কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৮২ টি

হাদীস নং: ২৮০৯২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28092 ۔۔۔ بیشک جس ذات نے بیماری اتاری اس ذات نے اس کے ساتھ دوا بھی اتاری ۔ (ابو نعیم ، عن ابو ہریرہ (رض))
28092- "إن الذي أنزل الداء أنزل معه الدواء". أبو نعيم - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৯৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28093 ۔۔۔ بیشک جس ذات نے بیماری اتاری اس ذات نے اس کے ساتھ دوا بھی اتاری اور کسی بیماری کو اس کی دوا اتارے بغیر نہیں نازل کیا سوائے ایک بیماری (یعنی) بڑھاپے کے ۔ (طبرانی کبیر عن صفوان (رض) ، بن عسال)
28093- "إن الذي أنزل الداء أنزل الدواء، ولم ينزل داء إلا أنزل له دواء إلا داء واحدا الهرم". "طب" عن صفوان بن عسال.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৯৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28094 ۔۔۔ زمین میں کوئی بیماری نہیں رکھی گئی مگر اس کا علاج پیدا کیا گیا ہے جو جانتا ہے سو جانتا ہے اور جو نہیں جانتا وہ نہیں جانتا ۔ (طبرانی کبیر عن ابن مسعود (رض))
28094- " ما وضع من داء في الأرض إلا وقد جعل له شفاء علمه من علمه وجهله من جهله". "طب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৯৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28095 ۔۔۔ یقین رکھیو اس امر کا کہ بیشک اللہ تبارک وتعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کی دوا بھی اتاری بجز ایک بیماری (یعنی) بڑھاپے کے ۔ (مستدرک حاکم عن صفوان بن عسال (رض))
28095- "تعلمن أن الله تعالى لم ينزل داء إلا أنزل له دواء غير داء واحد الهرم". "ك" عن صفوان بن عسال.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৯৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28096 ۔۔۔ سبحان اللہ (اللہ پاک ہے) اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے زمین میں کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کا علاج پیدا کیا ۔ (مسند احمد روایت ایک انصاری صحابی کے (رض))
28096- "سبحان الله وهل أنزل الله تعالى من داء في الأرض إلا جعل له شفاء". "حم" عن رجل من الأنصار.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৯৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28097 ۔۔۔ اللہ عزوجل نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر البتہ زمین میں اس کی دوا پیدا کی ، اس کو جانتا ہے وہ جس کو اس کا علم ہے اور ناواقف ہے وہ جس کو اس کا علم نہیں ۔ (خطیب عن ابو ہریرہ (رض))
28097- "ما أنزل الله عز وجل داء إلا وقد جعل له في الأرض دواء علمه من علمه وجهله من جهله". الخطيب - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৯৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28098 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کی دوا بھی اتاری ۔ (ابن ماجہ عن ابن مسعود (رض))
28098- "ما أنزل الله تعالى داء إلا أنزل له الدواء". "هـ" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৯৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28099 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر البتہ اس کے ساتھ سبب شفا بھی اتارا جس کو علم ہے وہ جانتا ہے اور جس کو علم نہیں وہ ناواقف ہے۔ (مسند احمد ، حکیم ترمذی ، ابن السنی ابو نعیم فی الطب مستدرک حاکم بیہقی فی السنن عن ابن مسعود (رض))
28099- "ما أنزل الله تعالى من داء إلا وقد أنزل معه شفاء علمه من علمه وجهله من جهله". "حم" والحكيم وابن السني وأبو نعيم في الطب، "ك، ق" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১০০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28100 ۔۔۔ بےاللہ عزوجل ہی طبیب ہے اور لیکن تو مرد مہربان (معاون ہے) ۔ (ابونعیم فی الطب ، عن عبدالملک بنابحر عن ابیہ عن جدہ)
28100- "إن الله عز وجل الطبيب، ولكنك رجل رفيق". أبو نعيم في الطب - عن عبد الملك بن أبجر عن أبيه عن جده.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১০১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28101 ۔۔۔ اللہ ہی طبیب ہے (تو نہیں ہے) بلکہ تو تعاون کرنے والا شخص ہے اس بیماری کا طبیب وہی ہے جس نے اس کو پیدا کیا ہے۔ (ابو داؤد عن ابی رشہ (رض) 9
28101- " الله الطبيب بل أنت رجل رفيق طبيبها الذي خلقها". "د" عن أبي رمثة. مر برقم "28073".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১০২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التداوی بالقرآن۔۔۔ علاج بالقرآن :
28102 ۔۔۔ تم پر دو علاج ضروری ہیں شہد اور قرآن کریم ۔ (ابن ماجہ مستدرک حاکم عن ابن مسعود (رض))
28102- "عليكم بالشفاءين العسل والقرآن" "هـ، ك" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১০৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التداوی بالقرآن۔۔۔ علاج بالقرآن :
28103 ۔۔۔ بہترین دوا قرآن ہے۔ (ابن ماجہ عن علی (رض))
28103- "خير الدواء القرآن". "هـ" عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১০৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التداوی بالقرآن۔۔۔ علاج بالقرآن :
28104 ۔۔۔ شفا طلب کر اس (کلام) کے ذریعہ جس کے ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ نے خود اپنی حمد بیان کی قبل اس کے کہ مخلوق اس کی حمد بیان کرے اور اس (کلام) کے ذریعہ جس کے ساتھ اللہ نے اپنی توصیف کی (یعنی الحمد للہ اور قل ھو اللہ احمد) بس جس شخص کو قرآن نے شفا نہ دی (یعنی وہ قرآن کی قرات سے شفایاب نہ ہوا) پس اللہ نے اس کو شفا نہیں پہنچائی (یا یہ کہ اللہ اس کو شفا نہ دے ۔ (ابن قانع عن رجاء الغنوی) پہلا ترجمہ اولی معلوم ہوتا ہے اس لیے کہ بددعا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا شیوہ نہیں منادی (رح) نے فیض القدر میں کہا ہے کہ رجاء غنوی کا نام منبہ بن سعد ہے۔ ذھبی نے تاریخ الصحابہ (رض) میں اس حدیث کی عدم صحت کی طرف اشارہ کیا ہے۔
28104- " استشفوا بما حمد الله به نفسه قبل أن يحمده خلقه، وبما مدح الله به نفسه "الحمد لله" و "قل هو الله أحد" فمن لم يشفه القرآن فلا شفاه الله". ابن قانع عن رجاء الغنوي
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১০৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التداوی بالقرآن۔۔۔ علاج بالقرآن :
28105 ۔۔۔ (ایک عورت سے فرمایا گیا) تو کتاب اللہ کے ذریعہ اس (بچی یا خاتون) کا علاج کر ۔ (ابن حبان عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28105- "عالجيها بكتاب الله". حب2 عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১০৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28106 ۔۔۔ جو شخص قرآن کے واسطہ سے طلب شفا نہ ہوا تو اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کو شفا نہیں دی ۔ (دارقطنی فی الافراد عن ابو ہریرہ (رض))
28106- "من لم يستشف بالقرآن فلا شفاه الله". "قط" في الأفراد - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১০৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28107 ۔۔۔ سر میں (فاسد خون کے اخراج کے لئے) حجامت کرنا (سینگیاں لگوانا) بیماریوں کا چارہ گر ہے اس کی ہدایت کی تھی مجھ کو جبرائیل نے جس وقت کہ میں نے یہودیہ عورت کا کھانا کھایا تھا ۔ (ابن سعد بن انس) ضعیف الجامع 2858 ۔
28107- "الحجامة في الرأس هي المغيثة3 أمرني بها جبريل حين أكلت طعام اليهودية". ابن سعد - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১০৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28108 ۔۔۔ مہینہ کی سترہ تاریخ کو بدھ کے دن حجامت ایک سال کی بیماریوں کا علاج ہے۔ (ابن سعد طبرانی کبیر کامل لابن عدی عن معقل بن یسار (رض) تذکرۃ الموضوعات 208، 1062، 1063)
28108- "الحجامة يوم الثلاثاء لسبع عشرة من الشهر دواء لداء سنة". ابن سعد، "طب، عد" عن معقل بن يسار.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১০৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28109 ۔۔۔ سر میں حجامت کرنا جنون ، جذام (کوڑھ) برص اور ڈاڑھ اور اونگھ کی بیماریوں کے واسطے ہے۔ (عقیلی ، عن ابن عباس (رض)، طبرانی کبیر ابن السنی فی الطب عن ابن عمرو (رض) تذکرۃ الموضوعات 208)
28109- "الحجامة في الرأس من الجنون والجذام والبرص والأضراس والنعاس. "عق" عن ابن عباس، "طب" وابن السني في الطب - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১১০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28110 ۔۔۔ نہار منہ حجامت کروانا زیادہ مفید ہے اور اس میں شفا ہے برکت ہے اور یہ حافظہ میں اور عقل میں زیادتی کا سبب ہے بس اللہ تعالیٰ کی برکت کو ساتھ لے کر جمعرات کے دن سینگیاں لگواؤ اور جمعہ ہفتہ اور اتوار کو فصد سے بچو اور (دوشنبہ) پیر اور منگل (سہ شنبہ) کو سینگیاں لگواؤ اس لیے کہ یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے ایوب (علیہ السلام) کو عافیت دی اور بدھ (چہار شنبہ) کو حجامت سے پرہیز کرو اس لیے کہ یہ وہ دن ہے جس میں ایوب (علیہ السلام) مبتلائے مرض ہوئے اور جذام اور کوڑھ کا مرض بدھ کے دن اور بدھ کی رات میں ہی ظاہر ہوتا ہے۔ (مستدرک حاکم ابن السنی ابو نعیم عن ابن عمرو (رض))
28110- "الحجامة على الريق أمثل وفيها شفاء وبركة، وتزيد في الحفظ والعقل فاحتجموا على بركة الله يوم الخميس، فاجتنبوا الحجامة يوم الجمعة والسبت ويوم الأحد واحتجموا يوم الاثنين والثلاثاء فإنه اليوم الذي عافاه الله فيه أيوب من البلاء، واجتنبوا الحجامة يوم الأربعاء فإنه اليوم الذي ابتلي فيه أيوب وما يبدو جذام ولا برص إلا في يوم الأربعاء وفي ليلة الأربعاء". "هـ ك" وابن السني وأبو نعيم - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮১১১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حجامت کے ذریعہ علاج کروانا :
28111 ۔۔۔ حجامت (کے ذریعہ فاسد خون کا اخراج) ہر بیماری میں نافع ہے تنبیہ (پکڑو) پس حجامت کرواؤ۔ (مسند فردوس للدیلمی عن ابو ہریرہ (رض) ، ضیعف الجامع 2755)
28111- "الحجامة تنفع من كل داء ألا فاحتجموا". "فر" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক: