কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৮১৬৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18167 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پسندیدہ ترین کھانوں میں روٹی کا ثرید اور حیس کا ثرید تھا ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن ابن عباس (رض))
کلام : ۔۔۔ امام ابوداؤد نے کتاب الاطعمۃ باب فی اکل الثرید میں اس کو تخریج فرمایا اور اس پر ضعیف ہونے کا حکم عائد کیا ہے۔ امام منذری (رح) فرماتے ہیں اس کی سند میں ایک مجہول شخص ہے عون المعبود 10 ۔ 256 ۔
فائدہ : ۔۔۔ حیس وہ کھانا ہے جو کھجور ، پنیر ، گھی ، آٹا یا موٹی پسی ہوئی گندم کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

18167- كان أحب الطعام إليه الثريد من الخبز، والثريد من الحيس. "د 1ك عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18168 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سب سے زیادہ گوشت والی ہڈی بکری کی دستی پسند تھی ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن السنی ، ابو نعیم عن ابن مسعود (رض))
18168- كان أحب العراق إليه ذراع الشاة. "حم د وابن السني وأبو نعيم عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18169 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بکری کے بازو (دستی) کا گوشت بہت پسند تھا ۔ (ابوداؤد عن ابن مسعود (رض))
18169- كان أحب اللحم إليه الكتف. "أبو نعيم عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18171 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دونوں دستی اور شانے کا گوشت بہت پسند تھا ۔ (ابن السنی وابو نعیم فی الطب عن ابوہریرہ (رض))
18170- كان يعجبه الذراع."د عن ابن مسعود"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18172 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں کوئی کھانا پیش کیا جاتا تو آپ پوچھتے ، یہ ہدیہ ہے یا صدقہ ؟ پس اگر کہا جاتا صدقہ ہے ، تو آپ اپنے اصحاب (رض) کو فرماتے : کھاؤ اور خود تناول نہ فرماتے ۔ اور اگر کہا جاتا : یہ ہدیہ ہے تو آپ بھی ہاتھ آگے بڑھا دیتے اور اپنے اصحاب کے ساتھ مل کر کھاتے ۔ (بخاری ، مسلم ، نسائی عن ابوہریرہ (رض))
18171- كان يعجبه الذراعان والكتف. "ابن السني وأبو نعيم في الطب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18173 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس طعام لایا جاتا تو اپنے قریب سے تناول فرماتے اور اگر پھل وغیرہ پیش کیا جاتا تو آپ کا ہاتھ گھومتا رہتا ۔ (التاریخ للخطیب عن عائشۃ (رض))
18172- كان إذا أتي بطعام سأل عنه هدية أم صدقة، فإن قيل: صدقة، قال لأصحابه: كلوا ولم يأكل، وإن قيل هدية ضرب بيده فأكل معهم. "ق ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18174 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھانے سے فراغت کے بعد اپنی تین انگلیوں کو چاٹ لیتے تھے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ترمذی ، ابو داؤد ، نسائی عن انس (رض))
18173- كان إذا أتي بطعام أكل مما يليه، وإذا أتي بالثمر جالت يده. "خط عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18175 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کھانا تناول فرماتے تو آپ کی انگلیاں سامنے کے کھانے سے تجاوز نہیں کرتی تھیں ۔ (البخاری فی التاریخ عن جعفر بن ابی الحکم مرسلا ، ابو نعیم فی المعرفۃ عنہ عن الحکم بن رافع بن یسار الکبیر للطبرانی عن الحکم بن عمرو الغفاری)
18174- كان إذا أكل طعاما لعق أصابعه الثلاث. "حم م 3 عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18176 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کھانا تناول فرماتے یا پانی نوش فرماتے تو یہ دعا کر ” الحمد للہ الذی اطعم وسقی وسوغہ وجعل لہ مخرجا “۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے کھلایا اور پلایا اور ان کو نرم کیا اور ان کے نکلنے کا راستہ بنایا ۔ (ابو داؤد ، نسائی ، صحیح ابن حبان عن ابی ایوب (رض))
18175- كان إذا أكل لم تعد أصابعه ما بين يديه. "تخ عن جعفر بن أبي الحكم، مرسلا؛ أبو نعيم في المعرفة عنه عن الحكم بن رافع بن يسار، طب عن الحكم بن عمرو الغفاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18177 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دن کو کھانا کھالیتے تو شام کو نہ کھاتے تھے اور جب شام کو کھالیتے تو صبح کو نہ کھاتے تھے ۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابی سعید)
18176- كان إذا أكل أو شرب قال: الحمد لله الذي أطعم وسقى وسوغه وجعل له مخرجا. "د ن حب عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18178 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سے جب دسترخوان اٹھایا جاتا تو آپ یہ دعا پڑھ الحمد للہ حمدا کثیرا طیبا مبارکۃ فیہ الحمد للہ الذی کفانا واروانا غیر مکفی ولا مکفور ولا مودع ولا مستغنی عنہ ربنا “۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو کثرت کے ساتھ ہوں ، پاکیزہ بابرکت ہوں ، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہم کو (کھلا کر) کفایت بخشی اور ہمیں سیر کردیا جبکہ اس ذات کو کوئی کفایت کرنے والا نہیں اور ہم اس کا شکر ادا کرتے ہیں اس کی نعمتوں کے امیدوار ہیں اور ان کے محتاج ہیں اے ہمارے پروردگار۔ (مسند احمد ، بخاری ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجۃ عن ابی امامۃ (رض))
18177- كان إذا تغدى لم يتعش، وإذا تعشى لم يتغد. "حل عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18179 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کھانے سے فراغت فرما لیتے تو یہ دعا پڑھتے ۔ الحمد للہ الذی اطعنا وسقانا وجعلنا من المسلمین “ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہم کو کھلایا پلایا اور ہم کو مسلمانوں میں سے بنایا ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، نسائی ، ابو داؤد ، ابن ماجۃ الضیاء عن ابی سعید (رض))
18178- كان إذا رفعت مائدته قال: الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه، الحمد لله الذي كفانا وأروانا غير مكفي ولا مكفور ولا مودع ولا مستغنى عنه ربنا. "حم خ د ن هـ عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18180 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھانے سے فراغت کے بعد یہ دعا فرمایا کرتے تھے : اللہم لک الحمد اطعمت وسقیت واشبعت وارویت فلک الحمد غیر مکفور ولا مودع ولا مستغنی عن کے اللہ ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں تو نے کھلایا پلایا اور سیر طعام کیا اور سیر آب کیا پس تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں آپ کی نعمتوں کا انکار نہیں اور نہ آپ کی نعمتوں کو رخصت ہے۔ اور نہ آپ سے بےنیازی ہے۔ (مسند احمد ، عن رج من بنی سلیم)
18179- كان إذا فرغ من طعامه قال: الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا من المسلمين. "حم والضياء عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৮০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18181 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھانا قریب کیا جاتا تو آپ بسم اللہ کہتے اور جب کھانے سے فارغ ہوجاتے تو یہ دعا پڑھتے : ۔
18180- كان إذا فرغ من طعامه قال: اللهم لك الحمد أطعمت وسقيت وأشبعت وأرويت، فلك الحمد غير مكفور ولا مودع ولا مستغنى عنك.
"حم عن رجل من بني سليم"
"حم عن رجل من بني سليم"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৮১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
اللہم انک اطعمت واسقیت وغنیت واقنیت وھدیت واحییت اللہم فلک الحمد علی ما اعطیتے اللہ ! تو نے کھلایا ، پلایا، بےنیاز کیا ، مالدار کیا ، ہدایت بخشی ، اور زندگی بخشی ، اے اللہ تیرے لیے ہی سب تعریفیں ہیں ان چیزوں پر جو تو نے عطا فرمائیں ۔ (مسند احمد ، عن رجل خادم النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
18181- كان إذا قرب إليه طعامه قال: بسم الله، فإذا فرغ من طعامه قال: اللهم إنك أطعمت وأسقيت وأغنيت وأقنيت وهديت وأحييت اللهم فلك الحمد على ما أعطيت. "حم عن رجل خدم النبي صلى الله عليه وسلم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৮২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18182 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک بڑا پیالہ تھا جس کے چار تھامنے والے حلقے (کنڈے ) تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن عبداللہ بن بسر)
18182- كان له جفنة لها أربع حلق. "طب عن عبد الله بن بسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৮৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18183 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک بڑا پیالہ تھا جس کو غراء کہا جاتا تھا اور چار اشخاص اس کو اٹھاتے تھے ۔ (ابوداؤد عن عبداللہ بن بسر)
18183- كان له قصعة يقال لها الغراء يحملها أربعة رجال. "د عن عبد الله بن بسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৮৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18184 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لہسن ، پیاز اور کر اث (ایک بودار سبزی) نہ کھاتے تھے ، کیوں ک آپ کے پاس ملائکہ آتے تھے اور جبرائیل امین (علیہ السلام) آپ سے بات چیت فرمایا کرتے تھے ۔ (حلیۃ الاولیاء الخطیب فی التاریخ عن انس (رض))
18184- كان لا يأكل الثوم ولا البصل ولا الكراث من أجل أن الملائكة يأتيه وأنه يكلم جبريل. "حل خط عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৮৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18185 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ٹڈی ، گردے اور گوہ نہ کھایا کرتے تھے اور نہ ان کو حرام قرار دیتے تھے ۔ (ابن صصری فی امالیہ عن ابن عباس (رض))
18185- كان لا يأكل الجراد ولا الكلوتين ولا الضب من غير أن يحرمها. "ابن صصرى في أماليه عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৮৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18186 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ٹیک لگا کر نہ کھاتے اور نہ آپ کے پیچھے دو آدمی چلتے تھے ۔ (مسند احمد ، عن ابن عمرو (رض))
18186- كان لا يأكل متكئا، ولا يطأ عقبه رجلان. "حم عن ابن عمرو".
তাহকীক: