কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৮২ টি
হাদীস নং: ২৮৩৭২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28372 ۔۔۔ جب رہائش گاہ میں سانپ ظاہر ہو تو اس کو کہو ۔ (انا نسئلک بعھد نوح وبعھد سلیمان بن داؤد ان لا توذینا ) ۔ ترجمہ :۔۔۔ ہم تجھ سے نوح اور سلیمان (علیہ السلام) کے عہد کے ساتھ یہ سوال کرتے ہیں کہ تو ہمیں نہ ستائے پس اگر وہ دوبارہ آئے تو اس کو مار ڈالو ۔ (ترمذی عن ابی لیلی ضعیف الترمذی 252 ۔ تذکرۃ الموضوعات 211 ۔
28372- "إذا ظهرت الحية في المسكن فقولوا لها: إنا نسألك بعهد نوح وبعهد سليمان بن داود أن لا تؤذينا فإن عادت فاقتلوها. "ت" عن أبي ليلى1.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৭৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28373 ۔۔۔ انگشت شہادت اپنی ڈاڑھ پر رکھ پھر ” یس “ پڑھ (فردوس عن ابن عباس (رض))
28373- "ضع السبابة على ضرسك ثم اقرأ يس". "فر" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৭৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28374 ۔۔۔ اپنا ہاتھ اپنے جسم کے اس حصہ پر رکھو جو تکلیف کررہا ہے اور پڑھ بسم اللہ تین بار اور سات بار یہ کہہ (اعوذباللہ وقدرتہ من شر ماما اجد واحاذر (میں پناہ میں آتا ہوں اللہ کی اور اس کی قدرت کی اس چیز کے شر سے جو میں پا رہا ہوں اور جس کا میں خوف کررہا ہوں ) (احمد مسلم ابن ماجہ عن عثمان بن ابی العاص الثقفی (رض))
28374- "ضع يدك على الذي تألم من جسدك وقل بسم الله ثلاثا وقل سبع مرات: أعوذ بالله وقدرته من شر ما أجد وأحاذر. "حم، م، هـ" عن عثمان بن أبي العاص الثقفي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৭৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28375 ۔۔۔ اپنا دایاں ہاتھ اس جگہ رکھ جس میں تجھے درد ہے پھر سات بار اس کو پھیر اور ہر دفعہ پھیرنے میں یہ کہہ (اعوذبغرۃ اللہ وقدرۃ من شر ما اجد طبرانی کبیر مستدرک عن عثمان)
28375- "ضع يمينك على المكان الذي تشتكي فامسح بها سبع مرات وقل أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد في كل مسحة". "طب، ك" عنه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৭৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28376 ۔۔۔ (ایک صحابیہ (رض) سے فرمایا) اپنا ہاتھ اس پر رکھ (اور ) تین بار پڑھ (بسم اللہ اللھم اذھب عنی شر ما اجد بدعوۃ نبیک الطیب المبارک المکین عندک بسم اللہ (اللہ کے نام کے ساتھ اے اللہ دور فرما مجھ سے اس (تکلیف ) کا شر جو میں پا رہی ہوں اپنے پاک نفس نبی کی دعا کے طفیل جو کہ تیرے دربار میں ذی مرتبہ ہے) بسم اللہ ) (خرائطی فی مکارم الدخلاق ابن عساکر عن اسماء بنت ابی بکر (رض))
28376- "ضعي يدك عليه قولي ثلاث مرات بسم الله اللهم اذهب عني شر ما أجد بدعوة نبيك الطيب المبارك المكين عندك بسم الله. الخرائطي في مكارم الأخلاق وابن عساكر - عن أسماء بنت أبي بكر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৭৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28377 ۔۔۔ (ایک صحابیہ (رض) سے فرمایا) اپنا دایاں ہاتھ اپنے دل پر رکھ اور کہہ : (اللھم داونی بدوائک واشفنی بشفائک واغننی بفضلک عمن سواک واحذر عنی ازاک ) (اے اللہ ! علاج فرما میرا اپنی دوا سے اور شفا دے مجھ کو اپنی شفا سے اور مستغنی کر دے مجھے اپنے ماسوا سے اور ہٹا دے مجھ سے اپنی تکلیف ۔ (طبرانی عن میمونۃ بنت ابی عسیب (رض))
28377- "ضعي يدك اليمنى على فؤادك وقولي اللهم داوني بدوائك، واشفني بشفائك وأغنني بفضلك عمن سواك واحذر عني أذاك. "طب" عن ميمونة بنت أبي عسيب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৭৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28378 ۔۔۔ جو یہ کرسکتا ہے کہ اپنے بھائی کو نفع پہنچائے تو اس کو نفع پہنچانا چاہیے (حضرت جابر (رض) روایت کرتے ہیں کہ ایک صحابی (رض) کیا کہ (یا رسول اللہ) آپ نے جھاڑ پھونک سے منع فرمایا تھا اور میں بچھو کا جھاڑا کرتا ہوں دم کرتا ہوں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا ۔ (احمد عبد بن حمید مسلم ابن ماجہ ابن حبان مستدرک عن جابر (رض))
28378- "من استطاع منكم أن ينفع أخاه فلينفعه". "حم" وعبد ابن حميد، "م، هـ، حب، ك" عن جابر أن رجلا قال يا رسول الله إنك نهيت عن الرقى أنا أرقي من العقرب قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৭৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28379 ۔۔۔ جو آدمی اپنے بھائی کو نفع پہنچا سکتا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ یہ کرے (داڑھ کا درد) (خرائطی فی مکارم الدخلاق عن الحسن یہ راویت مرسل ہے )
28379- "من استطاع منكم أن ينفع أخاه فليفعل". الخرائطي في مكارم الأخلاق - عن الحسن مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৮০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وجع الضرس
28380 ۔۔۔ (اسکنی ایھا الریح اسکنتک بالذی سکن لہ ما فی السموت وما فی الارض وھو السمیع العلیم ) ٹھہر جا اے ہوا ! میں نے ٹھہرایا تجھے اس ذات کے توسل سے جس کے لیے ٹھہر گئیں وہ سب چیزیں جو آسمانوں میں ہیں اور وہ سب جو زمین میں ہیں۔ ایک آدمی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ڈاڑھ کے درد کی شکایت تو آپ نے یہ دعا ارشاد فرمائی (رافعی عن ذکوان بن نوح )
28380- "اسكني أيها الريح أسكنتك بالذي سكن له ما في السماوات وما في الأرض وهو السميع العليم". الرافعي - عن ذكوان ابن نوح قال اشتكى رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم وجع الضرس قال، فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৮১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تعسیر الولادۃ :۔۔۔ ولادت کی مشکل :
28381 ۔۔۔ جب کسی عورت کو ولادت کی مشکل در پیش ہو تو کوئی صاف برتن لے اور اس پر لکھے (کانھم یوم یرون مایوعدون ) آیت کے اخیر تک اور (کانھم یوم یرونھا لم یلبثو اخر ) آیت تک ۔ اور ( لقد کان فی قصصھم عبرۃ لاولی الباب آخر آیت تک ۔ پھ برتن کو دھویا جائے اور اس عورت کو پلا دیا جائے اور پیٹ اور منہ پر چھینٹے دیے جائیں ۔ (ابن السنی عن ابن عباس (رض) (تکمیل النففع 2)
28381- "إذا عسر على المرأة ولادتها خذ إناء نظيفا فاكتب عليه {كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ} - إلى آخر الآية، و {كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا} - إلى آخر الآية، {لَقَدْ كَانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِأُولِي الأَلْبَابِ} إلى آخر الآية ثم يغسل وتسقى المرأة منه وينضح على بطنها وفي وجهها. "ابن السني - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৮২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28382 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی اپنے نفس سے یا مال سے یا اپنے بھائی سے وہ دیکھے جو اسے (دیکھنے والے کو) اچھا لگے تو چاہیے کہ برکت کی دعا کرے اس لیے کہ نظر (کی تاثیر) حق ہے (یعنی بارک اللہ کہہ دے ) ابو یعلی ابن السنی فی عمل الیوم واللیلۃ طبرانی مستدرک سنن سعید بن منصور عن عامر بن ربیعۃ مستدرک عن سھل بن حنیف (رض))
28382- "إذا رأى أحدكم من نفسه أو ماله أو من أخيه ما يعجبه فليدع بالبركة فإن العين حق. "ع" وابن السني في عمل يوم وليلة، "طب، ك، ص" عن عامر بن ربيعة، "ك" عن سهل بن حنيف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৮৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28383 ۔۔۔ جو آدمی کسی چیز کو دیکھے اور وہ اس کو پسند آجائے اپنی ہو یا کسی اور کی تو چاہیے کہ یہ کہے (ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ ) (دیلمی عن انس (رض))
28383- "من رأى شيئا فأعجبه له أو لغيره فليقل ما شاء الله لا قوة إلا بالله". الديلمي - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৮৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28384 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کی قضا وقدر (یعنی کسی سبب کے بغیر فیصلہ موت) کے بعد میرے امت کے سب سے زیادہ مرنے والے نظر بد سے مرتے ہیں۔ (دار قطنی بخاری فی التاریخ حکیم وسیمویہ بزلو ضیاء مقدسی عن جابر (رض) کشف الخفاء 496)
28384- "أكثر من يموت من أمتي بعد قضاء الله تعالى وقدره بالأنفس يعني بالعين". "ط، خ" في تاريخه والحكيم وسمويه والبزار، "ض" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৮৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28385 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کسی بندہ پر اس کے گھرانہ مال یا اولاد میں کوئی بھی نعمت ارزاں کرے اور وہ اس کو بھلی لگے پھر وہ اس کو دیکھ کر ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ کہہ دے تو موت آنے تک اللہ تبارک وتعالیٰ اس حامل نعمت سے ہر آفت اٹھالیتے ہیں (ابن صصری فی الامالی عن انس (رض) یہ روایت حسن ہے )
28385- "ما أنعم الله تعالى على عبد نعمة في أهل ومال وولد فأعجبه فقال إذا رأى ذلك: ما شاء الله لا قوة إلا بالله إلا رفع الله تعالى عنه كل آفة حتى تأتيه منيته". ابن صصرى في أماليه وحسنه - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৮৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28386 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی سے وہ حالت دیکھتا ہے جو اس کو پسند آتی ہے اس کی ذات میں ( مثلا صحت و تندرستی ) یا اس کے مال میں (مثلا ترقی ) تو کیا چیز مانع ہے اس کے لیے اس بات سے کہ اس پر برکت کا جملہ کہہ دے اس لیے کہ نظر حق ہے۔ (ابن السنی طبرانی عن سھل بن حنیف (رض))
28386- "ما يمنع أحدكم إذا رأى من أخيه ما يعجبه من نفسه أو في ماله أن يبرك عليه فإن العين حق". ابن السني في عمل يوم وليلة، "طب" عن سهل بن حنيف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৮৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28387 ۔۔۔ کس بنا پر تم میں کوئی اپنے بھائی کو مارتا ہے جب اپنے بھائی سے (کوئی خیر) دیکھے تو اس کو برکت کی دعا دے دے ۔ (نسائی ابن ماجہ طبرانی عن ابی امامۃ ابن سھل بن حنیف (رض) طبرانی عن سھل بن حنیف )
28387- "علام يقتل أحدكم أخاه؟ إذا رأى من أخيه فليدع له بالبركة". "ن، هـ، "طب" عن أبي أمامة بن سهل بن حنيف؛ "طب" عن أبيه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৮৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28388 ۔۔۔ کیوں قتل کرتا ہے تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کیوں نہ برکت بھیجی تو نے اس پر ؟ بیشک نظر حق ہے اس کے لیے وضو کر اور ایک روایت میں ہے کہ غسل کر جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے وہ حال دیکھے جو اس کو پسند آ رہا ہے تو برکت کا جملہ (دعائیہ) کہہ دے ۔ (مالک دار قطنی احمد ابن حبان حاکم طبرانی ابن ماجہ ابو داؤد عن ابی امامۃ بن سھل بن حنیف عن ابیہ )
28388- " علام يقتل أحدكم أخاه ألا بركت عليه إن العين حق توضأ له"، وفي لفظ: " اغتسل له إذا رأى أحدكم شيئا يعجبه فليبرك". مالك، "ط، حم، حب، ك، طب، هـ، د" عن أبي أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৮৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28389 ۔۔۔ نظر اور بد نظر قریب ہیں کہ تقدیر سے آگے بڑھ جائیں پس اللہ کی پناہ مانگو بدنظری اور نظر سے (دیلمی عن عبداللہ بن جراد)
28389- " العين والنفس كادا يسبقان القدر فتعوذوا بالله من النفس والعين". الديلمي - عن عبد الله بن جراد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৯০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28390 ۔۔۔ لاؤ میرے ان دونوں بچوں کو تاکہ میں ان دونوں کی پناہ کا سان کروں اس کلمہ سے جس سے پناہ دلوائی ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں اسماعیل واسحق کو (پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لیے یہ دعا پڑھی ) (اعوذکما بکلمات اللہ التامات من کل شیطن وھامۃ ومن کل عین لامۃ ) میں تم دونوں کو پناہ دیتا ہوں اللہ کے نام (مکمل) کلمات کے ساتھ ہر شیطان سے اور زہریلی چیز سے اور الگ جانے والی نظر سے ۔ ابن سعد عن ابن عباس (رض) ابن سعد طبرانی ابن عساکر عن ابن مسعود (رض))
28390- "هاتوا ابني حتى أعوذهما بما عوذ به إبراهيم ابنيه إسماعيل وإسحاق أعيذكما بكلمات الله التامة من كل شيطان وهامة ومن كل عين لامة4". ابن سعد - عن ابن عباس؛ ابن سعد، "طب" وابن عساكر - عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৯১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العین من الاکمال :۔۔۔ نظر بد کا ذکر :
28391 ۔۔۔ کیا تم اس کے لیے نظر کا جھاڑا نہیں کرتے ۔ (طبرانی عن ام سلمۃ (رض))
28391- ألا تسترقوا له من العين. "طب" عن أم سلمة.
তাহকীক: