কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৮০২৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاستستقاء ۔۔۔ بارش کی دعا :
18027 ۔۔۔ پہلی بارش میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھلے میں آکر نہاتے تھے اور ازار کے سوا اپنے تمام کپڑے نکال دیتے تھے ۔ (حلیۃ الاولیاء عن انس (رض))
18027- كان يستمطر في أول مطرة ينزع ثيابه كلها إلا الإزار. "حل عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০২৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاستستقاء ۔۔۔ بارش کی دعا :
18028 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بارش کو دیکھتے تو یہ دعا کرتے ” اللھم صیبانافعا “۔ اے اللہ ! نفع دہ بارش عطا فرما ۔ (بخاری عن عائشۃ (رض))
18028- كان إذا رأى المطر قال: اللهم صيبا نافعا. "خ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০২৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاستستقاء ۔۔۔ بارش کی دعا :
18029 ۔۔۔ جب کسی جگہ بارش سے وادی بہہ پڑتی تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے چلو اس وادی کی طرف جس کو اللہ نے پاکیزہ کردیا ہے ہم بھی اس کے ساتھ سا پاک ہوں اور اس پر اللہ کی حمد کریں ۔ (الشافعی شعب الایمان للبیھقی عن یزید ابن الھاد مرسلا)
18029- كان إذا سال السيل قال: أخرجوا بنا إلى هذا الوادي الذي جعله الله طهورا فنتطهر منه ونحمد الله عليه. "الشافعي هق عن يزيد ابن الهاد، مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৩০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاستستقاء ۔۔۔ بارش کی دعا :
18030 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان گھاٹیوں کی طرف نکل آیا کرتے تھے ۔ (جہاں سے پانی اکٹھا ہو کر نیچے وادیوں میں جاتا تھا) ۔ (ابو داؤد ، ابن حبان عن عائشۃ (رض))
18030- كان يبدو إلى هذه التلاع. "د حب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৩১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہوا اور آندھی :
18031 ۔۔۔ جب باد شمال چل پڑتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے اللہم انی اعوذبک من شر ما ارسلت فیھاے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس شر سے جو اس ہوا میں بھیجا گیا ہے۔ (ابن السنی الکبیر للطبرانی عن عثمان بن ابی العاص)
کلام : ۔۔۔ اس روایت کو علامہ ہیثمی نے مجمع الزوائد 10 ، 135 میں نقل فرمایا اور فرمایا : اس کو بزار نے روایت کیا ہے اور اس میں ایک راوی ابو شیبہ عبدالرحمن بن اسحق ضعیف ہے۔
کلام : ۔۔۔ اس روایت کو علامہ ہیثمی نے مجمع الزوائد 10 ، 135 میں نقل فرمایا اور فرمایا : اس کو بزار نے روایت کیا ہے اور اس میں ایک راوی ابو شیبہ عبدالرحمن بن اسحق ضعیف ہے۔
18031- كان إذا اشتدت الريح الشمال قال: اللهم إني أعوذ بك من شر ما أرسلت فيها. " ابن السني طب عن عثمان بن أبي العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৩২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہوا اور آندھی :
18032 ۔۔۔ جب ہوا تیز اور سخت چل پڑتی تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا پڑھتے ” اللہم انی اسالک خیرھا وخیر ما فیھا وخیر ما ارسلت ہ ، واعوذبک من شرھا وشر ما فیھا وشر ما ارسلت بہے اللہ ! میں تجھ سے اس ہوا کی خیر جو کچھ اس میں ہے اس کی خیر اور جس چیز کے ساتھ اس کو بھیجا گیا ہے اس کو خیر کا سوال کرتا ہوں ۔ اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں ، اس ہوا کے شر سے ، جو کچھ اس میں ہے اس کے شر سے اور جس چیز کے ساتھ اس کو بھیجا گیا ہے اس کے شر سے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ترمذی عن عائشۃ (رض))
18032- كان إذا عصفت الريح قال: اللهم إني أسألك خيرها وخير ما فيها وخير ما أرسلت به، وأعوذ بك من شرها وشر ما فيها وشر ما أرسلت به.
"حم م ت عن عائشة".
"حم م ت عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৩৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہوا اور آندھی :
18033 ۔۔۔ جب آندھی شدت اختیار کر جاتی تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آندھی کی طرف رخ فرما کر گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے اور ہاتھ دراز کرکے یہ دعا کر ” اللہم انی اسالک من خیر ھذہ الریح وخیر ما ارسلت بہ واعوذبک من شرھا وشرما ارسلت بہ اللہم اجعلھا رحمۃ ولا تجعلھا عذابا اللہم اجعلھا ریاحا ولا تجعلھا ریحاے اللہ ! میں تجھ سے اس ہوا کی خیر اور جو چیز دے کر یہ ہوا بھیجی گئی ہے اس کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس ہوا کے شر اور جو چیز دے کر یہ ہوا بھیجی گئی ہے اس کے شر سے ۔ اے اللہ ! اس ہوا کو رحمت بنا دے اور اس کو عذاب نہ بنا ۔ اے اللہ اس کو خیر کی ہوائیں بنا دے اور اس کو ہلاکت والی آندھی مت بنا ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
کلام : ۔۔۔ علامہ ہیثمی نے مجمع الزوائد میں 10 ۔ 135 پر اس کو نقل فرمایا اور فرمایا : اس میں ایک راوی حسن بن قیس متروک ہے جبکہ بقیہ روای ثقہ ہیں۔
کلام : ۔۔۔ علامہ ہیثمی نے مجمع الزوائد میں 10 ۔ 135 پر اس کو نقل فرمایا اور فرمایا : اس میں ایک راوی حسن بن قیس متروک ہے جبکہ بقیہ روای ثقہ ہیں۔
18033- كان إذا هاجت الريح استقبلها بوجهه، وجثا على ركبتيه ومد يديه وقال: اللهم إني أسألك من خير هذه الريح وخير ما أرسلت به وأعوذ بك من شرها وشر ما أرسلت به، اللهم اجعلها رحمة ولا تجعلها عذابا، اللهم اجعلها رياحا ولا تجعلها ريحا. " طب3 عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৩৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہوا اور آندھی :
18034 ۔۔۔ جب ہوا آندھی کی صورت میں شدت اختیار کر جاتی تو یہ دعا فرماتے اللہم لقحا ولا عقیما “ اے اللہ ! اس ہوا کو بار آور بنا اور اس کو بانجھ اور بیکار نہ بنا ۔ (ابن حبان مستدرک الحاکم عن سلمۃ بن الاکوع)
18034- كان إذا اشتدت الريح قال: اللهم لقحا ولا عقيما. "حب ك عن سلمة بن الأكوع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৩৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرعد (گرج اور چمک)
18035 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب گرج اور کڑکڑاہٹ کی آواز سنتے تو یہ دعا کر ” اللہم لا تقتلنا بغضبک ولا تھلکنا بعذابک وعافنا قبل ذل کے اللہ ! ہمیں اپنے غضب کے ساتھ ہلاک نہ فرما ، نہ اپنے عذاب کے ساتھ تباہ کردینا بلکہ اس سے پہلے ہی اپنی عافیت کی پناہ میں لے لے ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، مستدرک الحاکم عن ابن عمرو (رض))
18035- كان إذا سمع صوت الرعد والصواعق قال: اللهم لا تقتلنا بغضبك، ولا تهلكنا بعذابك وعافنا قبل ذلك.
"حم ت، ك عن ابن عمر".
"حم ت، ك عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৩৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التعوذ :
18036 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مصیبت کی شدت ، بدبختی کے آنے ، بری تقدیر اور دشمنوں کے خوش ہونے سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے ۔ (بخاری ، مسلم ، نسائی عن ابوہریرہ (رض))
18036- كان يتعوذ من جهد البلاء ودرك الشقاء وسوء القضاء وشماتة الأعداء. "ق ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৩৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التعوذ :
18037 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پانچ چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے بزدلی سے ، کنجوسی سے ، بری عمر سے ، سینے کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے (ابوداؤد نسائی ، ابن ماجۃ عن ابن عمرو (رض))
18037- كان يتعوذ من خمس: من الجبن، والبخل، وسوء العمر وفتنة الصدر، وعذاب القبر. "د ن هـ عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৩৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التعوذ :
18038 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنوں سے اور انسان کی بری نظر سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے حتی کہ معوذتین سورتیں نازل ہوگئیں ، پھر آپ ان کے ساتھ تعوذ فرمانے لگے اور دوسری چیزوں کے ساتھ تعوذ کرنا چھوڑ دیا ۔ (ترمذی ، نسائی ، ابن ماجہ ، الضیاء عن ابی سعید)
18038- كان يتعوذ من الجان وعين الإنسان حتى نزلت المعوذتان، فلما نزلت أخذ بهما وترك ما سواهما. "ت ن هـ والضياء عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৩৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ التعوذ :
18039 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اچانک موت سے خدا کی پناہ مانگتے تھے اور آپ کو یہ بات بہت پسند تھی کہ انسان موت سے قبل مرض الموت میں مبتلا ہوجائے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))
18039- كان يتعوذ من موت الفجأة وكان يعجبه أن يمرض قبل أن يموت.
"طب عن أبي أمامة".
"طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৪০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رویت ہلال (چاند دیکھنے کا بیان)
18040 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نیا چاند دیکھتے تو تین بار فرماتے ” ھلال خیر ورشد امنت بالذی خلقک “۔ خیر اور بھلائی کا چاند ہے ، میں ایمان لایا اس ذات پر جس نے تجھے خلقت بخشی ، پھر یہ دعا پڑھتے الحمد للہ الذی ذھب بشھر کذا وجاء بشھر کذا “۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو فلاں مہینے کو لے گیا اور فلاں مہینے کو لے آیا ۔ (ابوداؤد عن قتادہ بلاغا ، ابن السنی عن ابی سعید)
18040- كان إذا رأى الهلال قال: هلال خير ورشد، آمنت بالذي خلقك ثلاثا، ثم يقول: الحمد لله الذي ذهب بشهر كذا وجاء بشهر كذا.
"د عن قتادة، بلاغا؛ وابن السني عن أبي سعيد".
"د عن قتادة، بلاغا؛ وابن السني عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৪১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رویت ہلال (چاند دیکھنے کا بیان)
18041 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نئے ماہ کا چاند دیکھتے تو فرماتے : ” ھلال خیرورشد “۔ یہ بھلائی اور کامیابی کا چاند ہے پھر تین مرتبہ یہ دعا پڑھ ” اے اللہ میں تجھ سے اس (ماہ) کی خیر کا سوال کرتا ہوں ور تین بار یہ دعا پڑھتے اللہم انی اسالک من خیر ھذا الشھر وخیر القدر، واعوذبک من شر ہے اللہ ! میں تجھ سے اس ماہ کی خیر کا اور تقدیر کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ (الکبیر للطبرانی عن رافع بن خدیج (رض))
18041- كان إذا رأى الهلال قال: هلال خير ورشد، ثم قال: اللهم إني أسألك من خير هذا ثلاثا، اللهم إني أسألك من خير هذا الشهر وخير القدر، وأعوذ بك من شره ثلاث مرات. " طب3 عن رافع بن خديج".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৪২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رویت ہلال (چاند دیکھنے کا بیان)
18042 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نئے ماہ کا چاند دیکھتے تو یہ دعا پڑھ ” اللہم اھلہ علینا بالیمن والایمان والسلامۃ والاسلام ربی وربک اللہ “ اے اللہ اس چاند کو ہم پر برکت اور ایمان کے ساتھ سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع کر اور اے چاند میرا اور تیرا رب اللہ ہے “۔ (مسند احمد ، ترمذی ، مستدرک ، الحاکم عن طلحۃ)
18042- كان إذا رأى الهلال قال: اللهم أهله علينا باليمن والإيمان والسلامة والإسلام ربي وربك الله. " حم ت ك عن طلحة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৪৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رویت ہلال (چاند دیکھنے کا بیان)
18043 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نیا چاند دیکھتے تو فرما ” اللہ اکبر اللہ اکبر الحمد للہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ اللہم انی اسالک من خیر ھذا الشھر واعوذ بک من شر القدر ومن شر یوم المحشر “ اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، کسی برائی سے بچنے کی ہمت اور کسی نیکی اور بھلائی کی قوت صرف اللہ کی مدد کے ساتھ ممکن ہے ، اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس ماہ کی خیر کا اور تیری پناہ مانگتا ہوں تقدیر کے شر اور قیامت کے دن کے شر سے ۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی عن عبادۃ بن الصامت)
18043- كان إذا رأى الهلال قال: الله أكبر الله أكبر الحمد لله لا حول ولا قوة إلا بالله، اللهم إني أسألك من خير هذا الشهر، وأعوذ بك من شر القدر ومن شر يوم المحشر. " حم طب عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৪৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رویت ہلال (چاند دیکھنے کا بیان)
18044 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب چاند دیکھتے تو فرما ” اللہم اھلہ علینا بالیمن والایمان والسلامۃ والاسلام والتوفیق لما تحب وترضی ربنا وربک اللہ “ اے اللہ اس چاند کو ہم پر امن اور ایمان ، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع کر اور اس چیز کی توفیق کے ساتھ جس کو تو چاہے اور جس سے تو راضی ہو (اے چاند) ہم سب کا اور تیرا رب اللہ ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عمرو (رض))
کلام :۔۔۔ امام ہیثمی نے مجمع الزوائد 10 ۔ 139 ۔ پر اس کو روایت کیا اور فرمایا اس میں ایک راوی عثمان بن ابراہیم حالبی ضعیف ہے ، جبکہ بقیہ رواۃ ثقہ ہیں۔
کلام :۔۔۔ امام ہیثمی نے مجمع الزوائد 10 ۔ 139 ۔ پر اس کو روایت کیا اور فرمایا اس میں ایک راوی عثمان بن ابراہیم حالبی ضعیف ہے ، جبکہ بقیہ رواۃ ثقہ ہیں۔
18044- كان إذا رأى الهلال قال: اللهم أهله علينا بالأمن والإيمان والسلامة والإسلام والتوفيق لما تحب وترضى ربنا وربك الله. " طب3 عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৪৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاند دیکھنے کے وقت یہ پڑھے :
18045 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب چاند دیکھتے تو یہ دعا پڑھ ” اللہم ادخلہ علینا بالامن والایمان والسلامۃ والسلام والسکینۃ والعافیۃ والرزق الحسنے اللہ ! اس ماہ کو ہم پر امن ، ایمان ، سلامتی ، اسلام ، سکینہ ، عافیت اور اچھے رزق کے ساتھ طلوع کر ۔ (ابن سنی عن جدیر المسلمی)
18045- كان إذا رأى الهلال قال: اللهم أدخله علينا بالأمن والإيمان والسلامة والإسلام والسكينة والعافية والرزق الحسن. " ابن السني عن حدير السلمي"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৪৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاند دیکھنے کے وقت یہ پڑھے :
18046 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاند دیکھ لیتے تو اپنا چہرہ اس سے پھیر لیتے ۔ (ابو داؤد عن قتادۃ مرسلا)
18046- كان إذا رأى الهلال صرف وجهه عنه. "د عن قتادة، مرسلا".
তাহকীক: