কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৭৯৬৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17967 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن (خطبہ کے بعد) منبر سے اترتے اور کوئی شخص کوئی سوال پوچھ بیٹھتا تو آپ اس سے بات چیت فرماتے پھر اپنے مصلی کی طرف جاتے اور نماز پڑھاتے ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجۃ ، ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن انس (رض))
17967- كان ينزل من المنبر يوم الجمعة فيكلمه الرجل في الحاجة فيكلمه ثم يتقدم إلى مصلاه فيصلي. "حم ك عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17968 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکثر جمعوں کو غسل فرمایا کرتے اور کبھی چھوڑ دیا کرتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
17968- كان ربما اغتسل يوم الجمعة وربما تركه أحيانا. "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17969 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن خطبوں کو لمبا نہ کرتے تھے ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن جابر بن سمرۃ (رض))
17969- كان لا يطيل الموعظة يوم الجمعة. "د، ك عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17970 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر چڑھ کر بیٹھ جاتے تھے پھر مؤذن اذان دیتا پھر آپ کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے پھر بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہو کر (دوسرا) خطبہ ارشاد فرماتے ۔ (ابو داؤد عن ابن عمرو (رض))
17970- كان يجلس إذا صعد المنبر حتى يفرغ أراه المؤذن، ثم يقوم فيخطب، ثم يجلس فلا يتكلم، يقوم فيخطب. "د عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17971 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے اور دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھ جاتے تھے ، اور خطبوں میں قرآن کی آیات پڑھتے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت کیا کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابوداؤد ، نسائی ، ابن ماجۃ عن جابر بن سمرۃ (رض))
17971- كان يخطب قائما ويجلس بين الخطبتين، ويقرأ آيات ويذكر الناس.
"حم م د ن هـ عن جابر بن سمرة".
"حم م د ن هـ عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17972 ۔۔۔ ہر جمعہ میں آپ (خطبہ کے اندر) سورة قاف پڑھا کرتے تھے ۔ (ابو داؤد عن بنت الحارثۃ بن النعمان)
17972- كان يخطب بقاف كل جمعة. "د عن بنت الحارثة ابن النعمان"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17973 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے روز ، عید الفطر ، عید الضحیٰ اور عرفہ کے روز (ضرور) غسل فرمایا کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، ابن ماجۃ ، الکبیر للطبرانی عن الفاکۃ بن سعد)
17973- كان يغتسل يوم الجمعة، ويوم الفطر، ويوم النحر، ويوم عرفة. "حم هـ طب عن الفاكه بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17974 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہوجاتی تھیں ، آواز بلند ہوجاتی تھی ، آپ کا غصہ عروج پر پہنچ جاتا تھا یوں محسوس ہوتا تھا گویا کسی غارتگر لشکر سے ڈرا رہے ہوں کہ وہ صبح کو حملہ آور ہونے والا شام کو حملہ آور ہونے والا ہے۔ (ابن ماجہ ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن جابر (رض))
17974- كان إذا خطب احمرت عيناه، وعلا صوته، واشتد غضبه كأنه منذر جيش يقول: صبحكم مساكم. "هـ حب ك عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17975 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنگ کے دوران خطبہ دیتے تو کمان ہاتھ میں لے کر خطبہ دیتے تھے ۔ اور جب جمعہ کے دن خطبہ دیتے تو عصا کے ساتھ خطبہ دیتے تھے ۔ (ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم ، بخاری ، مسلم عن سعد القرظ)
17975- كان إذا خطب في الحرب خطب على قوس، وإذا خطب يوم الجمعة خطب على عصاه. "هـ ك هق عن سعد القرظ"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17976 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب خطبہ دیتے تو نیزہ یا عصاء کے ساتھ خطبہ دیتے تھے ۔ (الشافعی عن عطاء مرسلا)
17976- كان إذا خطب يعتمد على عنزة أو عصا. "الشافعي عن عطاء، مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17977 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب منبر پر چڑھتے تو سلام کرتے تھے ۔ (ابن ماجہ عن جابر (رض))
17977- كان إذا صعد المنبر سلم. "هـ عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17978 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن جب منبر کے قریب پہنچتے تو پاس بیٹھے ہوئے لوگوں کو سلام کرتے ، پھر منبر پر چڑھ جاتے تو بیٹھنے سے قبل لوگوں کی طرف رخ انور کرکے سب کو سلام کرتے ۔ (شعب الایمان للبیھقی عن ابن عمرو (رض))
17978- كان إذا دنا من منبره يوم الجمعة سلم على من عنده من الجلوس، فإذا صعد المنبر استقبل الناس بوجهه ثم سلم قبل أن يجلس. "هق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الجمعة "
17979 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر چڑھ جاتے تو لوگ اپنے چہرے آپ کی طرف کرلیتے تھے ۔ ابن ماجہ عن ثابت (رض))
17979- كان إذا قام على المنبر استقبله أصحابه بوجوههم. "هـ عن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الذکر "
17980 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر وقت اللہ کا ذکر کرتے رہتے تھے ۔ (مسلم ، ابوداؤد ، ترمذی ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
17980- كان يذكر الله تعالى على كل أحيانه. "م د ت هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الذکر "
17981 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (فداہ ابی وامی وعشیرتی) کثرت کے ساتھ ذکر کرتے ، لغو (ہنسی مذاق کی) بات کم کرتے ، نماز لمبی کرتے ، خطبہ مختصر کرتے ، ناک بھوں چڑھاتے اور نہ بڑائی کرتے اسی بات سے کہ محتاج ، مسکین اور غلام کے ساتھ چل کر اس کی حاجت روائی کریں ۔ (نسائی ، مستدرک الحاکم ، عن ابن ابی اوفی (رض) ، مستدرک الحاکم عن ابی سعید (رض))
17981- كان يكثر الذكر، ويقل اللغو، ويطيل الصلاة، ويقصر الخطبة، وكان لا يأنف ولا يستكبر أن يمشي مع الأرملة والمسكين والعبد حتى يقضي له حاجته.
"ن ك عن ابن أبي أوفى؛ ك عن أبي سعيد".
"ن ك عن ابن أبي أوفى؛ ك عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17982 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سب سے اچھا عمل وہ لگتا تھا جس پر عمل کرنے والا مداومت کرے ۔ (بخاری ، ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
17982- كان أحب الدين إليه ما داوم عليه صاحبه. "خ هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17983 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک سب سے اچھا عمل وہ ہوتا تھا جس پر دوام اور ہمیشگی کے ساتھ عمل کیا جائے خواہ وہ تھوڑا ہو ۔ (ترمذی ، نسائی عن عائشۃ (رض)، وام سلمۃ (رض))
صلوۃ النوافل (تہجد)
صلوۃ النوافل (تہجد)
17983- كان أحب العمل إليه ما دووم عليه وإن قل. "ت ن عن عائشة وأم سلمة". "صلاة النوافل - قيام الليل"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17984 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تہجد کی نماز پڑھتے تو ہر دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرتے تھے ۔ (ابن نصر عن ابی ایوب (رض))
17984- كان إذا تهجد يسلم بين كل ركعتين. "ابن نصر عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17985 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تہجد کے لیے کھڑے ہوتے تو دانتوں کو مسواک ملتے تھے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ابوداؤد، نسائی ابن ماجۃ عن حذیفۃ (رض))
17985- كان إذا قام من الليل يشوص فاه بالسواك. "حم ق د ن هـ عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17986 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو تہجد کی نماز کے لیے اٹھتے تو پہلی ہلکی سی دو رکعت نماز پڑھتے تھے ۔ (مسلم عن عائشۃ (رض))
17986- كان إذا قام من الليل ليصلي افتتح صلاته بركعتين خفيفتين. "م عن عائشة"
তাহকীক: