কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৭৮৬৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17867 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضاء حاجت کا ارادہ فرماتے تو جب تک زمین کے قریب نہ ہوجاتے کپڑا نہ اٹھاتے تھے ۔ (ابوداؤد ، ترمذی عن انس (رض) وعن ابن عمر (رض) ، الاوسط للطبرانی عن جابر (رض))

کلام ـ: ۔۔۔ ابو داؤد نے کتاب الطہارت باب کیف التکشف عند الحاجۃ رقم 14 پر اس کو تخریج فرمایا اور ارشاد فرمایا یہ روایت ضعیف ہے۔ اور مرسل ہے۔
17867- "كان إذا أراد الحاجة لم يرفع ثوبه حتى يدنو من الأرض"."د ت عن أنس وعن ابن عمر؛ طس عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17868 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب پیشاب کرنے کا ارادہ فرماتے اور سخت زمین پر آجاتے تو لکڑی لے کر زمین کھود کھود کر نرم کرلیتے پھر اس میں پیشاب کرتے ۔ (تاکہ چھینٹیں نہ اڑیں) ۔ (ابوداؤد فی مراسیلہ والحارث عن طلحۃ بنابی قنان مرسلا)
17868- "كان إذا أراد أن يبول فأتى عزازا5 الأرض أخذ عودا فنكت به الأرض حتى يثير من التراب، ثم يبول فيه". "د في مراسيله والحارث عن طلحة بن أبي قنان، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17869 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت الخلاء سے نکلتے تو فرماتے : غفرانک (اے اللہ میں تیری مغفرت کا طلبگار ہوں) ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجہ ، صحیح ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
17869- "كان إذا خرج من الغائط قال: غفرانك". "حم حب ك عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17870 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب (قضاء حاجت کے بعد) خلاء سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے :

(الحمد للہ الذی اذھب عن الاذی وعافانی)

تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھ سے گندگی دور کی اور مجھے عافیت بخشی ۔ (ابن ماجۃ عن انس (رض) ، نسائی عن ابی ذر (رض))
17870- "كان إذا خرج من الخلاء قال: الحمد لله الذي أذهب عني الأذى وعافاني". "هـ، حب ك عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17871 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضاء حاجت کرکے نکلتے تو یہ دعا (بھی) پڑھتے تھے :

(الحمد للہ الذی احسن الی فی اولہ واخرہ)

تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے میرے ساتھ اول میں بھی اور آخر میں اچھائی اور خیر کا معاملہ کیا ۔ (ابن السنی عن انس (رض))
17871- "كان إذا خرج من الغائط قال: الحمد لله الذي أحسن إلي في أوله وآخره". "ابن السني عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17872 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت الخلاء جانے کا ارادہ فرماتے تو انگوٹھی (جس پر محمد رسول اللہ کندہ تھا) نکال کر رکھ دیتے تھے ۔ (ابن ماجۃ ، ابو داؤد ، نسائی ، ترمذی ، ابن حبان عن انس (رض))
17872- "كان إذا دخل الخلاء وضع خاتمه". "، حب ك عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17873 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت الخلاء جانے کا ارادہ فرماتے تو یہ دعا پڑھتے :

اللھم انی اعوذ بک من الخبث والخبائث :

اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں خبیث جنوں اور جنیوں سے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ابو دؤاد ، ابن ماجۃ ، نسائی ، ترمذی عن انس (رض))
17873- "كان إذا دخل الخلاء قال: اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث".

"حم ق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17874 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت الخلاء میں جانے کا ارادہ فرماتے تو یہ دعا پڑھتے :

بسم اللہ اللم انی اعوذ بک من الخبث والخبائث : (مصنف ابن ابی شیبۃ)
17874- "كان إذا دخل الكنيف قال: بسم الله اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث". "ش عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17875 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت الخلاء جانے کا ارادہ فرماتے تو یہ دعا پڑھتے :

اللہم انی اعوذ بک من الرجس النجس الخبیث المخبث اللشیطان الرجیم :

اے اللہ میں گندے ناپاک ، مخفی خبیث شیطان مردود سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ (ابوداؤد فی مراسیلہ عن الحسن مرسلا ، ابن السنی عنہ عن انس (رض) ، ابو داؤد ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجۃ ، عن بریدۃ مرسلا)
17875- "كان إذا دخل الغائط قال: اللهم إني أعوذ بك من الرجس النجس الخبيث المخبث الشيطان الرجيم". "د في مراسيله عن الحسن مرسلا؛ ابن السني عنه عن أنس 34 عن بريدة، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17876 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت الخلاء جاتے تو جوتے پہن لیتے اور سر مبارک ڈھانپ لیتے تھے ۔ (ابن سعد عن حبیب بن صالح مرسلا)
17876- "كان إذا دخل المرفق لبس حذاءه وغطى رأسه". "ابن سعد عن حبيب بن صالح مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17877 ۔۔۔ جب آپ بیت الخلاء داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے :

اللہم انی اعوذبک من الرجس النجس الخبیث المخبث الشیطان الرجیم :

اور جب بیت الخلاء سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے :

الحمد للہ الذی اذاقنی لذتہ وابقی فی قوتہ واذھب عن اذاہ :

تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے کھانے کی لذت چکھائی اس کی قوت مجھ میں باقی رکھی اور اس کی گندگی مجھ سے دور کردی (ابن السنی عن ابن عمر (رض))
17877- "كان إذا دخل الخلاء قال: اللهم إني أعوذ بك من الرجس النجس الخبيث الشيطان الرجيم، وإذا خرج قال: الحمد لله الذي أذاقني لذته وأبقى في قوته وأذهب عني أذاه". "ابن السني عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17878 ۔۔۔ جب آپ خلاء میں داخل ہوتے تو یہ کلمہ پڑھتے : یاذالجلال ، ابن السنی عن عائشۃ (رض))
17878- "كان إذا دخل الخلاء قال: يا ذا الجلال". "ابن السني عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17879 ۔۔۔ جب قضائے حاجت کا ارادہ فرماتے تو دور نکل جاتے تھے ۔ (ترمذی ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجۃ مستدرک الحاکم عن المغیرۃ) قال الترمذی حسن صحیح)
17879- "كان إذا ذهب المذهب أبعد". " ك عن المغيرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17880 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضائے حاجت کے لیے یونہی جگہ تلاش کرتے تھے جس طرح سفر میں پڑاؤ ڈالنے کے لیے تلاش کرتے تھے (الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
17880- "كان يتبوأ لبوله كما يتبوأ لمنزله". "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17881 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی مقعد کو تین مرتبہ دھوتے تھے ۔ (ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
17881- "كان يغسل مقعدته ثلاثا". "هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء اور اس کے آداب :
17882 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حاجت کے لیے بلند جگہ یا کھجور کے جھنڈ کا پردہ زیادہ پسند فرماتے تھے ۔ (مسند احمد ، مسلم ابو داؤد ، ابن ماجۃ ، عن عبداللہ بن جعفر)
17882- "كان أحب ما استتر به لحاجته هدف أو حائش نخل". "حم م د هـ عن عبد الله بن جعفر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم :
17883 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پاک مٹی کے ساتھ تیمم فرماتے تھے اور ہاتھوں اور منہ کے مسح میں ایک مرتبہ سے زیادہ ضرب نہیں ماتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن معاذ (رض))
17883- "كان يتمم بالصعيد فلم يمسح يديه ووجهه إلا مرة واحدة". "طب عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم :
17884 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے اہل خانہ کے ساتھ مباشرت کرلیتے اور اٹھنے کی ہمت نہ ہوتی تو دیوار پر ہاتھ مار کر تیمم کرلیتے تھے ۔ (الاوسط للطبرانی عن عائشۃ (رض))
17884- "كان إذا واقع بعض أهله فكسل أن يقوم ضرب يده على الحائط فتيمم" "طس عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17885 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے ہلکی نماز پڑھنے والے تھے امامت میں ۔ (مسلم ، ترمذی ، نسائی عن انس (رض))
17885- "كان من أخف الناس صلاة في تمام". "م ت ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :
17886 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھانے میں سب سے ہلکی نماز پڑھنے والے تھے اور جب تنہا نماز پڑھتے تو سب سے لمبی نماز پڑھنے والے تھے (مسند احمد ، مسند ابی یعلی عن ابی واقد)
17886- "كان أخف الناس صلاة على الناس وأطول الناس صلاة لنفسه".

"حم ع عن أبي واقد".
tahqiq

তাহকীক: