কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮০০৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18007 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب کوئی رنج وغم پیش آتا تو داڑھی کو اپنے ہاتھ سے پکڑ کر اس کو دیکھتے رہتے ۔ (الشیرازی عن ابوہریرہ (رض))
18007- كان إذا اغتم أخذ لحيته بيده بنظر فيها. "الشيرازي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০০৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18008 ۔۔۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی سختی پیش آتی تو دعا کے لیے اس قدر بلند ہاتھ اٹھاتے کہ بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی ۔ p^(مسند ابی یعلی عن البراء (رض))
18008- كان إذا أصابته شدة فدعا رفع يديه حتى يرى بياض إبطيه. "ع عن البراء"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০০৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18009 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب کوئی غم یا مصیبت لاحق ہوتی تو یہ فرماتے : ” حسبی الرب من العباد ، حسبی الخالق من المخلوقین ، حسبی الرازق من المرزوقین ، حسبی اللہ الذین ھو حسبی ، حسبی اللہ ونعم الوکیل حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم “۔

پروردگار مجھے بندوں کی طرف سے کافی ہے ، خالق مجھے مخلوق کی طرف سے کافی ہے ، رازق مجھے رزق کے محتاجوں کی طرف سے کافی ہے ، مجھے اللہ کافی ہے وہی مجھے کفایت کرتا ہے ، مجھے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ، مجھے اللہ کافی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور وہی عرش عظیم کا پروردگار ہے۔ (ابن ابی الدنیا فی الفرج من طریق الخلیل بن مرۃ عن فقیہ اھل الاردن بلاغا)
18009- كان إذا أصابه غم أو كرب يقول: حسبي الرب من العباد، حسبي الخالق من المخلوقين حسبي الرازق من المرزوقين حسبي الله الذي هو حسبي، حسبي الله ونعم الوكيل، حسبي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم."ابن أبي الدنيا في الفرج من طريق الخليل بن مرة عن فقيه أهل الأردن بلاغا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18010 ۔۔۔ صبح وشام حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کلمات پڑھتے تھے اللہم انی اسالک من فجاۃ الخیر واعوذبک من فجاۃ الشرفان العبد لایدری مایفجاہ اذا اصبح واذا امسی “ اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اچانک خیر کا اور تیری پناہ مانگتا ہوں اچانک شر سے ۔ بیشک بندہ نہیں جانتا کہ صبح وشام کیا اچانک پیش آجاتا ہے۔ مسند ابی یعلی وابن السنی عن انس (رض))
18010- كان إذا أصبح وأمسى يدعو بهذه الدعوات: اللهم إني أسألك من فجأة الخير وأعوذ بك من فجأة الشر، فإن العبد لا يدري ما يفجأه إذا أصبح وإذا أمسى. " ع وابن السني عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18011 ۔۔۔ صبح اور شام کے وقت حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا پڑھتے تھے اصبحنا علی فطرۃ الاسلام وکلمۃ الاخلاص ودین نبینا محمد وملۃ ابینا ابراھیم حنیفا مسلما وما کان من المشرکین م نے صبح (اور شام) کی فطرت اسلام ، کلمہ اخلاص، اپنے پیغمبر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دین اور اپنے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت پر اور آپ مشرکین میں سے نہیں تھے ۔ (مسند احمد ، الکبیر اللطبرانی ، عن عبدالرحمن بن ابزی)
18011- كان إذا أصبح وإذا أمسى قال: أصبحنا على فطرة الإسلام وكلمة الإخلاص ودين نبينا محمد وملة أبينا إبراهيم حنيفا مسلما وما كان من المشركين.

"حم طب عن عبد الرحمن بن أبزى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18012 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی شے کے لیے نیک دعا کرتے تو اس کا اچھا اس شخص کو ، اس کی اولاد کو اور اس کی اولاد کی اولاد کو بھی پہنچتا تھا ۔ (مسند احمد ، عن حذیفۃ (رض))
18012- كان إذا دعا لرجل أصابته، وأصابت ولده، وولد ولده. "حم عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18013 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی کے لیے دعا کرتے تو اپنی ذات سے ابتداء کرتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی ایوب (رض))
18013- كان إذا دعا بدأ بنفسه. "طب عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18014 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب دعا کرتے تو ہاتھ اٹھالیتے اور دعا کے بعد دونوں ہاتھ چہرے پر پھیر لیتے ۔ (ابوداؤد عن یزید)
18014- كان إذا دعا فرفع يديه مسح وجهه بيديه. "د عن يزيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18015 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب دعا کرتے تو ہاتھوں کا اندرونی حصہ اپنے چہرے کی طرف کرلیتے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
18015- كان إذا دعا جعل باطن كفه إلى وجهه. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18016 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جب کسی کا ذکر ہوتا اور آپ اس کے لیے دعا کرتے تو پہلے اپنے آپ کے لیے دعا کرتے تھے ۔ (ترمذی ، نسائی ، ابو داؤد ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن ابی بن کعب (رض))
18016- كان إذا ذكر أحدا فدعا له بدأ بنفسه. " حب ك عن أبي بن كعب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18017 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعا میں ہاتھ اٹھاتے تو ان کو اس وقت تک نہیں گراتے تھے جب تک ان کو اپنے چہرے پر نہیں پھیر لیتے تھے ۔ (ترمذی ، مستدرک الحاکم عن ابن عمرو (رض))
18017- كان إذا رفع يديه في الدعاء لم يحطهما حتى يمسح بهما وجهه.

"ت ك عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18018 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب (اللہ سے) سوال کرتے تو ہاتھوں کی پشت اپنے چہرے کی طرف کرلیتے ۔ (مسند احمد عن السائب بن خلاد)
18018- كان إذا سأل جعل باطن كفيه إليه، وإذا استعاذ جعل ظاهرهما إليه.

"حم عن السائب بن خلاد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18019 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکثر یہ دعا فرمایا کرتے تھے یا مقلب القلوب ثبت قلبی علی دینک اپنے دلوں کو پلٹنے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم فرما ۔
18019- كان أكثر دعائه: يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك فقيل له في ذلك فقال: إنه ليس آدمي إلا وقلبه بين أصبعين من أصابع الله، فمن شاء أقام ومن شاء أزاغ. "ت " عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جب اس کی وجہ دریافت کی گئی تو ارشاد فرمایا کوئی آدمی ایسا نہیں جس کا دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان نہ ہو ، جس کے دل کو وہ چاہتا ہے سیدھا کردیتا ہے اور جس کے دل کو چاہتا ہے کج کردیتا ہے۔ (ترمذی عن ام سلمۃ (رض))
18020- كان أكثر دعوة يدعو بها: ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار. " حم ق د عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18020 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے (آیت)” ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الاخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار ” اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا ۔ (مسند احمد، بخاری ، مسلم ، ابو داؤد عن انس (رض))
18021- كان يستحب الجوامع من الدعاء ويدع ما سوى ذلك. "د ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18021 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جامع (کلمات والی) دعائیں پسند فرماتے تھے اور غیر جامع دعاؤں کو چھوڑ دیتے تھے ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18022- كان يستفتح دعاءه بسبحان ربي العلي الأعلى الوهاب. "حم ك عن سلمة بن الأكوع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18022 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی دعا اس کلمے کے ساتھ شروع فرماتے تھے سبحان ربی الاعلی الوھاب “۔ (مسند احمد ، مستدرک الحاکم عن سلمۃ بن الاکوع)
18023- كان يستفتح ويستنصر بصعاليك المسلمين. "ش طب عن أمية بن خالد بن عبد الله".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ دعا کے بیان میں :
18023 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلمان فقیروں کے طفیل مدد مانگتے تھے ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ، الکبیر للطبرانی عن امیۃ بن خالد بن عبداللہ)
18024- كان يصلي على الرجل يراه يخدم أصحابه. "هناد عن علي ابن أبي رباح، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاستستقاء ۔۔۔ بارش کی دعا :
18025 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بارش کی دعا مانگتے تو یہ دعا کرتے : ” اللہم اسق عبادک وبھائمک وانشر رحمتک واحی بلدک المیت اے اللہ ! اپنے بندوں کو اور جانوروں کو پانی کے ساتھ سیراب کر، اپنی رحمت عام کر اور اپنے مردہ شہروں کو زندگی بخش ۔ (ابو داؤد عن عمرو بن شعیب)
18025- كان إذا استسقى قال: اللهم اسق عبادك وبهائمك وانشر رحمتك وأحي بلدك الميت. " د عن عمرو بن شعيب"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاستستقاء ۔۔۔ بارش کی دعا :
18026 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بارش کی دعا مانگتے تو یہ دعا پڑھتے اللہم انزل فی ارضنا برک تھا وزینتھا وسکنھا وارزقنا وانت خیر الرازقین اے اللہ ! ہماری سرزمین میں برکت اور زینت اور سکونت نازل فرما اور ہمیں رزق عطا فرما ۔
18026- كان إذا استسقى قال: اللهم أنزل في أرضنا بركتها وزينتها وسكنها وارزقنا وأنت خير الرازقين. " أبو عوانة طب عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক: