কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قسموں اور نذروں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২৯৭ টি
হাদীস নং: ৪৬৪০০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پہاڑ زمین میں میخیں ہیں
46388 جھوٹی قسم گھروں کو خالی کردیتی ہے صلہ رحمی (رشتہ داری) کو ختم کردیتی ہے اور تعداد میں کمی کردیتی ہے۔ رواہ عبدالرزاق عن معمر بلاغا
46388- "اليمين الفاجرة تدع الديار بلاقع، وتعقم الرحم، وتقل العدد. " عب - عن معمر بلاغا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪০১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔موضوع یمین کے بیان میں
46389 مسلمانوں میں سے کوئی شخص بھی میرے اس منبر کے پاس جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کے حق میں اپنا استحقاق پیدا کرنا چاہے ۔ اللہ تعالیٰ اسے دوزخ میں داخل کریں گے اگرچہ معاملہ ہری مسواک ہی کا کیوں نہ ہوں۔ رواہ احمد بن حنبل عن جابر
46389- "أيما امرئ من المسلمين حلف عند منبري هذا على يمين كاذبة يستحق بها حق مسلم أدخله الله النار وإن على سواك أخضر. " حم - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪০২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔موضوع یمین کے بیان میں
46390 جو شخص بھی میرے اس منبر کے پاس کسی جھوٹے معاملہ میں قسم کھاتا ہے گو کہ ہری مسواک پر ہی کیوں نہ قسم کھائے اسے چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانا دوزخ بنالے۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والنسائی وابن حبان والحاکم عن جابر
46390- "لا يحلف أحد عند منبري هذا على يمين آثمة ولو على سواك أخضر إلا تبوأ مقعده من النار. " حم، د، ن، حب، ك - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪০৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔موضوع یمین کے بیان میں
46391 جو شخص بھی کسی جھوٹے معاملہ میں میرے اس منبر کے پاس جھوٹی قسم کھاتا ہے اگرچہ معاملہ تازہ مسواک کا ہی کیوں نہ ہو اس کے لیے دوزخ کی آگ واجب ہوجاتی ہے۔۔ رواہ ابن ماجہ والحاکم عن ابوہریرہ
46391- "لا يحلف أحد عند منبري على يمين آثمة ولو على سواك رطب إلا وجبت له النار. " هـ، ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪০৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔موضوع یمین کے بیان میں
46392 میرے اس منبر کے پاس جو شخص بھی جھوٹی قسم کھاتا ہے اسے چاہیے کہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنالے اگرچہ معاملہ تازہ مسواک کا ہی کیوں نہ ہو۔ رواہ ابن ماجہ والحاکم عن جابر
46392- "من حلف بيمين آثمة عند منبري هذا فليتبوأ مقعده من النار ولو على سواك أخضر. " هـ، ك - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪০৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46393 جس شخص نے میرے اس منبر کے پاس قسم کھائی حالانکہ وہ قسم میں جھوٹا ہو اگرچہ مسواک کی ٹہنی پر قسم کھائے وہ اہل دوزخ میں سے ہوگا۔ رواہ الدارقطنی فی الافراد عن ابوہریرہ
46393- "من حلف على منبري ولو على قضيب سواك أخضر كاذبا كان من أهل النار. " قط في الأفراد - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪০৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46394 میرے منبر کی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے لہٰذا جس شخص نے بھی میرے منبر کے پاس جھوٹی قسم کھائی گو مسواک کی ہری ٹہنی پر ہی کیوں نہ قسم کھائے اسے چاہیے کہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنالے۔ حاضرین کو چاہیے کہ وہ غائبین تک پہنچادیں۔۔ رواہ الطبرانی عن ابن جریج عن عمر بن عطاء عن ابن الجوزاء مرسلاً
46394- "منبري روضة من رياض الجنة، فمن حلف عنده على سواك أخضر كاذبا فليتبوأ مقعده من النار، ليبلغ شاهدكم غائبكم. " طب - عن ابن جريج - عن عمر بن عطاء عن ابن الجوزاء مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪০৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46395 کوئی شخص بھی کسی جھوٹے معاملہ میں میرے اس منبر کے پاس قسم نہ کھائے اگرچہ معاملہ تازہ مسواک ہی کا کیوں نہ ہی ورنہ وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنالے۔۔ رواہ مالک والشافعی واحمد بن حنبل وابن سعد وابوداؤد والنسائی وابن الجارود وابویعلی وابن حبان والحاکم والبیہقی والضیاء عن جابر
46395- "لا يحلف أحدكم على منبرى هذا على يمين آثمة ولو سواك أخضر إلا تبوأ مقعده من النار. " مالك، والشافعي، حم، وابن سعد، د، ن، وابن الجارود، ع، حب، ك، ق، ض - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪০৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46396 میرے اس منبر کے پاس کوئی بنھدہ یا کوئی بندی جھوٹی قسم کھاتا ہے اگرچہ معاملہ تازہ مسواک ہی کا کیوں نہ ہو اس کے لیے دوزخ کی آگ واجب ہوجاتی ہے۔۔ رواہ ابن عساکر عن ابوہریرہ
46396- "ما حلف عند منبرى هذا من عبد ولا أمة يمينا آثمة ولو على سواك رطب إلا وجبت له النار. " ابن عساكر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪০৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مطلق قسم سے ممانعت کے بیان میں
46397 قسم کا انجام بالآخر یا تو اسے توڑ دینا ہے یا اس پر ندامت اٹھانا ہے۔۔ رواہ ابن ماجہ عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 457 و ضعیف الجامع 2046
46397- "إنما الحلف حنث أو ندم. " هـ - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪১০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مطلق قسم سے ممانعت کے بیان میں
46398 قسم کا انجام یا تو اس سے حانث ہوجانا ہے یا اس پر ندامت اٹھانا ہے۔۔ رواہ البخاری فی التاریخ والحاکم عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 594 و ضعیف الجامع 2788
46398- "الحلف حنث أو ندم. " تخ، ك - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪১১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مطلق قسم سے ممانعت کے بیان میں
46399 قسم سامان کو رائج کردیتی ہے لیکن برکت مٹا دیتی ہے۔۔ رواہ البخاری ومسلم وابوداؤد والنسائی عن ابوہریرہ
46399- "الحلف منفقة للسلعة ممحقة للبركة. " ق، د، ن - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪১২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مطلق قسم سے ممانعت کے بیان میں
46400 آزمائش وبلاء آدمی کے قول کے سپرد ہوتی ہے جب بھی کوئی شخص کسی چیز کے متعلق کہتا ہے : اللہ کی قسم میں یہ چیز کبھی نہیں کروں گا الایہ کہ شیطان ہر طرح کی مشغولیت بالائے طاق رکھ دیتا ہے اور پوری دلچسپی کے ساتھ اسے گناہ میں مبتلا کردیتا ہے۔۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان والخطیب عن ابی الدرداء ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ترتیب الموضوعات 868 و ضعیف الجامع 2378
46400- "البلاء موكل بالقول، ما قال عبد لشيء: لا والله لا أفعله أبدا إلا ترك الشيطان كل عمل وولع بذلك منه حتى يؤثمه. " هب، خط - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪১৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل۔۔۔قسم توڑنے کے بیان میں
46401 بخدا ! اگر میں کسی چیز پر قسم کھاؤں اور پھر اس قسم کے خلاف کرنے ہی کو بہتر سمجھوں تو میں اپنی قسم توڑ دوں گا اور اس کا کفارہ ادا کروں گا اور وہ چیز اختیار کروں گا جو بہتر ہو۔۔ رواہ البخاری ومسلم وابوداؤد وابن ماجہ عن ابی موسیٰ
46401- "إني والله إن شاء الله لا أحلف على يمين فأرى غيرها خيرا منها إلا كفرت عن يميني وأتيت الذي هو خير. " ق، د، هـ - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪১৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل۔۔۔قسم توڑنے کے بیان میں
46402 میں تمہیں سواری نہیں دے سکتا لیکن اللہ تعالیٰ ہی تمہیں سواری دے گا۔ اللہ کی قسم ! اگر میں کسی چیز پر قسم کھاؤں اور پھر اس قسم کے خلاف کرنے ہی کو بہتر سمجھوں تو میں وہ چیز اختیارکروں گا جو بہتر ہوگی اور میں قسم توڑ دوں گا۔ رواہ البخاری عن ابی موسیٰ
46402- "لست أنا حملتكم، ولكن الله حملكم، وإني والله إن شاء الله لا أحلف على يمين فأرى غيرها خيرا منها إلا أتيت الذي هو خير وتحللتها (خ - عن أبي موسى).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪১৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل۔۔۔قسم توڑنے کے بیان میں
46403 سطح زمین پر کوئی چیز نہیں جس پر میں قسم کھاؤں اور پھر اس کے خلاف کو کرنا بہتر سمجھوں تو میں وہی کروں گا اور قسم توڑ دوں گا۔ رواہ النسائی عن ابو موسیٰ
(46403 -) ما على الار ض يمين أحلف عليها فأرى غيرها خيرا منها إلا أتيته (ن - عن أبي موسى).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪১৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل۔۔۔قسم توڑنے کے بیان میں
46404 میں تمہیں سواری نہیں دے سکتا ہوں لیکن اللہ تعالیٰ ہی تمہیں سواری عطا کرے گا اللہ کی قسم ! اگر میں کسی چیز پر قسم کھاؤں گا اور پھر اس کے خلاف کرنے میں بہتر سمجھوں گا تو میں قسم توڑ کر کفارہ دوں گا اور جو بہتر ہوگا اسے بجا لاؤں گا۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابوداؤد والنسائی عن ابی موسیٰ
(46404 -) ما أنا حملتكم ولكن الله حملكم ، وإني والله إن شاء الله
لا أحلف على يمين فأرى غيرها خيرا منها إلا كفرت عن يميني وأتيت الذي هو خير (حم ، ق ، د ، ن - عن أبي موسى).
لا أحلف على يمين فأرى غيرها خيرا منها إلا كفرت عن يميني وأتيت الذي هو خير (حم ، ق ، د ، ن - عن أبي موسى).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪১৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل۔۔۔قسم توڑنے کے بیان میں
46405 جس شخص نے قطع تعلقی پر قسم کھائی یا کسی غیر مناسب کام پر قسم کھائی اور وہ اس قسم کو پوری کرنا چاہتا ہو وہ اسے پورا کرنے پر نہ اتر سکے۔ رواہ ابن ماجہ عن عائشۃ
(46405 -) من حلف في قطيعة رحم أو فيما لا يصلح فبره أن لا يتم على ذلك (ه - عن عائشة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪১৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل۔۔۔قسم توڑنے کے بیان میں
46406 اگر تم نے معصیت پر قسم کھائی ہے تو اسے چھوڑ دو اور جاہلیت کے کینوں کو پاؤں تلے روند ڈالو شراب نوشی سے بچتے رہو چونکہ اللہ تعالیٰ شرابی کو پاک نہیں کرتا۔ رواہ الحاکم عن ثوبان
(46406 -) إن حلفت على معصية فدعها ، واقذ ف ضغائن الجاهلية تحت قدمك ، وإياك وشرب الخمر ! فان الله لا يقدس شاربها (ك - عن ثوبان).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৪১৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل۔۔۔قسم توڑنے کے بیان میں
46407 جس شخص نے کسی چیز پر قسم کھائی پھر اس کے خلاف کرنے میں بھلائی سمجھی اسے چاہیے کہ بھلائی والا کام سرانجام دے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دے۔۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم والترمذی عن ابوہریرہ
(46407 -) من حلف على يمين فرأى غيرها خيرا منها فليأت الذي هو خير وليكفر عن يمينه (حم ، م ، ت - عن أبي هريرة).
তাহকীক: