কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৭৯৪৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17947 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھتے اور حسن و حسین (رض) کھیل کود رہے ہوتے اور آپ کی پشت مبارک پر چڑھ کر بیٹھ جاتے تھے ۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابن مسعود (رض))
17947- كان يصلي والحسن والحسين يلعبان ويقعدان على ظهره. "حل عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৪৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17948 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر رکھا کرتے تھے ، اور بعض اوقات نماز میں ڈاڑھی کو بھی چھو لیا کرتے تھے ۔ (شعب الایمان للبیھقی عن عمرو بن الحریث)
17948- كان يضع اليمنى على اليسرى في الصلاة، وربما مس لحيته وهو يصلي. "هق عن عمرو بن الحريث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৪৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17949 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں جمائی لینے کو مکروہ خیال کرتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ)
17949- كان يكره التثاؤب في الصلاة. "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17950 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اوائل اسلام میں) نماز میں دائیں بائیں التفات فرما لیا کرتے تھے لیکن پیچھے کبھی گردن نہ موڑتے تھے ۔ (نسائی عن ابن عباس (رض))
17950- كان يلحظ في الصلاة يمينا وشمالا ولا يلوي عنقه خلف ظهره. "ن عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17951 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں پہلے مردوں کو پھر بچوں کو اور ان کے بعد عورتوں کو رکھتے تھے ۔ (شعب الایمان للبیھقی عن ابی مالک الاشعری (رض))
17951- كان يليه في الصلاة الرجال ثم الصبيان ثم النساء. "هق عن أبي مالك الأشعري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17952 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر میں قصر نماز پڑھتے اور پوری بھی پڑھتے ، اور روزہ چھوڑتے بھی اور رکھتے بھی ۔ (الدارقطنی ، شعب الایمان للبیھقی عن عائشۃ (رض))
17952- كان يقصر في السفر ويتم ويفطر ويصوم. "قط هق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17953 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کا سلام پھیر کر دائیں طرف سے مڑتے تھے ۔ (مسند ابن یعلی عن انس (رض))
17953- كان ينصرف من الصلاة عن يمينه. "ع عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17954 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کے اول ، درمیان اور آخر میں بھی وتر پڑھ لیا کرتے تھے ۔ (مسند احمد عن ابن مسعود (رض))
17954- كان يوتر أول الليل وأوسطه وآخره. "حم عن أبي مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17955 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اونٹ پر وتر پڑھ لیا کرتے تھے ۔ بخاری ، مسلم عن ابن عمرو (رض))
17955- كان يوتر على البعير."ق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17956 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (کی زندگی) کا آخری کلام یہ تھا :
نماز ! (کی حفاظت کرو) نماز ! (کی حفاظت کرو) اپنے غلام باندیوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو۔ (ابو داؤد ابن ماجہ ، عن علی (رض))
نماز ! (کی حفاظت کرو) نماز ! (کی حفاظت کرو) اپنے غلام باندیوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو۔ (ابو داؤد ابن ماجہ ، عن علی (رض))
17956- كان آخر كلامه: الصلاة الصلاة، اتقوا الله فيما ملكت أيمانكم." د هـ عن علي
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17957 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مؤذن کی آواز سنتے تو جیسے وہ کہتا آپ بھی جواب میں وہی کلمات ارشاد فرماتے ۔ لیکن جب مؤذن حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح کہتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے : ” لا حول ولا قوۃ الا باللہ “۔ (مسند احمد عن ابی رافع (رض))
17957- كان إذا سمع المؤذن قال مثل ما يقول حتى إذا بلغ حي الصلاة حي على الفلاح، قال: لا حول ولا قوة إلا بالله."حم عن أبي رافع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17958 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دو مؤذن تھے : حضرت بلال (رض) اور حضرت ابن ام مکتوم (رض) نابینا صحابی ۔ (مسلم عن ابن عمرو (رض))
17958- كان لرسول الله صلى الله عليه وسلم مؤذنان: بلال وابن أم مكتوم الأعمى."م عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17959 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مؤذن کو شہادت دیتے ہوئے سنتے تو فرماتے وانا وانا (یعنی میں بھی یہی شہادت دیتا ہوں) ۔ (ابوداؤد ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
17959- كان إذا سمع المؤذن يتشهد قال: وأنا وأنا."د، ك عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " السنن "
17960 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مؤذن کو ” حی علی الفلاح “ کہتے ہوئے سنتے تو یہ دعا پڑھتے : ” اللہم اجعلنا مفلحین “۔ (اے اللہ ہم کو کامیاب بنا) (ابن السنی عن معاویۃ (رض))
17960- كان إذا سمع المؤذن قال: حي على الفلاح، قال: اللهم اجعلنا مفلحين."ابن السني عن معاوية"4
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " دخول المسجد "
17961 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مسجد میں داخل ہوتے تھے تو یہ دعا پڑھتے تھے :
” اعوذ باللہ العظیم وبوجھہ الکریم و سلطانہ القدیم من الشیطان الرجیم “۔
میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں جو عظمت والا ہے ، اس کے چہرے کی پناہ لیتا ہوں جو کرم والا ہے اور اس کی بادشاہت کی پناہ لیتا ہوں جو ہمیشہ سے ہے شیطان مردود سے ۔
پھر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کافی ہے یہ دعا ؟ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا : جی ہاں ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بندہ جب یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے یہ شخص آج سارا دن مجھ سے محفوظ ہوگیا ۔ (ابو داؤد عن ابن عمرو (رض))
” اعوذ باللہ العظیم وبوجھہ الکریم و سلطانہ القدیم من الشیطان الرجیم “۔
میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں جو عظمت والا ہے ، اس کے چہرے کی پناہ لیتا ہوں جو کرم والا ہے اور اس کی بادشاہت کی پناہ لیتا ہوں جو ہمیشہ سے ہے شیطان مردود سے ۔
پھر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کافی ہے یہ دعا ؟ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا : جی ہاں ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بندہ جب یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے یہ شخص آج سارا دن مجھ سے محفوظ ہوگیا ۔ (ابو داؤد عن ابن عمرو (رض))
17961- كان إذا دخل المسجد قال: أعوذ بالله العظيم وبوجهه الكريم وسلطانه القديم من الشيطان الرجيم، قال أقط؟ قلت نعم قال: فإذا قال ذلك، قال الشيطان: حفظ مني سائر اليوم. "د عن ابن عمرو
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " دخول المسجد "
17962 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مسجد میں داخل ہوتے تھے تو یہ دعا پڑھتے تھے ۔
” بسم اللہ والسلام علی رسول اللہ اللہم اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب رحمتک “۔
اللہ کے نام سے (مسجد میں داخل ہوتا ہوں) اور سلام ہو اللہ کے رسول پر اے اللہ ! میرے گناہوں کی مغفرت فرما اور اپنی رحمت کے دروازے مجھ پر کھول دے ۔
اسی طرح جب مسجد سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے تھے :
” بسم اللہ والسلام علی رسول اللہ اللہم اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب فضلک “ ۔ (مسنداحمد، ابن ماجۃ ، الکبیر للطبرانی عن فاطمۃ الزھراء (رض))
” بسم اللہ والسلام علی رسول اللہ اللہم اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب رحمتک “۔
اللہ کے نام سے (مسجد میں داخل ہوتا ہوں) اور سلام ہو اللہ کے رسول پر اے اللہ ! میرے گناہوں کی مغفرت فرما اور اپنی رحمت کے دروازے مجھ پر کھول دے ۔
اسی طرح جب مسجد سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے تھے :
” بسم اللہ والسلام علی رسول اللہ اللہم اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب فضلک “ ۔ (مسنداحمد، ابن ماجۃ ، الکبیر للطبرانی عن فاطمۃ الزھراء (رض))
17962- كان إذا دخل المسجد يقول: بسم الله والسلام على رسول الله اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب رحمتك، وإذا خرج قال: بسم الله والسلام على رسول الله اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب فضلك. "حم هـ طب عن فاطمة الزهراء"2
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " دخول المسجد "
17963 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں داخل ہوتے تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود وسلام پڑھتے پھر یہ دعا پڑھتے :
رب اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب رحمتک “۔
اور جب مسجد سے نکلتے تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود وسلام پڑھتے اور یہ دعا پڑھتے :
” رب اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب فضلک “۔ (ترمذی عن فاطمۃ (رض))
رب اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب رحمتک “۔
اور جب مسجد سے نکلتے تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود وسلام پڑھتے اور یہ دعا پڑھتے :
” رب اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب فضلک “۔ (ترمذی عن فاطمۃ (رض))
17963- كان إذا دخل المسجد صلى على محمد وسلم وقال: رب اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب رحمتك، وإذا خرج صلى على محمد وسلم وقال: رب اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب فضلك. "ت عن فاطمة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " دخول المسجد "
17964 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے :
” بسم اللہ اللہم صل علی محمد (وازواج محمد) ابن السنی عن انس (رض))
” بسم اللہ اللہم صل علی محمد (وازواج محمد) ابن السنی عن انس (رض))
17964- كان إذا دخل المسجد قال: بسم الله اللهم صل على محمد [وأزواج محمد] . "ابن السني عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17965 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے بعد دو رکعت (سنت) نہ ادا کرتے تھے اور نہ مغرب کے بعد دو رکعت (سنت) ادا کرتے تھے جب تک اپنے گھر میں نہ آجاتے ۔ (الطیالسی عن ابن عمرو (رض))
17965- كان لا يصلي الركعتين بعد الجمعة ولا الركعتين بعد المغرب إلا في أهله "الطيالسي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17966 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ سے قبل چار رکعات (اور جمعہ کے بعد چار رکعات ادا کرتے تھے) ان کے درمیان کوئی فصل نہیں فرماتے تھے ۔ (ابن ماجۃ عن ابن عباس (رض))
17966- كان يركع قبل الجمعة أربعا [وبعدها أربعا] لا يفصل في شيء منهن."هـ عن ابن عباس".
তাহকীক: