কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৭৯২৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17927 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے تکبیر (تحریمہ) کہتے تو ہاتھ کی انگلیاں کھول لیتے تھے ۔ (ترمذی ، مستدرک الحاکم ، عن ابوہریرہ (رض) قال الترمذی حسن)
17927- "كان إذا كبر للصلاة نشر أصابعه". "ت2، ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯২৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17928 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں بسا اوقات ہاتھ اپنی ڈاڑھی پر رکھ لیتے تھے بغیر بےکار کے ۔ (الکامل لابن عدی ، شعب الایمان للبیھقی )
17928- "كان ربما يضع يده على لحيته في الصلاة من غير عبث". "عد هق عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯২৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17929 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک برچھی تھی ، جس کو اپنے ساتھ رکھتے تھے جب نماز پڑھتے تو (سترہ کے طور پر) آگے گاڑ لیتے تھے) (الکبیر للطبرانی عن عصمۃ بن مالک)
17929- "كان له حربة يمشي بها بين يديه فإذا صلى ركزها بين يديه".

"طب عن عصمة بن مالك
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17930 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جس جگہ فرض نماز ادا کی ہوتی پھر اس جگہ کوئی ایک رکعت نماز بھی نہ پڑھتے ۔ (الدارقطنی فی الافراد عن ابن عمر (رض))
17930- "كان لا يركع بعد الفرض في موضع يصلي فيه الفرض". "قط في الأفراد عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17931 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نمازیوں کے درمیان ہوتے تو سب سے زیادہ نماز پڑھنے والے ہوتے اور ذاکرین میں ہوتے تو سب سے زیادہ ذکر کرنے والے ہوتے تھے ۔ (ابو نعیم فی امالیہ ، الخطیب فی التاریخ ، ابن عساکر عن ابن مسعود (رض))
17931- "كان لا يكون في المصلين إلا كان أكثرهم صلاة، ولا يكون في الذاكرين إلا كان أكثرهم ذكرا". "أبو نعيم في أماليه، خط وابن عساكر عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17932 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مغرب کی نماز سے کوئی چیز کھانا وغیرہ غافل نہیں کرتی تھی ۔ (الدارقطنی عن جابر (رض))
17932- "كان لا يلهيه عن صلاة المغرب طعام، ولا غيره". "قط عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17933 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر میں ظہر اور عصر اسی طرح مغرب اور عشاء کو اکٹھا پڑھا کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، بخاری عن انس (رض))
17933- "كان يجمع بين الظهر والعصر والمغرب والعشاء في السفر". "حم خ عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17934 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خواہش ہوا کرتی تھی کہ فرض نماز میں آپ کے پیچھے قریب ترین مہاجرین اور انصار کھڑے ہوں تاکہ وہ آپ کے احوال کو محفوظ رکھ سکیں ۔ (مسند احمد ، نسائی ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن انس (رض))
17934- "كان يحب أن يليه المهاجرون والأنصار في الصلاة ليحفظوا عنه".

"حم ن هـ ك عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17935 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پسند کرتے تھے کہ کوئی دباغت دی ہوئی کھال ہو جس پر آپ نماز پڑھیں ۔ (ابن سعد عن المغیرۃ (رض)
17935- "كان يحب أن تكون له فروة مدبوغة يصلي عليها". "ابن سعد عن المغيرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17936 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باغوں میں نماز پڑھنے کو (بہت) پسند فرماتے تھے ۔ (ترمذی عن معاذ (رض))

کلام : ۔۔۔ امام ترمذی نے کتاب ابواب الصلوۃ باب ما جاء فی الصلوۃ فی الحیطان رقم 334 پر اس کو تخریج فرمایا اور فرمایا یہ روایت ضعیف ہے۔ اور یو بھی یہ روایت امام ترمذی کی متفرد روایات میں سے ہے۔
17936- "كان يستحب الصلاة في الحيطان". "ت عن معاذ"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17937 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہلی صف کے لیے تین مرتبہ استغفار فرماتے تھے اور دوسری صف کے لیے ایک مرتبہ ۔ (مسند احمد ، مستدرک الحاکم عن العرباض)

فائدہ : ۔۔۔ اس روایت سے صف اول کی اہمیت اور فضیلت معلوم ہوتی ہے اور اس شی کو ذہن نشین کرانا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مقصود تھا ۔
17937- كان يستغفر للصف المقدم ثلاثا وللثاني مرة. "حم هـ ك عن العرباض".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17938 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ننگی زمین پر (بغیر کسی کپڑے وغیرہ کے بچھائے) سجدہ فرماتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
17938- كان يسجد على مسح "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17939 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں (دوران تشہد شہادت کی انگلی کے ساتھ) اشارہ فرماتے تھے ۔ مسند احمد ، ابو داؤد عن انس (رض))
17939- كان يشير في الصلاة. "حم د عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17940 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جوتوں میں نماز ادا فرما لیا کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، نسائی عن انس (رض))
17940- كان يصلي في نعليه. "حم ق ن عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17941 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھجور کی چٹائی پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے ۔ (بخاری ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجۃ عن میمونۃ (رض))
17941- كان يصلي على الخمرة. "خ د ن هـ عن ميمونة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17942 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سواری پر (نفلی) نماز پڑھ لیتے تھے خواہ اس کا رخ کسی طرف بدلتا جائے پھر جب فرض نماز کا ارادہ فرماتے تو سواری سے اتر کر قبلہ رو ہو کر نماز ادا فرماتے ۔ بخاری ، مسلم ، ترمذی ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجۃ عن جابر (رض))
17942- كان يصلي على راحلته حيث ما توجهت به، فإذا أراد أن يصلي المكتوبة نزل واستقبل القبلة. " ق عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17943 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب اور عشاء کے درمیان (نفل) نماز ادا فرماتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن عبید مولی (غلام) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
17943- كان يصلي بين المغرب والعشاء. "طب عن عبيد مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17944 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عصر کی نماز کے بعد (نفل) نماز ادا فرماتے تھے اور (دوسروں کو) اس سے منع فرماتے تھے اور مسلسل (نماز روزہ) کرتے تھے اور دوسروں کو اس سے باز رکھتے تھے ۔ (ابو داؤد عن عائشۃ (رض) )

کلام : ۔۔۔ ابو داؤد (رح) نے کتاب الصلوۃ باب الصلوۃ بعد العصر رقم 1280 پر اس کو تخریج فرمایا ہے ، اس کی سند میں محمد بن اسحاق بن یسار راوی متکلم فیہ ہے۔
17944- كان يصلي بعد العصر وينهي عنها، ويواصل وينهى عن الوصال.

"د عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17945 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چٹائی اور دباغت دی ہوئی کھال پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، ابوداؤد ، مستدرک الحاکم عن المغیرۃ (رض))
17945- كان يصلي على الحصير والفروة المدبوغة."حم د ك عن المغيرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17946 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چادر پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے ۔ (ابن ماجۃ عن ابن عباس (رض))
17946- كان يصلي على بساط."هـ عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: