কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৭৯০৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17907 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (دوران نماز) جس کسی آیت پر گزرتے جس میں جہنم کا ذکر ہوتا تو یہ فرماتے :

” ویل لاھل النار اعوذ باللہ من النار “۔

” ہلاکت ہے اہل جہنم کے لیے میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جہنم سے “۔ (ابن قانع عن این ابی لیلی)
17907- "كان إذا مر بآية فيها ذكر النار قال: ويل لأهل النار أعوذ بالله من النار". "ابن قانع عن ابن أبي ليلى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯০৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17908 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قرات مدا ہوتی تھی جس میں ترجیع نہ ہوتی تھی ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی بکرۃ (رض))

فائدہ : ۔۔۔ آج کل کے پیشہ ور قاریوں کی طرح ایک ہی آیت کو کبھی پست اور کبھی بلند ، کبھی ایک قرات میں تو کبھی دوسری قرات میں نہیں پڑھتے تھے ۔ بلکہ مد کے ساتھ یعنی ترتیل کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر روانی کے ساتھ پڑھتے جاتے تھے ۔
17908- "كان قراءته المد ليس فيها ترجيع". "طب عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯০৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17909 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سورت کو پسند فرماتے تھے : (آیت)” سبح اسم ربک الاعلی “۔ (مسند احمد عن علی (رض))
17909- "كان يحب هذه السورة {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} ". "حم عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯১০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17910 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین دنوں سے کم میں کبھی قرآن پورا نہ فرماتے تھے ۔ (ابن سعد عن عائشۃ (رض))
17910- "كان لا يقرأ القرآن في أقل من ثلاث". ابن سعد عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯১১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17911 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں آیات کو تیار کرتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عمرو)

فائدہ : ۔۔۔ یعنی خاص نمازوں میں خاص خاص سورتوں کو پڑھا کرتے تھے ۔
17911- "كان يعد الآي في الصلاة". "طب عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯১২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17912 ۔۔۔ کان یعقد التسبیح حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں تسبیح (کا شمار) باندھتے تھے ۔ (ترمذی ، نسائی ، مستدرک الحاکم عن ابن عمرو)

فائدہ : ۔۔۔ انگلیوں پر یا کسی اور طرح شمار کرنا مراد نہیں کیونکہ یہ مکروہ ہے بلکہ یادداشت کے ساتھ تین تین پانچ پانچ یا سات سات وغیرہ پڑھا کرتے تھے ۔
17912- "كان يعقد التسبيح". "ت ن ك عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯১৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17913 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی قرات کو آیت آیت کرکے پڑھا کرتے تھے ۔ الحمد للہ رب العالمین “۔ پڑھ کر سانس لیتے پھر ”’ الرحمن الرحیم “۔ پڑھ کر سانس لیتے اسی طرح آخر تک پڑھتے تھے ۔ (ترمذی ، مستدرک الحاکم عن ام سلمۃ (رض))

کلام : ۔۔۔ امام ترمذی (رح) کتاب القرات باب فی فاتحۃ الکتاب رقم 2927 پر اس روایت کو تخریج فرمایا اور غریب یہ روایت ضعیف ہے۔
17913- "كان يقطع قراءته آية آية {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} ، ثم يقف {الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} ثم يقف". "ت ك عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯১৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرات :
17914 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قرات میں مد کے ساتھ قرآن پڑھتے تھے ۔ (مسند احمد ، نسائی ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن انس (رض))

الصلوۃ : ۔۔۔ فرض نماز :
17914- "كان يمد صوته بالقراءة مدا"."حم، ن3 هـ، ك عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯১৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الصلاة "
17915 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب (فرض) نماز پڑھ لیتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو سر پر پھیرتے اور یہ دعا پڑھتے تھے :(بسم اللہ الذی لا الہ غیرہ الرحمن الرحیم اللھم اذھب عنی الھم والحزن ۔ (الخطیب فی التاریخ عن انس (رض))
17915- "كان إذا صلى مسح بيده اليمنى على رأسه ويقول: بسم الله الذي لا إله غيره الرحمن الرحيم، اللهم أذهب عني الهم والحزن". "خط عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯১৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الصلاة "
17916 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر میں فجر کی نماز تو کچھ دیر کے لیے بغیر سواری کے پیدل چلا کرتے تھے ۔ (حلیۃ الاولیاء ، شعب الایمان للبیھقی عن انس (رض))
17916- "كان إذا صلى الغداة في السفر مشى عن راحلته قليلا". "حل هق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯১৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17917 ۔۔۔ ظہر کی نماز میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے قبل الظہر چار رکعات سنتیں چھوٹ جاتیں تو بعد الظہر دو سنتوں کے بعد ان کو ادا فرما لیتے تھے (ابن ماجہ عن عائشۃ (رض))
17917- "كان إذا فاتته الأربع قبل الظهر صلاها بعد الركعتين بعد الظهر".

"هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯১৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17918 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر سے قبل کی چار رکعات سنت اور فجر سے قبل کی دو رکعات سنت کبھی نہ چھوڑتے تھے ۔ (بخاری ، ابو داؤد ، نسائی عن عائشۃ (رض))
17918- "كان لا يدع أربعا قبل الظهر وركعتين قبل الغداة". "خ د ن عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯১৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17919 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی دو رکعات سنت سفر میں چھوڑتے تھے اور نہ حضر میں ، صحت میں اور نہ مرض میں ، ہمیشہ ان پر مواظبت فرماتے تھے ۔ (التاریخ للخطیب عن عائشۃ (رض))
17919- "كان لا يدع ركعتي الفجر في السفر، ولا في الحضر، ولا في الصحة، ولا في السقم". "خط عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯২০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17920 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر سے قبل دو رکعتیں ، ظہر کے بعد دو رکعتیں ، مغرب کے بعد گھر میں دو رکعتیں اور عشاء کے بعد دو رکعتیں نماز سنت پڑھا کرتے تھے ۔ اور جمعہ کے بعد کوئی نماز (مسجد میں) نہ پڑھا کرتے تھے حتی کہ گھر میں آجاتے پھر دو رکعتیں سنت ادا فرماتے تھے ۔ (مؤطا امام مالک، بخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، نسائی عن ابن عمر (رض))
17920- "كان يصلي قبل الظهر ركعتين وبعدها ركعتين، وبعد المغرب ركعتين في بيته، وبعد العشاء ركعتين، وكان لا يصلي بعد الجمعة حتى ينصرف فيصلي ركعتين في بيته". "مالك، ق، د، ن عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯২১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17921 ۔۔۔ زوال شمس کے بعد اور ظہر (کے فرض) سے قبل چار رکعات (سنت) ادا فرماتے تھے اور ان کے درمیان (یعنی دو رکعات کے بعد) سلام پھیر کر فصل نہیں کرتے تھے ، اور ارشاد فرماتے تھے ، جب آفتاب کا زوال ہوجاتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ (ابن ماجہ عن ابی ایوب (رض))
17921- "كان يصلي قبل الظهر أربعا إذا زالت الشمس لا يفصل بينهن بتسليم وقال: إن أبواب السماء تفتح إذا زالت الشمس". "هـ، عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯২২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17922 ۔۔۔ حضرت بلال (حبشی (رض)) اقامت میں جب ” قد قامت الصلوۃ “۔ (نماز کھڑی ہوگئی) کہتے تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھ کھڑے ہوتے اور تکبیر کہتے ۔ (سمویہ، الکبیر للطبرانی عن ابن ابی اوفی)
17922- "كان إذا قال بلال: قد قامت الصلاة نهض فكبر". "سمويه طب عن ابن أبي أوفى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯২৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17923 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے کھڑتے تو ہاتھوں کو بلند کرتے (اور تکبرتحریمہ کہتے) ۔ (ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
17923- "كان إذا قام إلى الصلاة رفع يديه مدا". "ت عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯২৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17924 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے کھڑتے تو دائیں ہتھیلی کے ساتھ بائیں کلائی کو تھام لیتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن وائل بن حجر)
17924- "كان إذا قام إلى الصلاة قبض على شماله بيمينه". "طب عن وائل بن حجر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯২৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17925 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کی طاق رکعت سے اٹھتے تو اس وقت تک کھڑے نہ ہوتے جب تک (سجدے سے اٹھ کر) سیدھے ہو کر بیٹھ نہ جاتے ۔ (ابو داؤد ، ترمذی حسن صحیح عن مالک ابن الحویرث)
17925- "كان إذا كان في وتر من صلاته لم ينهض حتى يستوي قاعدا".

"د ت عن مالك بن الحويرث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯২৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17926 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع یا سجدے میں ہوتے تو یہ کلمات (بھی) پڑھتے تھے :

” سبحانک وبحمدک استغفرک اتوب الیک “۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض))
17926- "كان إذا كان راكعا أو ساجدا قال: سبحانك وبحمدك أستغفرك وأتوب إليك". "طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক: