কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৭৯৮৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17987 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تہجد کی نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو کبھی بلند آواز میں تلاوت کرتے اور کبھی پست آواز میں ۔ (ابن نصر عن ابوہریرہ (رض))
17987- كان إذا قام من الليل رفع طورا وخفض طورا. "ابن نصر عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17988 ۔۔۔ جس رات حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مرض یا کسی وجہ سے سوتے رہ جاتے تو دن میں بارہ رکعات نوافل ادا فرماتے تھے ۔ (مسلم ، ابوداؤد، عن عائشۃ (رض))
17988- كان إذا نام من الليل أو مرض صلى من النهار ثنتي عشرة ركعة. "م د عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17989 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو تیرا رکعات نماز پڑھتے تھے (تین رکعت) دن میں وتر اور دو رکعت فجر کی سنتیں ہوا کرتی تھیں ۔ (بخاری ، مسلم ، ابوداؤد، عن عائشۃ (رض))
17989- كان يصلي من الليل ثلاث عشرة ركعة، منها الوتر وركعتا الفجر. "ق د عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17990 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کبھی بھی رات کی (تہجد) کی نماز نہیں چھوڑا کرتے تھے ، کبھی مریض یا کسل مند ہوجاتے تو بیٹھ کر ادا فرما لیتے تھے ۔ (ابوداؤد ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
17990- كان لا يدع قيام الليل، وكان إذا مرض أو كسل صلى قاعدا. "د3 ك عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17991 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو دو دو رکعت نماز پڑھتے تھے پھر لوٹتے تو مسواک کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، نسائی ، ابن ماجۃ عن ابن عباس (رض))
17991- كان يصلي بالليل ركعتين ركعتين ثم ينصرف فيستاك. "حم ن هـ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17992 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کی تہجد کی نماز پڑھنا بہت پسند کرتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن جندب (رض))
17992- كان يعجبه التهجد من الليل. "طب عن جندب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17993 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مرغ کی آواز سنتے تو اٹھ کھڑے ہوتے تھے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ابوداؤد ، نسائی عن عائشۃ (رض))
17993- كان يقوم إذا سمع الصارخ. "حم ق د ن عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الاستقامة "
17994 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو اس قدر طویل قیام فرمایا کرتے تھے کہ آپ کے قدم مبارک ورما (کر پھٹنے کو ہو) جاتے ۔ (بخاری ، مسلم ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجۃ عن المغیرۃ (رض))
17994- كان يقوم من الليل حتى تتفطر قدماه. "ق ت ن هـ عن المغيرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت کی نماز :
17995 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضحی (چاشت) کی نماز چار رکعات ادا فرماتے تھے اور جب اللہ چاہتا اس سے زائد بھی کردیتے تھے (مسند احمد ، مسلم عن عائشۃ (رض))
17995- كان يصلي الضحى أربعا ويزيد ما شاء الله. "حم م عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت کی نماز :
17996 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاشت کی چھ رکعات نماز پڑھا کرتے تھے ۔ (ترمذی فی الشمائل عن انس (رض))
17996- كان يصلي الضحى ست ركعات. "ت: في الشمائل عن أنس" "صلاة الكسوف"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صلوۃ الکسوف ۔۔۔ سورج گرہن کی نماز :
17997 ۔۔۔ جب سورج یا چاند گرہن ہوجاتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز شروع کردیتے حتی کہ سورج یا چاند کھل جاتا (تب آپ نماز پوری کرتے۔ (الکبیر للطبرانی عن النعمان بن بشیر)
17997- كان إذا انكشفت الشمس أو القمر صلى حتى تنجلي. "طب عن النعمان بن بشير"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صلوۃ الکسوف ۔۔۔ سورج گرہن کی نماز :
17998 ۔۔۔ سورج گرہن کی نماز کے وقت حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غلام آزاد کرنے کا حکم دیتے تھے ۔ (ابوداؤد ، مستدرک الحاکم عن اسماء)
17998- كان يأمر بالعتاقة في صلاة الكسوف. "د ك عن أسماء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
17999 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی اہم مسئلہ پیش آجاتا تو آسمان کی طرف سر اٹھاتے اور کہتے : (سبحان اللہ العظیم) ، اور جب دعا میں انتہائی آہ وزاری کرتے تو یہ فرماتے : ” یاحی یاقیوم “۔ ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
17999- كان إذا أهمه الأمر رفع رأسه إلى السماء وقال: سبحان الله العظيم، وإذا اجتهد في الدعاء قال: يا حي يا قيوم. " ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০০০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18000 ۔۔۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی پریشان کن امر پیش آجاتا تو یہ کلمات پڑھتے : ” لا الہ الا اللہ الحلیم الکریم سبحان اللہ رب العرش العظیم الحمد للہ رب العالمین “۔
18000- كان إذا حزبه أمر قال: لا إله إلا الله الحليم الكريم سبحان الله رب العرش العظيم الحمد لله رب العالمين. "حم عن عبد الله ابن جعفر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০০১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18001 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پریشان کن بات پیش آتی تو نماز پڑھتے تھے ۔ (مسنداحمد ، ابو داؤد عن حذیفہ (رض))
18001- كان إذا حزبه أمر صلى. "حم د عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০০২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18002 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب کسی قوم سے کوئی خطرہ درپیش ہوتا تو یہ دعا پڑھتے : ” اللہم انا نجعلک فی نحورھم ونعوذبک من شرورھم “۔ اے اللہ ہم تیری ذات کو ان کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کے شروفساد سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، مستدرک الحاکم ، شعب الایمان للبیھقی عن ابی موسیٰ (رض))
18002- كان إذا خاف قوما قال: اللهم إنا نجعلك في نحورهم، ونعوذ بك من شرورهم. " حم د ك هق عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০০৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18003 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی مصیبت اور تکلیف پیش آتی تو یہ کلمات ورد زبان ہوجاتے :” یاحی یا قیوم برحمتک استغیث “۔ اے زندہ ! اے تھامنے والے تیری رحمت کے ساتھ میں فریاد کرتا ہوں ۔ (مستدرک الحاکم عن انس (رض))
18003- كان إذا كربه أمر قال: يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث. " ك عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০০৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18004 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جب کوئی رنج یا غم نازل ہوتا تو یہ کلمات پڑھتے :” یاحی یا قیوم برحمتک استغیث “۔ (مستدرک الحاکم عن ابن مسعود (رض))
18004- كان إذا نزل به هم أو غم قال: يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث. "ك عن ابن مسعود"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০০৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18005 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مصیبت کے وقت یہ کلمات پڑھا کرتے تھے :” لا الہ الا اللہ العظیم الحلیم لا الہ الا اللہ رب العرش العظیم لا الہ الا اللہ رب السموات السبع ورب الارض ورب العرش الکریم “۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عظیم (اور) بردبار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرش عظیم کا پروردگار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو ساتوں آسمانوں کا رب ، زمین کا رب اور عرش کریم کا رب ہے۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ترمذی ، ابن ماجۃ عن ابن عباس (رض)) الکبیر للطبرانی میں یہ اضافہ ہے :
18005- كان يدعو عند الكرب: لا إله إلا الله العظيم الحليم لا إله إلا الله رب العرش العظيم، لا إله إلا الله رب السموات السبع، ورب الأرض ورب العرش الكريم. " حم ق ت هـ عن ابن عباس، طب وزاد: اصرف عني شر فلان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০০৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18006 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جو کوئی اہم مسئلہ در پیش ہوتا تو (ازخود) داڑھی مبارک پر ہاتھ جاتا۔ (ابن السنی و ابونعیم فی الطب عن عائشۃ (رض) ابو نعیم عن ابوہریرہ (رض))
18006- كان إذا اهتم أكثر من مس لحيته. "ابن السني وأبو نعيم في الطب عن عائشة، أبو نعيم عن أبي هريرة".
তাহকীক: