কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৩৪ টি
হাদীস নং: ৩০৭৮০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30769 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ مسلم کی بددعا اور اس کی فراست سے بچو۔ حلیة الاولیا بروایت لوبان
30769- احذروا دعوة المسلم وفراسته. "حل - عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৮১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30770 ۔۔۔ ہر قوم کی علامتیں ہیں اس قوم کے سردار ہی ان کو پہچانتے ہیں۔ مستدرک بروایت عروہ مرسلا
30770- لكل قوم فراسة وإنما يعرفها الأشراف. "ك - عن عروة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৮২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30771 ۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے محبت فرماتے ہیں توسات قسم کی خیر کی اس کو توفیق ملتی ہے جو اس نے پہلے کبھی نہیں کی ہوتی ہے اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ پر ناراض ہوتے ہیں تو اس پر سات قسم کے شر کے راستے کھول دیتے ہیں جو اس نے اس سے پہلے کبھی اس پر عمل نہیں کیا ہوتا ہے (بیہقی فی الزھد بروایت ابی سعید)
30771- إذا أحب الله عبدا أثنى عليه سبعة أصناف من الخير لم يعمله قط، وإذا سخط الله على عبد أثنى عليه سبعة أصناف من الشر لم يعمله. "ق في الزهد - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৮৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30772 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو دوران گفتگو چھینک آئے تو یہ اس کے حق ہونے کی علامت ہے۔ (ابن عدی بروایت ابوہریرہ (رض) ذخیرة الالفاظ 352 الموضوعات
30772- إذا عطس أحدكم عند حديث كان حقا. "عد - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৮৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30773 ۔۔۔ عقل کی انتہا یہ ہے کہ لوگوں کے نزدیک محبوب بن جائے اور آدمی کی سعادت مندی میں سے ہے کہ داڑھی کا خفیف ہونا (عدی نے روایت کرکے کہا ہے کہ یہ حدیث منکر ہے اور ابن عساکر نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے التنزیہ 2021 ذخیرة الحفاظ 1107)
30773- إن رأس العقل التحبب إلى الناس، وإن من سعادة المرء خفة لحيته. "عد - وقال: منكر - وابن عساكر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৮৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30774 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور فرشتے زمین میں آدمی کے خیر وشر کے بارے میں بنی آدم کی زبان پر گفتگو فرماتے ہیں۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
30774- إن لله تعالى ملائكة في الأرض تنطق على ألسنة بني آدم بما في المرء من الخير والشر. "الديلمي - عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৮৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30775 ۔۔۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کے گوا ہ ہیں آسمانوں اور تم اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو زمین میں (نسائی بروایت ابوہریرہ (رض) بیہقی ابوداؤد طبرانی بروایت سلمہ بن اکوع (رض) اور ھناد نے اتنا اضافہ کیا کہ تم نے کسی بندہ کے حق میں خیر و شر کی گواہی دیدی وہ واجب ہوگئی (یعنی جنت یا جہنم)
30775- الملائكة شهداء الله في السماء وأنتم شهداء الله في الأرض. "ن - عن أبي هريرة؛ هب، د، طب - عن سلمة بن الأكوع؛ زاد هناد: فإذا شهدتم وجبت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৮৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30776 ۔۔۔ ارشاد فرمایا : اے ابوبکر آدمی کے اچھے اور برے ہونے کے بارے میں اللہ تعالیٰ اور فرشتے ہی آدم کی زبان بولتے ہیں۔ (مستدرک بیہقی بروایت انس (رض))
30776- يا أبا بكر إن لله تعالى ملائكة تنطق على ألسنة بني آدم بما في المرء من الخير والشر. "ك، هب - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৮৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30777 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ آدمی کی سعادت مندی میں سے ہے نیک بیوی کاملنا سلامتی والا مکان ملنا اور صحیح سواری کا دستیاب ہونا اور آدمی کی بدبختی میں یہ بات داخل ہے کہ بیوی نیک نہ ہو یا مکان صحیح نہ ہو اور سواری مناسب نہ ہو۔ (طبرانی بروایت محمد بن سعد بن عباد اپنے والد سے)
30777- إن من سعادة المرء الزوجة الصالحة، والمسكن الصالح، والمركب الصالح، وإن من الشقاء الزوجة السوء، والمسكن السوء، والمركب السوء. "طب - عن محمد بن سعد بن أبي وقاص عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৮৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
30778 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ مسلمان کی سعادت مندی میں سے ہیں گھر کا کشادہ ہونا پڑوسی کا نیک ہونا سواری کا مناسب ہونا۔ ( بیہقی ابن نجار بروایت نافع بن عبدالحارث خراعی)
30778- إن من سعادة المرء المسلم المسكن الواسع والجار الصالح والمركب الهنيء. "هب وابن النجار - عن نافع بن عبد الحارث الخزاعي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৯০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مند ہونے کی علامتیں
30779 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ آدمی کی سعادت کی بات یہ ہے کہ (1) بیوی نیک ہو (2) اولادنیک ہو اور (3) اور ملنے جلنے والے دوست، احباب ، نیک صالح ہوں (4) ذریعہ معاش اپنے شہر میں ہو ۔ ابن النجار من الحسن عن علی
30779- إن من سعادة الرجل زوجة صالحة وولدا بارا وخلطاء صالحين ومعيشة في بلاده. "ابن النجار - عن الحسن عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৯১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مند ہونے کی علامتیں
30780 ۔۔۔ ایک مسلمان کے لیے دنیا میں سعادت کی بات یہ ہے کہ (1) پڑوسی نیک ہوں (2) گھر کشادہ ہو (3) سواری عمدہ ہو ۔ (مستدرک بروایت عبداللہ بن حارث خزاعی انصاری مسند احمد طبرانی مستدرک، بیہقی بروایت نافع بن عبدالحارث خزاعی وہ سعد ہے)
30780- من سعادة المرء المسلم في الدنيا الجار الصالح، والمنزل الواسع، والمركب الهنيء. "ك - عن عبد الله بن الحارث الخزاعي الأنصاري" "حم، طب، ك، هب - عن نافع بن عبد الحارث الخزاعي عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৯২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مند ہونے کی علامتیں
30781 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ابن آدم کے لیے سعادت مندی یہ ہے کہ (1) اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی رہے (2) اللہ تعالیٰ سے استخارہ کرے ابن ادم کی شقاوت اور بدبختی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر ناراض رہے اور اللہ تعالیٰ سے استخارہ چھوڑ دے ابن آدم کی سعادت مندی کی تین علامتیں ہیں اور بدبختی کی تین علامتیں ہیں سعادت مندی کی علامت یہ ہیں (1) نیک بیوی (2) عمدہ سواری (3) کشادہ مکان اور بدبختی کی علامت ہیں (1) بدخلق بیوی (2) ناموافق سواری (3) تنگ مکان (مسند احمدمستدرک بیہقی ابن عساکر بروایت اسماعیل بن محمد بن سعد بن ابی وقاص وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے)
30781- من سعادة ابن آدم رضاه بما يقضي الله واستخارة الله، ومن شقاوة ابن آدم سخطه بما يقضي الله وتركه استخارة الله؛ ومن سعادة ابن آدم ثلاث، ومن شقوته ثلاث: فمن سعادته المرأة الصالحة، والمركب الصالح، والمسكن الواسع؛ ومن شقوته المرأة السوء، والمركب السوء، والمسكن السوء. "حم، ك، هب وابن عساكر - عن إسماعيل بن محمد بن سعد بن أبي وقاص عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৯৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مند ہونے کی علامتیں
30782 ۔۔۔ دنیا میں آدمی کی بدبختی کی تین علامات ہیں (1) گھر کا ناموافق ہونا (2) بدخلق عورت (3) نامناسب سواری عرض کیا گیا گھر کے ناموافق ہونے کا کیا مطلب ہے : فرمایا : گھرتنگ ہو پڑوسی شریر ہوں عرض کیا گیا سواری ناموافق ہونے کا کیا مطلب ہے فرمایا اس کی پیٹھ ناہموار ہوا اور چلنے میں سست ہو عرض کیا گیا عورت کی برائی کیا ہے ؟ فرمایا اس کا بانجھ ہونا اور بداخلاق ہونا۔ (طبرانی بروایت اسماء بنت عمیسی)
30782- إن من شقاء المرء في الدنيا ثلاثة: سوء الدار، وسوء المسكن وسوء الدابة؛ قيل: ما سوء الدار؟ قيل: ضيق ساحتها وخبث جيرانها، قيل: فما سوء الدابة؟ قال: منع ظهرها وسوء طلقها، قيل: فما سوء المرأة؟ قال: عقم رحمها وسوء خلقها. "طب - عن أسماء بنت عميس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৯৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مند ہونے کی علامتیں
30783 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ جس کو حسن صورت حسن اخلاق نیک بیوی اور سخاوت کا مادہ عطاء ہوا سکو دنیا اور آخرت کی بھلائی مل گئی۔ (ابن شاہین بروایت انس (رض))
30783- من رزق حسن صورة وحسن خلق وزوجة صالحة وسخاء فقد أعطي من خير الدنيا والآخرة. "ابن شاهين - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৯৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مند ہونے کی علامتیں
30784 ۔۔۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے وجاہت عطاء فرمائی خوبصورت چہرہ عطاء فرمایا اور اس کو ایسی جگہ رکھا جہاں اس کی شان ظاہر نہ ہو تو وہ مخلوق میں اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ بندہ ہے۔ بیہقی ابن عساکر بروایت ابن عباس (رض)
30784- من آتاه الله وجها واسما حسنا وجعله في موضع غير شان له فهو صفوة الله من خلقه. "هب وابن عساكر - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৯৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مند ہونے کی علامتیں
30785 ۔۔۔ عورت کی برکات میں سے یہ ہیں اس کا نکاح آسانی سے ہومہرکم ہو اور اولاد جننے والی ہو۔ (مسند احمدبروایت عائشہ (رض) الشذرہ 1034 المقاصد الحسنہ 12050)
30785- إن من فقه الرجل مدخله ومخرجه وممشاه وإلفه ومجلسه. "الديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৯৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مند ہونے کی علامتیں
30786 ۔۔۔ فرمایا کہ بالوں کی سفیدی پیشانی پر ہو یہ برکت ہے کنپٹی پر ہو تو یہ سخاوت ہے چوٹیوں میں ہو تو شجاعت ہے گدی پر ہو تو نحوست ہے۔ (الدیلمی بروایت ابن عمر (رض))
30786- إن من يمن المرأة تيسير خطبتها وتيسير صداقها وتيسير رحمها. "حم - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৯৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محبت آسمان سے اتاری جاتی ہے
30787 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ محبت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے آسمان سے اتاری جاتی ہے جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے محبت فرماتے ہے توجبرائیل (علیہ السلام) سے فرماتے ہیں اے جبرائیل ! تیرا رب فلاں بندہ سے محبت رکھتا ہے تو بھی اس سے محبت کر تو جبرائیل (علیہ السلام) آسمانوں پہ آواز لگاتے ہیں کہ تمہارا رب فلاں بندہ سے محبت فرماتے ہیں تم بھی اس سے محبت رکھو تو آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھر اس کی محبت زمین پر اتاری جاتی ہے جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے بغض رکھتے ہیں تو جبرائیل (علیہ السلام) سے فرماتے ہیں کہ میں فلاں بندہ سے بغض رکھتا ہوں تم بھی اس سے بغض رکھوتو جبرائیل (علیہ السلام) آواز دیتے ہیں کہ تمہارا پروردگار فلاں بندہ سے بغض رکھتا ہے تم بھی اس سے بغض رکھو تو زمین میں اس کے خلاف بعض ونفرت عام ہوجاتی ہے۔ (مسند احمد طبرانی وابن عساکر سعید بن منصور بروایت ابی امامہ (رض))
30787- الشيب في مقدم الرأس يمن - ثم العذارين سخاء، وفي الذوائب شجاعة، وفي القفا شؤم. "الديلمي - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৯৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محبت آسمان سے اتاری جاتی ہے
30788 ۔۔۔ فرمایا کہ ہر بندہ کی ایک شہرت ہے اگر نیک ہو تو اس کی نیک نامی زمین میں پھیلا دیجاتی ہے اور اگر برا ہو تو اس کی بدنامی زمین پھیلا دی جاتی ہے۔ الحکیم وابوالشیخ بروایت ابوہریرہ (رض)
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام کیا گیا ہے ضعیف الجامع 4734 ۔
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام کیا گیا ہے ضعیف الجامع 4734 ۔
30788- المقة من الله وألقيت من السماء، فإذا أحب الله عبدا قال لجبريل: يا جبريل! إن ربك يحب فلانا فأحبه! فينادي جبريل في السماء: إن ربكم يحب فلانا فأحبوه! فيحبه أهل السماء وتنزل له المحبة في الأرض؛ وإذا أبغض الله عبدا قال لجبريل: إني أبغض فلانا فأبغضه! فينادي جبريل: إن ربكم عز وجل يبغض فلانا فأبغضوه! فيجري له البغض في الأرض. "حم، ع، طب وابن عساكر، ص - عن أبي أمامة"
তাহকীক: