কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৭৮৪৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17847 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طہارت میں ، جوتا پہننے میں ، سواری سے اترنے چڑھنے میں اور غرض ہر کام میں دائیں طرف کو مقدم کرنے کو پسند کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، بخاری ، مسلم ، ترمذی ، ابن ماجۃ ، نسائی ، ابو داؤد عن عائشۃ (رض))
17847- "كان يحب التيامن ما استطاع في طهوره وتنعله وترجله وفي شأنه كله". "حم م ق عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17848 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلی کے لیے پانی کا برتن ٹیڑھا کردیتے تھے ، بلی پانی پی لیتے تو آپ بچے ہوئے پانی کے ساتھ وضو کرلیتے تھے ۔ (الاوسط للطبرانی ، حلیۃ الاولیاء عن عائشۃ (رض))
17848- "كان يصغي للهرة الإناء فتشرب ثم يتوضأ بفضلها". "طس حل عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17849 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صقر (ایک پودا جس کے پتے خس کی مانند ہوتے ہیں) سے رنگے ہوئے برتن میں وضو کرنے کو پسند فرماتے تھے ۔ (ابن سعد عن زینب بنت جحش (رض))
17849- "كان يعجبه أن يتوضأ في مخضب من صفر". "ابن سعد عن زينب بنت جحش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17850 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی کسی بیوی کا بوسہ لے لیتے پھر بغیر وضو کے نماز ادا فرما لیتے تھے ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، نسائی عن عائشۃ (رض))
17850- "كان يقبل بعض أزواجه ثم يصلي ولا يتوضأ". "حم د ن عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17851 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کے بعد اپنے کپڑے کے پلو کے ساتھ چہرہ مبارک پونچھ لیتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن معاذ (رض))
17851- "كان يمسح على وجهه بطرف ثوبه في الوضوء". "طب عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17852 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (بغیر ٹیک بیٹھے بیٹھے) اس قدر سو جاتے کہ منہ سے (خراٹے کی مانند) پھونکنے کی آواز آتی پھر کھڑے ہو کر بغیر وضو کیے نماز ادا فرما لیتے تھے ۔ (مسند احمد عن عائشۃ (رض))
17852- "كان ينام حتى ينفخ، ثم يقوم فيصلي ولا يتوضأ". "حم عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17853 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر نماز کے وقت (تازہ) وضو فرمایا کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، بخاری عن انس (رض))
17853- "كان يتوضأ عند كل صلاة". "حم خ عن أنس"2
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17854 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگ پر پکے ہوئے کھانے کو تناول فرمانے کے بعد وضو کرتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ام سلمۃ (رض))
فائدہ :۔۔۔ یعنی ہاتھ دھوتے اور کلی کرتے نہ کہ پورا وضو فرماتے تھے ، واللہ اعلم بالصواب ۔ یا پہلے زمانے میں مامست النا سے وضو کامل فرماتے تھے لیکن بعد میں یہ حکم منسوخ ہوگا ۔ مامست النار سے وضو نہ کرنے کا عمل آخر تک رکھا ۔

17854- "كان يتوضأ مما مست النار". "طب عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17855 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو فرماتے پھر اپنی کسی بیوی کا بوسہ بھی لے لیتے تو بغیر وضو کیے نماز پڑھ لیتے تھے ۔ (مسند احمد عن عائشۃ (رض))
17855- "كان يتوضأ ثم يقبل ويصلي ولا يتوضأ". "حم، هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17856 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) راستے کی گندگیوں پر پاؤں پڑنے سے وضو نہ فرماتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامہ)
فائدہ : ۔۔۔ کوئی گندگی کپڑوں یا جسم وغیرہ پر لگ جائے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ اس کو دھونا صاف کرنا ضروری ہے۔
فائدہ : ۔۔۔ کوئی گندگی کپڑوں یا جسم وغیرہ پر لگ جائے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ اس کو دھونا صاف کرنا ضروری ہے۔
17856- "كان لا يتوضأ من موطأ"3 "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17857 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ایک دو دو اور تین تین مرتبہ وضو کرتے تھے ہر ایک طریقہ اپناتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن معاذ (رض))
فائدہ : ۔۔۔ یعنی کبھی اعضاء وضو صرف ایک ایک مرتبہ دھوتے اور کبھی دو دو اور کبھی تین تین مرتبہ دھوتے تھے ، اس سے زائد اسراف ہے۔
فائدہ : ۔۔۔ یعنی کبھی اعضاء وضو صرف ایک ایک مرتبہ دھوتے اور کبھی دو دو اور کبھی تین تین مرتبہ دھوتے تھے ، اس سے زائد اسراف ہے۔
17857- "كان يتوضأ واحدة واحدة واثنتين اثنتين وثلاثا ثلاثا. كل ذلك يفعل". "طب عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17858 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مسواک کرلیتے تو حاضرین میں سے سن رسیدہ کو مسواک عطا فرماتے اور جب اپنا جھوٹا دودھ پانی وغیرہ کسی کو دیتے تو دائیں طرف والے کو ترجیح دیتے ۔
17858- "كان إذا استن أعطى السواك الأكبر وإذا شرب أعطى الذي عن يمينه". "الحكيم عن عبد الله بن كعب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17859 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے گھر میں داخل ہوتے تو مسواک کرنے کے ساتھ پہل فرماتے تھے ۔ (مسلم ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
17859- "كان إذا دخل بيته بدأ بالسواك". "م د ن هـ عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৬০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17860 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کے بچے ہوئے پانی کے ساتھ مسواک فرما لیا کرتے تھے ۔ (مسند ابی یعلی عن انس (رض))
17860- "كان يستاك بفضل وضوئه". "ع عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৬১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ عبادت سے متعلق عادات نبویہ کا بیان :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس باب میں چھ فصلیں ہیں۔
پہلی فصل ۔۔۔ طہارت اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
17861 ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (دانتوں پر) عرضا مسواک فرماتے (یعنی ایک باچھ سے دوسری باچھ کی طرف مسواک کھینچتے تھے نہ کہ اوپر سے نیچے کی طرف) اور آپ (پانی وغیرہ) چسکی چسکی پیتے تھے ، تین مرتبہ دوران نوش سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے یہ زیادہ خوشگوار اور اچھا ہے۔ (البغوی ، ابن قانع ، الکبیر للطبرانی ، ابن السنی ، ابو نعیم فی الطلب ، عن بھز ، شعب الایمان للبیھقی عن ربیعہ بن اکثم)
17861- "كان يستاك عرضا ويشرب مصا ويتنفس ثلاثا ويقول هو أهنأ وأمرأ". "البغوي وابن قانع طب وابن السني وأبو نعيم في الطب عن بهز، هق عن ربيعة بن أكثم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৬২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گندگی کو دور کرنا :
17862 ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اذخر بوٹی کی ساتھ منی کو اتار دیتے تھے پھر اس کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے ، اور خشک منی کو کھرچ کر اس کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے ۔ (مسند احمد عن عائشۃ (رض))
17862- "كان يسلت المني من ثوبه بعرق الإذخر، ثم يصلي فيه ويحته من ثوبه يابسا ثم يصلي فيه". "حم عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৬৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الغسل "
17863 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک صاع (ساڑھے تین سیر پانی) کے ساتھ غسل فرما لیا کرتے تھے اور ایک مد (دو رطل اہل عراق کے نزدیک ایک رطل اور ایک تہائی رطل اہل حجاز کے نزدیک ، خلاصہ کلام تقریبا ایک سیر پانی سے کچھ کم) کے ساتھ وضو فرما لیا کرتے تھے ۔ (بخاری ، مسلم ، ابو داؤد عن انس (رض))
17863- "كان يغتسل بالصاع ويتوضأ بالمد". "ق د عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৬৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الغسل "
17864 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل کے بعد وضو نہیں فرمایا کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض) ترمذی حسن صحیح ہے)
17864- "كان لا يتوضأ بعد الغسل". "حم، ت، ن، هـ، ك عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৬৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الغسل "
17865 ۔۔۔ (بیوی سے مباشرت کے وقت محض) شرم گاہوں کے مل جانے سے بھی غسل فرما لیا کرتے تھے (الطحاوی عن عائشۃ (رض))
17865- "كان إذا التقى الختانان اغتسل". "الطحاوي عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৬৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17866 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب قضاء حاجت کا ارادہ فرماتے تو دور نکل جاتے تھے ۔ (ابن ماجۃ عن بلال بن الحارث ، مسند احمد ، نسائی ، ابن ماجۃ عن عبدالرحمن بن ابی قراد)
17866- "كان إذا أراد الحاجة أبعد". "هـ عن بلال بن الحارث؛ حم ن هـ عن عبد الرحمن بن أبي قراد"
তাহকীক: