কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮০৮৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ روزے کے بیان میں :
18087 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس کے پاس روزہ کھولتے تو ان کو یہ فرماتے روزہ داروں نے تمہارے ہاں روزہ افطار کیا اور ملائکہ نے تم پر رحمت بھیجی ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن الزبیر (رض))
18087- كان إذا أفطر عند قوم قال: أفطر عندكم الصائمون، وصلت عليكم الملائكة. " طب عن ابن الزبير". "الإعتكاف"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৮৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اعتکاف :
18088 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اعتکاف کا ارادہ فرماتے تو پہلے فجر کی نماز پڑھاتے پھر اپنے معتکف (اعتکاف کی جگہ) میں داخل ہوجاتے ۔ (ابو داؤد ترمذی عن عائشۃ (رض))
18088- كان إذا أراد أن يعتكف صلى الفجر ثم دخل معتكفه. "د ت عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৮৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اعتکاف :
18089 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اعتکاف کی حالت میں مریض کی عیادت فرما لیتے تھے ۔ (ابو داؤد ، عن عائشۃ (رض))
18089- كان يعود المريض وهو معتكف. "د عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৯০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اعتکاف :
18090 ۔۔۔ جب عشرہ اخیرہ داخل ہوتا تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ازار سخت باندھ لیتے (رمضان کا) راتوں کو جاگتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگاتے ۔ (بخاری مسلم ، ابو داؤد نسائی ، ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
18090- كان إذا دخل العشر شد مئزره وأحيى ليله وأيقظ أهله. "ق د ن هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৯১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اعتکاف :
18091 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مقیم ہوتے تو رمضان کے آخری دس دنوں کا اعتکاف فرماتے اور اگر حالت سفر میں ہوتے تو آئندہ سال کے بیس دنوں کا اعتکاف فرماتے تھے ۔ (مسند احمد عن انس (رض))
18091- كان إذا كان مقيما اعتكف العشر الأواخر من رمضان، وإذا سافر اعتكف من العام المقبل عشرين. "حم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৯২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اعتکاف :
18092 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آخری عشرہ میں اس قدر محنت و ریاضت کرتے تھے جو اور دنوں میں نہ کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ترمذی ، ابن ماجہ عن عائشۃ (رض))
18092- كان يجتهد في العشر الأواخر ما لا يجتهد في غيرها. "حم م ت هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৯৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18093 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عید کے دن (عید کے لئے) گھر سے نہ نکلتے تھے جب تک کچھ کھا پی نہ لیتے اور عید الاضحی کے دن کچھ نہ کھاتے تھے جب تک اپنی قربانی ذبح نہ کریں ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، مستدرک الحاکم ، ابو داؤد عن بریدۃ (رض) ، قال الترمذی غریب)
18093- كان لا يخرج يوم الفطر حتى يطعم ولا يطعم يوم النحر حتى يذبح.

"حم ت د ك عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৯৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18094 ۔۔۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عید سے قبل کوئی (نفلی) نماز نہ پڑھتے تھے پھر جب گھر واپس آجاتے تو دو رکعت گھر میں پڑھا کرتے ۔ (ابن ماجہ عن ابی سعید (رض))
18094- كان لا يصلي قبل العيد شيئا فإذا رجع إلى منزله صلى ركعتين.

"هـ عن أبي سعيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৯৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18095 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یوم الفطر کو (عید کے لیے ) نہ نکلتے تھے حتی کہ سات کھجوریں کھالیتے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن جابر بن سمرۃ (رض))
18095- كان لا يغدو يوم الفطر حتى يأكل سبع تمرات. "طب عن جابر بن سمرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৯৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18096 ۔۔۔ عید کے روز حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے کسی گھر کے فرد کو نہ چھوڑتے تھے بلکہ سب کو (عید کے لیے) نکال لاتے تھے ۔ (ابن عساکر عن جابر (رض))
18096- كان لا يكاد يدع أحدا من أهله في يوم عيد إلا أخرجه. "ابن عساكر عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৯৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18097 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عید کے دن نماز عید کے لیے نکلنے سے قبل زکوۃ (صدقہ الفطر) کی ادائیگی کا حکم دیا کرتے تھے ۔ (ترمذی عن ابن عمرو (رض))
18097- كان يأمر بإخراج الزكاة قبل الغدو إلى الصلاة يوم الفطر. "ت عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৯৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18098 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیٹیوں اور بیویوں کو عیدین میں نکلنے کا حکم دیتے تھے ۔ (مسند احمد عن ابن عباس (رض))
18098- كان يأمر بناته ونساءه أن يخرجن في العيدين. "حم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৯৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18099 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عید کے روز پیدل نکلتے تھے اور پیدل واپس تشریف لاتے تھے۔ (ابن ماجہ عن ابن عمرو (رض))

کلام : ۔۔۔ زوائد ابن ماجہ میں ہے کہ اس روایت کی سند میں عبدالرحمن بن عبداللہ عمری ضعیف راوی ہے۔
18099- كان يخرج إلى العيد ماشيا ويرجع ماشيا. "هـ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১০০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18100 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عیدین میں پیدل نکل جاتے تھے اور بغیر اذان اور بغیر اقامت کے نماز عید ادا فرماتے پھر دوسرے راستے سے واپس تشریف لاتے ۔ (ابن ماجہ عن ابی رافع)
18100- كان يخرج إلى العيدين ماشيا ويصلي بغير أذان ولا إقامة ثم يرجع ماشيا في طريق آخر. "هـ عن أبي رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১০১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18101 ۔۔۔ عیدین میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تہلیل اور تکبیر بلند آواز میں پڑھتے ہوئے نکلتے تھے ۔ (شعب الایمان للبیہقی، عن ابن عمرو (رض))

فائدہ : ۔۔۔ اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد۔ یہ کلمات تکیبر تشریق ہیں ان میں تہلیل وتکبیر کا مجموعہ ہے ، جن کو پڑھتے ہوئے عیدین میں نکلنا چاہیے ۔
18101- كان يخرج في العيدين رافعا صوته بالتهليل والتكبير. "هب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১০২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18102 ۔۔۔ عید الفطر کے روز حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے دف بجایا جاتا تھا ۔ (مسند احمد ، ابن ماجہ عن قیس بن سعد (رض))

کلام : ۔۔۔ فائدہ زوائد ابن ماجہ میں ہے کہ قیس کی حدیث صحیح ہے اور اس کے رجال سب ثقہ ہیں۔
18102- كان يقلس له يوم الفطر. "حم ھـ عن قيس بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১০৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18103 ۔۔۔ عیدین کے خطبہ کے دوران حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کثرت کے ساتھ تکبیر کہتے تھے ۔ (ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن سعد القرظ)
18103- كان يكبر بين أضعاف الخطبة يكثر التكبير في خطبة العيدين. "هـ ك عن سعد القرظ"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১০৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18104: عید الفطر کے روز آپ جس وقت گھر سے نکلتے عید گاہ پہنچنے تک تکبیر کہتے۔ المستدرک للحاکم، السنن للبیہقی عن ابن عمر (رض)
18104- كان يكبر يوم الفطر من حين يخرج من بيته حتى يأتي المصلى. "ك3 هق عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১০৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18105 ۔۔۔ عید الفطر کے روز حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس راستے سے نکلتے واپس دوسرے راستے سے تشریف لاتے تھے ۔ (ترمذی ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
18105- كان إذا خرج يوم العيد في طريق رجع في غيره. "ت4 ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১০৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18106 ۔۔۔ جب عید کا دن ہوتا تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مخالف راستہ استعمال فرماتے تھے ۔ (بخاری عن جابر (رض))
18106- كان إذا كان يوم عيد خالف الطريق. "خ عن جابر".
tahqiq

তাহকীক: