কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮০৬৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18067 ۔۔۔ افطار کے لیے سورج غروب ہونے پر دو آدمیوں کی شہادت قبول فرماتے تھے ۔ (الضعفاء للعقیلی عن ابن عباس (رض) ، و عن ابن عمرو (رض))
18067- كان لا يجيز على شهادة الإفطار إلا رجلين. "عق عن ابن عباس وابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৬৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18068 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایام بیض (چاند کی تیرھویں ، چودھویں اور پندرھویں) کے روزے سفر میں چھوڑتے تھے اور نہ حضر میں ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
18068- كان لا يدع صوم أيام البيض في سفر ولا حضر. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৬৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18069 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب کی نماز ادا نہ فرماتے تھے جب تک افطار نہ کرلیتے خواہ ایک گھونٹ پانی سے کیوں نہ ہوں۔ (مستدرک الحاکم ، شعب الایمان للبیہقی، عن انس (رض))
18069- كان لا يصلي المغرب حتى يفطر ولو على شربة من ماء. "ك هب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18070 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) افطار میں پینے کے ساتھ ابتداء کرتے تھے اور بغیر سانس لیے مسلسل نہ پیتے تھے بلکہ دو یا تین سانسوں میں پیتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ام سلمۃ (رض))
18070- كان يبدأ بالشراب إذا كان صائما، وكان لا يعب، يشرب مرتين أو ثلاثا. "طب عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18071 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) افطار کے وقت پر کھجور کے ساتھ ابتداء فرماتے تھے ۔ (نسائی عن انس (رض))

فائدہ : ۔۔۔ کھجور کی موجودگی میں کھجوروں کے ساتھ افطار فرماتے تھے لیکن کھجور نہ ہونے کی صورت میں پانی کو ترجیح دیتے تھے ۔
18071- كان يبدأ إذا أفطر بالتمر. "ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18072 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیر اور جمعرات کے روزے رکھنے کی جستجو میں رہتے تھے ۔ (ترمذی ، نسائی عن عائشۃ (رض))
18072- كان يتحرى صيام الإثنين والخميس. "ت ن عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18073 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے تھے ۔ (ابن ماجۃ عن ابوہریرہ (رض))
18073- كان يصوم الإثنين والخميس. "هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18074 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین کھجوروں یا ایسی چیز کے ساتھ افطار کرنے کو پسند کرتے تھے جس کو آگ پر نہ پکایا گیا ہو (پھل فروٹ وغیرہ) ۔ (مسند ابی یعلی عن انس (رض))
18074- كان يحب أن يفطر على ثلاث تمرات أو شيء لم تصبه النار. "ع عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18075 ۔۔۔ بعض اوقات حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فجر کا وقت ہوجاتا اور آپ اپنے اہل کے ساتھ جنبی حالت میں ہوتے پھر آپ غسل کرتے اور روزہ دار ہوجاتے ۔ (مؤطا امام مالک ، بخاری ، مسلم ، ترمذی ، نسائی ابن ماجہ ، ابو داؤد عن عائشۃ (رض) ، وام سلمۃ (رض))
18075- كان يدركه الفجر وهو جنب من أهله، ثم يغتسل ويصوم.

"مالك ق عن عائشة وأم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18076 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (یہ بھی) پسند فرماتے تھے کہ دودھ کے ساتھ روزہ کشائی فرمائی۔ (الدار قطنی عن انس (رض))
18076- كان يستحب إذا أفطر أن يفطر على لبن. "قط عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18077 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عاشورا (دس محرم) کا روزہ رکھتے تھے اور اس کا حکم بھی فرماتے تھے ۔ (مسند احمد عن علی (رض))
18077- كان يصوم عاشوراء ويأمر به. "حم عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18078 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر مہینے کے ابتدائی تین دنوں کے روزے (بھی) رکھتے تھے اور ایسا تو بہت کم ہوتا تھا کہ جمعہ کے دن روزہ نہ رکھیں ۔ (ترمذی ، عن ابن مسعود (رض))
18078- كان يصوم من غرة كل شهر ثلاثة أيام، وقلما كان يفطر يوم الجمعة.

"ت عن ابن مسعود
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18079 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نو ذی الحجہ ، عاشوراء ہر مہینے کے تین دن یعنی پہلے پیر اور دوسرے ہفتہ کے پیر اور جمعرات کے روزے رکھتے تھے ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد نسائی عن حفصۃ)
18079- كان يصوم تسع ذي الحجة، ويوم عاشوراء، وثلاثة أيام من كل شهر أول إثنين من الشهر، والخميس والإثنين من الجمعة الأخرى. "حم د ن عن حفصة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৮০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18080 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ماہ کے ہفتہ ، اتوار اور پیر کے روزے رکھتے اور دوسرے ماہ کے منگل ، بدھ اور جمعرات کے روزے رکھتے تھے ۔ (ترمذی عن عائشۃ (رض))
18080- كان يصوم من الشهر: السبت والأحد والإثنين، ومن الشهر الآخر: الثلاثاء والأربعاء والخميس. "ت عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৮১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18081 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات پسند تھی کہ تازہ کھجوروں کی موجودگی میں انہی کے ساتھ روزہ کھولیں اور ان کی عدم موجودگی میں خشک (پرانی) کھجوروں کے ساتھ روزہ افطار کریں اور انہی کے ساتھ افطار ختم کریں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طاق عدد میں کھجوریں کھاتے تھے یعنی تین یا پانچ یا سات۔ (ابن عساکر عن جابر (رض))
18081- كان يعجبه أن يفطر على الرطب ما دام الرطب، وعلى التمر إذا لم يكن رطب، ويختم بهن ويجعلهن وترا ثلاثا أو خمسا أو سبعا. "ابن عساكر عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৮২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18082 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب ادا کرنے سے قبل تر کھجوروں کے ساتھ روزہ افطار فرماتے تھے اگر تروتازہ کھجوریں میسر نہ ہوتیں تو پرانی خشک کھجوروں کے ساتھ افطار کرلیتے تھے ۔ اگر وہ بھی نہ ہوتیں تو پانی کے چند چسکیاں لے لیتے ۔ (مسند احمد ابو داؤد ، ترمذی عن انس (رض))
18082- كان يفطر على رطبات قبل أن يصلي، فإن لم تكن فتمرات، فإن لم تكن تمرات، حسا حسوات من ماء. "حم د ت عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৮৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18083 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزہ کی حالت میں بوسہ لے لیتے تھے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجۃ ۔ ابو داؤد عن عائشۃ (رض))
18083- كان يقبل وهو صائم. "حم ق عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৮৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18084 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزہ کی حالت میں سرمہ آنکھوں میں لگاتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی ، السنن للبیھقی عن ابی رافع (رض))
18084- كان يكتحل بالإثمد وهو صائم. "طب، هق عن أبي رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৮৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18085 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (رمضان کے بعد) روزہ رکھنے کے لیے پسندیدہ مہینہ شعبان تھا ۔ (ابو داؤد عن عائشۃ (رض))
18085- كان أحب الشهور إليه أن يصومه شعبان. "د عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৮৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18086 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی قوم کے پاس روزہ افطار فرماتے تو ان کو (دعائیہ انداز میں فرماتے تمہارے پاس روزہ داروں نے افطار کیا ، تمہارا کھانا متقیوں نے کھایا اور ملائکہ نے تمہارے ہاں نزول کیا ۔ (مسند احمد ۔ السنن للبیھقی عن انس (رض))
18086- كان إذا أفطر عند قوم قال لهم: أفطر عندكم الصائمون وأكل طعامكم الأبرار وتنزلت عليكم الملائكة. " حم هق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: