কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯১৮ টি

হাদীস নং: ৪২১৬৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٥٤۔۔۔ تم میں سے ہرگز کوئی موت کی تمنانہ کرے کو ین کہ اسے پتہ نہیں کہ اس نے اپنے لیے کیا بھیجا۔ الخطیب عن ابن عباس
42154- لا يتمنين أحدكم الموت، فإنه لا يدري ما قدم لنفسه."الخطيب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৬৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٥٥۔۔۔ اے سعد ! کیا میرے سامنے موت کی تمنا، اگر تم جہنم کے لیے اور جہنم تمہارے لیے پیدا کی گئی تو اس کی طرف جلدی کرنے کی کیا وجہ ؟ اور اگر تم جنت کے لیے اور جنت تمہارے لیے پیدا کی گئی تو تمہاری عمرطویل اور عمل اچھا ہوجائے تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ مسنداحمد، طبرانی فی الکبیر وابن عساکر عن ابی امامۃ
42155- يا سعد! أعندي تمني الموت! لئن كنت خلقت للنار وخلقت لك ما النار شيء يستعجل إليها، ولئن خلقت للجنة وخلقت لك لأن يطول عمرك ويحسن عملك خير لك."حم، طب وابن عساكر - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৬৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٥٦۔۔۔ اے رسول اللہ کے چچا ! ہرگز موت کی تمنا نہ کریں اگر آپ نیکی کرنے والے ہیں تو آپ کا احسان مزید بڑھ جائے یہ آپ کے لیے بہتر ہے اور خدانخواستہ اگر آپ برائی کرنے والے ہیں تو آپ کو تاخیر کے ذریعہ توبہ کی توفیق دی جائے کہ اپنی برائی سے با زرہیں تو یہ آپ کے لیے زیادہ بہتر ہے لہٰذاہرگز موت کی تمنا نہ کریں۔ مسنداحمد وابن سعد، طبرانی فی الکبیر حاکم عن ھند بنت الحارث عن ام الفضل کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان لوگوں کے پاس آئے ادھر حضرت عباس (رض) تعلای عنہ تکلیف سے کراہ رہے تھے انھوں نے موت کی تمنا کی تو تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا اور یہ حدیث ذکر فرمائی۔ )
42156- يا عم رسول الله! لا تتمن الموت، فإن تك محسنا فإن تؤخر تزداد إحسانا إلى إحسانك خير لك، وإن تك مسيئا فإن تؤخر فتستعتب من إساءتك خير لك؛ فلا تتمن الموت."حم " وابن سعد، طب، ك - عن هند بنت الحارث عن أم الفضل أن رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل عليهم وعباس يشتكي، فتمنى عباس الموت، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৭০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢١٥٧۔۔۔ کسی نیک وبد کے لیے موت کی تمنا کرنے کی گنجائش نہیں نیک تونی کی بڑھ جائے گی اورفاجر و گناہ گار کو توبہ کی توفیق مل جائے گی۔ ابن سعید عن ابوہریرہ
42157- ليس لأحد أن يتمنى الموت، لا بر ولا فاجر، إما بر فيزداد، وإما فاجر فيستعتب."ابن سعد - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৭১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ دفن سے پہلے کے امور اس کی سات فصلیں ہیں۔ فصل اول، قریب الموت اور اس کے متعلق قریب الموت کو تلقین
٤٢١٥٨۔۔۔ اپنے مرنے والوں کے پاس رہا کرو اور انہیں، لاالٰہ الا اللہ، کی تلقین کیا کرو اور جنت کی بشارت دیا کرو کیونکہ جان کنی کے وقت برداشت کرنے والے مردوعورتیں حیران ہوجاتی ہیں اور شیطان اس جان کنی کی گھڑی میں انسان سے زیادہ قریب ہوتا ہے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! ملک الموت کو دیکھنا تلوار کی سوضربوں سے زیادہ سخت ہوتا ہے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! بندہ کی جان اس وقت تک دنیا سے نہیں نکلتی یہاں تک کہ ہر رگ علیحدہ علیحدہ تکلیف اٹھالے۔ حلیۃ الالیاء عن واثلۃ، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ٢٠٨، الضعیفہ، ١٤٤٨، ٢٠٨٣۔
42158- أحضروا موتاكم ولقنوهم "لا إله إلا الله" وبشروهم بالجنة، فإن الحليم من الرجال والنساء يتحير عند ذلك المصرع، وإن الشيطان أقرب ما يكون من ابن آدم عند ذلك المصرع، والذي نفسي بيده! لمعاينة ملك الموت أشد من ألف ضربة بالسيف؛ والذي نفسي بيده! لا تخرج نفس عبد من الدنيا حتى يتألم كل عرق منه على حياله."حل - عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৭২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ دفن سے پہلے کے امور اس کی سات فصلیں ہیں۔ فصل اول، قریب الموت اور اس کے متعلق قریب الموت کو تلقین
٤٢١٥٩۔۔۔ جب تمہارے مرض الوفات والے مریض گھبراجائیں توا نہیں، لاالہ اللہ، کہنے سے اکتاہٹ میں مبتلانہ کرو لیکن انھیں تلقین کرتے رہو اگرچہ منافق کے لیے اس پر خاتمہ نہیں ہوتا۔ دارقطنی وابوالقاسم القشیری فی امالیۃ عن ابوہریرہ ، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ٢٨٩۔
42159- إذا أثقلت مرضاكم فلا تملوهم قول "لا إله إلا الله" ولكن لقنوهم، فإن لم يختم به لمنافق."قط وأبو القاسم القشيري في أماليه - عن أبي هريرة" "
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৭৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ دفن سے پہلے کے امور اس کی سات فصلیں ہیں۔ فصل اول، قریب الموت اور اس کے متعلق قریب الموت کو تلقین
٤٢١٦٠۔۔۔ اپنے بھائی کے لیے مغفرت طلب کرو اور اس کے لیے ثابت قدمی کی دعا کرو کیونکہ ابھی اس سے سوال ہوگا۔ حاکم عن عثمان
42160- استغفروا لأخيكم وسلوا له التثبيت، فإنه الآن يسأل."ك " عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৭৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ دفن سے پہلے کے امور اس کی سات فصلیں ہیں۔ فصل اول، قریب الموت اور اس کے متعلق قریب الموت کو تلقین
٤٢١٦١۔۔۔ تمہارے والد پر اب وہ کیفیت ہوگی جو اللہ تعالیٰ سکی سے چھوڑنے والا نہیں یعنی قیامت کے روز نیکی بدی کا بدلہ۔ مسنداحمد، بخاری عن انس
42161- إنه قد حضر من أبيك ما ليس الله بتارك منه أحدا الموافاة يوم القيامة."حم، خ - عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৭৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ دفن سے پہلے کے امور اس کی سات فصلیں ہیں۔ فصل اول، قریب الموت اور اس کے متعلق قریب الموت کو تلقین
٤٢١٦٢۔۔۔ لاالہ الا اللہ بیشک موت کی سختیاں ہیں۔ مسنداحمد ، بخاری عن عائشۃ
42162- لا إله إلا الله! إن للموت سكرات."حم، خ " - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৭৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ دفن سے پہلے کے امور اس کی سات فصلیں ہیں۔ فصل اول، قریب الموت اور اس کے متعلق قریب الموت کو تلقین
٤٢١٦٣۔۔۔ اپنے مرنے والوں کو، لاالہ الا اللہ الحلیم الکریم سبحان اللہ رب السموات السبع ورب العرش العظیم الحمد للہ رب العالمین، کی تلقین کیا کرو، لوگوں نے کہا : کیسے یہ تو زندہ رہنے والوں کے لیے ہے آپ نے فرمایا : زیادہ اچھا ہے زیادہ بہت رہے۔ ابن ماجۃ والحکیم، طبرانی فی الکبیر عن عبداللہ بن جعفر، کلام۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٣٠٧، ضعیف الجامع ٤٧٠٧۔
42163- لقنوا موتاكم "لا إله إلا الله الحليم الكريم، سبحان الله رب السماوات السبع ورب العرش العظيم، الحمد لله رب العالمين" قالوا: كيف هي للأحياء قال: أجود وأجود."هـ "والحكيم، طب - عن عبد الله بن جعفر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৭৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ دفن سے پہلے کے امور اس کی سات فصلیں ہیں۔ فصل اول، قریب الموت اور اس کے متعلق قریب الموت کو تلقین
٤٢١٦٤۔۔۔ اپنے مردوں کو، لاالہ الا اللہ، کی تلقین کیا کرو کیونکہ موت کے وقت جس کا آخری کلمہ، لاالہ الا اللہ، ہوگا تو کسی نہ کسی دن جنت میں جائے گا چاہے اس سے پہلے جو کچھ بھی اس نے کیا ہو۔ ابن حبان عن ابوہریرہ
42164- لقنوا موتاكم "لا إله إلا الله" فإنه من كان آخر كلامه "لا إله إلا الله" عند الموت دخل الجنة يوما من الدهر وإن أصابه قبل ذلك ما أصابه."حب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৭৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ دفن سے پہلے کے امور اس کی سات فصلیں ہیں۔ فصل اول، قریب الموت اور اس کے متعلق قریب الموت کو تلقین
٤٢١٦٥۔۔۔ اپنے مردوں کو لاالہ الا اللہ کی تلقین کیا کرو اس واسطے کہ مومن کی روح نرمی سے نکلتی ہے اور کافر کی روح اس کے جبڑوں سے نکلتی ہے جیسے گدھے کی جان نکلتی ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود
42165- لقنوا موتاكم "لا إله إلا الله" فإن نفس المؤمن تخرج رشحا، ونفس الكافر تخرج من شدقه كما تخرج نفس الحمار."طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৭৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ دفن سے پہلے کے امور اس کی سات فصلیں ہیں۔ فصل اول، قریب الموت اور اس کے متعلق قریب الموت کو تلقین
٤٢١٦٦۔۔۔ اپنے مردوں کو، لاالہ الا اللہ، کی تلقین کیا کرو اور کہتے رہو، اللہ ثابت قدم رکھے ثابت قدم رکھے، ولا قوۃ الا باللہ، طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ
42166- لقنوا موتاكم "لا إله إلا الله" وقولوا: الثبات الثبات! ولا قوة إلا بالله."طس - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৮০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلمہ شہادت کی تلقین
٤٢١٦٧۔۔۔ اپنے مردوں کو، لاالہ الا اللہ، کی تلقین کیا کرو۔ مسنداحمد، مسلم عن ابی سعید مسلم، ابن ماجۃ عن ابوہریرہ ، نسائی عن عائشۃ
42167- لقنوا موتاكم "لا إله إلا الله"."حم، م، عن أبي سعيد؛ م، هـ - عن أبي هريرة؛ ن - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৮১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلمہ شہادت کی تلقین
٤٢١٦٨۔۔۔ بندہ جب لاالہ الا اللہ واللہ اکبرکہتا ہے تو اللہ فرماتا ہے ! میرے بندہ نے سچ کہا میرے سوا کوئی دعاوعبادت کے لائق نہیں میں ہی سب سے بڑا ہوں اور جب بندہ کہتا ہے، لاالہ الا اللہ وحدہ، تو فرماتا ہے : میرے بندہ نے سچ کہا : میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اکیلاہوں اور جب بندہ کہتا ہے : لاالہ اللہ وحدہ لہ شریک لہ، تو فرماتا ہے : میرے بندہ نے سچ کہا : میرسوا کوئی عبادت ودعا کے لائق نہیں معبود نہیں میرے لیے ہی بادشاہت اور تعریف ہے۔ اور جب بندہ کہتا ہے : لاالہ الا اللہ ولا حول ولا قوۃ الاباللہ، تو فرماتا ہے، میرے بندہ نے سچ کہا : میرے سوا کوئی معبود نہیں ، نیکی کرنے کی توفیق اور برائی سے بچنے کی طاقت صرف میری طرف سے ہے، جسے ان کلما کی توفیق مرتے دم دی گئی تو آگ اسے نہیں چھونے گی۔ ترمذی، نسائی، ابن حبان، حاکم، بیہقی عن ابوہریرہ وابی سعید
42168- إذا قال العبد "لا إله إلا الله والله أكبر" قال الله: صدق عبدي، لا إله إلا أنا وأنا أكبر، فإذا قال العبد "لا إله إلا الله وحده" قال: صدق عبدي، لا إله إلا أنا وأنا وحدي، فإذا قال العبد "لا إله إلا الله وحده لا شريك له" قال: صدق عبدي، لا إله إلا أنا وحدي لا شريك لي، فإذا قال "لا إله إلا الله له الملك وله الحمد" قال: صدق عبدي، لا إله إلا أنا، لي الملك ولي الحمد، وإذا قال "لا إله إلا الله ولا حول ولا قوة إلا بالله" قال: صدق عبدي، لا إله إلا أنا ولا حول ولا قوة إلا بي؛ من رزقهن عند موته لم تمسه النار."ت، " ن، حب، ك، هب - عن أبي هريرة وأبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৮২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلمہ شہادت کی تلقین
٤٢١٦٩۔۔۔ مومن پر جان کنی کی کیفیت ہوتی ہے تو رحمت کے فرشتے اس کے سفیدریشم لے کر آتے ہیں اور کہتے ہیں : اے روح خوش ہو کر اور تجھ سے رضامندی ہے راحت ریحان اور اس رب کی طرف نکل جو ناراض نہیں پھر وہ یوں نکلتی ہے جیسے عمدہ خوشبو اور وہ فرشتے ایک دوسرے کو دیتے دیتے آسمان کے دروازہ تک پہنچ جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں : یہ زمین سے آنے والی روح کتنی اچھی ہے پھر وہ اسے مومنوں کی ارواح کے پاس لے آتے ہیں تو انھیں ایسی ہی خوشی ہوتی ہے جیسے تم کسی غائب آدمی کی موجودگی سے محسوس کرتے ہو اس کے بعد وہ اس سے پوچھتے ہیں کہ فلاں نے کیا کیا اور فلانی نے کیا کیا ؟ تو فرشتے ان سے کہتے ہیں : اسے رہنے دو کیونکہ یہ دنیا کے غم میں تھا پھر جب وہ کہتا ہے کہ کیا وہ تمہارے پاس نہیں آیا ؟ تو وہ کہتے ہیں اسے جہنم کی طرف لے گئے۔ اور کافر کی جب جانکنی کی گھڑی ہوتی ہے تو عذاب کے فرشتے ٹاٹ کا ٹکڑا لے کر اس کے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں : نکل اس حال میں کہ تو ناراض اور تجھ پر ناراضگی ہے اللہ تعالیٰ کے عذاب کی طرف چنانچہ وہ مردار کی بدبو کی طرح نکلتی ہے یہاں تک کہ اسے زمین کے دروازے تک لاتے ہیں تو وہ فرشتے کہتے ہیں : کتنی بدبودا رہے یہاں تک کہ اسے کفار کی ارواح تک لے آتے ہیں۔ نسائی ، حاکم عن ابوہریرہ
42169- إذا حضر المؤمن أتته ملائكة الرحمة بحريرة بيضاء فيقولون: اخرجي راضية مرضيا عنك إلى روح وريحان ورب غير غضبان! فتخرج كأطيب ريح المسك حتى أنه ليناوله بعضهم بعضا، حتى يأتوا به باب السماء فيقولون: ما أطيب هذه الريح التي جاءتكم من الأرض! فيأتون به أرواح المؤمنين، فلهم أشد فرحا من أحدكم بغائبه يقدم عليه، فيسألونه: ماذا فعل فلان ماذا فعلت فلانة؟ فيقولون: دعوه، فإنه كان في غم الدنيا، فإذا قال: أما أتاكم؟ قالوا: ذهب به إلى أمه الهاوية. وإن الكافر إذا حضر أتته ملائكة العذاب بمسح فيقولون: اخرجي ساخطة مسخوطا عليك إلى عذاب الله! فتخرج كأنتن ريح جيفة حتى يأتوا بها باب الأرض فيقولون: ما أنتن هذه الريح! حتى يأتوا بها أرواح الكفار."ن، " ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৮৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلمہ شہادت کی تلقین
٤٢١٧٠۔۔۔ جب مومن کی روح نکلتی ہے تو دو فرشتے اس سے ملتے اور اسے اوپرلے جاتے ہیں پھر اس کی عمدہ خوشبو کا ذکر ہوتا ہے تو آسمان والے کہتے ہیں : پاک روح ہے جو زمین کی طرف سے آئی اللہ تعالیٰ کا تجھ پر اور اس جسم پر سلام ہو جسے تو نے آباد رکھا، پھر اسے اس کے رب کے حضور لے جاتے ہیں پھر اس کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں : کہ اسے آخری مدت تک کے لیے لے جاؤ اور جب کافر کی روح نکلتی ہے تو اس کی بدبو کا ذکر ہوتا ہے تو آسمان والے کہتے ہیں : خبیث روح ہے جو زمین کی طرف سے آئی پھر کہا جاتا ہے : اسے آخری وقت کے لیے جاؤ۔ مسلم عن ابوہریرہ
42170- إذا خرجت روح المؤمن تلقاها ملكان يصعدان بها فذكر من ريح طيها ويقول أهل السماء: روح طيبة جاءت من قبل الأرض! صلى الله عليك وعلى جسد كنت تعمرينه! فينطلق به إلى ربه ثم يقول: انطلقوا به إلى آخر الأجل. وإن الكافر إذا خرجت روحه - فذكر من نتنها فيقول أهل السماء: روح خبيثة جاءت من قبل الأرض! فيقال: انطلقوا به إلى آخر الأجل."م - " عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৮৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلمہ شہادت کی تلقین
٤٢١٧١۔۔۔ کیا تم انسان کو اس قت نہیں دیکھتے جب اس کی آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں یہ اس وقت ہوتا ہے جب نظر اپنی روح کے پیچھے جاتی ہے۔ مسلم عن ابوہریرہ
42171- ألم تروا إلى الإنسان إذا مات شخص بصره! فذاك حين يتبع بصره نفسه."م - عن أبي هريرة" "
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৮৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلمہ شہادت کی تلقین
٤٢١٧٢۔۔۔ جب روح قبض کی جاتی ہے تو نظر اس کا پیچھا کرتی ہے۔ مسلم، ابن ماجہ عن ام سلمۃ
42172- إن الروح إذا قبض تبعه البصر."م، " هـ - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১৮৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلمہ شہادت کی تلقین
٤٢١٧٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میرے مومن بندہ کا میرے پاس اچھا مرتبہ ہے وہ میری تعریف کرتا ہے اور میں اس کے پہلو سے اس کی روح قبض کرتا ہوں۔ مسند احمد، بیہقی فی شعب عن ابوہریرہ
42173- إن الله تعالى يقول: إن عبدي المؤمن عندي بمنزلة كل خير! يحمدني وأنا أنزع نفسه من بين جنبيه."حم، هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: