কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯১৮ টি
হাদীস নং: ৪২১২৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١١٤۔۔۔ مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جتنا چاہوجی لو پھر بھی آپ نے موت کا جام پینا ہے اور جس سے چاہیں محبت کرلیں پھر بھی اس سے جدا ہونا ہے اور جو چاہے عمل کرلیں آخر کار آپ نے اس سے ملنا ہے۔ ابوداؤد طیالسی، بیہقی عن جابر، کلام :۔۔۔ الکشت الالٰہی ٦٤٣۔
42114- قال لي جبريل: يا محمد! عش ما شئت، فإنك ميت؛ وأحبب من أحببت، فإنك مفارقه؛ واعمل ما شئت، فإنك ملاقيه."الطيالسي، هب - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১২৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١١٥۔۔۔ زمانہ نصیحت کن اور موت ڈرانے والی کافی ہے۔ ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن انس، کلام۔۔۔ تحدیر المسلمین ١٠٧، التمیز ١٢١۔
42115- كفى بالدهر واعظا وبالموت مفرقا."ابن السني في عمل يوم وليلة - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১২৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
42116 ۔۔ موت نصیحت کن اور یقین مالدای کافی ہے۔ طبرانی عن عمار (رض) ۔
42116- كفى بالموت واعظا وباليقين غنى."طب " - عن عمار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৩০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١١٦۔۔۔ دنیا سے بےرغبتی کے لیے اور آخرت میں رغبت دلانے کے لیے موت کافی ہے۔ ابن ابی شیبۃ، مسنداحمد فی الزھد، عن الربیع بن انس مرسلا، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع : ٤١٨٥، الکشف الالٰہی ٦٥٨۔
42117- كفى بالموت مزهدا في الدنيا مرغبا في الآخرة."ش، حم في الزهد - عن الربيع بن أنس مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৩১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١١٧۔۔۔ اگر تم میں سے ایک کسی کے لیے چھوڑا جاتا تو ابن المقعدین کو چھوڑا جاتا۔ کلام۔۔۔ اسنی المطالب ١١٧٢، ضعیف الجامع ٤٧١٢
42118- لو ترك أحد لأحد لترك ابن المقعدين."هق - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৩২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١١ 9 ۔۔۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں معاملہ قیامت اس سے زیادہ جلد آنے والا ہے۔ ابوداؤد حلیۃ الاولیاء ابن ماجۃ عن ابن عمر
42119- ما أرى الأمر إلا أعجل من ذلك."د، " حل، هـ - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৩৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٢ 0 ۔۔۔ معاملہ اس سے زیادہ جدجلدی میں ہے۔ ابوداؤد عن ابن عمر
42120- الأمر أسرع من ذلك."د - " عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৩৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٢ 1 ۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کی ملاقات پسند کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات پسند کریں اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے گا اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنا ناپسند کریں گے۔ مسنداحمد ، بخاری و مسلم، ترمذی، نسائی، عن عائشۃ (رض) عنھما وعن عبادۃ (رض)
42121- من أحب لقاء اله أحب الله لقاءه، ومن كره لقاء الله كره الله لقاءه."حم، ق، " ت، ن - عن عائشة وعن عبادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৩৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٢٢۔۔۔ موت ہر مسلمان کے لیے کفارہ ہے۔ حلیۃ الاولیاء ، بیہقی فی الشعب عن انس، کلام۔۔۔ الاتقان ٢١٠٩، الاسرار المرفوعۃ، ٥٤٠۔
42122- الموت كفارة لكل مسلم."حل، هب - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৩৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٢٣۔۔۔ موت کا ذکر بکثرت کرو کیونکہ تم اگر اس سے مالداری میں یاد کرو گے تو اسے پراگندہ کردے گی اور اگر تنگی میں یاد کروگے تو اسے تمہارے لیے وسیع کردے گی موت قیامت ہے جو تم میں سے مرگیا تو اس کی قیامت برپا ہوگئی جو اس کی اچھائی اور برائی ہوگی اسے دیکھ لے گا۔ العسکری فی الامثال، عن انس وفیہ داؤد بن المحبر کذاب عن غبسۃ ابن عبدالرحمن متروک متھم عن محمد بن زاذان قال البخاری لایکتب حدیثہ، کلام۔۔۔ تلبییض الصحیحفہ : ٤٣۔
42123- أكثروا ذكر الموت، فإنكم إن ذكرتموه في غنى كدره، وإن ذكرتموه في ضيق وسعه عليكم، الموت القيامة، إذا مات أحدكم فقد قامت قيامته، يرى ما له من خير وشر."العسكري في الأمثال - عن أنس، وفيه داود بن المحبر - كذاب - عن عنبسة ابن عبد الرحمن - متروك متهم - عن محمد بن زاذان - قال البخاري: لا يكتب حديثه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৩৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤١٢٢٤۔۔۔ موت کو بکثرت یاد کرو کیونکہ یہ گناہوں کو گھٹاتی اور دنیا سے بےرغبتی دلاتی ہے موت قیامت ہے موت قیامت ہے۔ ابن لال فی مکارم الاخلاق عن انس
42124- أكثروا ذكر الموت، فإن ذلك تمحيص للذنوب وتزهيد في الدنيا، الموت القيامة! الموت القيامة."ابن لال في مكارم الأخلاق - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৩৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٢٥۔۔۔ لذتوں کو توڑنے والی کا ذکر بکثرت کرو کیونکہ اگر تم نے اسے بہتات میں یاد کروگے تو اسے کم کردے گی اور کمی میں یاد کروگے تو اسے زیادہ کردے گی۔ نسائی عن ابوہریرہ
42125- أكثروا ذكر هاذم اللذات، فإنكم لا تذكرونه في كثير إلا قلله، ولا قليل إلا كثره."ن - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৩৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٢٦۔۔۔ لذتوں کو توڑنے والی کا ذکر بکثرت کروجس نے اسے زندگی کی تنگی میں یاد کیا تو وہ اس کے لیے وسعت پیداکردے گی اور جس نے اسے وسعت میں یاد کیا اسے تنگی میں مبتلاکردے گی۔ البزارعن انس
42126- أكثروا ذكر هاذم اللذات، فما ذكره أحد وهو في ضيق من العيش إلا وسعه عليه، ولا ذكره وهو في سعة إلا ضيقه عليه."ز - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৪০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٢٧۔۔۔ لوگوں ! تم سکون کے گھر میں ہو سفر کی پیٹھ پر ہو تمہاری رفتاری بڑی تیز ہے بیابان کا کی دوری کے لیے کوشش کرو۔ الدیلمی عن علی
42127- يا أيها الناس! إنكم في دار هدنة، وأنتم على ظهر سفر، والسير بكم سريع! فأعدوا الجهاد لبعد المفازات."الديلمي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৪১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٢٨۔۔۔ لذتوں کو توڑنے والی کا ذکر بکثرت کروجس بندہ نے بھی زندگی کی تنگی میں اس کا ذکر کیا اس کی تنگی کو وسعت میں بدل دے گی اور جس نے وسعت میں اس کا ذکر کیا اسے تنگی میں مبتلا کردے گی۔ ابن حبان، بیہقی عن ابوہریرہ
42128- أكثروا ذكر هاذم اللذات، فما ذكره عبد وهو في ضيق من العيش إلا وسعه عليه، ولا ذكره وهو في سعة إلا ضيقه عليه."حب، هب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৪২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٢٩۔۔۔ موت کو زیادہ یاد کرنے والے اور اس کے آنے سے پہلے اس کی اچھی تیاری کرنے والے یہی لوگ زیادہ عقلمند ہیں جو دنیا و آخرتکی شرافت لے گئے۔ طبرانی فی الکبیر ، حاکم حلیۃ الاولیاء عن ابن عمر کہ ایک شخص نے عرض کی : یارسول اللہ ! کون سامؤمن زیادہ عقلمند ہے ؟ آپ نے یہ ارشاد فرمایا پھر یہ حدیث ذکر کی۔ ابن المبارک و ابوبکر فی الغیلانیات عن سعد بن مسعود الکندی وقیل انہ تابعی
42129- أكثرهم للموت ذكرا وأحسنهم له استعدادا قبل نزول الموت أولئك هم الأكياس، ذهبوا بشرف الدنيا والآخرة."طب، ك، حل - عن ابن عمر أن رجلا قال: يا رسول الله! أي المؤمنين أكيس؟ قال - فذكره؛ ابن المبارك وأبو بكر في الغيلانيات عن سعد بن مسعود الكندي، وقيل إنه تابعي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৪৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٣٠۔۔۔ یہ دل ایسے ہی زنگ آلود ہوجاتے ہیں جیسے لوہے کو پانی سے زنگ لگ جاتا ہے کسی نے کہا : ان کی صفائی کا کیا طریقہ ہے ؟ فرمایا کثرت سے موت کی یاد اور قرآن مجید کی تلاوت ۔ بیہقی فی الشعب عن ابن عمر
42130- إن هذه القلوب تصدأ كما يصدأ الحديد إذا أصابه الماء، قيل: وما جلاؤها؟ قال: كثرة ذكر الموت وتلاوة القرآن."هب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৪৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٣١۔۔۔ ہر کوشش کرنے والے کی کوئی نہ کوئی حدہوتی ہے اور انسان کی آخری حد موت ہے تو اللہ کا ذکر کرو کیونکہ اس سے تمہارے لیے آخرت کی رغبت اور آسانی پیدا ہوگی۔ البغوی عن جلاس ابن عمروالکندی وضعف، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ١٩٢٦۔
42131- إن لكل ساع غاية وغاية ابن آدم الموت، فعليكم بذكر الله، فإنه يسهلكم ويرغبكم في الآخرة."البغوي - عن جلاس ابن عمرو الكندي، وضعف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৪৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٣٢۔۔۔ اگر تم تم لذتوں کو توڑنے والی کا ذکر کثرت سے کرو توجوچیز میں دیکھ رہاہوں اس سے تمہیں غافل کردے، لذت شکن کا ذکر بکثرت کرو کیونکہ قبرروزانہ کہتی ہے میں تنہائی اور بےوطنی کا گھر ہوں میں مٹی اور کیڑوں کا گھرہوں۔ بیہقی فی الشعب عن ابی سعید
42132- لو أكثرتم ذكر هاذم اللذات فإنه يشغلكم عما أرى، أكثروا هاذم اللذات، فإنه لم يأت على القبر يوم إلا وهو يقول: أنا بيت الوحدة والغربة! أنا بيت التراب! أنا بيت الدود."هب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৪৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کو کثرت سے یاد کرو
٤٢١٣٣۔۔۔ اگر تم موت اور اس کی رفتار دیکھ لوتوتم آرزو اور اس کے دھو کے سے نفرت کرنے لگو ہرگھروالوں کو ملک الموت روزانہ دو مرتبہ یاد دلاتا ہے جسے پاتا ہے کہ اس کی مدت پوری ہوگئی اس کی روح قبض کرلیتا ہے اور جب اس کے گھروالے روتے اور واو یلا کرتے ہیں تو وہ کہتے ہے : تم کیوں روتے اور واو یلا کرتے ہو ؟ اللہ کی قسم ! نہ میں نے تمہاری عمر کم کی اور نہ تمہارا رزق بند کیا میرا کیا گناہ ہے میں نے تو پھر تمہارے پاس لوٹ کر پھر لوٹ کر پھر لوٹ کر آنا ہے یہاں تک کہ میں تم میں سے کوئی باقی نہ چھوڑوں۔ الدیلمی عن زید بن ثابت
42133- لو رأيتم الأجل ومسيره لأبغضتم الأمل وغروره، وما من أهل بيت إلا وملك الموت يتعاهدهم في كل يوم مرتين، فمن وجده قد انقضى أجله قبض روحه، فإذا بكى أهله وجزعوا قال: لم تبكون؟ ولم تجزعون؟ فوالله ما نقصت لكم عمرا ولا حبست لكم رزقا! مالي ذنب، وإن لي فيكم لعودة ثم عودة ثم عودة حتى لا أبقي منكم أحدا."الديلمي - عن زيد بن ثابت".
তাহকীক: