কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৮১৮৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18187 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہدیہ اس وقت تک نہ کھاتے تھے جب تک صاحب ہدیہ کھانے کو نہ کہتا اس (زہر آلود) بکری کی وجہ سے جو آپ کو (خیبر کی (فتح) کے موقع پر ہدیہ کی گئی تھی ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن عمار بن یاسر)
18187- كان لا يأكل من هدية حتى يأمر صاحبها أن يأكل منها للشاة التي أهديت له بخيبر. "طب عن عمار بن ياسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৮৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18188 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھانے اور پینے کی چیز میں (ٹھنڈا وغیرہ کرنے کی غرض سے) پھونک نہیں مارتے تھے اور نہ برتن میں سانس لیتے تھے (ابن ماجۃ عن انس (رض))
18188- كان لا ينفخ في طعام ولا شراب ولا يتنفس في الإناء. "هـ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৮৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18189 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کیڑا لگی کھجور لائی جاتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے صاف کرتے اور اس میں سے کیڑے نکال دیتے ۔ (ابوداؤد عن انس (رض))
18189- كان يؤتى بالتمر فيه دود فيفتشه يخرج السوس منه. "د عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18190 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دائیں ہاتھ میں تازہ کھجور لے لیتے اور بائیں ہاتھ میں خربوزہ پھر کھجور اور خربوزہ ملا کر کھاتے اور یہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا پسندیدہ ترین پھل تھا ۔ (الاوسط للطبرانی ، مستدرک الحاکم ، ابو نعیم فی الطب عن انس (رض))
18190- كان يأخذ الرطب بيمينه والبطيخ بيساره فيأكل الرطب بالبطيخ وكان أحب الفاكهة إليه. "طس ك وأبو نعيم في الطب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18191 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خربوزہ کو تازہ کھجور کے ساتھ تناول فرمایا کرتے تھے ۔ (ابن ماجہ عن سھل (رض) بن سعدی ، ترمذی عن عائشۃ (رض) ، الکبیر للطبرانی ، عن عبداللہ بن جعفر)
18191- كان يأكل البطيخ بالرطب. "هـ عن سهل بن سعد ت عن عائشة طب عن عبد الله بن جعفر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18192 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تازہ کھجوریں تناول فرماتے اور گٹھلیاں طاق میں ڈال دیتے تھے ۔ (مستدرک الحاکم عن انس (رض))
18192- كان يأكل الرطب ويلقي النوى على القنع والقنع الطبق. "ك عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18193 ۔۔۔ انگوروں کو گچھے گھچے کی صورت میں تناول فرماتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
18193- كان يأكل العنب خرطا. "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18194 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خربوزے کو تازہ کھجور کے ساتھ تناول فرماتے تھے اور ارشاد فرماتے یہ دونوں عمدہ چیزیں ہیں۔ (الطیالسی عن جابر (رض))
18194- كان يأكل الخربز 1بالرطب ويقول: هما الأطيبان. "الطيالسي عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18195 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہدیہ تناول فرماتے تھے لیکن صدقہ نہ تناول فرمایا کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، عن سلمان بن سعد عن عائشۃ (رض)، عن ابوہریرہ (رض))
18195- كان يأكل الهدية ولا يأكل الصدقة. "حم طب عن سلمان بن سعد عن عائشة وعن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18196 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ککڑی کھیرہ کو تازہ کھجور کے ساتھ تناول فرمایا کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ترمذی ، ابن ماجۃ ، ابوداؤد، نسائی عن عبداللہ بن جعفر (رض))
18196- كان يأكل القثاء بالرطب. "حم، ق عن عبد الله بن جعفر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18197 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین انگلیوں کے ساتھ تناول فرمایا کرتے تھے ۔ اور ہاتھوں کو پونچھنے (یا دھونے) سے قبل چاٹ لیا کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، عن کعب بن مالک (رض))
18197- كان يأكل بثلاث أصابع، ويلعق يده قبل أن يمسحها. "حم3 م د عن كعب بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18198 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خربوزہ کو تازہ کھجور کے ساتھ تناول فرماتے تھے اور ارشاد فرماتے تھے ۔ اس کی گرمی اس کی ٹھنڈک کے ساتھ ختم کی جائے اور اس کی ٹھنڈک کو اس کی گرمی کے ساتھ ختم کیا جائے ۔ (ابوداؤد ، السنن للبیھقی عن عائشۃ (رض))
18198- كان يأكل البطيخ بالرطب ويقول: يكسر حر هذا ببرد هذا وبرد هذا بحر هذا. "د هق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18199 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خربوزہ تازہ کھجور کے ساتھ تناول فرمانا ، بہت مرغوب تھا ۔ (ابن عساکر عن عائشۃ (رض))
18199- كان يعجبه البطيخ بالرطب. "ابن عساكر عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২০০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18200 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین انگلیوں کے ساتھ تناول فرمایا کرتے تھے اور چوتھی انگلی کے ساتھ بھی مدد لے لیا کرتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن عامر بن ربیعۃ)
18200- كان يأكل بثلاث أصابع ويستعين بالرابعة. "طب عن عامر بن ربيعة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২০১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18201 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے دائیں ہاتھ کو کھانے ، پینے ، وضو کرنے ، لباس پہننے اور لینے دینے کے لیے استعمال کرتے تھے اور بائیں ہاتھ کو ان کے علاوہ اور کاموں کے لیے استعمال کرتے تھے ۔ (مسند احمد عن حفصۃ (رض))
18201- كان يجعل يمينه لأكله، وشربه، ووضوئه، وثيابه، وأخذه وعطائه، وشماله لما سوى ذلك. "حم عن حفصة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২০২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18202 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خربوزے اور تر کھجور کو ایک ساتھ تناول فرماتے تھے ۔ (مسند احمد ، ترمذی فی الشمائل عن انس (رض))
18202- كان يجمع بين الخربز والرطب. "حم ت في الشمائل عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২০৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18203 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کدو کو پسند فرماتے تھے ۔ (مسند احمد ترمذی فی الشمائل ، نسائی ، ابن ماجۃ عن انس (رض))
18203- كان يحب الدباء. "حم ت في الشمائل ن هـ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২০৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18204 ۔۔۔ پھلوں میں سے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو انگور اور خربوزہ پسند تھا ۔ (ابونعیم فی الطب عن ماویۃ بن یزید عبسی)
18204- كان يحب من الفاكهة العنب والبطيخ. "أبو نعيم في الطب عن معاوية بن يزيد العبسي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২০৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18205 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میٹھی شے اور شہد کو پسند فرمایا کرتے تھے ۔ (بخاری ، مسلم ، ترمذی ، نسائی ابن ماجۃ ، ابو داؤد عن عائشۃ (رض))
18205- كان يحب الحلواء والعسل. "ق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২০৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ ذاتی زندگی سے متعلق حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات اور معیشت کا بیان :
طعام :
طعام :
18206 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ککڑی کو پسند فرماتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن الربیع بنت معوذ)
18206- كان يحب القثاء. "طب عن الربيع بنت معوذ".
তাহকীক: