ بن زید (رض) ، احمد شخین عن عبدالرحمن بن عوف (رض) ، ابو داؤد ، عن ابن عباس (رض))
28427- " إذا سمعتم بالطاعون بأرض فلا تدخلوا عليه، وإذا وقع وأنتم بأرض فلا تخرجوا منها". "حم، ق، ن" عن أسامة بن زيد؛ "حم، ق" عن عبد الرحمن بن عوف؛ "د" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪২৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28428 ۔۔۔ طاعون ایسی مصیبت کی نشانی ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں میں سے کچھ لوگوں کو مبتلا کیا تھا پس جب تم اس کے بارہ میں سنو تو اس کے پاس نہ جاؤ اور جب وہ کسی جگہ آپڑے جب تم وہاں ہو تو پھر اس سے نہ بھاگو ۔ (مسلم عن اسامۃ بن زید (رض))
28428- "الطاعون آية الرجز ابتلى الله تعالى به ناسا من عباده فإذا سمعتم به فلا تدخلوا عليه وإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تفروا منه". "م" عن أسامة بن زيد
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪২৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28429 ۔۔۔ شہداء اور بستروں پر مرنے والے طاعون میں مرنے والوں کے بارہ میں ہمارے رب کے پاس جھگڑا لیجائیں گے پس شہداء کہیں گے کہ یہ ہمارے بھائی ہیں جیسے ہم قتل کیے گئے اسے ہی یہ بھی قتل ہوئے اور بستروں پر مرنے والے کہیں گے کہ یہ ہمارے بھائی ہیں یہ بستروں پر مرے ہیں جیسے کہ ہم بستروں پر مرے تھے ۔ پس اللہ تعالیٰ ان کے مابین فیصلہ کرے گا سو کہے گا ہمارا رب تبارک وتعالیٰ کہ ان کے زخموں کی طرف نظر کرو پس اگر ان کے زخم مقتولین کے زخموں مشابہ ہیں تو یہ بھی ان میں سے ہیں اور ان کے ساتھ ہوں گے چنانچہ (فرشتے) ان کے زخموں کو دیکھیں گے پس اچانک ان کے زخم شداء کے زخموں کے مشابہ ہوجائیں گے اور یہ ان سے جا ملیں گے ۔ (احمد ، نسائی عن عریاض بن ساریہ (رض))
28429- "يختصم الشهداء والمتوفون على فرشهم إلى ربنا في الذين يتوفون من الطاعون فيقول الشهداء إخواننا قتلوا كما قتلنا ويقول المتوفون على فرشهم: إخواننا ماتوا على فرشهم كما متنا على فرشنا فيقضي الله بينهم فيقول ربنا تبارك وتعالى: انظروا إلى جراحهم فإن أشبه جراحهم جراح المقتولين فإنهم منهم ومعهم فينظرون إلى جراح المطعونين فإذا جراحهم قد أشبهت جراح الشهداء فيلحقون بهم". "حم، ن" عن العرباض بن سارية.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৩০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28430 ۔۔۔ بیشک یہ وباء ایک عذاب ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے تم سے پہلے امتوں کو ہلاک کیا ہے اور اس کا کچھ زمین میں باقی ہے جو کبھی آجاتا ہے اور کبھی چلا جاتا ہے پس جب یہ کسی علاقہ میں آجائے تو اس سے بچنے کے لیے وہاں سے نہ نکلو اور جب کسی علاقہ میں اس کی (آمد کی) خبر سنو تو وہاں نہ جاؤ ۔ (احمد ، نسائی ، عن اسامۃ بن زید (رض))
28430- "إن هذا الوباء رجز أهلك الله تعالى به الأمم قبلكم وقد بقي منه في الأرض شيء يجيء أحيانا ويذهب أحيانا فإذا وقع بالأرض فلا تخرجوا منها فرارا منه فإذا سمعتم به في أرض فلا تأتوها". "حم، ن" عن أسامة بن زيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৪৩১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ طاعون اور آفت سماوی کے بیان میں :
28431 ۔۔۔ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس طاعون اور بخار لے کر آئے پس میں نے بخار کو مدینہ میں روک لیا اور طاعون کو شام کی طرف روانہ کردیا پس طاعون میری امت کے لیے شہادت اور رحمت ہے ، اور کافروں پر عذاب ہے۔ (احمد ، ابن سعد بن ابی مسیب (رض))
28431- " أتاني جبريل بالحمى والطاعون فأمسكت الحمى بالمدينة وأرسلت الطاعون إلى الشام، فالطاعون شهادة لأمتي ورحمة لهم ورجس على الكافرين". "حم" وابن سعد - عن أبي عسيب.
তাহকীক: