কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮১২৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18127 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے اصحاب میں سے کسی کو اپنے کسی حکومتی معاملات میں روانہ فرماتے تو اس کو حکم دیتے لوگوں کو خوشخبری دو اور ان کو نفرت نہ دلاؤ اور آسانی و سہولت پیش کرو اور لوگوں کو تنگی میں نہ ڈالو۔ (ابو داؤد عن ابی موسیٰ (رض))
18127- كان إذا بعث أحدا من أصحابه في بعض أمره قال: بشروا ولا تنفروا ويسروا ولا تعسروا. " د عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18128 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی غزوہ میں ہوتے تو ارشاد فرما ” اللہم انت عضدی وانت نصیری (بک احول وبک اصول) وبک اقاتل “ اے اللہ ! تو میرا بھروسہ ہے اور تو میرا مددگار ہے۔ (تیری مدد کے ساتھ میں درست حالت میں ہوں اور تیری مدد کے ساتھ ہی میں حملہ کرتا ہوں) اور تیری مدد کے ساتھ میں قتال کرتا ہوں ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ ، ابن حبان ، الضراء عن انس (رض))
18128- كان إذا غزا قال: اللهم أنت عضدي وأنت نصيري [بك أحول وبك أصول] وبك أقاتل. "حم د3 ت هـ حب والضياء عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18129 ۔۔۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (حالت جنگ میں) دیکھا کہ سیاہ کپڑوں میں مبلوس ہیں اور آپ کا جھنڈا سفید ہے۔ (ابو داؤد ، عن ابن عباس (رض))
18129- كان رايته سوداء ولواؤه أبيض. "د عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18130 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی کو والی (شہر یا کسی لشکر کا امیر) نہ بناتے تھے جب تک اس کو عمامہ نہ باندھ دیتے اور دائیں جانب کی طرف اس کا شملہ لٹکا دیتے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))
18130- كان لا يولي واليا حتى يعممه ويرخي لها عذبة من جانب الأيمن نحو الأذن. "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18131 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات پسند تھی کہ زوال شمس کے وقت دشمن سے مڈ بھیڑ ہو ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن ابی اوفی)
18131- كان يعجبه أن يلقى العدو عند زوال الشمس. "طب عن ابن أبي أوفى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18132 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قتال کے وقت شوروغوغا کو ناپسند کرتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم عن ابی موسیٰ)
18132- كان يكره رفع الصوت عند القتال. "طب، ك عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18133 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جب مال غنیمت آتا تو اسی دن تقسیم فرما دیا کرتے تھے بال بچوں والے کو دو حصے دیتے اور تنہا ذات کو ایک حصہ دیا کرتے تھے ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن عوف بن مالک (رض))
18133- كان إذا أتاه الفيء قسمه في يومه فأعطى الآهل حظين وأعطى العزب حظا. "د ك عن عوف بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18134 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جب قیدی لائے جاتے تو ایک گھر کے قیدیوں کو ایک ہی جگہ عطا فرماتے تھے تاکہ ان کو جدا نہ کردیں ۔ (مسند احمد ، ابن ماجہ عن ابن مسعود (رض))
18134- كان إذا أتي بالسبي أعطى أهل البيت جميعا كراهية أن يفرق بينهم.

"حم هـ عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18135 ۔۔۔ جب آپ کسی کو بیعت فرماتے تو اس کو تلقین فرماتے کہ حتی الامکان تم ان باتوں پر عمل کرو گے ۔ (مسند احمد عن انس (رض))
18135- كان إذا بايع الناس يلقنهم فيما استطعت. "حم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18136 ۔۔۔ جب آپ کسی لشکر کو رخصت فرماتے تو یہ فرما ” استودع اللہ دینکم وامانتکم وخواتیم اعمالکم “۔ میں تمہارے دین تمہاری امانت اور تمہارے آخری اعمال کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن عبداللہ بن یزید الخطمی)
18136- كان إذا أراد أن يستودع جيشا قال: استودع الله دينكم وأمانتكم وخواتيم أعمالكم. "د 3 ك عن عبد الله بن يزيد الخطمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جہاد اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
18137 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جب کسی غزوہ کا ارادہ ہوتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اصل جگہ کے علاوہ) کہیں اور کا خیال گمان کرواتے (تاکہ دشمن کو پتہ نہ چل جائے اور جاسوس جا کر اطلاع نہ پہنچا دیں) ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن کعب بن مالک)
18137- كان إذا أراد غزوة ورى بغيرها. "د، ك عن كعب بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18138 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک تلوار تھی جس کا دستہ چاندی کے کام سے آراستہ تھا تلوار کی میان کا نچلا حصہ چاندی کا تھا اور تلوار میں ایک حلقہ بھی چاندی کا تھا اس تلوار کا نام ذوالفقار تھا ۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک کمان تھی جس کا نام ذوالسداد تھا (یعنی سیدھا نشانہ مارنے والی) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک ترکش تھا جس کا نام ذوالجمع تھا (یعنی تیروں کو جمع کرنے والا) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک زرہ تھی جو پیتل سے رنگی ہوئی تھی اور اس کا نام ذات الفضول تھا ۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک پرچھی تھی جس کا نام الئبغاء تھا۔ (یعنی سیراب کرنے کا چشمہ) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک ڈھال تھی جس کا نام الذقن (بمعنی ٹھوڑی) تھا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک سرح زرد رنگ کا گھوڑا تھا جس کا نام مرتجز تھا ۔ (بمعنی مسلسل ہنہنا کر حملہ کرنے والا) اسی طرح ایک سیاہ رنگ کا گھوڑا تھا جس کا نام سکب تھا (بمعنی پانی کی طرح چلنے والا) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک زین تھی جس کا نام راح تھا ۔ (بمعنی راحت) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک مادہ خچر تھی شیرنی کی مانند جس کا نام دلدل تھا (بمعنی بڑی اہم سواری) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک اونٹنی تھی جس کا نام قصوی تھا (بمعنی آخری حد تک جانے والی) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک گدھا تھا جس کا نام یعفور تھا ، (بمعنی خاکستری رنگ والا) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک چٹائی تھی جس کا نام الکز تھا (بمعنی خشک) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک نیزہ تھا جس نام نمر تھا (بمعنی غضبناک) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک ڈونگہ (برتن) تھا جس کا نام صادر تھا (بمعنی اترنے والا یعنی ہر وقت دستیاب) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک آئینہ تھا جس کا نام مدلہ تھا ۔ (بمعنی راستہ دکھانے والا) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک قینچی تھی جس کا نام جامع تھا اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کمان والی لکڑی کی ایک چھڑی تھی ، جس کا نام ممشوق تھا (بمعنی پتلی لمبی شاخ) ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
18138- كان له سيف محلى قائمته من فضة، ونعله من فضة وفيه حلق من فضة، وكان يسمى ذا الفقار، وكان له قوس تسمى ذا السداد وكان له كنانة تسمى ذا الجمع، وكان له درع موشحة بنحاس تسمى ذات الفضول، وكان له حربة تسمى النبعاء، وكان له مجن يسمى الذقن، وكان له فرس أشقر يسمى المرتجز، وكان له فرس أدهم يسمى السكب3 وكان له سرج يسمى الراح، وكان له بغلة شهباء تسمى الدلدل، وكان له ناقة تسمى القصوى، وكان له حمار يسمى يعفور وكان له بساط يسمى الكز، وكان له عنزة تسمى النمر، وكان له ركوة تسمى الصادر، وكان له مرآة تسمى بالمدلة، وكان له مقراض يسمى الجامع، وكان له قضيب شوحط يسمى الممشوق. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18139 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک گھوڑا تھا جس کا نام مرتجز تھا ۔ ایک اونٹنی تھی قصوی نامی ، ایک مادہ خچر تھی دلدل نامی ، ایک گدھا تھا عفیر نامی ، ایک زرہ تھی ذات الفضول نامی ، اور ایک تلوار تھی ذوالفقار نامی ۔ (مستدرک الحاکم ، السنن للبیھقی عن علی (رض))
18139- كان فرسه يقال له المرتجز، وناقته القصوى، وبغلته الدلدل، وحماره عفير، ودرعه ذات الفضول، وسيفه ذو الفقار. "ك هق عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18140 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک گدھا تھا جس کا اسم گرامی عفیر تھا ۔ (مسند احمد ، عن علی (رض) ، الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض))
18140- كان له حمار اسمه عفير. "حم عن علي؛ طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18141 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک گھوڑا لحیف نامی (چونکہ اس کی دم لمبی تھی جو زمین کو ڈھانپ لیتی تھی اس لیے اس کو لحیف کہتے تھے) ۔ (بخاری عن سھل بن سعد)
18141- كان له فرس يقال له اللحيف "خ عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18142 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک گھوڑا ظرب نامی تھا (بمعنی ابھرنے والا) اور دوسرا گھوڑا الزاز تھا (بمعنی سخت لڑائی والا) (السنن للبیھقی عن سھل بن سعد)
18142- كان له فرس يقال له الظرب، وآخر يقال له اللزاز. "هق - عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18143 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک اونٹنی عضباء نامی تھی ۔ (بمعنی جس کا خدا مددگار ہو) ایک مادہ خچر تھی شہباء نامی ایک خاکستری گدھا تھا جس کا نام یعفور تھا اور ایک باندی حضرۃ تھی ۔ (السنن للبیہقی عن جعفر بن محمد عن ابیہ مرسلا)
18143- كانت ناقته تسمى العضباء، وبغلته الشهباء، وحماره يعفور، وجاريته حضرة. "هق عن جعفر بن محمد عن أبيه مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18144 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گدھے پر بغیر کسی پالان وغیرہ کے سوار ہوجاتے تھے ۔ (ابن سعد عن حمزۃ بن عبداللہ بن عتبۃ مرسلا)
18144- كان يركب الحمار عريا 1ليس عليه شيء. "ابن سعد عن حمزة بن عبد الله بن عتبة، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18145 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے پیچھے کسی کو بٹھا لیتے تھے ، اپنا کھانا زمین پر رکھ لیتے تھے اور غلام وغیرہ کی دعوت قبول کرلیا کرتے تھے اور گدھے پر سواری فرما لیا کرتے تھے ۔ (مستدرک الحاکم عن انس (رض))
18145- كان يردف خلفه، ويضع طعامه على الأرض، ويجيب دعوة المملوك، ويركب الحمار. "ك عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18146 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گدھے پر سواری فرمایا کرتے تھے ، اپنے جوتے سی لیا کرتے تھے ، اپنی قمیص کو پیوند لگا لیا کرتے تھے ، اون پہن لیتے تھے اور یہ ارشاد فرمایا کرتے تھے : جس شخص نے میری سنت سے اعراض کیا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ۔ (ابن عساکر عن ابی ایوب (رض))
18146- كان يركب الحمار، ويخصف النعل، ويرقع القميص ويلبس الصوف، ويقول: من رغب عن سنتي فليس مني. "ابن عساكر عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক: