কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قسموں اور نذروں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৯৭ টি

হাদীস নং: ৪৬৩৮০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46368 جو شخص کی کسی چیز پر جھوٹی قسم کھاتا ہے اور اس سے کسی مسلمانکا حق مارنا چاہتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرتا ہے دراں حالیکہ اللہ تعالیٰ اس پر سخت غصہ ہوتے ہیں۔۔ رواہ الطبرانی عن الحارث ابن البرصاء
46368- "ما من أحد يحلف على يمين كاذبة ليقتطع بها حق امرئ مسلم إلا لقي الله عز وجل وهو عليه غضبان. " طب - عن الحارث ابن البرصاء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৮১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46369 اگر وہ قسم کھا کر ظلم کرنا چاہتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھیں گے اور نہ ہی اس کا تزکیہ کریں گے اور اس کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابی موسیٰ
46369- "إن هو اقتطعها بيمينه ظلما كان ممن لا ينظر الله إليه يوم القيامة ولا يزكيه، وله عذاب أليم. " حم - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৮২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46370 جس شخص نے قسم کھا کر کسی مسلمان کا حق مارا اللہ تعالیٰ اس کے لیے دوزخ کی آگ واجب کردیتے ہیں اور اس پر جنت حرام کردیتے ہیں ایک شخص نے عرض کیا : یارسول اللہ ! اگر معاملہ کسی چھوٹی سی چیز کا ہو ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ پیلو کے درخت کی شاخ کا ہی معاملہ کیوں نہ ہو۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم والدارمی وابوعوانۃ والباوردی وابن قانع والنسائی وابن ماجہ و ابونعیم والطبرانی عن ابی سفیان بن جابر بن عبک عن ابیہ
46370- "من اقتطع حق امرئ مسلم بيمينه فقد أوجب الله له النار وحرم عليه الجنة، فقال رجل: يا رسول الله صلى الله عليه وسلم! وإن كان شيئا يسيرا؟ قال: وإن كان قضيبا من أراك. " حم، م، والدارمي وأبو عوانة، والباوردي، وابن قانع، ن، هـ، وأبو نعيم، طب - عن أبي سفيان بن جابر بن عتيك عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৮৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46371 جس شخص نے جھوٹی قسم کھا کر اپنے بھائی کا حق مارا اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنالے حاضرین کو چاہیے کہ وہ غائبین تک پہنچا دیں۔ رواہ ابن حبان والبغوی والباوری وابن قانع والطبرانی والحاکم و سعید بن المنصور عن الحارث ابن البرصاء الیثی وقال البغوی لااعلم لہ غیر حدیثین ھذا وحدیث : لا تغزی مکہ
46371- "من اقتطع شيئا من حق أخيه بيمين فاجرة فليتبوأ مقعده من النار، ليبلغ شاهدكم غائبكم. " حب، والبغوي، والباوردي وابن قانع، طب، ك، ص - عن الحارث ابن البرصاء الليثي، قال البغوي: ولا أعلم له غير حديثين، هذا، وحديث: لا تغزى مكة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৮৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46372 جس شخص نے جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کا مال چھینا یہ جھوٹی قسم اس کے دل میں سیاہ نکتہ بن جاتا ہے، قیامت تک اسے کوئی چیز تبدیل نہیں کرتی۔۔ رواہ الطبرانی والحاکم فی الکنی والحاکم عن ابی امامۃ الحارثی
46372- "من اقتطع مال امرئ مسلم بيمين كاذبة كانت نكتة سوداء في قلبه لا يغيرها شيء إلى يوم القيامة. " طب، والحاكم في الكنى، ك - عن أبي أمامة الحارثي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৮৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46373 جو شخص قسم کھا کر کسی مسلمان کا حق مارنا چاہے وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا جب کہ اللہ تعالیٰ اس پر سخت غضبناک ہوں گے۔ رواہ الطبرانی عن الاشعث بن قیس
46373- "من اقتطع حق مسلم بيمين لقي الله تعالى وهو عليه غضبان. " طب - عن الأشعث بن قيس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৮৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46374 جھوٹی قسم کھانے سے گریزاں رہو چونکہ جھوٹی قسم گھروں کو خیر و بھلائی سے خالی کردیتی ہیں۔ رواہ الخطیب فی المتفق والمفترق عن علی
46374- "إياكم واليمين الكاذبة! فإنها تدع الديار بلاقع، والكذب كله إثم. " الخطيب - في المتفق والمفترق - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৮৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46375 جس شخص نے قسم کھا کر کسی مسلمان کا مال ہتھیانا چاہا، حالانکہ وہ قسم میں جھوٹا ہو اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا جب کہ وہ جذام کی بیماری میں مبتلا ہوگا۔ رواہ الحاکم عن الاشعث بن قیس
46375- "من حلف على يمين يقتطع بها مال امرئ مسلم وهو فاجر لقي الله وهو أجذم. " ك - عن الأشعث بن قيس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৮৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46376 جس شخص نے قسم کھا کر کسی مسلمان کا مال ہتھیانا چاہا اور وہ اس قسم پر پابند رہا وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا جب کہ اللہ تعالیٰ اس پر سخت غصہ ہوں گے پھر اللہ چاہے اسے معاف کردیں یا اسے عذاب دیں۔ رواہ الحاکم عن الاشعث بن قیس
46376- "من حلف على يمين صبرا ليقتطع بها مال امرئ مسلم لقي الله تعالى وهو عليه غضبان، عفا عنه أو عاقبه. " ك - عن الأشعث ابن قيس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৮৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46377 جس شخص نے قسم کھا کر کسی مسلمان کا مال اڑانا چاہا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر غضبناک ہوں گے عرض کیا گیا : یارسول اللہ ! اگر معاملہ کسی چھوٹی سی چیز کا ہو ؟ فرمایا : اگرچہ معاملہ کسی چھوٹی سی چیز کا ہی کیوں نہ ہو۔ گو کہ پیلو کے درخت کی مسواک ہی کیوں نہ ہو۔ رواہ الشافعی فی سننہ والنسائی عبن معبد بن کعب عن ابیہ وابن عساکر عن ابن مسعود
46377- "من حلف على يمين ليقتطع بها مال امرئ مسلم لقي الله يوم القيامة وهو عليه غضبان، قيل: يا رسول! وإن كان شيئا يسيرا؟ قال: وإن كان شيئا يسيرا، وإن كان سواكا من الأراك. " الشافعي في سننه؛ ن - عن معبد بن كعب عن أبيه؛ كر - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৯০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46378 جس شخص نے قسم کھا کر اپنے مسلمان بھائی پر ظلم کرکے اس کا حق مارنا چاہا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھیں گے نہ اس کا تزکیہ کریں گے اور اس کے لیے درد ناک عذاب ہوگا۔ رواہ الطبرانی عن ابی موسیٰ والطبرانی ابضاء عن العرس بن عمیرۃ
46378- "من حلف على يمين يريد أن يقتطع بها حق أخيه ظالما لم ينظر الله إليه يوم القيامة ولم يزكه وله عذاب أليم. " طب عن أبي موسى؛ طب - عن العرس بن عميرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৯১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46379 جس شخص نے کسی چیز پر جھوٹی قسم کھائی تاکہ اس سے اپنے بھائی کا حق مارے وہ اللہ تعالیٰ ے ملاقات کرے گا حالانکہ اللہ تعالیٰ اس پر غصہ ہوں گے۔ رواہ احمد بن حنبل وعبد بن حمید والنسائی والطبرانی والبیہقی فی السنن والبخاری ومسلم عن عدی بن عمیرۃ الکندی
46379- "من حلف على يمين كاذبة ليقتطع بها حق أخيه لقي الله وهو عليه غضبان. " حم، وعبد بن حميد، ن، طب، ق، هب عن عدي بن عميرة الكندي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৯২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46380 جھوٹی قسم صلہ رحمی کو ختم کردیتی ہے۔ رواہ الخطیب وابن عساکر عن ابن عباس وعبدالرزاق والبغوی وابن قانع عن شیخ یقال لہ ابواسود واسمہ حسان بن قیس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 2020
46380- "اليمين الفاجرة تعقم الرحم. " الخطيب، وابن عساكر - عن ابن عباس؛ عب، والبغوي، وابن قانع - عن شيخ يقال له أبو أسود، واسمه حسان بن قيس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৯৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46381 جھوٹی قسم سامان (تجارت) کو رواج دیتی ہے لیکن کمائی کو مٹا دیتی ہے۔ رواہ احمد بن حنبل و ابونعیم فی الحلیۃ وابن جریر والخرائطی فی مساوی الاخلاق والبخاری ومسلم عن ابوہریرہ
46381- "اليمين الكاذبة منفقة للسلعة ممحقة للكسب. " حم، حل، وابن جرير، والخرائطي في مساوي الأخلاق، ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৯৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46382 جھوٹی قسم کھا کر کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کا مال ہتھیانا چاہے تو اس کی جھوٹی قسم رشتہ داری کو توڑ دیتی ہے۔ رواہ احمدبن والطبرانی عن اسود
46382- "اليمين الفاجرة التي يقتطع بها الرجل مال أخيه المسلم تعقم الرحم. " حم، طب - عن أبي سود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৯৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46383 یمین غموس (جھوٹی قسم) گھروں کو خالی کردیتی ہے۔۔ رواہ ابوالحسن خیثمۃ بن سلیمان بن حیدرۃ الاطرابلسی فی جزہ عن واثلۃ
46383- "اليمين الغموس تدع الديار بلاقع 1 " أبو الحسن خيثمة بن سليمان بن حيدرة الأطرابلسي في جزئه - عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৯৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46384 جھوٹی قسم سامان کو رائج کرتی ہے جب کہ برکت کو ختم کردیتی ہے۔۔ رواہ ابن جریر عن ابوہریرہ
46384- "اليمين الكاذبة منفقة للسلعة ممحقة للبركة. " ابن جرير - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৯৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46385 جھوٹی قسم سامان (تجارت) کو رائج کرتی ہے جب کہ منافع کو ختم کردیتی ہے۔۔ رواہ ابن جریر عن ابوہریرہ
46385- "اليمين الكاذبة منفقة للسلعة ممحقة للربح. " ابن جرير - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৯৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46386 جھوٹی قسم مال کو چلتا بناتی ہے اور گھروں کو خالی کردیتی ہے۔۔ رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ
46386- "اليمين الغموس تذهب بالمال وتدع الديار بلاقع. " الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩৯৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46387 جھوٹی قسم وہ ہوتی ہے جس کے ذریعے کوئی شخص اپنے بھائی کے مال کو ہتھیالے یہی قسم تو گھروں کو خالی کردیتی ہے۔ رواہ الخطیب فی المتفق والمفترق عن ابی ادرداء
46387- "اليمين الكاذبة التي يقتطع بها الرجل مال أخيه هي التي تترك الديار بلاقع. " الخطيب في المتفق والمفترق - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক: