কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৮০৪৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاند دیکھنے کے وقت یہ پڑھے :
18047 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نیا چاند دیکھتے یہ دعا فرماتے ھلال خیر ورشد، الحمد للہ الذی ذھب بشھر کذا وجاء بشھر کذا، اسالک من خیر ھذا الشھر ونورہ وبرکتہ وھداہ وطھورہ ومعافاتہ “۔ خیر اور بھلائی کا چاند ہے ، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے فلاں ماہ کو پورا کردیا اور فلاں ماہ کو طلوع کررہا ہے۔ اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس ماہ کی خیر کا ، اس کے نور کا ، اس کی برکت کا اس کی ہدایت کا ، اس کی پاکی کا اور اس کی عافیت کا ۔ (ابن السنی عن عبداللہ بن مطرف)
18047- كان إذا رأى الهلال قال: هلال خير ورشد، الحمد لله الذي ذهب بشهر كذا وجاء بشهر كذا، أسألك من خير هذا الشهر ونوره وبركته وهداه وطهوره ومعافاته. " ابن السني عن عبد الله ابن مطرف"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৪৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاند دیکھنے کے وقت یہ پڑھے :
18048 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب چاند دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے اللہم اجعلہ ھلال یمن ورشد امنت باللہ الذی خلقک فعدلک فتبارک اللہ احسن الخالقینے اللہ ! اس چاند کو برکت اور بھلائی کا سرچشمہ کر ، میں ایمان لایا اس ذات پر جس نے تجھ پیدا کیا اور تجھے خوبصورت اور درست بنایا پس بابرکت ہے اللہ جو سب سے اچھا پیدا کرنے والا ہے۔ (ابن السنی عن انس (رض))
18048- كان إذا نظر إلى الهلال قال: اللهم اجعله هلال يمن ورشد آمنت بالله الذي خلقك فعدلك فتبارك الله أحسن الخالقين. " ابن السني عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৪৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق دعائیں :
18049 ۔۔۔ جب رجب کا مہینہ داخل ہوتا تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا پڑھتے اللہم بارک لنا فی رجب وشعبان وبلغنا رمضانے اللہ ! ہم کو رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما، اور ہم کو رمضان کا مہینہ نصیب کر ، اور جب جمعہ کی رات ہوتی تو فرماتے یہ روشن رات ہے اور روشن دن ہے۔ (شعب الایمان للبیھقی ، ابن عساکر عن انس (رض))
18049- كان إذا دخل رجب قال: اللهم بارك لنا في رجب وشعبان وبلغنا رمضان، وكان إذا كانت ليلة الجمعة قال: هذه ليلة غراء ويوم أزهر.
"هب وابن عساكر عن أنس".
"هب وابن عساكر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৫০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق دعائیں :
18050 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات بہت پسند تھی کہ تین مرتبہ دعا کرتے اور تین مرتبہ استغفار کرتے ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد عن ابن مسعود (رض))
18050- كان يعجبه أن يدعو ثلاثا ويستغفر ثلاثا. "حم د عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৫১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق دعائیں :
18051 ۔۔۔ جب کوئی قوم اپنے صدقات (زکوۃ وغیرہ) لے کر آتی تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو یہ دعا دیتے ۔ ” اللہم صل علی آل فلان “۔ اے اللہ ! فلاں قوم پر رحمت نازل فرما (مسند احمد بخاری مسلم ، ابو داؤد ، نسائی ابن ماجۃ عن ابن ابی اوفی)
18051- كان إذا أتاه قوم بصدقتهم قال: اللهم صل على آل فلان.
"حم ق د ن هـ عن ابن أبي أوفى".
"حم ق د ن هـ عن ابن أبي أوفى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৫২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق دعائیں :
18052 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی قوم پر بددعا کرتے یا کسی کے لیے دعا کرتے تو رکوع کے بعد قنوت (نازلہ) پڑھتے ۔ (بخاری ان عن ابوہریرہ (رض))
18052- كان إذا أراد أن يدعو على أحد أو يدعو لأحد قنت بعد الركوع.
"خ عن أبي هريرة".
"خ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৫৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق دعائیں :
18053 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی کام کا ارادہ کرتے ۔ ” اللہم خرلی واخترلی “ اے اللہ میرے لیے خیر فرما اور صحیح بات پسند فرما “۔ (ترمذی عن ابی بکر (رض))
کلام : ۔۔۔ امام ترمذی (رح) نے کتاب الدعوات میں اس کو تخریج کر کے اس پر غریب ضعیف کا حکم فرمایا ہے۔
کلام : ۔۔۔ امام ترمذی (رح) نے کتاب الدعوات میں اس کو تخریج کر کے اس پر غریب ضعیف کا حکم فرمایا ہے۔
18053- كان إذا أراد أمرا قال: اللهم خر لي واختر لي. " ت عن أبي بكر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৫৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق دعائیں :
18054 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آسمان کی طرف نگاہ اٹھاتے تو یہ دعا کر ” یا مصرف القلوب ثبت قلبی علی طاعتک “ اے دلوں کو پلٹنے والے : میرے دل کو اپنی اطاعت پر ثابت قدم فرما ۔ (ابن السنی عن عائشۃ (رض))
18054- كان إذا رفع بصره إلى السماء قال: يا مصرف القلوب ثبت قلبي على طاعتك. " ابن السني عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৫৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18055 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب روزہ افطار کرتے تو یہ فرما ” ذھب الظلماء وابتلت العروق ، وثبت الاجران شاء اللہ “۔ تشنگی رفع ہوئی ، آنتیں تر ہوگئیں اور اجر انشاء اللہ ثابت ہوگیا ۔ ابو داؤد مستدرک الحاکم عن ابن عمرو (رض))
18055- كان إذا أفطر قال: ذهب الظمأ، وابتلت العروق، وثبت الأجر إن شاء الله. " د ك عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৫৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18056 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب روزہ افطار کرتے تو فرما ” اللہم لک صمت وعلی رزقک افطرتے اللہ ! میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیرے رزق پر روزہ کھولا ۔ (ابوداؤد ، عن معاذ بن زہرۃ مرسلا “۔
18056- كان إذا أفطر قال: اللهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت.
"د عن معاذ بن زهرة، مرسلا".
"د عن معاذ بن زهرة، مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৫৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18057 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب روزہ افطار کرتے تو یہ دعا کرتے اللہم لک صمت وعلی رزقک افطرت فتقبل منی انک انت السمیع العلیمے اللہ ! میں نے تیرے لیے روزہ رکھا ، تیرے رزق کے ساتھ افطار کیا ، پس مجھ سے اس کو قبول فرما ۔ بیشک تو سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن انس (رض) ، عن ابن عباس (رض))
18057- كان إذا أفطر قال: اللهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت فتقبل مني إنك أنت السميع العليم. " طب وابن السني عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৫৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18058 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) افطار کے وقت یہ دعا کرتے تھے : ” الحمد للہ الذی اعاننی فصمت ورزقنی فافطرت “۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے میری مدد کی تو میں روزہ رکھ سکا اور جس نے مجھے رزق دیا تو میں روزہ کھول سکا ۔ (ابن السنی، شعب الایمان للبیہقیعن معاذ (رض))
18058- كان إذا أفطر قال: الحمد لله الذي أعانني فصمت ورزقني فأفطرت.
"ابن السني، هب عن معاذ".
"ابن السني، هب عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৫৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18059 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صبح کو) گھر تشریف لاتے اور پوچھتے کیا کچھ کھانا ہے ؟ اگر جواب انکار میں ملتا تو فرماتے میں روزہ دار ہوں ۔ (ابو داؤد عن عائشۃ (رض))
18059- كان إذا دخل قال: هل عندكم طعام؟ فإذا قيل: لا، قال: إني صائم.
"د عن عائشة"
"د عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৬০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18060 ۔۔۔ جب رمضان کا مہینہ آجاتا تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر اسیر (قیدی) کو آزاد کردیتے اور ہر سائل کو خیرات دیتے ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ابن عباس (رض) ، ابن سعد عن عائشۃ (رض))
18060- كان إذا دخل رمضان أطلق كل أسير وأعطى كل سائل. "هب عن ابن عباس، ابن سعد عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৬১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18061 ۔۔۔ جب رمضان کا ماہ داخل ہوجاتا تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ازار باندھ لیتے پھر اس وقت تک اپنے بستر پر تشریف نہ لاتے جب تک رمضان نہ رخصت ہوجاتا ۔ (شعب الایمان للبیہقی)
18061- كان إذا دخل شهر رمضان شد مئزره، ثم لم يأت فراشه حتى ينسلخ."هب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৬২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18062 ۔۔۔ جب رمضان کا ماہ شروع ہوتا تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رنگ متغیر ہوجاتا ، نماز میں کثرت ہوجاتی ، دعاؤں میں آہ زاری بڑھ جاتی اور آپ کا رنگ پھیکا پڑجاتا تھا ۔ (شعب الایمان للبیہقی)
18062- كان إذا دخل رمضان تغير لونه، وكثرت صلاته، وابتهل في الدعاء، وأشفق لونه. "هب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৬৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18063 ۔۔۔ اگر تازہ کھجوریں میسر ہوتیں تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہی کے ساتھ روزہ افطار کرتے اور اگر تر کھجوریں نہ ہوتیں تو خشک (پرانی) کھجوروں کے ساتھ روزہ افطار کرتے ۔ (عبد بن حمید عن جابر (رض))
18063- كان إذا كان الرطب لم يفطر إلا على الرطب، وإذا لم يكن الرطب لم يفطر إلا على التمر. "عبد بن حميد عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৬৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18064 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزہ دار ہوتے تو (غروب شمس کے وقت) کسی شخص کو حکم دیتے اور وہ بلند ٹیلہ پر کھڑا ہوجاتا جب وہ کہتا کہ سورج غروب ہوگیا ہے تو آپ روزہ افطار کرلیتے ۔ (مستدرک الحاکم عن سہل بن سعد ، الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض))
18064- كان إذا كان صائما أمر رجلا فأوفى على نشز1، فإذا قال: غابت الشمس أفطر. "ك عن سهل بن سعد؛ طب عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৬৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18065 ۔۔۔ (رمضان کے علاوہ) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیر اور جمعرات کا روزہ کثرت کے ساتھ رکھتے تھے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی بابت پوچھا گیا تو ارشاد فرمایا : ہر پیر اور جمعرات کو اعمال پیش کئے جاتے ہیں تب اللہ پاک ہر مسلمان کو بخش دیتے ہیں سوائے دو ان شخصوں کے جو آپس میں بول چال بند کئے ہوئے ہوں ان کے متعلق اللہ جل شانہ فرماتے ہیں ان کو چھوڑے رکھو۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
18065- كان أكثر ما يصوم الإثنين والخميس فقيل له، فقال: الأعمال تعرض كل إثنين وخميس فيغفر الله لكل مسلم إلا المتهاجرين، فيقول: أخروهما. " حم عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৬৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18066 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اکثر روزے ہفتہ اور اتوار کو ہوا کرتے تھے اور آپ فرماتے تھے یہ دو مشرکین کی عید کے دن ہیں میں چاہتا ہوں ک (روزہ رکھ کر) ان کی مخالفت کروں ۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم السنن للبیھقی عن ام سلمۃ (رض))
18066- كان أكثر صومه السبت والأحد ويقول: هما يوما عيد المشركين وأحب أن أخالفهم. " حم طب ك هق عن أم سلمة".
তাহকীক: