কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮১০৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یوم العید :
18107 ۔۔۔ عیدین کے لیے کوئی اذان نہ دی جاتی تھی ۔ (مسلم ابو داؤد ، ترمذی عن جابر بن سمرۃ (رض))
18107- كان لا يؤذن له في العيدين. "م د، ت عن جابر بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১০৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18108 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمی جمار (شیطانوں کو کنکری مارنے) کے لیے پیدل آتے جاتے تھے ۔ (ترمذی عن ابن عمرو (رض))
18108- كان إذا رمي الجمار مشى إليه ذاهبا وراجعا. "ت عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১০৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18109 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمرہ عقبہ کی رمی فرماتے ہوئے ٹھہرتے نہ تھے بلکہ گزرتے چلے جاتے تھے ۔ (ابن ماجۃ عن ابن عباس (رض))
18109- كان إذا رمى جمرة العقبة مضى ولم يقف. "هـ عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১১০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18110 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تلبیہ سے فارغ ہو کر اللہ سے اس کی رضا اور مغفرت کا سوال کرتے تھے ۔ اور اللہ کی رحمت کے طفیل جہنم سے پناہ مانگتے تھے ۔
18110- كان إذا فرغ من تلبيته سأل الله رضوانه ومغفرته، واستعاذ برحمته من النار. "هق عن خزيمة بن ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১১১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18111 ۔۔۔ یوم الترویہ سے ایک دن پہلے (یعنی سات ذی الحجہ کو) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو خطبہ دیتے اور حج کے احکام سے روشناس کراتے تھے ۔ (مستدرک الحاکم ، السنن للبیھقی عن ابن عمرو (رض))
18111- كان إذا كان قبل يوم التروية بيوم خطب الناس فأخبرهم بمناسكهم. "ك هق عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১১২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18112 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ کی طرف نظر ڈالتے تو یہ دعا فرماتے اللہم ذدبیتک ھذا تشریفا وتعظیما وتکریما وبرا ومھابۃ ے اللہ اپنے اس گھر کو زیادہ سے زیادہ شرف ، عظمت ، کرامت بزرگی اور دبدبہ عطا فرما ۔ (الکبیر للطبرانی عن حذیفہ بن اسید (رض))
18112- كان إذا نظر إلى البيت قال: اللهم زد بيتك هذا تشريفا وتعظيما وتكريما وبرا ومهابة. " طب عن حذيفة بن أسيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১১৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18113 ۔۔۔ عرفہ کے روز آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اکثر دعا یہ ہوتی تھی : ” لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ ، لہ الملک ولہ الحمد بیدہ الخیر وھو علی کل شیء قدیر “۔ (عن ابن عمرو (رض))
18113- كان أكثر دعائه يوم عرفة لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد بيده الخير وهو على كل شيء قدير. " عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১১৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18114 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) استلام (بوسہ) صرف حجر اسود اور رکن یمانی کا فرماتے تھے ۔ (نسائی عن ابن عمرو (رض))
18114- كان لا يستلم إلا الحجر والركن اليماني. "ن عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১১৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18115 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح فرمایا کرتے تھے ۔ (مسند احمد عن انس (رض))
18115- كان يذبح أضحيته بيده. "حم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১১৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18116 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو سینگوں والے خوبصورت مینڈھوں کی قربانی دیا کرتے تھے اور ذبح کے وقت ان پر اللہ کا نام لیتے اور تکبیر کہتے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، نسائی ، ابن ماجہ عن انس (رض))
18116- كان يضحي بكبشين أقرنين أملحين وكان يسمي ويكبر. "حم ق ن هـ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১১৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18117 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک بکری اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے ذبح کردیا کرتے تھے ۔ (مستدرک الحاکم عن عبداللہ بن ہشام)
18117- كان يضحي بالشاة الواحدة عن جميع أهله. "ك عن عبد الله بن هشام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১১৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18118 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) محرم ہونے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لیتے تھے ۔ (الخطیب فی : التاریخ عن عائشۃ (رض))
18118- كان يقبل وهو محرم. "خط عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১১৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18119 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) احرام باندھنے کا ارادہ فرماتے تو اپنے پاس موجود سب سے اچھی خوشبو لگا لیتے تھے ۔ (مسلم عن عائشۃ (رض))
18119- كان إذا أراد أن يحرم يتطيب بأطيب ما يجد. "م عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18120 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکن کا استلام کرتے تو اس کو چومتے تھے اور اپنا دایاں رخسار اس پر رکھ دیتے تھے ۔ (السنن للبیھقی عن ابن عباس (رض))
18120- كان إذا استلم الركن قبله، ووضع خده الأيمن عليه. "هق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18121 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرفہ کے روز فجر کی نماز سے ایام تشریق کے آخری دن کی نماز عصر تک تکبیر تشریق پڑھا کرتے تھے ۔ (السنن اللبیھقی عن جابر (رض))
18121- كان يكبر يوم عرفة صلاة الغداة إلى صلاة العصر آخر أيام التشريق.

"هق عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18122 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ملتزم کے ساتھ اپنے چہرے اور سینے کو چمٹا لیا کرتے تھے ۔ (السنن للبیھقی عن ابن عمرو (رض))
18122- كان يلزق وجهه وصدره بالملتزم. "هق عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18123 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی قربانی عید گاہ میں ذبح کیا کرتے تھے ۔ (بخاری ، ابو داؤد نسائی ، ابن ماجۃ عن ابن عمرو (رض))
18123- كان ينحر أضحيته بالمصلى. "خ د ن هـ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ حج کے بیان میں :
18124 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت اللہ کا طواف فرماتے تو ہر چکر میں حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام کرتے (یعنی بوسہ لیتے) (مستدرک الحاکم عن ابن عمرو (رض))
18124- كان إذا طاف بالبيت استلم الحجر والركن في كل طواف. "ك عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18125 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی سریہ یا جیش کو روانہ فرماتے تو دن کے شروع میں روانہ فرماتے ۔ (ابو داؤد ترمذی ، ابن ماجۃ عن صخر)
18125- كان إذا بعث سرية أو جيشا بعثهم أول النهار. "د 1ت هـ عن صخر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18126 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی کو امیر بنا کر بھیجتے تو اس کو ارشاد فرماتے خطبہ مختصر رکھنا اور سحر انگیز کلام تھوڑا کرنا۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))
18126- كان إذا بعث أميرا قال: أقصر الخطبة وأقل الكلام الكلام سحرا.

"طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক: