কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১১৭০ টি

হাদীস নং: ১২৯৪১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کعبہ میں داخل ہونا
12941 ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیت اللہ میں دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ ابن النجار
12941- عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى في البيت ركعتين. "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کعبہ میں داخل ہونا
12942 صفیہ بنت شیبہ سے مروی ہے فرماتی ہیں : مجھے بنی سلیم کی ایک عورت نے خبر دی کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کعبہ سے نکلے تو عثمان بن طلحہ کو بلایا تھا ۔ تو میں نے عثمان بن طلحہ سے پوچھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تم کو کیوں بلایا تھا ؟ جب وہ کعبہ سے باہر تشریف لائے تھے ؟ عثمان (رض) بولے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مینڈھے کے دو سینگوں کے متعلق میں تمہیں کہنا بھول گیا کہ ان کو تبدیل کردینا کیونکہ کسی نمازی کے لیے جائز نہیں ہے کہ نماز پڑھے تو اس کے سامنے کوئی چیز اس کو نماز سے مشغول کردے۔ البخاری فی التاریخ، ابن عساکر
12942- عن صفية بنت شيبة أخبرتني امرأة من بني سليم أن النبي صلى الله عليه وسلم لما خرج من الكعبة دعا عثمان بن طلحة فسألت عثمان بن طلحة عم دعاك النبي صلى الله عليه وسلم حين خرج من الكعبة؟ قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: إن قرني الكبش نسيت أن آمرك أن تغيرهما، ولا ينبغي للمصلي أن يصلي وبين يديه شيء يشغله. "خ في تاريخه كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرۃ سے متعلق باب
12943 حضرت عمر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عمرۃ کی اجازت مانگی تو آپ نے مجھے اجازت دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : اے میرے بھائی اپنی دعا میں ہمیں نہ بھولنا : اے میرے بھائی اپنی دعا میں ہمیں بھی شریک رکھنا۔ آپ کا یہ کلمہ ایسا تھا میں اس کے بدلے دنیا کی ساری دولت پسند نہیں کرتا۔ ابوداؤد، ابن سعد، مسند احمد، ابن داؤد، الترمذی حسن صحیح ابن ماجہ، مسند ابی یعلی، الشاشی، السنن لسعید بن منصور ، السنن للبیہقی
12943- عن عمر قال: استأذنت النبي صلى الله عليه وسلم في العمرة فأذن لي وقال: لا تنسنا يا أخي من دعائك، أو قال: أشركنا يا أخي في دعائك كلمة ما أحب أن لي بها ما طلعت عليه الشمس. "ط وابن سعد حم د ت حسن صحيح هـ ع والشاشي ص ق"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرۃ سے متعلق باب
12944 حضرت عمر (رض) سے مروی ہے، ارشاد فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے حج سے قبل ذی القعدہ میں ۔ تین بار عمرہ فرمایا۔ الاوسط للطبرانی
12944- عن عمر قال: اعتمر رسول الله صلى الله عليه وسلم ثلاثا قبل حجه في ذي القعدة. "طس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرۃ سے متعلق باب
12945 ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : اپنے حج اور عمرے کے درمیان فصل کرو۔ حج کو حج کے مہینہ میں رکھو اور عمروں کو حج کے مہینوں کے علاوہ میں ادا کرو یہ تمہارے حج اور عمروں کے لیے زیادہ مکمل کرنے والی بات ہے۔ مالک ، ابن ابی شیبہ، مسدد، السنن للبیہقی
12945- عن ابن عمر قال: قال عمر: افصلوا بين حجتكم وعمرتكم اجعلوا الحج في أشهر الحج، واجعلوا العمرة في غير أشهر الحج أتم لحجكم وعمرتكم. "مالك ش ومسدد ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرۃ سے متعلق باب
12946 مجاہد (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) سے حج کے بعد عمرہ کے متعلق سوال کیا گیا تو فرمایا : یہ کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے۔ مصنف ابن ابی شیبہ
12946- عن مجاهد قال سئل عمر عن العمرة بعد الحج؟ قال: هي خير من لا شيء. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرۃ سے متعلق باب
12947 حضرت عمر (رض) سے مروی ہے فرمایا : عمرہ تام یہ ہے کہ تم اس کو اشہر حج (حج کے مہینوں) سے علیحدہ ادا کرو۔ الحج اشہر معلومات حج کے مقرر مہینے ہیں : شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ، پس ان مہینوں کو حج کے لیے خالص رکھو۔ عمرہ ان کے علاوہ مہینوں میں کرو۔ السنن للبیہقی
12947- عن عمر قال: إن أتم العمرة أن تفردوها من أشهر الحج، {الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ} شوال وذو القعدة وذو الحجة فأخلصوا فيهن الحج واعتمروا فيما سواهن من الشهور. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرۃ سے متعلق باب
12948 ام معقل سے مروی ہے کہ ان کے شوہر نے ان کے اپنے پانی لاد کر لانے والے اونٹ کو اللہ کے راستے کے لیے وقف کرلیا (جہاد کے لئے) ان (ام معقل) کا عمرہ کا ارادہ ہوا تو انھوں نے اپنے شوہر سے وہ اونٹ مانگا لیکن انھوں نے دینے سے انکار کردیا۔ یہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور یہ ماجرا عرض کیا، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے شوہر کو فرمایا : اس کو اونٹ دیدو بیشک حج وعمرہ بھی اللہ کے راستے ہیں۔ اور ام معقل کو فرمایا : اپنا عمرہ رمضان میں کرنا۔ بیشک رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے، یا حج کو کفایت کرتا ہے۔ ابن زنجویہ
12948- عن أم معقل أن زوجها جعل ناضحا له في سبيل الله وانها أرادت العمرة فسألته الناضح فأبى أن يعطيها إياه، فأتت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكرت ذلك له فقال: أعطها إياها فإن الحج والعمرة من سبيل الله وقال لها: اعتمري في رمضان فإن عمرة رمضان تعدل حجة أو تجزئ بحجة.

"ابن زنجويه"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرۃ سے متعلق باب
12949 ام سلیم انصاریہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ان کو ) ارشاد فرمایا : جب اول مہینہ ہو تو اس میں عمرہ کر۔ بیشک اس میں عمرہ کرنا حج کے مثل ہے یا حج کی جگہ پوری کرتا ہے۔ ابن زنجویہ
12949- عن أم سليم الأنصارية قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا كان أول شهر فاعتمري فيه، فإن عمرة فيه مثل حجة أو تقضي مكان حجة. "ابن زنجويه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৫০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرۃ سے متعلق باب
12950 حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذی قعدہ میں دو عمرے اور شوال میں ایک عمرہ فرمایا۔ ابن النجار

کلام : مذکورہ روایت ضعیف ہے : التحدیث 169 ۔
12950- عن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم اعتمر عمرتين في ذي القعدة وعمرة في شوال. "ابن النجار"
tahqiq

তাহকীক: