কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৩৪ টি
হাদীস নং: ৩০৭৬০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو
30749 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ آنکھوں میں بعض زردی مبارک ہونے کی علامت ہے۔ (ابن حبان نے ضعفاء میں نقل کی ہے بروایت عائشہ (رض) ابن عساکر نے اپنی تاریخ مسند فردوس میں بروایت ابوہریرہ (رض))
30749- من الزرقة في العين يمن. "حب في الضعفاء - عن عائشة؛ ك في تاريخه، فر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৬১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو
30750 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ زردی کا ہونا برکت کی علامت ہے۔ خطیب بغدادی)
کلام :۔۔۔ اس حدیث میں کلام ہے ضعیف الجامع 5288 الضفعاء 21712
کلام :۔۔۔ اس حدیث میں کلام ہے ضعیف الجامع 5288 الضفعاء 21712
30750- من الزرقة يمن. "خط - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৬২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو
30751 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ تمام بھلائی موسم بہار میں ہے۔ ابن بلال بروایت عائشہ (رض)
30751- جعل الخير كله في الربعة. "ابن لال - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৬৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مندی کی علامات
30752 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ تین خصلتیں دنیا میں مسلمان کی سعادت مندی کی علامت ہیں۔
(1) نیک پڑوسی (2) کشادہ مکان (3) مناسب سواری ۔ مسند احمد ، طبرانی مستدرک بروایت نافع بن عبدالحارث
(1) نیک پڑوسی (2) کشادہ مکان (3) مناسب سواری ۔ مسند احمد ، طبرانی مستدرک بروایت نافع بن عبدالحارث
30752- ثلاث خصال من سعادة المسلم في الدنيا: الجار الصالح، والمسكن الواسع، والمركب الهنيء. "حم، طب، ك - عن نافع بن عبد الحارث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৬৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مندی کی علامات
30753 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ چارچیزیں انسان کی سعادت مندی کی علامت ہیں۔
(1) نیک بیوی (2) کشادہ مکان (3) نیک پڑوسی (4) مناسب سواری اور چار باتیں بدبختی کی علامت ہیں (1) بری عورت (2) برا پڑوسی (3) بری سواری (4) تنگ مکان ۔ مستدرک حلیة الاولیاء بیہقی بروایت سعد
(1) نیک بیوی (2) کشادہ مکان (3) نیک پڑوسی (4) مناسب سواری اور چار باتیں بدبختی کی علامت ہیں (1) بری عورت (2) برا پڑوسی (3) بری سواری (4) تنگ مکان ۔ مستدرک حلیة الاولیاء بیہقی بروایت سعد
30753- أربع من السعادة: المرأة الصالحة، والمسكن الواسع، والجار الصالح، والمركب الهنيء، وأربع من الشقاوة: المرأة، والجار السوء، والمركب السوء، والمسكن الضيق. "ك، حل، هب - عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৬৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مندی کی علامات
30754 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ تین باتیں ابن ادم کے لیے سعادت ہیں اور تین باتیں بدبختی کی ہیں سعادت کی باتوں میں ہے نیک بیوی کا میسر ہونا (2) مناسب سواری کا دستیاب ہونا (3) کشادہ مکان کا ہونا اور بدبختی کی باتیں ہیں (1) برامکان (2) بری سواری (3) بری عورت۔ (ٕالطب لسی بروایت سعید)
30754- سعادة لابن آدم ثلاث، وشقاوة لابن آدم ثلاث، فمن سعادة ابن آدم الزوجة الصالحة، والمركب الصالح، والمسكن الواسع؛ وشقوة لابن آدم ثلاث: المسكن السوء، والمركب السوء، والمرأة السوء. "الطيالسي - عن سعيد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৬৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مندی کی علامات
30755 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ تین باتیں سعادت مندی کی ہیں اور تین باتیں بدبختی کی ہیں سعادت مندی کی باتوں میں سے (1) نیک بیوی جس کو دیکھنے سے شوہر کو خوشی حاصل ہو شوہر کے غائب ہونے کی صورت میں اس کے مال اور اپنی عصمت کی حفاظت کرے (2) سواری کا جانور جو فرمان بردار اور دورن سفر دوسرے ساتھیوں کے ساتھ چلائے (3) کشادہ مکان کے اندر سہولیات زیادہ ہوں اور بدبختی کی علامات یہ ہیں (1) وہ عورت جو شوہر کو دکھ پہنچائے اور زبان درازی کرے گھر سے دور ہونے کی صورت میں عورت پر اور اپنے مال پر اطمینان نہ رہے (2) سواری جو چلنے میں کمزور اور سست ہوا گرماریں تو تھکادے اگر مارنا چھوڑ دیں سفر کے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ نہ چلائے (3) تنگ گھر جس گھر میں سہولیات نہ ہوں۔ مستدرک بروایت سعد کشف الخفاء 1047
30755- ثلاثة من السعادة وثلاثة من الشقاوة: فمن السعادة المرأة الصالحة تراها فتعجبك وتغيب عنها فتأمنها على نفسها ومالك، والدابة تكون وطيئة فتلحقك بأصحابك، والدار تكون واسعة كثيرة المرافق ومن الشقاوة المرأة تراها فتسوءك وتحمل لسانها عليك وإن غبت عنها لم تأمنها على نفسها ومالك، والدابة تكون قطوفا فإن ضربتها أتعبتك وإن تركتها لم تلحقك بأصحابك، والدار تكون ضيقة قليلة المرافق. "ك - عن سعد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৬৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مندی کی علامات
30756 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ چار باتیں آدمی کی سعادت مندی کی ہیں (1) بیوی نیک ہو (2) اولاد نیک ہو (3) دوست احباب نیک صالح ہوں (4) ذریعہ معاش اپنے شہر میں ہو۔ ابن عساکر مسندفردوس بروایت علی (رض) ابن ابی الدنیا فی کتاب الاخوان بروایت عبداللہ بن حکیم عن امیہ عن جدہ
کلام :۔۔۔ اس حدیث میں کلام ہے ضعیف الجامع 759 الضعیفہ 1147, 759
کلام :۔۔۔ اس حدیث میں کلام ہے ضعیف الجامع 759 الضعیفہ 1147, 759
30756- أربع من سعادة المرء: أن تكون زوجته صالحة، وأولاده أبرارا، وخلطاؤه صالحين، وأن يكون رزقه في بلده. "ابن عساكر، فر - عن علي؛ ابن أبي الدنيا في كتاب الإخوان - عن عبد الله بن الحكم عن أبيه عن جده"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৬৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مندی کی علامات
30757 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ جو شخص یہ دیکھنا چاہے کہ اس کا اللہ تعالیٰ کے ہاں کیا مقام ہے تو وہ یہ دیکھے اس کے پاس اللہ تعالیٰ کے احکام کا کیا مقام ہے یعنی احکام خداوندی کو کتنا بجالاتا ہے۔ (دارقطنی فی الافراد بروایت انس (رض) حلیة الاولیاء بروایت ابوہریرة وبروایت سمرہ (رض))
30757- من أراد أن يعلم ماله عند الله فلينظر ما لله عنده. "قط في الأفراد - عن أنس رضي الله عنه؛ حل عن أبي هريرة وعن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৬৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مندی کی علامات
30758 ۔۔۔ جس کی اصل اچھی ہو اور جائے پیدائش اچھی ہو اس کا دھن صاف ہوگا۔ (ابن نجار بروایت ابوہریرہ (رض) ذخیرة الحفاظ 5550 ضعیف الجامع 5820)
30758- من كرم أصله وطاب مولده حسن محضره. "ابن النجار - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৭০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعادت مندی کی علامات
30759 ۔۔۔ ارشاد فرمایا جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت فرماتے ہیں اس کی محبت فرشتوں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے ناراض ہوتے ہیں اس کا بعض فرشتوں کے دلوں میں اتار دیتے ہیں پھر اس کے بعدلوگوں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں۔ (حلیة الاولیا بروایت انس (رض))
کلام :۔۔۔ اس حدیث میں کلام ہے ضعیف الجامع 298 الضعیفہ 2208 ۔
کلام :۔۔۔ اس حدیث میں کلام ہے ضعیف الجامع 298 الضعیفہ 2208 ۔
30759- إذا أحب الله عبدا قذف حبه في قلوب الملائكة، وإذا أبغض الله عبدا قذف بغضه في قلوب الملائكة؛ ثم يقذفه في قلوب الآدميين. "حل - عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৭১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا اعلان
30760 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت فرماتے ہیں تو جبرائیل (علیہ السلام) کو بلاکر فرماتے ہیں کہ میں فلاں بندو سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو توجبرائیل (علیہ السلام) اس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھر آسمان پر ندا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں بندہ سے محبت کرتے ہیں تم سب اس سے محبت کروتو سارے آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھر اس کے لیے زمین پر قبولیت اتاری جاتی ہے اور جب کسی بندہ سے ناراض ہوتے ہیں تو جبرائیل (علیہ السلام) کو بلا کر فرماتے ہیں کہ میں فلاں بندہ سے بغض رکھتا ہوں تو جبرائیل (علیہ السلام) بھی اس سے بغض رکھتا ہے اس کے بعد آسمان والوں میں ندا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے بغض رکھتا ہے تم سب بھی اس سے بغض رکھو تو سارے آسمان والے اس سے بغض رکھتے ہیں پھر اس کے حق میں بغض زمین پر اتار جاتا ہے۔ مسند احمدبروایت ہریرہ (رض)
30760- إن الله تعالى إذا أحب عبدا دعا جبريل فقال: إني أحب فلانا فأحبه! فيحبه جبريل ثم ينادي في السماء فيقول: إن الله يحب فلانا فأحبوه! فيحبه أهل السماء، ثم يوضع له القبول في الأرض؛ وإذا أبغض عبدا دعا جبريل فيقول: إني أبغضه؛ فيبغضه جبريل ثم ينادي في أهل السماء: إن الله تعالى يبغض فلانا فأبغضوه! فيبغضونه ثم توضع له البغضاء في الأرض. "حم - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৭২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا اعلان
30761 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے محبت فرماتے ہیں توجبرائیل (علیہ السلام) کو پکار کر کہتے ہیں کہ میں فلاں سے محبت رکھتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو جبرائیل (علیہ السلام) اس سے محبت کرنے لگتا ہے پھر جبرائیل (علیہ السلام) آسمان والوں میں نداء کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں بندہ سے محبت کرتے ہیں تم بھی اس سے محبت کرو تو تمام آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھر اس کے لیے زمین پر قبولیت اتاری جاتی ہے۔ (بیہقی بروایت ابوہریرہ (رض))
30761- إذا أحب الله عز وجل عبدا نادى جبريل: إن الله يحب فلانا فأحبه! فيحبه جبريل فينادي جبريل في أهل السماء: إن الله يحب فلانا فأحبوه! فيحبه أهل السماء؛ ثم يوضع له القبول في الأرض. "ق عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৭৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا اعلان
30762 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ کے ساتھ خیرکا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کے دل میں نصیحت کرنے والا پیدا فرما دیتے ہیں جو اس کو اچھائی کا حکم کرتا ہے اور برائی سے روکتا ہے۔ مسند فردرس عن ابی ہریرة (رض)
کلام :۔۔۔ اس حدیث کلام ہے ضعیف الجامع 330 الضعیفہ 2124 ۔
کلام :۔۔۔ اس حدیث کلام ہے ضعیف الجامع 330 الضعیفہ 2124 ۔
30762- إذا أراد الله تعالى بعبد خيرا جعل له واعظا من نفسه يأمره وينهاه. "فر - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৭৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا اعلان
30763 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندہ کے ساتھ بھلائی کا اراد ہ کرتے ہیں تو لوگوں میں اس کی محبوبیت پیداکردی جاتی ہے پوچھا گیا اس کی کیا علامت ہے فرمایا اس کی علامت یہ ہے کہ اس کو اعمال صالحہ کی توفیق ملتی ہے پھر اس پر اس کی موت آتی ہے۔ (احمد طبرانی بروایت ابی عنبہ)
30763- إذا أراد الله بعبد خيرا عسله 2، قيل: وما عسله؟ قال: يفتح له عملا صالحا قبل موته ثم يقبضه عليه. "حم، طب - عن أبي عنبة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৭৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا اعلان
30764 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندہ کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کو عمل پر ڈال دیتے ہیں عرض کیا گیا عمل پر کس طرح ڈالا جاتا ہے فرمایا کہ موت سے پہلے اس کو عمال صالحہ کی توفیق ملتی ہے یہاں تک کہ اس کے پڑوسی اس سے راضی ہوتے ہیں۔ (احمدمستدرک عمروبن حمق)
30764- إذا أراد الله بعبد خيرا استعمله، قيل: كيف يستعمله؟ قال: يفتح له عملا صالحا بين يدي موته حتى يرضى من حوله. "حم، ك 4- عن عمرو بن الحمق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৭৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا اعلان
30765 ۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتے ہیں تو نیند کی حالت میں اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں (تاکہ وہ اپنے احوال کی اصلاح کرے) ۔ مسندفردوس بروایت انس (رض)
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے اسنی المطالب 106 ضعیف الجامع 332 ۔
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ہے اسنی المطالب 106 ضعیف الجامع 332 ۔
30765- إذا أراد الله بعبد خيرا عاتبه في منامه. "فر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৭৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا اعلان
30766 ۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ کسی بند کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتے ہیں تو عمل پر ڈالتے ہیں عرض کیا عمل پر ڈالنے کا کیا مطلب ہے فرمایا کہ اس کو موت سے پہلے عمل صالح کی توفیق ہوتی ہے اور اسی پر اس کی موت آتی ہے۔ (مسند احمد ترمذی ابن حبان مستدرک بروایت انس (رض))
30766- إذا أراد الله بعبد خيرا استعمله، قيل: كيف يستعمله؟ قال: يوفقه لعمل صالح قبل الموت ثم يقبضه عليه. "حم، ت حب، ك - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৭৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا اعلان
30767 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کو موت سے پہلے پاک فرماتے ہیں عرض کیا گیا کہ پاکی کا کیا مطلب ہے فرمایا عمل صالح کی اس کو تلقین کی جاتی ہے اسی پر اس کی موت آتی ہے۔ (طبرانی بروایت ابی امامہ)
30767- إذا أراد الله بعبد خيرا طهره قبل موته، قيل: وما طهور العبد؟ قال: عمل صالح يلهمه إياه حتى يقبضه عليه. "طب - عن أبي أمامة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৭৭৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا اعلان
30768 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندہ کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتے ہیں اس کے لیے اس کے دل کے نالے کھول دیتے ہیں اس میں یقین اور سچائی بھر دیتے ہیں اور اس کے دل کو یقین کا محرف بنادیتے ہیں سب جس میں وہ چلتا رہتا ہے اس کے دل کو سلیم زبان کو صادق اور اخلاق کو درست بنادیتے ہیں کان کو حق سننے والا آنکھوں کو حق دیکھنے والا بنا دیتے ہیں۔ (ابوالشیخ بروایت ابی)
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ضعیف الجامع 333 الضعیفہ 2227 ۔
کلام :۔۔۔ اس حدیث پر کلام ضعیف الجامع 333 الضعیفہ 2227 ۔
30768- إذا أراد الله بعبد خيرا فتح له قفل قلبه، وجعل فيه اليقين والصدق، وجعل قلبه واعيا لما سلك فيه، وجعل قلبه سليما ولسانه صادقا وخليفته مستقيمة، وجعل أذنه سميعة وعينه بصيرة. "أبو الشيخ عن أبي ذر"
তাহকীক: