কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯১৮ টি
হাদীস নং: ৪২১৮৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلمہ شہادت کی تلقین
٤٢١٧٤۔۔۔ سب سے ہلکی موت ایسی ہے جیسے اون میں کانٹے دار پودا ہو تو کیا جب کانٹے دارپودے کو اون سے کھینچاجاتا ہے تو اس کے ساتھ کچھ اون نہیں آتی۔ ابن ابی الدنیا فی ذکر الموت عن شھر بن حوشب مرسلا، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ١٨٤٢۔
42174- إن أهون الموت بمنزلة حسكة كانت في صوف، فهل تخرج الحسكة من الصوف إلا ومعها صوف."ابن أبي الدنيا في ذكر الموت - عن شهر بن حوشب مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৮৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٧٥۔۔۔ جب مرنے والے کے پاس آؤ تو کہو، سبحان ربک رب العزۃ عمایصفون وسلام علی المرسلین والحمد للہ رب العالمین، سعید بن منصور، ابن ابی شیبہ والمروزی عن ام سلمۃ
42175- إذا حضرتم الميت فقولوا {سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} "ص، ش والمروزي - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৮৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٧٦۔۔۔ انسان کی جب موت آتی ہے تو حق سے روکنے کے لیے ہر باطل چیز اس کے پاس جمع ہوجاتی ہے اور اس کے سامنے کردی جاتی ہے اس وقت وہ شخص کہے گا، رب ارجعون لعلی اعمل صالحا فیما ترکت، اے میرے رب مجھے واپس لوٹا تاکہ میں اپنی باقی ماندہ زندگی میں نیک عمل کروں ۔ الدیلمی عن جابر
42176- إذا حضر الانسان الوفاة جمع له كل شيء يمنعه عن الحق فيجعل بين عينيه فعند ذلك يقول {رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحاً فِيمَا تَرَكْتُ} "الديلمي - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৯০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٧٧۔۔۔ جب تم میں سے کوئی قریب الموت شخص کے پاس بیٹھا ہو تو اسے کلمۃ شہادت پر مجبور نہ کرے بلکہ وہ اپنی زبان سے کہتا یا ہاتھ سے اشارہ کرتا یا اپنی آنکھ یا دل سے اشارہ کرتا ہے۔ الدیلمی عن انس وفیہ ابوبکر النقاش
42177- إذا جلس أحدكم عند محتضر فلا يلح عليه بالشهادة، فإنه يقولها بلسانه أو يؤمي بيده أو بطرفه أو بقلبه."الديلمي - عن أنس؛ وفيه أبو بكر النقاش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৯১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٧٨۔۔۔ مرنے والے کی وفات کے وقت اس کا انتظار کرو جب اس کی آنکھوں سے آنسوبہہ پڑیں اور ماتھے پر پسینہ آجائے اور اس کے نتھنے پھول جائیں تو یہ اللہ کی رحمت ہے جو اس پر نازل ہوئی اور جب وہ گلاگھونٹے اونٹ کی طرح خرخرائے اور اس کا رنگ پھیکا پڑجائے اور اس کی باچھیں خشک ہوجائیں تو وہ اللہ تعالیٰ کا عذاب ہے جو اس پر نازل ہوا۔ الحکیم والخلیلی فی مشیختہ عن سلمان
42178- ارقبوا الميت عند وفاته، فإذا ذرفت عيناه ورشح جبينه وانتشر منخراه فهي رحمة من الله قد نزلت به، وإذا غط غطيط البكر المخنوق وكمد لونه وأزبد شدقاه فهو عذاب من الله قد نزل به."الحكيم والخليلي في مشيخته - عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৯২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٧٩۔۔۔ جب روح نکلتی ہے تو نظر اس کا پچھا کرتی ہے کیا تمہیں مرنے والے کی آنکھیں کھلی نظر نہیں آتیں ؟ ابن سعد والحکیم عن ابی قلابۃ مرسلا
42179- إن الروح إذا خرج تبعه البصر، أما رأيتم إلى شخوص عينيه."ابن سعد والحكيم - عن أبي قلابة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৯৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٨٠۔۔۔ جب روح پرواز کرتی ہے تو نظر اس کو دیکھتی ہے۔ الحکیم عن قبیعۃ بن ذو نیب
42180- إن الروح إذا عرج به يشخص البصر."الحكيم - عن قبيصة بن ذؤيب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৯৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٨١۔۔۔ میت پر جان کنی کا وقت ہوتا ہے اور اس کے گھر والے جو کہتے ہیں وہ اس پر ایمان کہتا ہے اور جب روح پرواز کرتی ہے تو نظر اسے دیکھتی ہے۔ ابن سعد عن قبیصۃ بن ذونیب
42181- إن الميت يحضر ويؤمن على ما يقول أهله، وإن البصر ليشخص للروح حين يعرج بها."ابن سعد - عن قبيصة ابن ذؤيب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৯৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٨٢۔۔۔ اگر اس کی آنکھ کو پتہ چل گیا تو وہ روح کا پیچھا کرے گا۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی بکرۃ
42182- إن شعر بصره يتبع روحه."طب - عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৯৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٨٣۔۔۔ بندہ موت کی سختیاں اور موت کی مصیبتیں برداشت کرتا ہے اور اس کے جوڑ ایک دوسرے کو سلام کرتے ہوئے کہتے ہیں : تجھ پر سلام ہو ! تو مجھ سے اور میں تجھ سے قیامت کے دن تک کے لیے جدا ہورہاہوں۔ القشیری فی الرسالۃ عن ابرھیم بن ھدیۃ عن انس، کلام۔۔۔ تذکرۃ الموضوعات ٢١٤، التنزیہ ٢، ٣٧٥۔
42183- إن العبد ليعالج كرب الموت وسكرات الموت وإن مفاصله ليسلم بعضها على بعض يقول: عليك السلام! تفارقني وأفارقك إلى يوم القيامة."القشيري في الرسالة - عن إبراهيم بن هدبة عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৯৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٨٤۔۔۔ مسلمان کی جب موت آتی ہے تو اعضاء ایک دوسرے سلام کرتے ہوئے کہتے ہیں تجھ پر سلام ہو میں تجھے اور تو مجھے قیامت تک کے لیے خیر باد کہہ رہا ہے۔ الدیلمی عن ابی ھدیۃ عن انس
42184- المسلم إذا حضرته الوفاة سلمت الأعضاء بعضها على بعض تقول: عليك السلام تفارقني وأفارقك إلى يوم القيامة."الديلمي عن أبي هدبة عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৯৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٨٥۔۔۔ ملک الموت روزانہ بندوں کے چہروں کو سترباردیکھتا ہے تو جس بندہ کی طرف وہ بھیجا گیا ہواگرہن سے تو وہ کہتا ہے : تعجب ہے ! مجھے اس کی روح قبض کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے اور وہ ہنس رہا ہے۔ ابن النجار عن ابی ھدیۃ عن انس، کلام۔۔۔ تذکرۃ الموضاعات ٢١٤، التنزیہ ٢، ٣٧٥۔
42185- إن ملك الموت لينظر في وجوه العباد كل يوم سبعين نظرة، فإذا ضحك العبد الذي بعث إليه يقول: يا عجباه! بعثت إليه لأقبض روحه وهو يضحك."ابن النجار - عن أبي هدبة عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২১৯৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٨٦۔۔۔ جس مرنے والے کے پاس سورة یس پڑھی جائے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے آسانی فرماتا ہے۔ ابونعیم عن ابی الدرداء وابی درمعا
42186- ما من ميت يموت فيقرأ عنده سورة يس إلا هون الله عليه."أبو نعيم - عن أبي الدرداء وأبي ذر معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২২০০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٨٧۔۔۔ مومن کی روح نرمی سے نکلتی ہے اور کافر کی روح گھسیٹی جاتی ہے جیسے گدھے کی جان نکلتی ہے مومن سے کوئی گناہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے موت کے وقت اس پر سختی کی جاتی ہے تاکہ اس کے لیے کفارہ ہوجائے۔ اور کافر کوئی نیکی کا کام کرتا ہے تو موت کے وقت اس پر سختی کی جاتی ہے تاکہ اسے دنیا میں ہی بدلہ دے دیا جائے۔ عن ابن مسعود
42187- إن نفس المؤمن تخرج رشحا، وإن نفس الكافر تسبل كما تخرج نفس الحمار، فإن المؤمن ليعمل الخطيئة فيشدد بها عليه عند الموت ليكفر بها، وإن الكافر ليعمل الحسنة فيسهل عليه عند الموت ليجزى بها - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২২০১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٨٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ روح سے فرماتا ہے نکل ! وہ کہتی ہے : چاہے مجھے ناپسند ہو ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : نکل اگرچہ تجھے ناپسند ہو۔ البزار والدیلمی عن ابوہریرہ
42188- قال الله عز وجل للنفس: اخرجي، قالت: لا أخرج إلا وأنا كارهة، قال: اخرجي وإن كرهت."البزار والديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২২০২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٨٩۔۔۔ مومن کی روح زمی سے نکلتی ہے مجھے گدھے کی طرح کی موت پسند نہیں کسی نے کہا، گدھے کی موت کیسے ہوتی ہے ؟ آپ نے فرمایا : اچانک کی موت اور فرمایا : کافر کی روح اس کی باچھوں سے نکلتی ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود
42189- إن نفس المؤمن تخرج رشحا، ولا أحب موتا كموت الحمار؛ قيل: وما موت الحمار؟ قال: موت الفجاءة، قال: وروح؟ الكافر تخرج من أشداقه."طب - عن ابن مسعود" "
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২২০৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٩٠۔۔۔ ملک الموت سے واسطہ ہزار تلواروں کی ضربوں سے زیادہ سخت ہے جس مومن کی موت آتی ہے تو اس کی ہر رگ علیحدہ علیحدہ تکلیف اٹھاتی ہے۔ اور اس وقت اللہ کا دشمن یعنی شیطان اس مرنے والے کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ الحارث، حلیۃ الاولیاء عن عطاء ابسار مرسلا، کلام۔۔۔ الآلی ١، ٤٢٩۔
42190- معالجة ملك الموت أشد من ألف ضربة بالسيف، وما من مؤمن يموت إلا وكل عرق منه يألم على حدة، وأقرب ما يكون عدو الله منه تلك الساعة."الحارث، حل - عن عطاء ابن يسار مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২২০৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٩١۔۔۔ مجھے معلوم ہے اسے جو تکلیف ہورہی ہے اس کی ہر رگ کو علیحدہ طورپر موت کا پتہ چل رہا ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن سلمان
42191- إني أعلم ما يلقى، ما منه عرق إلا وهو يعلم الموت على حدة."طب - عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২২০৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٩٢۔۔۔ میں ایسے کلمات جانتاہوں جنہیں موت کے وقت کوئی مومن بھی کہے تو اللہ تعالیٰ اس کی پریشانی دور فرماتے ہیں اس کا رنگ کھل آتا ہے اور اسے خوشی کی چیزیں نظر آتی ہیں۔ مسنداحمد، ابویعلی عن یحییٰ بن ابی طلحۃ عن ابیہ ورجالہ ثقات
42192- إني لأعلم كلمات لا يقولهن عبد عند الموت إلا نفس الله عنه كربه، وأشرق لها لونه، ورأى ما يسره."حم ع - عن يحيى بن أبي طلحة عن أبيه ورجاله ثقات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২২০৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٩٣۔۔۔ اے زمعہ کی بیٹی ! اگر تمہیں موت کا پتہ چل جائے تو تم جان لیتی کہ وہ تمہاری قدرت سے زیادہ سخت ہے۔ ابن المبارک عن محمد بن عبدالرحمن بن نوفل مرسلا، طبرانی فی الکبیر عنہ عن سودۃ بنت زمعۃ موصولا
42193- لو تعلمين علم الموت يا بنت زمعة لعلمت أنه أشد مما تقدرين عليه."ابن المبارك - عن محمد بن عبد الرحمن بن نوفل مرسلا؛ طب - عنه عن سودة بنت زمعة موصولا".
তাহকীক: