কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯১৮ টি

হাদীস নং: ৪২১৪৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٣٤۔۔۔ میرے خیال میں معاملہ میں اس سے زیادہ جلدی ہے۔ ھناد، ترمذی، حسن صحیح ، ابن ماجہ عن ابن عمروقال : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس سے گزرے اور ہم لوگ اپنی جھونپڑی ٹھیک کررہے تھے تو فرمایا اور یہ حدیث ذکر کی ۔
42134- ما أرى الأمر إلا أعجل من ذلك."هناد، ت: حسن صحيح، هـ - عن بن عمرو قال: مر علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن نعالج خصا لنا قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৪৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٣٥۔۔۔ اگر تم نے میری وصیت یاد رکھی تو موت سے زیادہ کوئی چیز تمہیں محبوب نہیں ہوگی۔ الاصبھانی فی الترغیب عن انس
42135- إن حفظت وصيتي فلا يكونن شيء أحب إليك من الموت."الأصبهاني في الترغيب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৪৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٣٦۔۔۔ موت مومن کا پھول ہے۔ الدیلمی عن السید الحسین (رض) ، کلام۔۔۔ الکشف الالٰہی ٩٤٨۔
42136- الموت ريحانة المؤمن."الديلمي - عن السيد الحسين رضي الله عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৫০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٣٧۔۔۔ مومن کے لیے اللہ تعالیٰ کی ملاقات کے سوا کوئی راحت نہیں جسے اللہ تعالیٰ کی ملاقات پسند ہو تو۔ خطیب فی المتفق والمفترق کلام۔۔۔ الا تقان ١٥٥٤۔
42137- ليس للمؤمن راحة دون لقاء الله، ومن أحب لقاء الله فكان قد ... "خط كما في المتفق والمفترق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৫১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٣٨۔۔۔ موت مومن کا تحفہ ہے اور درہم و دینار منافق کی بہا رہے اور وہ جہنم کے لیے اس کا توشہ ہے۔ دارقطنی عن جابر، کلام۔۔۔ المتناضیۃ ١٤٨٠۔
42138- الموت تحفة المؤمن، والدرهم والدينار ربيع المنافق، وهما زاده إلى النار."قط - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৫২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٣٩۔۔۔ کیا تمہارے پاس مال ہے ؟ تو اسے اپنے آگے بھج کیونکہ آدمی اپنے مال کے ساتھ ہوتا ہے اگر اسے پہلے بھیج چکا تا چاہے گا کہ اسے مل جائے اور اگر پیچھے چھوڑآیا تو چاہے گا اس کے ساتھ رہ جائے ۔ ابن المبارک عن عبداللہ بن عبید اللہ قال : ایک شخص نے کہا : یارسول اللہ ! کیا وجہ ہے مجھے موت پسند نہیں ؟ تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا : اور یہ حدیث ذکر کی۔)
42139- هل لك مال؟ فقدم مالك بين يديك، فإن المرأ مع ماله، إن قدمه أحب أن يلحقه، وإن خلفه أحب أن يتخلف معه."ابن المبارك - عن عبد الله بن عبيد قال: قال رجل: يا رسول الله! ما لي لا أحب الموت؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৫৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٤٠۔۔۔ طارق ! موت آنے سے پہلے موت کی تیاری کرو۔ عقیلی فی الضعفائ، طبرانی فی الکبیر، حاکم بیہقی فی الشعب عن طارق بن عبداللہ المحاربی
42140- يا طارق! استعد للموت قبل نزول الموت."عق، طب، ك، هب - عن طارق بن عبد الله المحاربي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৫৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٤١۔۔۔ انسان زندگی کو پسند کرتا ہے جب کہ موت اس کے لیے بہتر ہے اور انسان کو مالک کی کثرت پسند ہے جب کہ تھوڑامال اس کے حساب کو کم کرنے کا ذریعہ ہے۔ ابن السکن وابوموسیٰ فی المعرفۃ، بیہقی فی الشعب، عن زرعۃ بن عبداللہ الانصاری مرسلا، بزای ثم رائ، وقیل براء اولہ ثم بزای ساکنۃ وقیل ھو صحابی
42141- يحب الإنسان الحياة والموت خير لنفسه، ويحب الإنسان كثرة المال وقلة المال أقل لحسابه."ابن السكن وأبو موسى في المعرفة، هب - عن زرعة بن عبد الله الأنصاري مرسلا، بزاي ثم راء، وقيل: براء أوله ثم بزاي ساكنة، وقيل: هو صحابي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৫৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٤٢۔۔۔ اگر جانوروں موت کا اتنا پتہ چل جائے جتنا انسان کو پتہ ہے تو یہ ان کا موٹا گوشت نہ کھاسکیں۔ الدیلمی عن ابی سعید کلام۔۔۔ کشف الخفاء ٢٠٩٧۔ ٢١٠٢۔ یعنی جانور غم کی وجہ سے پگھلنا اور کمزور ہونا شروع ہوجائیں۔
42142- لو علمت البهائم من الموت ما علم ابن آدم ما أكلوا منها لحما سمينا."الديلمي - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৫৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٤٣۔۔۔ اے اہل اسلام ! موت تمہارے پاس ایک دھماکہ لے کر آئی جسے لوٹنا نہیں نیک بختی یا بدبختی ضروری اور چمٹنے والی اللہ تعالیٰ کے دوستوں کے لیے بلند جنت میں موت راحت وقرار لائی جو ہمیشگی کے گھر میں رہیں گے، جن کی کوشش ورغبت اس کے بارے میں تھی۔ اور شیطان کے ان دوستوں کے لیے جو دھوکے کے گھر میں رہنے والے تھے اسی میں رہنے کی ان کی رغبت و کوشش تھی ان کے لیے موت رسوائی ندامت اور خسارہ کا لوٹنا گرم آگ میں لائی خبردار ! ہر کوشش کرنے والے کی ایک حد ہے اور ہر کوشش کرنے والے انسان کی حد موت ہے یا تو وہ آگے بڑھنے والا ہے یا اس سے آگے نکل جایا کرتا ہے (ابوالشیخ فی امالیہ وابن عساکر۔ عن الوضین بن عطاء عن تمیم یزید بن عطیۃ کہ رسول اللہ اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب لوگوں کو غفلت میں دیکھتے تو باہر نکل کر مسجد میں آتے تو ان کے سامنے کھڑے ہو کر بآواز بلند پکارتے۔ پھر یہ حدیث ذکر کی۔)
42143- يا أهل الإسلام! أتتكم الموتة بالوجبة لا ردة سعادة أو شقاوة لازمة راكبة، جاء الموت بما فيه بالروح والراحة في جنة عالية لأولياء الله في دار الخلود الذين سعيهم؟ ورغبتهم فيها، جاء الموت بما جاء به الخزي والندامة والكرة الخاسرة في نار حامية لأولياء الشيطان من أهل دار الغرور الذين سعيهم ورغبتهم فيها، ألا! إن لكل ساع غاية وإن غاية كل ساع الموت، فسابق ومسبوق."أبو الشيخ في أماليه وابن عساكر - عن الوضين بن عطاء عن تميم عن يزيد بن عطية أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا رأى الناس قد غفلوا خرج حتى يأتي المسجد فيقوم عليه فينادي بأعلى صوته - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৫৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٤٤۔۔۔ اپنی قبروں کے لیے تیاری کرو کیونکہ قبرروزانہ سات مرتبہ کہتی ہے : اے کمزور انسان ! اپنی زندگی میں اپنے آپ پر رحم کر اس سے پہلے کہ تو میرے پاس آئے اور میں تجھ پر شفقت کرو اور تجھے میری طرف سے مسرت ملے۔ الدیلمی عن ابن عباس
42144- تجهزوا لقبوركم، فإن القبر له في كل يوم سبع مرات يقول: يا ابن آدم الضعيف! ترحم في حياتك على نفسك قبل أن تلقاني أترحم عليك وتلقى مني السرور."الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৫৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٤٥۔۔۔ جو شخص موت سے بھاگتا ہے اس کی مثال اس لومڑی کی سی ہے جو اس لیے بھاگتی ہے کہ زمین قرض کے بدلہ اس سے مطالبہ کرتی ہے تو وہ بھاگتی رہتی ہے اور جب تھک ہاربیٹھتی ہے تو اپنی بل میں داخل ہوجاتی ہے پھر زمین اس کی لاچاری کے وقت کہے گی لومڑی ! میرا قرض میرا قرض دو تو اس وقت اس کا گوزنکلے گا اور یہی سلسلہ جاری رہے گا یہاں تک کہ اس کی گردن جدا ہوجائے گی اور وہ مرجائے گی۔ الرمھرمزی، طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی الشعب عن سمرۃ بن جندب وقال البیہقی، المحفوظ وقفہ، کلام۔۔۔ النافلۃ ٥٠، الوقوف ١٤٤۔
42145- مثل الذي يفر من الموت كالثعلب تطلبه الأرض بدين فجعل يسعى حتى إذا أعيى وانبهر دخل جحره، فقالت له الأرض عند سبلته: ديني ديني يا ثعلب! فخرج له حصاص، فلم يزل كذلك حتى انقطعت عنقه فمات."الرامهرمزي، طب، هب - عن سمرة بن جندب وقال هب: المحفوظ وقفه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৫৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کی تمنا سے ممانعت
٤٢١٤٦۔۔۔ تم میں سے کوئی موت کی تمنانہ کرے خواہ وہ نیک ہو کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ بڑھ جائے خواہ برائی کرنے والا ہو کیونکہ ہوسکتا ہے اسے توبہ کی توفیق مل جائے۔ مسنداحمد، بخاری، نسائی عن ابوہریرہ
42146- لا يتمنى أحدكم الموت، إما محسنا فلعله يزداد، وإما مسيئا فلعله يستعجب."حم، خ "، ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৬০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٤٧۔۔۔ موت کی تمنانہ کرو کیونکہ اس سے عمل ختم ہوجاتا ہے اور آدمی کو واپس نہیں کرتی کہ وہ توبہ کرے۔ محمد بن نصرفی کتاب الصلاۃ، طبرانی فی الکبیر عن العباس الغفاری
42147- لا تمنوا الموت، فإنه يقطع العمل ولا يرد الرجل فيستعتب."محمد بن نصر في كتاب الصلاة، طب - عن العابس الغفاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৬১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٤٨۔۔۔ موت کی تمنا ہر گزنہ کرنا کیونکہ اگر توجنتی ہے تو تمہارے لیے زندہ رہنا بہت رہے اور اگر تو جہنمی ہے تو تمہیں اس کی کیا جلدی ہے۔ المروزی فی الجنانزعن القاسم مولی معاویۃ مرسلا
42148- لا تمن الموت، فإن كنت من أهل الجنة فالبقاء خير لك، وإن كنت من أهل النار فما يعجلك إليها."المروزي في الجنائز - عن القاسم مولى معاوية مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৬২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٤٩۔۔۔ موت کی تمنا نہ کرو کیونکہ حشر کا ڈر بڑا سخت ہے یہ سعادت کی بات ہے کہ بندہ کی عمر لمبی ہوجائے اور اللہ تعالیٰ اسے انابت ورجوع کی توفیق دے۔ مسند احمد وابن منیع وعبدبن حمید، ہزار، ابویعلی، حاکم، بیہقی فی الشعب، ضیاء عن جابر، کلام۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٦١٦١۔ الضعیفہ ٨٨٥۔
42149- لا تمنوا الموت، فإن هول المطلع شديد، وإن من السعادة أن يطول عمر العبد ويرزقه الله الإنابة."حم وابن منيع وعبد بن حميد ز، ع، ك، هب، ض - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৬৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٥٠۔۔۔ تم میں سے کوئی ہرگز موت کی تمنا نہ کرے خواہ وہ نیک ہو کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ نیکی میں بڑھ جائے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے خواہ برا ہو کیونکہ ہوسکتا ہے وہ توبہ کرلے۔ نسائی عن ابوہریرہ
42150- لا يتمنين أحدكم الموت، إما محسنا فلعله أن يعيش يزداد خيرا وهو خير له، وإما مسيئا فلعله أن يستعتب."ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৬৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٥١۔۔۔ دنیا میں کسی مصیبت کی وجہ سے کوئی تم میں سے موت کی تمنانہ کرے لیکن کہے : اے اللہ ! مجھے اس وقت تک زندہ رکھیو جب تک میرے لیے زندہ رہنا بہتر ہو اور مجھے اس وقت موت دے دینا جب میرے لیے مرنا بہتر اور افضل ہو۔ ابن ابی شیبہ، ابن حبان عن انس
42151- لا يتمنى أحدكم الموت لضر نزل به في الدنيا، ولكن ليقل: اللهم! أحيني ما كانت الحياة خيرا لي وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي وأفضل."ش، حب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৬৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٥٢۔۔۔ تم میں سے کوئی موت کی تمنانہ کرے۔ الباوردی، طبرانی فی الکبیر، حاکم عن الحکیم بن عمروالغفاری، مسنداحمد، عن عبس الغفاری، مسنداحمد، عبدالرزاق، حلیۃ الالیاء عن جناب
42152- لا يتمنى أحدكم الموت. "الباوردي، طب، ك - عن الحكيم بن عمرو الغفاري؛ حم - عن عبس الغفاري؛ حم، عب، حل - عن جناب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৬৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٥٣۔۔۔ تم میں سے کوئی موت کی تمنانہ کرے ہاں جب اسے اپنے عمل پر بھروسا ہو جب تم اسلام میں چھ چیزیں دیکھ لوتو موت کی تمنا کرنا پھر اگر تمہاری جان تمہارے ہاتھ میں بھی ہوئی تو اسے چھوڑ دینا خون کا ضیاع نقصان بچوں کی حکومت شرطوں کی کثرت بیوقوفوں کی گورنری، فیصلہ کی فروخت اور ایسے لوگوں کا ہونا جنہوں نے قرآن مجید کو بانسری بنالیا۔ طبرانی فی الکبیر عن عمرو بن عبسۃ
42153- لا يتمنى أحدكم الموت إلا أن يثق بعمله، فإن رأيتم في الإٌسلام ست خصال فتمنوا الموت، وإن كانت نفسك في يدك فأرسلها: إضاعة الدم وإمارة الصبيان، وكثرة الشرط، وإمارة السفهاء، وبيع الحكم، ونشو يتخذون القرآن مزامير."طب - عن عمرو بن عبسة".
tahqiq

তাহকীক: