কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قسموں اور نذروں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৯৭ টি

হাদীস নং: ৪৬৪২০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل۔۔۔قسم توڑنے کے بیان میں
46408 جس شخص نے کسی چیز پر قسم کھائی پھر اس کے خلاف میں بھلائی دیکھی اسے چاہیے کہ بھلائی والا کام بجا لائے اور قسم کو چھوڑ دے۔ بلاشبہ قسم کا ترک کرنا اس کا کفارہ ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ عن ابن عمرو واحمد بن حنبل عن ابی ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 458 و ضعیف الجامع 5563
(46408 -) من حلف على يمين فرأى غيرها خيرا منها فليتركها ، فان تركها كفارتها (حم ، ه - عن ابن عمرو ، حم - عن أبي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪২১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل۔۔۔قسم توڑنے کے بیان میں
46409 میں ایک غلام کے پاس اپنی پھوپھیوں کے ہمراہ گیا جس نے پاکبازوں جیسی قسم کھا رکھی تھی مجھے شرخ اونصوں کی ملکیت خوش نہ کرتی کہ میں اس قسم کو توڑ دوں۔۔ رواہ احمد بن حنبل والحاکم عن عبدالرحمن بن عوف
(46409 -) شهدت غلاما مع عمومتي حلف المطيبين فما يسرني أن لي حمر النعم وأني أنكثه ؟ (حم ، ك - عن عبد الرحمن بن عوف).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪২২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46410 بلاشبہ جب میں قسم کھاتا ہوں اور اس کے خلاف افضل دیکھتا ہوں تو میں اپنی قسم کا کفارہ دیتا ہوں اور وہ کام کرتا ہو جو افضل ہوتا ہے۔ رواہ الطبرانی والحاکم والبخاری ومسلم عن ابی الدرداء
(46410 -) إني إذا حلفت فرأيت غير ذلك أفضل كفرت عن يميني وأتيت الذي هو أفضل (طب ، ك ، ق - عن أبي الدرداء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪২৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46411 جس شخص نے کسی چیز پر قسم کھائی پھر اس کے خلاف کرنا بہتر سمجھا لہٰذا جو کام بہتر ہو وہ بجا لائے اور یہ اس کی قسم کا کفارہ ہوگا۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابوہریرہ
(46411 -) من حلف على يمين فرأى غيرها خيرا منها فأتى الذي هو خير فهو كفارتها (ق - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪২৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46412 جس شخص نے قسم کھائی اور پھر اس کے خلاف کرنا بہتر سمجھا وہ اس کے خلاف کرلے اور یہی اس کا کفارہ ہوگا بجز طلاق اور عتاق کے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الحاظ 785
(46412 -) من حلف على يمين فرأى غيرها خيرا منها فليأتها ، فانه كفارتها إلا طلاق أو عتاق (طب - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪২৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46413 اگر میں قسم کھاؤں اور پھر قسم کے خلاف کرنا بہتر سمجھوں تو میں اپنی قسم کا کفارہ دوں گا اور وہ کام کروں گا جو بہتر ہوگا۔ رواہ الحاکم عن عائشۃ
(46413 -) لا أحلف على يمين فأرى غيرها خيرا منها إلا كفرت عن يميني ، ثم أتيت الذي هو خير (ك - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪২৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46414 اللہ کی قسم مت کھاؤ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے نام کی قسم کھائے اسے چاہیے کہ وہ سچا کر دکھائے اور جس شخص نے کسی چیز پر قسم کھائی پھر اس کے خلاف بہتر سمجھا اسے چاہیے کہ وہ کام کرے جو بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔ رواہ عبدالرزاق عن ابن سیرین مرسلاً
(46414 -) لا تحلفوا بالله ، فمن حلف بالله فليصدق ، ومن حلف على يمين فرأى غيرها خيرا منها فليعمد الذي هو خير ، وليكفرن عن يمينه (عب - عن ابن سيرين مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪২৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46415 میں اپنی قسم نہیں بھولا ہوں لیکن اگر میں نے کسی چیز پر قسم کھائی ہو اور پھر میں اس کے خلاف کرنے کو بہتر سمجھوں میں وہ کام کرتا ہوں جو بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کردیتا ہوں۔۔ رواہ الطبرانی عن عمران بن حصین
(46415 -) لم أنس يميني ، ولكن إذا حلفت على يمين فرأيت غيرها خيرا منها فعملت الذي هو خير وكفرت عن يميني (طب - عن عمران بن حصين).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪২৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل۔۔۔قسم میں استثناء کرنے کے بیان میں
46416 جس شخص نے کسی چیز پر قسم کھائی اور ساتھ انشاء اللہ کہہ دیا اس پر حنث نہیں ہے۔۔ رواہ البخاری ومسلم والحاکم عن ابن عمرو عن ابوہریرہ
(46416 -) من حلف على يمين فقال : إن شاء الله ، فلا حنث عليه (ق ، ك - عن ابن عمرو عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪২৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل۔۔۔قسم میں استثناء کرنے کے بیان میں
46417 جو شخص قسم کھاء اور ساتھ استثناء کردے وہ چاہے یہ کام کرے یا نہ کرے اس پر حنث نہیں ہوگا۔ رواہ النسائی وابن ماجہ عن ابن عمر
(46417 -) من حلف واستثنى فان شاء مضى ، وإن شاء ترك غير حنث (ن ، ه - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪৩০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل۔۔۔قسم میں استثناء کرنے کے بیان میں
46418 جس شخص نے کسی چیز پر قسم کھائی اور ساتھ انشاء اللہ کہہ دیا تو اس کی قسم میں استثناء ہوجائے گا۔ رواہ ابوداؤد والترمذی والحاکم عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المعلۃ 365
(46418) من حلف على يمين فقال : إن شاء استثنى (د ، ت ، ك - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪৩১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل۔۔۔قسم میں استثناء کرنے کے بیان میں
46419 جس شخص نے کسی چیز پر قسم کھائی اور ساتھ انشاء اللہ کہہ دیا اسے اختیار ہے چاہے وہ کام کرے یا نہ کرے۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم عن ابن عمر
(46419 -) من حلف على يمين فقال : إن شاء الله ، فهو بالخيار ، إن شاء مضى ، وإن شاء ترك (حم ، ق - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪৩২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل۔۔۔قسم میں استثناء کرنے کے بیان میں
46420 تم میں سے جب کوئی شخص قسم کھائے وہ یوں نہ کہے : جو اللہ چاہتا ہے وہ میں چاہتا ہوں لیکن وہ یوں کہے جو اللہ چاہتا ہے پھر میں بھی اسے چاہتا ہوں۔ رواہ ابن ماجہ عن ابن عباس
(46420 -) إذا حلف أحدكم فلا يقل : ما شاء الله وشئت ، ولكن ليقل : ما شاء الله ثم شئت (ه - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪৩৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46421 جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے نام کی قسم کھائی کہ میں ضرور فلاں کام کروں گا اور دل میں انشاء اللہ کہہ دیا پھر اس نے وہ کام نہ کیا جس پر اس نے قسم کھائی تھی یوں وہ حانث نہیں ہوگا۔۔ رواہ ابن عساکر عن ابی حنیفۃ عن نافع عن ابن عمر
(46421 -) من حلف بالله لافعلن كذا وأضمر إن شاء الله ، ثم لم يفعل الذي حلف عليه لم يحنث (ابن عساكر - عن أبي حنيفة

عن نافع عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪৩৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46422 جس شخص نے کسی چیز پر قسم کھائی پھر (ساتھ ساتھ) استثناء کردیا پھر اس نے وہ کام کردیا جس پر قسم کھائی تھی تو اس پر کفارہ نہیں ہوگا۔۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ وابن عساکر عن ابن عمر
(46422 -) من حلف على يمين ثم استثنى ، ثم أتى ما حلف فلا كفارة عليه (حل والخطيب ، وابن عساكر - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪৩৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46423 جس شخص نے کسی چیز پر قسم کھائی پھر اس کے بعد انشاء اللہ کہہ دیا پھر اگر حانث ہوگیا تو اس کی قسم کا کفارہ انشاء اللہ ہوگا۔ رواہ البخاری وعن ابن عمر
46423- "من حلف على يمين فقال في إثر يمينه: إن شاء الله، ثم حنث فيما حلف فيه، فإن كفارة يمينه إن شاء الله. " ق - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪৩৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46424 جس شخص نے قسم کھائی اور ساتھ انشاء اللہ کہہ دیا وہ حانث نہیں ہوگا۔۔ رواہ عبدالرزاق عن ابوہریرہ
46424- "من حلف فقال: إن شاء الله، لم يحنث. " عب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪৩৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46425 آدمی قسم کھاتا ہے پھر اپنے دل میں استثناء کرلیتا ہے حالانکہ اس کا کچھ اعتبار نہیں ہے جب تک کہ استثناء کو ظاہر نہ کردے جیسا کہ قسم ظاہر کی ہے۔ روا ہ البخاری ومسلم عن ابوہریرہ
46425- "الرجل يحلف على اليمين، ثم يستثني في نفسه ليس ذلك بشيء حتى يظهر الاستثناء كما يظهر اليمين. " ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪৩৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتویں فصل۔۔۔احکام متفرقہ کے بیان میں۔ جاہلیت کی قسموں اور معاہدوں کا بیان
46426 نیت کا اعتبار قسم لینے والے کی نیت پر ہوتا ہے۔۔ رواہ مسلم وابن ماجہ عن ابوہریرہ
46426- "اليمين على نية المستحلف. " م ، هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪৩৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتویں فصل۔۔۔احکام متفرقہ کے بیان میں۔ جاہلیت کی قسموں اور معاہدوں کا بیان
46427 مجبور شخص پر قسم نہیں ہے۔ رواہ الدارقطنی عن ابی امامۃ
46427- "ليس على مقهور يمين. " قط - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক: