কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯১৮ টি

হাদীস নং: ৪২২০৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٩٤۔۔۔ مجھے یاک انصاری شخص کے سرہانے ملک الموت نظر آیا میں نے کہا : ملک الموت ! میرے صحابی کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کر کیونکہ وہ مومن ہے تو اس نے کہا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اطمینان رکھئے اور آپ کی آنکھ ٹھنڈی ہو ! میں ہر مومن کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرتا ہوں۔ البزار عن الخزارج
42194- نظرت إلى ملك الموت عند رأس رجل من الأنصار فقلت: يا ملك الموت! ارفق بصاحبي، فإنه مؤمن؛ قال: يا محمد! طب نفسا وقر عينا! فإني بكل مؤمن رفيق."البزار - عن الخزرج".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২০৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٩٥۔۔۔ اے فرشتے ! میرے صحابی کے ساتھ نرمی والا معاملہ کر کیونکہ وہ مومن ہے۔ ابن قانع عن الحارث بن خزارج الانصاری
42195- أيها الملك! ارفق بصاحبي، فإنه مؤمن."ابن قانع عن الحارث بن خزرج الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২০৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٩٦۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کی ملاقات پسند کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی ملاقات پسند کرتے ہیں اور جو اللہ تعالیٰ سے نہ ملنا چاہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کے ساتھ نہیں ملنا چاہتے حضرت عائشہ (رض) نے عرض کی : مجھے موت سے نفرت ہے آپ نے فرمایا : یہ اس میں شامل نہیں لیکن مومن کی جب موت آتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور اس کی کرامت و عزت کی بشارت دی جاتی ہے تو اس سامنے کی چیز سے بڑھ کرا سے کوئی چیز اچھی نہیں لگتی پھر بھی وہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو پسند کرتا تو اللہ تعالیٰ اس کی ملاقات کو پسند کرتے ہیں۔ رہا کافر تو جب اسے موت اتی ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کے عذاب اور سزا کی نوید ملتی ہے تو اس سے زیادہ کوئی چیز بری نہیں لگتی یوں وہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو ناپسند کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنا پسند نہیں کرتے۔ عبدبن حمید عن انس عن عبادۃ بن الصامت ابن ماجۃ عن عائشۃ
42196- من أحب لقاء الله أحب الله لقاءه، ومن كره لقاء الله كره الله لقاءه، قالت عائشة: إنا لنكره الموت! قال: ليس ذاك ولكن المؤمن إذا حضره الموت بشر برضوان الله

وكرامته، فليس شيء أحب إليه مما أمامه فأحب لقاء الله فأحب الله لقاءه، وأما الكافر إذا حضره الموت بشر بعذاب الله وعقوبته فليس شيء أكره إليه مما أمامه، فكره لقاء الله وكره الله لقاءه."عبد بن حميد - عن أنس عن عبادة بن الصامت؛ "هـ - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২১০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٩٧۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کی ملاقات پسند کرے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات پسند کرتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی ملاقات نہ چاہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات نہیں چاہتے لوگوں نے کہا : ہم تو موت کو ناپسند کرتے ہیں : آپ نے فرمایا : یہ بات نہیں بلکہ واقعہ یہ ہے کہ جب کسی کو موت آتی ہے تو وہ یا تو مقربین میں سے ہوتا ہے تو راحت وریحان اور نعمتوں کی جنت ہے پھر جب کسی کوا س کی بشارت دی جاتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات پسند کرتا ہے اور اللہ اس کی ملاقات کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ رہا وہ جو جھٹلا نے والوں اور گمراہوں سے ہو تو اس کی خاطر مدارات کھولتے پانی سے کی جاتی ہے تو جب اسے اس کا مثرمثردہ ملتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو ناپسند کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات زیادہ ناپسند کرتے ہیں۔ مسنداحمد عن رجل من الصحا بۃ
42197- من أحب لقاء الله أحب الله لقاءه، ومن كره لقاء الله كره الله لقاءه؛ قالوا: إنا نكره الموت! قال: ليس ذلك ولكنه إذا حضر فأما إن كان من المقربين فروح وريحان وجنة نعيم، فإذا بشر بذلك أحب لقاء الله والله عز وجل للقائه أحب، وأما إن كان من المكذبين الضالين فنزل من حميم، فإذا بشر بذلك كره لقاء الله والله للقائه أكره."حم - عن رجل من الصحابة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২১১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٩٨۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کی ملاقات پسند کرے اللہ تعالیٰ اس کی ملاقات پسند کرتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی ملاقات نہ چاہے اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات نہیں چاہتا لوگوں نے عرض کی : یارسول اللہ ! ہم سب بھی تو موت کو نہیں چاہتے آپ نے فرمایا : یہ موت سے نفرت کا مطلب نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ جب مومن کی موت آتی ہے تو جو نعمتیں ایسے ملنے والی ہوتی ہیں ان کی بشارت دینے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فرشتہ آتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی ملاقات سے بڑھ کر کوئی چیز اسے محبوب نہیں ہوتی اس لیے وہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات پسند کرتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات پسند کرتا ہے۔ اور فاجر و گناہ گار کی جب موت آتی ہے تو جو مصائب اس پر آنے ہوتے ہیں ان کی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات ناپسند کرتا ہے۔ مسنداحمد، نسائی عن انس
42198- من أحب لقاء الله أحب الله لقاءه، ومن كره لقاء الله كره الله لقاءه، قالوا: يا رسول الله! كلنا نكره الموت! قال ليس ذلك كراهية الموت، ولكن المؤمن إذا حضر جاءه البشير من الله بما هو صائر إليه، فليس شيء أحب إليه من أن يكون قد لقي الله فأحب لقاء الله، فأحب الله لقاءه، وإن الفاجر إذا حضر جاءه ما هو صائر إليه من الشر فكره لقاء الله، فكره الله لقاءه."حم، ن - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২১২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢١٩٩۔۔۔ جس نے اپنی وفات کے وقت تین مرتبہ کہا : لاالہ الا اللہ الکریم اور تین مرتبہ والحمد للہ رب العالمین، تبارک الذی بیدہ الملک یحییٰ ویمیت وھو علی کل شیء قدیر، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ الخرائطی عن علی
42199- من قال عند وفاته "لا إله إلا الله الكريم" ثلاث مرات "والحمد لله رب العالمين" ثلاث مرات "تبارك الذي بيده الملك يحيي ويميت وهو على كل شيء قدير" دخل الجنة."الخرائطي عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২১৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢٢٠٠۔۔۔ جس بندہ کے دل میں اس جیسی بیماری میں یہ دوچیزیں رحمت کی امید اور گناہوں کا خوف جمع ہوں تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی امید عطا کرتا اور جس سے ڈرتا ہے اس سے امت عطا کرتا ہے۔ عبدبن حمید ترمذی غریب نسائی، مسلم ابویعلی وابن السنی ، بیہقی فی الشعب سعید بن منصور عن انس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک شخص کے پاس اس کی موت کے وقت تشریف لائے اور فرمایا : کیا کیفیت ہے ؟ اس نے عرض کی اللہ تعالیٰ کی امید اور گناہوں کا خوف ہے تو آپ نے ارشاد فرمایا اور یہ حدیث ذکر کی بیہقی فی الشعب عن عبیدبن عمیر مرسلامثلہ
42200- لا يجتمعان في قلب عبد في مثل هذا المرض إلا أعطاه الله ما يرجو وآمنه مما يخاف."عبد بن حميد، ت: "- عن أنس قال: دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم على رجل في الموت فقال له: كيف تجد؟ قال: أرجو الله وأخاف ذنوبي، قال - فذكره؛ هب - عن عبيد بن عمير مرسلا مثله".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২১৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢٢٠١۔۔۔ اپنے مرنے والوں کو، لاالہ الا اللہ، کی تلقین کیا کرو کیونکہ یہ زبان پر ہلکا اور میزان میں وزنی کلمہ ہے۔ اگر لاالہ الا اللہ ایک پلڑے میں اور دوسرے پلڑے میں آسمانوں اور زمین کو رکھ دیا جائے تو لاالہ الا اللہ وزن میں بڑھ جائے۔ الدیلمی عن ابوہریرہ
42201- لقنوا موتاكم "لا إله إلا الله" فإنها خفيفة على اللسان، ثقيلة في الميزان، ولو جعلت "لا إله إلا الله" في كفة وجعلت السماوات والأرض في كفة لرجحت بهن "لا إله إلا الله"."الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২১৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢٢٠٢۔۔۔ اپنے مردوں کو لاالہ الا اللہ کی تلقین کیا کرو کیونکہ یہ گناہوں کو یوں گرادیتا ہے جیسے سیلاب عمارتوں کو لوگوں نے عرض کی کیسے یہ تو زندوں کے لیے ہے ؟ آپ نے فرمایا : بس گرادیتا ہے گرادیتا ہے۔ الدیلمی عن ابوہریرہ
42202- لقنوا موتاكم "لا إله إلا الله" فإنها تهدم الخطايا كما يهدم السيل البنيان، قالوا فكيف هي للأحياء؟ قال: أهدم وأهدم."الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২১৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢٢٠٣۔۔۔ اپنے مرنے والوں کو، لاالہ الا اللہ، کی تلقین کیا کرو اور انھیں اکتابٹ میں مبتلا نہ کرو، اس واسطے کہ وہ موت کی سختیوں میں ہوتے ہیں۔ الدیلمی عن ابوہریرہ
42203- لقنوا موتاكم "لا إله إلا الله" ولا تملوهم، فإنهم في سكرات الموت."الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২১৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢٢٠٤۔۔۔ اپنے مردوں کو، لاالہ الا اللہ، کی تلقین کیا کرو اس لیے کہ جس کی آخری گفتگو، لاالہ الا اللہ، موت کے وقت ہوئی تو وہ کسی نہ کسی دن جنت میں جائے گا اگرچہ اس سے پہلے اس نے جو کچھ کیا۔ ابن حبان عنا بی ہریرہ
42204- لقنوا موتاكم "لا إله إلا الله" فإنه من كان آخر كلامه "لا إله إلا الله" عند الموت دخل الجنة يوما من الدهر وإن أصابه قبل ذلك ما أصابه."حب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২১৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢٢٠٥۔۔۔ اپنے مردوں کو لاالہ الا اللہ کی تلقین کیا کرو۔ مسنداحمد، وعبد بن حمید، مسلم، ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجۃ ، ابن حبان، عن ابی سعید، نسائی ، مسلم ، ابن ماجۃ عن ابوہریرہ نسائی عن عائشۃ، عقیلی فی الضعفاء عن حذیفۃ بن یمان، نسائی، ابن ماجۃ عن عروۃ بن مسعود
42205- لقنوا موتاكم قول "لا إله إلا الله"."حم وعبد بن حميد، م، د، ت، ن هـ, حب، - عن أبي سعيد؛ ن، م، هـ - عن أبي هريرة؛ ن - عن عائشة؛ عق - عن حذيفة بن اليمان؛ ن، هـ - عن عروة بن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২১৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کے وقت سورة یس پڑھی جائے
٤٢٢٠٦۔۔۔ اپنے مردوں کو لا الہ الا اللہ کی شہادت کی تلقین کیا کرو کیونکہ جس نے اپنی موت کے وقت اسے کہا تو جنت اس کے لیے واجب ہے لوگوں نے عرض کی : یارسول اللہ ! جس نے اپنی صحت میں اسے کہا ؟ آپ نے فرمایا : یہ واجب کردیتا ہے واجب کردیتا ہے اگر آسمانوں اور زمینوں اور ان کے درمیان کی چیزوں اور جو کچھ ان زمینوں کے نیچے ہے سب کو لا کر ترازو کے ایک پلڑے میں اور لاالہ الا اللہ کو دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو یہ وزن میں ان سب سے بڑھ جائے۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس
42206- لقنوا موتاكم شهادة أن لا إله إلا الله، فمن قالها عند موته وجبت له الجنة، قالوا: يا رسول الله! فمن قالها في صحته؟ قال: تلك أوجب وأوجب، والذي نفسي بيده! لو جيء بالسماوات والأرضين ومن فيهن وما بينهن وما تحتهن فوضعت في كفة الميزان ووضعت شهادة أن لا إله إلا الله في الكفة الأخرى لرجحت بهن."طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২২০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کی سختیاں
٤٢٢٠٧۔۔۔ مومن کی جان اس کے پہلوؤں سے نکلتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی تعریف کررہا ہوتا ہے۔ ابن حبان عن ابن عباس
42207- إن المؤمن تخرج نفسه من بين جنبيه وهو يحمد الله."حب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২২১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کی سختیاں
٤٢٢٠٨۔۔۔ موت کا سب سے کم جھپٹا تلوار کی سوضربوں کی طرح ہوتا ہے۔ ابن ابی الدنیا فی ذکر الموت عن الضحاک بن حمرۃ مرسلا
42208- أدنى جبذات الموت بمنزلة مائة ضربة بالسيف."ابن أبي الدنيا في ذكر الموت - عن الضحاك بن حمرة مرسلا" "
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২২২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کی سختیاں
٤٢٢٠٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جب سے انسان کو پیدا کیا انسان موت سے زیادہ سخت چیز سے نہیں ملا پھر موت بعد کے حالا سے زیادہ آسان ہے۔ مسنداحمد عن انس
42209- لم يلق ابن آدم شيئا قط منذ خلقه الله أشد عليه من الموت، ثم إن الموت لأهون مما بعده."حم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২২৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کی سختیاں
٤٢٢١٠۔۔۔ ملک الموت کا واسطہ جو کسی انسان سے پڑتا ہے تلوار کی ہزارضربوں سے زیادہ سخت ہے۔ خطیب عن انس ، کلام۔۔۔ التعقبات ١٩ الوقوف ١٤٢۔
42210- لمعالجة ملك الموت أشد من ألف ضربة بالسيف."خط - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২২৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کی سختیاں
٤٢٢١١۔۔۔ اگر بہائم کو موت کا اتنا علم ہوجائے جتنا انسانوں کو ہے تو انھیں موٹا نہ کھایا جائے۔ بیہقی فی الشعب عن ام صبیۃ
42211- لو يعلم البهائم من الموت ما يعلم بنو آدم ما أكلت سمينا."هب - عن أم صبية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২২৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کی سختیاں
٤٢٢١٢۔۔۔ میں نے مومن کے دنیا سے نکلنے کی تشبیہ صرف اس بچہ سے دی جو اپنی ماں کے پیٹ سے اس غم اور ظلم سے نکل کر دنیا کی روح کی طرف نکلتا ہے۔ الحکیم عن انس، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ٥٠٨١ الکشف الا لٰہی ٨٨٦۔
42212- ما شبهت خروج المؤمن من الدنيا إلا مثل خروج الصبي من بطن أمه من ذلك الغم والظلمة إلى روح الدنيا."الحكيم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২২২৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کی سختیاں
٤٢٢١٣۔۔۔ آج کے بعد تیرے والد پر کوئی مصیبت نہیں ہوگی۔ بخاری عن انس
42213- ليس على أبيك كرب بعد اليوم."خ - عن أنس" "
tahqiq

তাহকীক: