কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮১৪৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18147 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مادہ گھوڑی کو فرس کہا کرتے تھے ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
18147- كان يسمي الأنثى من الخيل فرسا. "د، ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18148 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھوڑے کی تضمیر فرمایا کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، عن ابن عمرو (رض))

فائدہ : ۔۔۔ گھوڑے کو پہلے خوب چارہ کھلا کر موٹا تازہ کیا جاتا ہے پھر اس کو بقدر کفایت چارہ دے کر سدھایا جاتا ہے۔
18148- كان يضمر الخيل. "حم عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جنگی سازوسامان :
18149 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شکال گھوڑے کو ناپسند فرماتے تھے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ترمذی ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))

فائدہ : ۔۔۔ شکال وہ گھوڑا جس کی تین ٹانگیں ایک رنگ کی وہ اور چوتھی کسی اور رنگ کی ۔
18149- كان يكره الشكال من الخيل. "حم م 34 عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18150 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر کا ارادہ فرماتے تو یہ دعا کر ” اللہم بک اصول وبک احول وبک اسیرے اللہ ! میں تیری مدد کے ساتھ حملہ کرتا ہوں اور تیری مدد کے ساتھ اچھی حالت میں ہوتا ہوں اور تیری قوت کے ساتھ قید کرتا ہوں ۔ (مسند احمد عن علی (رض))
18150- كان إذا أراد سفرا قال: اللهم بك أصول، وبك أحول وبك أسير.

"حم عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18151 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سفر میں آخر رات پڑتی تو دائیں کروٹ سو جاتے اور اگر صبح سے تھوڑی دیر قبل آرام کا ارادہ کرتے تو دائیں ہتھیلی پر سر رکھ لیتے اور کلائی کو کھڑا کرلیتے ۔ (مسند احمد ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن ابی قتادۃ (رض))
18151- كان إذا عرس وعليه ليل توسد يمينه، وإذا عرس قبل الصبح وضع رأسه على كفه اليمنى وأقام ساعده. "حم حب ك عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18152 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر سے واپس تشریف لاتے تو پہلے مسجد میں اترتے اور وہاں دو رکعت نماز ادا فرماتے پھر حضرت فاطمہ (رض) کے حالات کی خبر لیتے اس کے بعد اپنی بیویوں کے پاس تشریف لاتے ۔ (الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم عن ابی ثعلبۃ)
18152- كان إذا قدم من سفر بدأ بالمسجد فصلى فيه ركعتين ثم يثني بفاطمة ثم يأتي أزواجه. "طب ك عن أبي ثعلبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18153 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر سے واپس رنجہ قدمی فرماتے تو پہلے گھر کے بچوں کے ساتھ محبت فرماتے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، عن عبداللہ بن جعفر)
18153- كان إذا قدم من سفر تلقي بصبيان أهل بيته. "حم م د عن عبد الله بن جعفر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18154 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی غزوہ حج یا عمرہ سے واپس تشریف لاتے تو ہر بلند جگہ پر تین تکبیریں کہتے پھر فرما ” لاالہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر آئبون تائبون عابدون ساجدون ، لربنا حامدون ، صدق اللہ وحدہ ونصر عبدہ وھزم الاحزاب وحدہ “ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے ساری بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ، ہم لوٹنے والے ہیں ، توبہ کرنے والے ہیں ، عبادت کرنے والے ہیں ، سجدہ کرنے والے ہیں ، اپنے رب کی حمد و بڑائی بیان کرنے والے ہیں ، بیشک اللہ نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور اپنے بندے کی مدد کی اور تمام لشکروں کو تنہا شکست دی ۔ (مؤطا امام مالک ، مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ابوداؤد ، نسائی عن ابن عمرو (رض))
18154- كان إذا قفل من غزو أو حج أو عمرة يكبر على كل شرف من الأرض ثلاث تكبيرات، ثم يقول: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، آيبون تائبون عابدون ساجدون لربنا حامدون، صدق الله وعده ونصر عبده وهزم الأحزاب وحده. "مالك، حم ق د ن عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18155 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی جگہ پڑاؤ ڈالتے تو وہاں سے کوچ نہ فرماتے جب تک وہاں ظہر کی نماز ادا نہ فرما لیتے ۔ (مسند احمد ابوداؤد ، نسائی عن انس (رض))
18155- كان إذا نزل منزلا لم يرتحل حتى يصلي الظهر. "حم د ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18156 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر میں کسی جگہ فروکش ہوتے یا اپنے گھر میں واپس تشریف لاتے تو اس وقت تک تشریف نہ فرماتے تھے جب تک دو رکعت نماز ادا نہ کرلیتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن الضالۃ بن عبید)
18156- كان إذا نزل منزلا في سفر أو دخل بيته لم يجلس حتى يركع ركعتين.

"طب عن فضالة بن عبيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18157 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی جگہ پڑاؤ ڈالتے تو جب تک وہاں دو رکعت نماز نہ پڑھ لیتے اس وقت تک وہاں سے کوچ نہ فرماتے تھے ۔ (السنن للبیھقی عن انس (رض))
18157- كان إذا نزل منزلا لم يرتحل حتى يصلي فيه ركعتين. "هق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18158 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی جگہ عارضی پڑاؤ ڈالتے تو اس کو دو رکعت نماز کے ساتھ الوداع کہتے تھے ۔ (مستدرک الحاکم عن انس (رض))
18158- كان لا ينزل منزلا إلا ودعه بركعتين. "ك عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18159 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی شخص کو الوداع کہتے تو اس کا ہاتھ تھام لیتے تھے ، پھر اس وقت تک ازخود نہ چھوڑتے تھے جب تک وہ خود آپ کا ہاتھ نہ چھوڑ دیتا اور آپ اس کو رخصت کرتے ہوئے یہ فرما ” استودع اللہ دینک وامانتک خواتیم عملک “۔ میں اللہ کو سپرد کرتا ہوں تیرا دین ، تیری امانت اور تیرے آخری اعمال۔ (ترمذی ، مسند احمد ، نسائی ، ابن ماجہ ، مستدرک الحاکم عن ابی عمر (رض))
18159- كان إذا ودع رجلا أخذ بيده فلا يدعها حتى يكون الرجل هو يدع يده ويقول: أستودع الله دينك وأمانتك وخواتيم عملك.

"حم ت ن هـ ك عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৬০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18160 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو اپنے گھر واپس نہ آتے تھے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، نسائی عن انس (رض))
18160- كان لا يطرق أهله ليلا. "حم ق ن عن أنس". مر برقم [17491] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৬১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18161 ۔۔۔ پانچ چیزیں سفر میں اور نہ حضر میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جدا نہ ہوتی تھیں ، آئینہ ، سرمہ دانی کنگھی ، مسواک ، کھلانے کی چھوٹی چھڑی۔ (السنن للبیھقی عن انس (رض))
18161- كان لا يفارقه في السفر ولا في الحضر خمس: المرآة، والمكحلة، والمشط، والسواك، والمدرى. "هق عن أنس". مر برقم [17614] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৬২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18162 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر میں پیچھے رہتے تھے اور کمزور کو آگے بلاتے تھے اور پیچھے رہ جانے والے کو ساتھ بٹھا لیتے تھے ، اور ان کے لیے دعائے خیر کرتے تھے ۔ (ابوداؤد ، مستدرک الحاکم عن جابر (رض))
18162- كان يتخلف في المسير فيزجي الضعيف ويردف، ويدعو لهم. "د ك عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৬৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18163 ۔۔۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ کے لیے نکلتے تو جمعرات کا دن نکلنے کے لیے پسند فرماتے تھے ۔ (مسند احمد ، بخاری عن کعب بن مالک (رض))
18163- كان يحب أن يخرج إذا غزا يوم الخميس. "حم خ عن كعب بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৬৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب سفر کا بیان :
18164 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعرات کے دن سفر کرنے کو پسند فرماتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ام سلمۃ (رض))
18164- كان يستحب أن يسافر يوم الخميس. "طب عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৬৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :

طعام :
18165 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بکری کے گوشت میں اس کا اگلا حصہ (دستی وغیرہ) زیادہ پسند تھا ۔ (ابن السنی وابو نعیم فی الطلب ، السنن البیہقی عن مجاہد مرسلا)
18165- كان أحب الشاة إليه مقدمها. "ابن السني وأبو نعيم في الطب؛ هق عن مجاهد، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৬৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :

طعام :
18166 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو محبوب سالن سرکہ تھا ۔ (ابونعیم عن ابن عباس (رض))
18166- كان أحب الصباغ إليه الخل. "أبو نعيم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: