কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৮২ টি

হাদীস নং: ২৮৩৯২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28392 ۔۔۔ اس کو نظر ہے پس اس کو جھاڑا کرواؤ ۔ (مستدرک حاکم عن عائشہ (رض))
28392- "بها نظرة فاسترقوا لها". "ك" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৯৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28393 ۔۔۔ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کیوں قتل کرتا ہے ؟ حالانکہ وہ اس کے قتل سے مستغنی ہے بیشک نظر حق ہے پس جو بھی کسی سے وہ چیز دیکھے جو اس کو اچھی لگے (اس کی ذات سے ) یا اس کے مال سے تو پر برکت کا دعائیہ جملہ کہہ دے (بارک اللہ ) اس لیے کہ نظر واقعی چیز ہے۔ (ابن قانع عن سھل بن حنیف عن ابیہ)
28393- "علام يقتل أحدكم أخاه وهو عن قتله غني؟ إن العين حق فمن رأى من أحد شيئا يعجبه أو من ماله فليبرك عليه فإن العين حق. ابن قانع - عن سهل بن حنيف عن أبيه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৯৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28394 ۔۔۔ اس میں سات آدمیوں کی نظر ہے (رافع بن خدیج کہتے ہیں کہ میں ایک دن آیا اور ہانڈی ابل رہی تھی مجھے چربی کا ایک ٹکڑا اچھا لگا میں نے اس کو لیا اور کھالیا پھر میں ایک سال تک بیمار رہا میں نے اس کا ذکر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کیا تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا جو گذرا ۔ (بغوی طبرانی کبیر عن رافع بن خدیج (رض)) (1) عین اور نفس یہاں ساتھ وارد ہیں ان کا فرق دیکھ لیا جائے (وعلی الہ وصحبہ اجمعین )
28394- "إنه كان فيه نفس سبعة أناس". البغوي، "طب" عن رافع بن خديج قال دخلت يوما والقدر يفور فأعجبتني شحمة فأخذتها فازدردتها فاشتكيت سنة فذكرت ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৯৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28395 ۔۔۔ کہہ اعوذ بکلمات اللہ التامات التی الیجاوزھن برولا فاجر من شر ماذر افی الارض ومن شر ما یخرج منھا ومن شر ما یعرف فی السماء وما ینزل منھا ومن شر کل طارق الا طارقا یطریق بخیر یا رحمن : ۔ ترجمہ :۔۔۔ میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے ان پورے کلمات کی جن سے آگے کوئی نیک وبد نہیں بڑھ سکتا ان تمام چیزوں کے شر سے جن کو اس نے زمین میں پیدا کیا اور ان چیزوں کے شر سے جو زمین سے نکلتی ہیں اور ان چیزوں کے شر سے جو آسمان میں چڑھتی ہیں اور جو اس کے شر سے جو اترتی ہیں اور ہر رات کے وقت آنے والے کے شر سے مگر وہ جو خیر کے ساتھ آئے (ابو العالیہ (رض) سے مروی ہے کہ خالد بن ولید (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ ۔ ایک تکلیف پہنچانے والا جنات میں سے مجھے ستاتا ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ تعلیم فرمایا ۔ ( سنن کبری بیھقی ابن عساکر عن ابی العالیۃ (رض)) قتل الحیات من الاکمال : ذکر سانپوں کے مارنے کا اکمال میں سے :
28395- "قل أعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر من شر ما ذرأ في الأرض، ومن شر ما يخرج منها، ومن شر ما يعرج في السماء وما ينزل منها، ومن شر كل طارق إلا طارقا يطرق بخير يا رحمن". "ق" وابن عساكر - عن أبي العالية أن خالد بن الوليد قال يا رسول الله إن كائدا من الجن يكيدني قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৯৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28396 ۔۔۔ کچھ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پہنچے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! ہمارے پاس ایک زمین ہے جو سانپوں سے پر ہے اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ۔ (بغوی عن اسماعیل بن اوسط البجلی) علامہ ذھبی میزان الاعتدال میں فرماتے ہیں : یہ حجاج کے آدمیوں میں سے تھا اور اسی نے سعید بن جبیر (رض) کو قتل کے لیے پیش کیا تھا ، اس سے روایت لینا مناسب نہیں ہے جب تم (وہاں) پہنچو تو اس زمین پر جاؤ اور اس کا چکر لگاؤ اور کہو : ” ان کنتم منا فلا یحل لکم اذاناوان لم تکونوا فانا نؤذنکم بحرب “۔ ترجمہ : اگر تم ہم میں سے ہو تمہارے واسطے ہمیں تکلیف دینا حلال نہیں ہے اور اگر تم ہم میں سے نہیں ہو تو ہم تم سے جنگ کا اعلان کرتے ۔ (بغوی عن اسماعیل بن اوسط البجلی عن اشیاخ لھم)
28396- "إذا قدمتم فأتوها فطوفوا بها فقولوا: إن كنتم منا فلا يحل لكم أذانا وإن لم تكونوا فإنا نؤذنكم بحرب". البغوي عن إسماعيل بن واسط البجلي عن أشياخ لهم " أنهم قدموا على النبي صلى الله عليه وسلم فقالوا: يا رسول الله إن لنا أرضا امتلأت من الحيات قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৯৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28397 ۔۔۔ ” اعوذ بکلمات اللہ التامات واسماہ کلھا عامۃ من شرالسامۃ والامۃ وکل عین لامۃ ومن شر حاسد اذا حسد ومن شر آبی موۃ وما ولد “۔ میں پناہ لیتا ہوں اور اللہ کے بھر پور کلمات کی اور اس کے سارے ناموں کی جو (ہر فرد مخلوق کو) عام ہیں ہر زہریلی چیز کے شر سے اور ہر آپڑنے والی تکلیف کے شر سے اور ہر لگ جانے والی نظر کے شر سے اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرنے لگے۔ تنتیس فرشتے آئے اور بولے لو اپنی زمین کی مٹی اور اس کو (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دم کرو) گاڑ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دم کرکے جن نے اس پر زنجیر لائی (یا پھندہ لایا) وہ کامیاب نہیں ہوا۔ یہ دم اللہ کے حکم سے جنون ، جذام برص اور نفس وعین (نظر) میں نافع ہے۔ (ابو نصر النجری عن ابی امامہ اس روایت کے دو راوی ضعیف ہیں) ۔
28397- "أعوذ بكلمات الله التامات وأسمائه كلها عامة من شر السامة واللامة وكل عين لامة، ومن شر حاسد إذا حسد ومن شر أبي مرة وما ولد، جاء ثلاثة وثلاثون من الملائكة فقالوا: خذوا تربة أرضكم فامسحوا بها رقية محمد، من أخذ عليها صفدا فلا أفلح ينفع بإذن الله تعالى من الجنون والجذام والبرص والحمة والنفس والعين". أبو نصر السجزي في الإبانة - عن أبي أمامة وقال غريب وفيه جعفر بن جسر بن فرقد عن أبيه وهما ضعيفان.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৯৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28398 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کے حکم سے جنون وجذام برص نظر بد اور بخار میں یہ نافع ہے کہ یہ دعا لکھی جائے : ’ اعوذ بکلمات اللہ التامۃ واسماہ کلھا عامۃ من شر السامۃ والھامۃ ومن شرالعین اللامۃ ومن شر حاسد اذا حسد ومن شرابی مرۃ وما ولد ، (دیلمی عن ابی امامہ)
28398- ينفع بإذن الله تعالى من الجنون والجذام والبرص والعين والحمى يكتب: أعوذ بالله بكلمات الله التامة وأسمائه كلها عامة من شر السامة والهامة ومن شر العين اللامة ومن شر حاسد إذا حسد، ومن شر أبي مرة وما ولد. الديلمي - عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৯৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28399 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی تکلیف میں مبتلا ہو تو چاہیے کہ اپنا ہاتھ وہاں رکھے جہاں وہ تکلیف محسوس کرتا ہے پھر کہے : ” اعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ من شر ما آجد واحاذر “۔ سات مرتبہ پڑھے ۔ (مسلم عن عثمان بن ابی العاص)
28399- "إذا اشتكى أحدكم فليضع يده حيث يجد ألمه ثم ليقل: أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد وأحاذر سبعا". "م" عن عثمان بن أبي العاص.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪০০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28400 ۔۔۔ اس پر اپنا دایاں ہاتھ پھیر اور سات مرتبہ پڑھ : ” بسم اللہ اعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ من شر ما آجد “۔ (ابو داؤد ترمذی طبرانی عن عثمان بن ابی العاص)
28400- "امسحه بيمينك وقل بسم الله أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد سبع مرات". "د، ت": صحيح، "طب" عن عثمان بن أبي العاص.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪০১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28401 ۔۔۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے شفا دی ہے اور میں تمہارے دم سے ٹھیک نہیں ہوا۔ راوی حدیث جبلہ بن الازرق سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بچھو نے ڈنک مارا پس آپ پر غشی آگئی لوگوں نے آپ کو پڑھ کر پھونکا پس جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ٹھیک ہوئے تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا : (تاریخ بخاری ابن سعد بغوی باوردی ابن الکن ابن قانع (سموبہ) طبرانی دارقطنی عن جبلۃ بن الازرق)
28401- "إن الله تعالى شفاني وليس برقيكم". "خ" في التاريخ وابن سعد والبغوي والباوردي وابن السكن وابن قانع وسمويه، "طب، قط" في الأفراد - عن جبلة بن الأزرق أنه صلى الله عليه وسلم لدغه عقرب فغشي عليه فرقاه ناس فلما أفاق قال - فذكره، قال البغوي لا أعلم له غيره
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪০২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28402 ۔۔۔ تم میں سے جس کسی کو درد ہو تو درد والی جگہ پر اپنا دایاں ہاتھ رکھے اور اس پر بسم اللہ تین بار پڑھے اور سات بار یہ پڑھے : ” اعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ من شر ما اجد واحاذر “۔ (طبرانی عن عثمان بن ابی العاص)
28402- "أيكم وجد ألما فليضع يده اليمنى عليه وليذكر اسم الله ثلاث مرات وليقل: أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد وأحاذر سبع مرات". "طب" عن عثمان بن أبي العاص.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪০৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28403 ۔۔۔ ” اذھب الباس رب الناس “۔ طبرانی عن رافع بن خدیج (رض))
28403- "أذهب البأس رب الناس". "طب" عن رافع بن خديج.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪০৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28404 ۔۔۔ اکشف الباس رب الناس “۔ (ابن ماجہ عن ثابت قیس بن شماس ابو داؤد ، نسائی ابن حبان طبرانی ابن قانع حلیہ ابی نعیم سنن سعید بن منصور عن یوسف بن محمد بن ثابت بن قیس عن ابیہ عن جدہ)
28404- "اكشف البأس رب الناس". "هـ" عن ثابت بن قيس بن شماس؛ "د، ن، حب، طب" وابن قانع، "حل، ص" عن يوسف بن محمد بن ثابت بن قيس عن أبيه عن جده.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪০৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28405 ۔۔۔ ” اعیذک باللہ الاحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احمد من شر ما تجد “۔ اس دعا سے تعویذ حاصل کر پس بیشک یہ تہائی قرآن کے برابر ہے اور جس نے اس سے پناہ لی اس نے اللہ کی اس نسبت سے پناہ حاصل کی جس کو اللہ نے اپنے لیے پسند کیا ۔ ترجمہ : ۔۔۔ میں تجھ کو پناہ دیتا ہوں اس تکلیف کے شر سے جو تجھے ہو رہی اللہ کی جو احمد ہے صمد ہے جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ اس کو کسی نے جنا اور جس کا کوئی ہمسر نہیں ۔ (حکیم ترمذی عن عثمان بن ابی العاص) 1 ۔ اس جملہ (اعیذک ماتجد) کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مخاطب سے کہا جارہا ہے کہ میں تجھے یہ کہتا ہوں کہ اس طرح تعوذ پڑھ : ” اعوذ باللہ الا حدالصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد من شر ما اجد، “۔ (واللہ اعلم)
28405- "أعيذك بالله الأحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد من شر ما تجد، تعوذ بها فإنها تعدل بثلث القرآن ومن تعوذ بها فقد تعوذ بنسبة الله التي رضيها لنفسه". الحكيم - عن عثمان.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪০৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28406 ۔۔۔ کیا میں تجھے وہ دم نہ کیا کروں جس سے مجھے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے دم کیا تھا : یعنی اس طرح کہنا : ” بسم اللہ ارقیک واللہ یشفیک من کل داء یاتیک من شرالنفاثات فی العقد ومن شر حاسد اذا حسد ‘ (رض) ۔ ان کلمات سے تو تین بار دم کیا کر ۔ (ابن سعد ابن ماجہ مستدرک ، عن ابو ہریرہ (رض))
28406- "ألا أرقيك برقية رقاني بها جبريل تقول: بسم الله أرقيك والله يشفيك من كل داء يأتيك من شر النفاثات في العقد ومن شر حاسد إذا حسد ترقى بها ثلاث مرات". ابن سعد، "هـ، ك" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪০৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28407 ۔۔۔ کیا میں تجھے وہ دم نہ سکھاؤں جو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے کیا ۔ (یعنی) ” بسم اللہ ارقیک واللہ یشفیک من کل داء یوذیک اس دم کو اختیار کر پس تجھے اس کی مبارک ہو ۔ (طبرانی مستدرک عن عمار (رض))
28407- ألا أعلمك برقية رقاني بها جبريل عليه السلام بسم الله أرقيك والله يشفيك من كل داء يؤذيك خذها فلتهنئك". "طب، ك" عن عمار.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪০৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28408 ۔۔۔ کوئی بھی ایسا مریض جس کی موت کا وقت نہ آیا ہو (اور وہ) ان کلمات سے تعوذ کرے تو ضرور اس کو ہلکا پن حاصل ہوگا : ” بسم اللہ العظیم اسال اللہ رب العرش العظیم ان یشفیہ “۔ سات بار پڑھے ۔ (ابن النجار عن علی (رض))
28408- "ما من مريض لم يحضر أجله يتعوذ بهذه الكلمات إلا خفف عنه بسم الله العظيم أسأل الله رب العرش العظيم أن يشفيه سبع مرات". ابن النجار - عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪০৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28409 ۔۔۔ کس چیز نے تجھے بتلایا کہ یہ دم ہے ؟ تم صحیح نتیجہ کو پہنچے تقسیم کرو اور اپنے ساتھ میرا حصہ بھی لگاؤ ، (ابو سعید (رض) کہتے ہیں کہ (صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) کی ایک جماعت نے ایک زہریلے جانور کے ڈنک مارے ہوئے شخص کو سورة فاتحہ پڑھ کر دم کیا بعوض ایک ریوڑ بکریوں کے) اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ترمذی ، نسائی ، ابو داؤد ، ابن ماجہ عن ابی سعید (رض)) یہ حدیث 28364 پر گذر چکی ہے۔
28409- "وما يدريك أنها رقية قد أصبتم اقسموا واضربوا لي معكم سهما". "حم، خ، م، د ت، ن، هـ" عن أبي سعيد أن نفرا رقوا لديغا بفاتحة الكتاب على قطيع من الغنم فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم - فذكره. مر برقم "28364".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪১০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28410 ۔۔۔ جس نے غلط جھاڑ پھونک کے ذریعہ کھایا (تو وہ اس کا نصیب) سو تو نے سچے دم کے ذریعہ کھایا ہے (حارث بن عمرو برجمی کہتے ہیں کہ میں نے سورة فاتحہ پڑھ کر ایک آدمی کو دم کیا اور وہ صحیح ہوگیا (پھر اس نے کچھ دیا ہوگا) پس میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ پوچھا تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا : (ابن قانع عن خارجہ بن الصلت عن الحارث بن عمر ابرجمی)
28410- "من أكل برقية باطل فقد أكلت برقية حق". ابن قانع - عن خارجة بن الصلت عن عمه الحارث بن عمرو البرجمي قال رقيت رجلا بأم الكتاب فبرأ فسألت النبي صلى الله عليه وسلم قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৪১১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرقی الامور متعدۃ من الاکمال میں سے متعدد امور کے لیے جھاڑ پھونک کا بیان :
28411 ۔۔۔ پس میری زندگی کی قسم البتہ جس نے باطل (کلمات) سے دم کیا اور کھایا (تو وہ اس کا نصیب لیکن) البتہ تحقیق تو نے صحیح دم سے کھایا (خارجہ بن الصلت کے چچا راوی ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک آفت زدہ کو فاتحہ پڑھ کر دم کیا (اور وہ ٹھیک ہوگیا) تو انھوں نے کچھ دیا میں نے آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا یہ حدیث 28360 پر گذر چکی ہے۔ (احمد ابو اؤد طبرانی ، مستدرک البیہقی فی شعب الایمانعن خارجہ بن الصلت عن عمر (رض))
28411- "فلعمري لمن أكل برقية باطل لقد أكلت برقية حق". "حم، د، طب، ك، هب" عن خارجة بن الصلت عن عمه ويقال اسمه علاثة بن صحار " أنه رقى معتوها بأم القرآن فأعطوه شيئا فذكر ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم قال - فذكره. مر برقم "28360".
tahqiq

তাহকীক: