কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৭৮৮৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17887 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکرم (رض) جب نماز کی ابتداء فرماتے تو یہ ثناء پڑھتے تھے :

سبحانک اللہم وبحمدک و تبارک اسمک وتعالی جدک ولا الہ غیرک : (ابوداؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض) ، نسائی ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن ابی سعید الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود وعن واثلۃ ۔
17887- "كان إذا استفتح الصلاة قال: سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك". "د ت هـ ك عن عائشة ن هـ ك عن أبي سعيد طب عن ابن مسعود وعن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17888 ۔۔۔ جب سردی سخت ہوتی تو آپ نماز (جمعہ) جلد پڑھا لیتے اور جب گرمی سخت ہوتی تو نماز (دن) کو ٹھنڈا کرکے پڑھاتے تھے ۔ (بخاری و نسائی عن انس (رض))
17888- "كان إذا اشتد البرد بكر بالصلاة، وإذا اشتد الحر أبرد بالصلاة" [يعني الجمعة] . "خ ن عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17889 ۔۔۔ جب آپ نماز سے لوٹتے (یعنی سلام پھیرتے) تو تین مرتبہ استغفار کرتے تھے پھر یہ دعا پڑھتے تھے :

(اللہم انت السلام ومنک السلام تبارک یا ذالجلال والاکرام :

اے اللہ تو سلامتی والا ہے اور تجھی سے سلامتی ہے تو بابرکت ہے اے بزرگی اور کرم والے ۔ (مسند احمد ، مسلم ابن ماجہ ، ترمذی ، ابودادؤ ، نسائی عن ثوبان (رض))
17889- "كان إذا انصرف من صلاته استغفر ثلاثا، ثم قال: اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام"."حم م عن ثوبان"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17890 ۔۔۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ لیتے تو اس جگہ سے اٹھ جاتے (اور بقیہ نماز وہاں نہیں پڑھتے تھے) ۔ (ابود اؤد عن یزید بن الاسود)
17890- "كان إذا انصرف انحرف". "د عن يزيد بن الأسود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17891 ۔۔۔ (جس زمانے میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مشرکین پر بددعا کرتے تھے تو) صبح کی نماز میں دوسری رکعت کے رکوع سے سر اٹھانے کے بعد قنوت (نازلہ پڑھتے تھے) (محمد بن نصر عن ابوہریرہ (رض))
17891- "كان إذا رفع رأسه من الركوع في صلاة الصبح في آخر ركعة قنت". "محمد بن نصر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17892 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع کرتے تو اپنی پشت مبارک کو بالکل سیدھا ہموار کرلیتے تھے کہ اگر اس پر پانی ڈالا جاتا تو وہ ٹھہر جاتا ۔ (ابن ماجۃ عن وابصۃ ، الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض) وعن ابی بررزۃ وعن ابن مسعود (رض))

کلام : ۔۔۔ ابن ماجہ (رح) نے اس روایت کو کتاب اقامۃ الصلوۃ باب الرکوع فی الصلوۃ رقم 872 پر اس کو تخریج فرمایا اور زوائد ابن ماجہ میں ہے کہ اس روایت کی اسناد طلحہ بن زید ایسا راوی ہے جس کے متعلق بخاری وغیرہ فرماتے ہیں یہ منکر الحدیث ہے اور احمد بن المدینی (رح) فرماتے ہیں یہ شخص حدیث گھڑتا ہے۔
17892- "كان إذا ركع سوى ظهره حتى لو صب عليه الماء لاستقر". "هـ عن وابصة؛ طب عن ابن عباس وعن أبي برزة وعن أبي مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17893 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع کرتے تو یہ کلمات تین مرتبہ پڑھتے : ” سبحان ربی العظیم وبحمدہ “۔ اور جب سجدہ کرتے تو یہ کلمات تین مرتبہ پڑھتے : سبحان ربی الاعلی وبحمدہ ، ابو داؤد عن عقبۃ بن عامر ۔
17893- "كان إذا ركع قال: سبحان ربي العظيم وبحمده، ثلاثا وإذا سجد قال: سبحان ربي الأعلى وبحمده ثلاثا". "د عن عقبة بن عامر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17894 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع فرماتے تو اپنی انگلیوں کو کھول لیتے تھے ، اور جب سجدہ کرتے تو انگلیوں کو ملا لیتے تھے ۔ (مستدرک الحاکم ، شعب الایمان للبیھقی عن وائل بن حجر)

کلام : ۔۔۔ قال الحاکم صحیح علی شرط مسلم ووافقہ الذھبی :
17894- "كان إذا ركع فرج أصابعه، وإذا سجد ضم أصابعه". "ك هق عن وائل بن حجر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17895 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدہ کرتے تو پیٹ کو رانوں سے دور اوپر کرلیتے تھے اور ہاتھ علیحدہ کرلیتے تھے حتی کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی ۔ (مسند احمد عن جابر (رض))
17895- "كان إذا سجد جافى حتى يرى بياض إبطيه". "حم عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17896 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدہ کرتے تو عمامہ مبارک کو پیشانی سے اوپر کرلیتے تھے (تاکہ سجدہ میں پیشانی زمین پر ٹکے) ۔ (ابن عد عن صالح بن حران مرسلا)
17896- "كان إذا سجد رفع العمامة عن جبهته". "ابن سعد عن صالح بن حران، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17897 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے سلام پھیرتے تو تین مرتبہ یہ آیات (دعائیہ انداز میں پڑھتے )

” سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون وسلام علی المرسلین والحمد للہ رب العالمین “۔ (مسند ابی یعلی عن ابی سعید)
17897- "كان إذا سلم من الصلاة قال ثلاث مرات: {سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} ". "ع عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17898 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سلام پھیرتے تو صرف اس دعا کو پڑھنے کی بقدر تشریف فرماتے تھے ۔

اللہم انت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذالجلال والاکرام “۔ (مسلم ، ابن ماجہ ، نسائی ، ابو داؤد ، ترمذی عن عائشۃ (رض))
17898- "كان إذا سلم لم يقعد إلا مقدار ما يقول: اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام". "م عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17899 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب صبح کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی جائے نماز پر تشریف فرما رہتے حتی کہ سورج طلوع ہو ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ترمذی ، نسائی ، ابو داؤد عن جابر بن سمرۃ (رض))
17899- "كان إذا صلى الغداة جلس في مصلاه حتى تطلع الشمس".

"حم م عن جابر بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯০০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17900 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب لوگوں کو صبح کی نماز پڑھا لیتے تو ان کی طرف چہرہ اقدس کے ساتھ متوجہ ہوتے اور پوچھتے کیا تم میں کوئی مریض ہے جس کی میں عیادت کروں ؟ اگر جواب انکار میں ملتا تو پھر دریافت فرماتے : کیا تمہارا کوئی جنازہ ہے جس کی مشایعت کروں ؟ پھر بھی جواب میں انکار ملتا تو پھر ارشاد فرماتے : کیا کسی شخص نے کوئی خواب دیکھا ہے ؟ دیکھا ہے تو وہ بتائے ۔ (ابن عساکر عن ابن عمر (رض))
17900- "كان إذا صلى بالناس الغداة أقبل عليهم بوجهه فقال: هل فيكم مريض أعوده؟ فإن قالوا: لا، قال: هل فيكم جنازة أتبعها؟ فإن قالوا: لا، قال: من رأى منكم رؤيا يقصها علينا. "ابن عساكر عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯০১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17901 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی دو رکعات (سنت) ادا فرما لیتے تو اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جاتے ۔ (بخاری عن عائشۃ (رض))
17901- كان إذا صلى ركعتي الفجر اضطجع على شقه الأيمن. "خ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯০২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17902 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز پڑھتے تو پوری نماز خوب اچھی طرح اور کامل نماز ادا فرماتے تھے ۔ (مسلم عن عائشۃ (رض))
17902- "كان إذا صلى صلاة أثبتها". "م عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯০৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17903 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب یہ آیت تلاوت فرماتے : ” سبح اسم ربک الاعلی “۔ (اپنے پروردگار اعلی کے نام کی تسبیح کر) تو آپ یہ کلمات پڑھتے : ” سبحان ربی الاعلی “۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن ابن عباس (رض))
17903- "كان إذا قرأ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} قال: سبحان ربي الأعلى".

"د، ك عن ابن عباس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯০৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17904 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب یہ تلاوت فرماتے :

(آیت)” غیر المغضوب علیھم ولا الضالین “۔

تو اتنی آواز کے ساتھ آمین کہتے کہ پہلی صف والے اس کو سن لیتے ۔ (ابو داؤد عن ابوہریرہ (رض))
17904- "كان إذا تلا {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ} قال: آمين حتى يسمع من يليه من الصف الأول". "د عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯০৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17905 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب یہ آیت تلاوت فرماتے :

(آیت)” الیس ذلک بقادر علی ان یحی الموتی “۔

کیا وہ ذات اس پر قادر نہیں کہ مردوں کو زندہ کردے !

تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرماتے : بلی ، کیوں نہیں ۔ یونہی جب آپ یہ آیت تلاوت کرتے : (آیت)” الیس اللہ باحکم الحاکمین “۔ کیا اللہ حاکموں کا حاکم نہیں ہے ؟ تب بھی آپ فرماتے : بلی ، کیوں نہیں ، (مستدرک الحاکم ، شعب الایمان للبیھقی)
17905- "كان إذا قرأ {أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى} قال: بلى، وإذا قرأ"أليس الله بأحكم الحاكمين" قال: بلى".

"ك هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯০৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17906 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی آیت خوف کی تلاوت فرماتے تو اس سے اللہ کی پناہ مانگتے جب کسی آیت رحمت کی تلاوت فرماتے تو اس کا سوال کرتے اور جب ایسی کسی آیت پر گزرتے جس میں اللہ کی پاکی کا بیان ہوتا تو اللہ کی تسبیح کرتے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجۃ عن حذیفۃ (رض))
17906- "كان إذا مر بآية خوف تعوذ، وإذا مر بآية رحمة سأل، وإذا مر بآية فيها تنزيه لله سبح". "حم م عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক: