কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৮২ টি

হাদীস নং: ২৮১৩২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28132 ۔۔۔ بیشک سہ شنبہ (منگل) کا دن خون کا دن ہے اور اس میں ایک ساعت ایسی ہے جس میں خون (جاری ہونے کے بعد رکتا نہیں ہے) ۔ (ابوداؤد عن ابی بکرۃ (رض) ، ضعیف الجامع ، 4030 الکشف الالہی 97)
28132- "إن يوم الثلاثاء يوم الدم وفيه ساعة لا يرقأ" 2 "د" عن أبي بكرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৩৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28133 ۔۔۔ گدی کے گڑھے (جو سر کے پیچھے حصہ کے آخر میں ہوتا ہے) میں حجامت لازم پکڑو پس وہ بیشک بہتر بیماریوں سے شفا ہے اور ان پانچ سے جنوں ، جذام ، برص ، ڈاڑھوں کا درد ، (طبرانی کبیر ابن السنی ابو نعیم عن صھیب (رض))
28133- "عليكم بالحجامة في جوزة القمحدوة فإنه دواء من اثنين وسبعين داء وخمسة أدواء من الجنون والجذام والبرص ووجع الأضراس ". "طب" وابن السني وأبو نعيم - عن صهيب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৩৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28134 ۔۔۔ بہترین دوا حجامت اور فصد کھولنا ہے۔ (ابو نعیم فی الطب عن علی (رض))
28134- "خير الدواء الحجامة والفصاد " أبو نعيم في الطب - عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৩৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28135 ۔۔۔ وہ بہترین چیز جس سے تم دوا کرو حجامت ہے۔ (مسند احمد طبرانی کبیر مستدرک حاکم عن سمرۃ (رض))
28135- خير ما تداويتم به الحجامة. "حم، طب، ك" عن سمرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৩৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28136 ۔۔۔ حجامت میں شفا ہے۔ سمویہ والضیاء عن عبداللہ بن سرج (رض)) 1 ۔ حجامت کسی سینگ یا سینگ نما نشتر سے ہوتی ہے جیسے جونک لگائی جاتی ہے اور فصد رگ میں کٹ لگا کر اخراج خون کو لیے بولا جاتا ہے۔ 2 ۔ یہ حصہ جو ترجمہ صفحہ نمبر 14 کا ہے کا اجرت کے بغیر ہے اس لیے کہ مسجد میں بیٹھ کر ترجمہ کیا گیا ہے۔
28136- في الحجم شفاء. سمويه والضياء - عن عبد الله بن سرجس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৩৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28137 ۔۔۔ جس رات مجھ کو معراج کا سفر کرایا گیا اس رات میں جس جماعت ملائکہ پر بھی میں گذرا انھوں نے یہی کہا اے محمد ! اپنی امت کو حجامت کے علاج (کی افادیت) کی خوشخبری سنا۔ (ابن ماجہ عن ابن عمرو (رض) ، ترمذی ، عن ابن مسعود (رض))
28137- "ما مررت ليلة أسري بي بملأ من الملائكة إلا قالوا: يا محمد بشر أمتك بالحجامة". "هـ" عن أنس؛ "ت" عن ابن مسعود مر برقم "28125".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৩৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28138 ۔۔۔ کیا خوب بندہ ہے جو حجامت کرتا ہے کہ خون کو لیجاتا ہے اور کھ کو ہلکا کرتا ہے اور نگاہ کو روشن کرتا ہے۔ (ترمذی ابن ماجہ مستدرک ، عن ابن عباس (رض) ، ضعیف ابن ماجہ 762 الضعیہ 36)
28138- "نعم العبد الحجام يذهب بالدم ويخف الصلب وتجلو عن البصر". "ت، هـ، ك" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৩৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28139 ۔۔۔ جس شب مجھے معراج کرائی گئی ہیں جس جماعت ملائکہ کے پاس سے گذرا اس نے مجھے حجامت کا مشورہ دیا ۔ (طبرانی ، عن ابن عباس (رض))
28139- "ليلة أسري بي ما مررت على ملأ من الملائكة إلا أمروني بالحجامة". "طب" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৪০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28140 ۔۔۔ وہ بہترین دن جس میں تم حجامت کرو سترہ انیس اور اکیس 21 تاریخ کا دن ہے اور میں اس رات جب مجھے معراج کرائی گئی جس جماعت ملائکہ کے پاس سے گذرا انھوں نے کہا اے محمد ! جماعت کو لازم کرلو ۔ (مسند احمدمستدرک حاکم ، عن ابن عباس (رض)، المتناھیۃ 1768)
28140- "خير يوم تحتجمون فيه سبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين وما مررت بملأ من الملائكة ليلة أسري بي إلا قالوا: عليك بالحجامة يا محمد". "حم، ك" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৪১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28141 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کا مریض کسی شے (کے کھانے) کی خواہش ظاہر کرے تو چاہیے کہ اس کو وہ چیز کھلا دے ۔ (ابن ماجہ ، عن ابن عباس (رض) ، ضعیف الجامع 373)
28141- "إذا اشتهى مريض أحدكم شيئا فليطعمه". "هـ" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৪২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28142 ۔۔۔ بیشک جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے خبر دی کہ حجامت ان تمام اشیاء میں بہتر ہے جن کے ساتھ لوگوں نے علاج کیا ۔ (رواہ الخطیب ، عن ابو ہریرہ (رض))
28142- "إن جبريل أخبرني أن الحجامة أنفع ما تداوى به الناس". الخطيب - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৪৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28143 ۔۔۔ بیشک حجامت میں شفا ہے۔ (مسلم ، عن جابر (رض))
28143- "إن في الحجم شفاء". "م" عن جابر مر برقم "28131".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৪৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28144 ۔۔۔ جس نے حجامت کے وقت آیۃ الکرسی پڑھی اس کو دہری حجامت کا فائدہ ہوگا ۔ (ابن السنی والدیلمی عن علی (رض) 9
28144- "من قرأ آية الكرسي عند حجامة كانت منفعتها منفعة حجامتين". ابن السني والديلمي - عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৪৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28145 ۔۔۔ اگر ان چیزوں میں سے کسی میں جن سے تم علاج کرتے ہو خیر ہے تو وہ حجامت ہے۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن ماجہ ، حاکم ، عن ابو ہریرہ (رض))
28145- "إن كان في شيء مما تداوون به خير فالحجامة". "حم، د، هـ، ك" عن أبي هريرة مر برقم "28123".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৪৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28146 ۔۔۔ کیا خوب دوا ہے حجامت کہ (فاسد) خون کو دور کرتی ہے نگاہ کو تیز کرتی ہے اور کمر کو ہلکا کرتی ہے۔ (مستدرک حاکم ، عن عن ابن عباس (رض))
28146- "نعم الدواء الحجامة تذهب الدم وتجلو البصر وتخف الصلب". "ك" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৪৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28147 ۔۔۔ کیا ہی خوب عادت دوپر کو سونا (آرام کرنا اگرچہ سوئے بغیر ہو) اور کیا ہی خوب معمول ہے حجامت کروانا ۔ (دیلمی ، عن انس (رض))
28147- "نعم العادة القائلة ونعم العادة الحجامة". الديلمي عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৪৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28148 ۔۔۔ جس رات مجھے معراج کرائی گئی میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گذراتا تو وہ مجھے کہتی اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حجامت کو لازم کرلو ۔ (ترمذی ابن ماجہ ، عن ابن عباس (رض))
28148- "ما مررت ليلة أسري بي بملأ من الملائكة إلا كلهم يقول لي: عليك يا محمد بالحجامة". "ت: حسن غريب، "هـ" عن ابن عباس مر برقم "28125".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৪৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28149 ۔۔۔ اے ابن حابس ! بیشک اس میں شفا ہے سر اور داڑھ کے درد سے اور اونگھ سے اور برص اور جنون سے روایت کیا اس کو ابن سعد نے بکر اشج سے یہ یعنی بکراشج کہتے ہیں کہ مجھ کو خبر پہنچی کہ اقرع بن حابس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے ایسے وقت میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سر کے آخری حصہ میں حجامت کروا رہے تھے انھوں نے پوچھا کہ آپ نے وسط سر میں حجامت کس لیے کروائی پس یہ گزشتہ روایت ذکر کی ہے۔ (ابن سعد عن بک الاشج) شاید اس سے مراد غشی ہے یا دماغی تھکن جو باعث ہوتی ہے کثرت نوم کی۔ واللہ اعلم ۔
28149- "يا ابن حابس إن فيها شفاء من وجع الرأس والأضراس والنعاس والبرص والجنون". ابن سعد - عن بكر الأشج قال بلغني أن الأقرع بن حابس دخل على النبي صلى الله عليه وسلم وهو يحتجم في القمحدوة فقال: لم احتجمت في وسط رأسك قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৫০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28150 ۔۔۔ درمیان سر میں عمل حجامت پاگل پن جذام، اونگھ اور داڑھ (کے درد) کی وجہ سے ہوتا ہے۔ (مستدرک حاکم عن ابی سعید الخدری (رض))
28150- "الحجامة التي في وسط الرأس من الجنون والجذام والنعاس والأضراس". "ك" عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১৫১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28151 ۔۔۔ وہ حجامت جو درمیان سر میں ہو وہ جنون جذام اونگھ اور ڈاڑھ (کی تکلیف) کی خاطر ہوتی ہے اور آپ اس کا نام منقذہ رکھتے تھے (بچاؤ کرنے والی بچانے والی) ۔ (مستدرک حاکم عن ابی سعید (رض)) اس روایت پر علامہ ذھبی کا کلام ہے۔
28151- "الحجمة التي وسط الرأس من الجنون والجذام والنعاس والأضراس وكان يسميها منقذة". "ك" وتعقب - عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক: